محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں جنوری 2010 سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا تھا‘ اس کی تفصیل لکھنے سے قاصر ہوں‘ اس دوران ایک چاہنےوالے نے عبقری کے متعلق بتایا‘ رسالہ خریدا‘ کئی مرتبہ پڑھا‘ طبیعت کافی حد تک مطمئن ہوگئی۔ چونکہ کمر اور ٹانگوں کے درد میں مبتلا تھا‘ سب سےپہلے کراماتی تیل سے ابتدا کی۔ ایک ہفتہ کے اندر بہترین رزلٹ ملا‘ ساتھ ہی اکتالیس مرتبہ روزانہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر اس تیل پر دم کرتا تھا‘ اس سے اتنا فرق پڑا کہ اب میں بالکل صحت یاب ہوں۔ عبقری کے نسخہ جات اور وظائف مجھے اس لیے پسند ہیں کہ عبقری بخل نہیںکرتا ہر اچھی اور مفید بات لوگوں تک پہنچتا ہے۔ میں بھی لوگوں کے فائدہ کیلئے لکھ رہا ہوں۔ میری دل سے دعا ہے کہ عبقری والوں کو اس کا اجر اللہ کی ذات ہی دے سکتی ہے۔ اور وہی عطا فرمائے۔ (عبدالرحیم قریشی‘ پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں