Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہردرد‘ ہرپریشانی اور ہرمرض کی دوا

ماہنامہ عبقری - جنوری 2017ء

وہ تمام یقین کے ساتھ یہ پڑھتی رہیں تو ایک ماہ کے بعد وہی الماری جہاں کئی بار دیکھا تھا جب کھولی تو چیزوں والی تھیلی ان کے سامنے تھی۔ چیزیں دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئیں اور بے تحاشہ یہی الفاظ نکلے کہ یہ اللہ کے کلام کی تاثیر ہے۔

قارئین! ہر ماہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)

یہ وظیفہ تو ہردرد کی دوا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمیں مسلمان پیدا کیا اور پاکستان جیسی اسلامی ریاست کا ہمیں وارث بنایا اور پھر آپ جیسی بے لوث اور نایاب ہستی کو ہماری مدد کا وسیلہ بنایا آپ کیلئے اور عبقری کی تمام مددگار ہستیوں کیلئے میں اللہ سے دعاگو ہوں۔
ایک سال سےعبقری پڑھ رہا ہوں جب پہلی بار دیکھا تو معمولی عام سا رسالہ لگا مگر جب مطالعہ کیا تو میرے چودہ طبق روشن ہوگئے بہت اچھی کاوش ہے‘ بہت دنوں سے خط لکھنے کا سوچ رہا تھا آج ہمت کرکے قلم اٹھاہی لی۔ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی لکھتا رہوں گا۔ میرے اپنے تجربات پیش خدمت ہیں۔ اسی سال رمضان المبارک میں میرے دادا جان جو کہ بہت ضعیف ہیں ان کےساتھ پنشن لینے بینک گیا تو وہاں اتنا رش تھا کہ میرے بھائی نے کہا کہ آج افطاری بھی ہمیں بینک میں کرنا پڑے گی جبکہ بجلی بھی بند ہوگئی اور تمام اے سی بھی بند ہوگئے‘ بینک کے دروازے اور کھڑیاں چونکہ بند تھیں اس لیے بینک میں بہت زیادہ حبس ہوگیا۔
اچانک مجھے آپ کا روحانی آرٹیکل میں دیا گیا وظیفہ یاد آگیا جو کہ کچھ اس طرح ہے یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِاور ساتھ استغفار اور یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھنا شروع کیا ابھی پانچ منٹ بھی نہ ہوئے تھے کہ بینک کی انتظامیہ نے پیڈسٹل فین چلادئیے اور گرمی کا احساس ختم ہوگیا اور مزید پڑھا تو بہت زیادہ رش ہونے کے باوجود ایک گھنٹے کے اندر میرے دادا جان کو آواز دے کر انہوں نے پنشن کے روپے دے دئیے حالانکہ ہم سے پہلے بھی لوگ وہاں موجود تھے مگر ان کو آواز نہیں دی گئی تھی۔ یہ سب اس باکمال وظیفے کی برکت ہے۔ (ش۔ذ، پشاور)
دو ماہ سے گم انگوٹھی وظیفہ پڑھا اور مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بہن کی سونے کی انگوٹھی دو ماہ سے گم تھی‘ سارا گھر چھان مارا نہیں مل رہی تھی‘ حساب والوں کےپاس بھی گئے مگر کچھ نہ ہوا جیسے ہی میری امی نے عبقری رسالہ میں سےدیکھ کر ہم سب کو درج ذیل وظیفہ بتایا۔ یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یہ وظیفہ شروع کیا۔ ہم سب نے یہ وظیفہ کھلا پڑھا تو جس گھر کا چپہ چپہ چھان مارا تھا اور ڈھونڈنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی تھی اسی گھر سے یہ انگوٹھی انتہائی آرام سے بالکل سامنے پڑی ہوئی مل گئی۔ واہ کیا بات ہے! (ماریہ‘ ایبٹ آباد)
سونے کی قیمتی اشیاء وظیفہ پڑھتے ہی مل گئیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ‘ پوری ٹیم عبقری کو سلامت رکھے اورآپ اسی طرح انسانوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ ہم عبقری کو دن رات پڑھتے ہیں اور اس کے ٹوٹکے ایک دوسرے کو بتاتے ہیں اور اس میں لکھے ہوئے لوگوں کے تجربات کو حیرت سے پڑھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان چھوٹے چھوٹے وظائف اور نسخہ جات میں کتنی تاثیر رکھی ہے۔ اس طرح تو کوئی اپنے راز کسی کو نہ بتائے اور نہ خاندانی نسخہ جات مگر یہ عبقری کی بدولت ممکن ہوا کہ لوگ ایک دوسرے کے ٹوٹکوں کے ذریعے مدد کرتے ہیں۔ شکریہ عبقری!۔ محترم حضرت حکیم صاحب! جہاں عبقری میں بہت سے روحانی و جسمانی حل ہیں اس میں موجود آپ کے روحانی آرٹیکل میں دیا گیا وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ تو بہت ہی زیادہ اچھا ہے اس کو تو ہم نے بہت ہی زیادہ آزمایا ہے اور آزمارہے ہیں۔ گھر میں کوئی چیز گم ہوجائے تو سبھی پڑھنا شروع ہوجاتے ہیں اور لمحوں میں چیز مل جاتی ہے۔ میری بڑی باجی کی گزشتہ مہینے سونے کی چند قیمتی اشیاء لاپتہ ہوگئیں وہ اور ان کی بیٹیاں یقین کےساتھ یہ کلام پڑھتی رہیں اور اللہ کا کرم ہوگیا جب چیزیں کھوگئیں تو تمام گھر کی تلاشی لی مگر ان کا نام و نشان نہ تھا‘ وہ تمام یقین کے ساتھ یہ پڑھتی رہیں تو ایک ماہ کے بعد وہی الماری جہاں کئی بار دیکھا تھا جب کھولی تو چیزوں والی تھیلی ان کے سامنے تھی۔ چیزیں دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئیں اور بے تحاشہ یہی الفاظ نکلے کہ یہ اللہ کے کلام کی تاثیر ہے۔ ورنہ وہ تو حد سےزیادہ پریشان تھیں‘ ڈر کےمارے اپنے میاں سے ذکر نہ کیا کہ گھر میں لڑائی جھگڑا نہ ہوجائے۔ حضرت حکیم صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے‘ اسی طرح لوگوں کے مسائل حل کرتےرہیں۔ اس کے علاوہ ہم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں دیا گیا کلمہ کا نصاب پڑھتے ہیں۔ دل کو بہت سکون ملتا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہمیں یقین ہے کہ اس عمل سے ہمارے مسائل ختم ہوجائیں گے۔ ایک مرتبہ آپ کے دواخانہ بھی گئے تھے وہاں پر اتنا سکون ہے خداجانے آپ کے درس میں کتنا سکون ہوگا؟ میرا بہت دل کرتا ہے درس میں آنے کو مگر دور ہونے کی وجہ سے میں آنہیں سکتی۔ عبقری کی بدولت بہت سارے وظائف کا پتہ چلا ہے اور دعائیں بھی ہم پڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنا قرب بخشے اور ہمارا خاتمہ ایمان پر ہو۔ روحانی پھکی لاجواب ہے: روحانی پھکی واقعی ہی لاجواب ہے۔ اس کا کوئی ثانی نہیں۔ یہ اپنی تاثیر میں لاجواب ہے۔ موتی مسجد میں بھی بہت سکون ملتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات بابرکت پر بڑا یقین ہے کہ انشاء اللہ ہماری پریشانیاں ضرور دور کرےگا۔ براہ مہربانی! میرا نام شائع نہ کیجئے گا۔ (ب۔خ)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 428 reviews.