Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امریکہ کےمشہور سرجن کا آزمودہ ٹوٹکہ عبقری کیلئے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2017ء

ان کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے ہاتھوں میں جادو ہے اور وہ جو آپریشن کرتے ہیں کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ وہ سرجن میری والدہ کے چچا کے دوست بھی ہیں۔ ایک دن انہوں نے انہی سرجن سے ان کی ذہانت کا راز پوچھا تو اس سرجن نے کہا کہ ویسے تو کبھی میں نے یہ راز کسی کو نہیں بتایا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج سے چند ماہ قبل میری والدہ کے چچا امریکہ سےآئے ہوئے تھے۔ ان سے بات ہوئی تو انہوں نے امریکہ کے ایک مشہور نیوروسرجن کے بارے میں بتایا جو کہ پاکستانی ہیں۔ ان کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے ہاتھوں میں جادو ہے اور وہ جو آپریشن کرتے ہیں کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ وہ سرجن میری والدہ کے چچا کے دوست بھی ہیں۔ ایک دن انہوں نے انہی سرجن سے ان کی ذہانت کا راز پوچھا تو اس سرجن نے کہا کہ ویسے تو کبھی میں نے یہ راز کسی کو نہیں بتایا لیکن آج آپ کو ضرور بتاؤں گا تو پھر انہوں نے بتانا شروع کیا کہ میری والدہ بچپن سے مجھے اور میرے دیگر بہن بھائیوں کو ایک ایسی خوراک کھلاتی تھیں جس سے دماغ بہت تیز ہوجاتا ہے اور کندذہن سے کندذہن طالب علم بھی امتحان میں اعلیٰ نمبر حاصل کرسکتا ہے۔ سرجن نے بتایا کہ اس خوراک کی وجہ سے آج اس نے یہ مقام حاصل کیا ہے اور اس کی ایک بہن حافظہ قرآن‘ عالمہ اور مذہبی اسکالر ہے۔ ہزاروں مسئلے اسے زبانی یاد ہیں۔ ایک بھائی جدہ میں الیکٹرک انجینئر ہے جبکہ دوسرے بھائی گوگل کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔
قارئین! وہ خوراک یہ ہے: ایک پاؤ خشخاش، آدھ کلو مشین کا بہت باریک قیمہ (گائے یا بکرے کا) ایک پاؤ چھلکا اتارکر بادام‘ ایک چھوٹی گری خشک ناریل کدوکش کیا ہوا۔ اب خشخاش کو بہت باریک پیس لیں، اتنا باریک کہ اس کا دانہ بالکل ختم ہوجائے اور بہت باریک سی چٹنی بن جائے۔ یاد رکھیں! سل پٹے پر پیسنا ہے۔ اب اس میں چھلکا اتارے بادام اور کدوکش کیا ناریل ڈال کر خوب اچھی طرح پیس لیں۔ اب قیمے میں حسب ذائقہ نمک، دو چمچ پسی کالی مرچ‘ پسا ہوا ادرک‘ لہسن دو چمچ‘ چھ بڑے چمچ پھینٹا ہوا دہی اور خشخاش کا مصالحہ ملالیں۔ اب اسے چولہے پر بغیر پانی ملائے بہت دھیمی آنچ پر رکھنا ہے۔ یہاں تک کہ قیمہ گل جائے اور پانی خشک ہوجائے۔ اب اس میں تھوڑا سا دیسی گھی ڈال کر بھون لیں۔ امتحان سے ایک ہفتے قبل بچے کو ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن اسی سے ناشتہ کرانا ہے۔ امتحان والے دن بھی اسی سے ناشتہ کرنا ہے اور چاہیں تو اس کو روٹی سے کھالیں اور چاہیں تو چمچ سے۔ اس کے ساتھ ساتھ روز رات کو پابندی سے دودھ پینا ہے اور امتحان سے ایک ہفتے پہلے ہر تین دن بعد خالص دودھ کی آدھ پاؤ کھیر کھانی ہے۔
اس خوراک کے استعمال سے وہ بچے جس کا دل پڑھائی میں نہیں لگتا یا جو یاد کرکے بھول جاتے ہیں یا اکثر یاد ہی نہیں کرپاتے انشاء اللہ ہرامتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کریں گے یا وہ حضرات ذہنی کمزوری کا شکار ہیں اور ہر ٹانک آزماچکے ہیں صرف ایک ہفتہ یہ خوراک استعمال کریں وہ بھی شفاء یاب ہوں گے۔ وہ خواتین جو گھر کے کام کاج اور بھاگ دوڑ سے بے دم ہوجاتی ہیں وہ بھی صرف ایک ہفتے میں تمام تھکن سے نجات پائیں گی۔ صرف ایک ہفتے کا استعمال صدق دل سے شرط ہے۔ میں نے کافی لوگوں پر آزمایا اور شاندار نتائج ملیں ہیں۔ باقی اللہ شافی ہے۔ نیت صاف منزل آسان۔(پروین کوثر‘ کراچی)
بستر مرگ پر پڑی ابر رحمت سے بھلی چنگی ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری والدہ محترمہ 2010ء سال سے ماہنامہ عبقری کی باقاعدگی سے قاریہ ہیں اور قبل ازیں بھی ماہنامہ عبقری میں شائع شدہ تحریروں سے بے شمار فیوض وبرکات حاصل کرچکی ہیں اور ہر ماہ عرصہ دراز سے حاصل کردہ فوائد و ثمرات کے پیش نظر زیادہ تعداد میں خرید کر لوگوں کو بطور گفٹ دیتی ہیں۔ عبقری کے ایک گزشتہ شمارے میں ’’ہر بیماری کیلئے لاجواب عمل‘‘ تحریر پڑھی اور تحریر میں بیان کردہ حدیث مبارکہ کے مطابق بارش کے پانی پردم کرکے اپنے پاس رکھ لیا اور میری خالہ جو کہ فیصل آباد رہتی ہیں اوراکثر و بیشتر عرصہ دراز سے مختلف امراض میں مبتلا تھیں حتیٰ کہ اب بیماری اتنا غلبہ پاچکی تھی کہ اچانک طبیعت اتنی زیادہ خراب ہوجاتی کہ گھر والے ان کی زندگی کی دعائیں کرنے لگ جاتے۔ ہائی بلڈپریشر کی بھی عرصہ دراز سے دوائیں کھارہی تھیں اور ادویات پر بھی بے شمار روپیہ پیسہ اور وقت برباد ہوچکا تھا۔ بارش والا دم کیا ہوا پانی ان کو پینے کیلئے بھجوایا جو کہ الحمدللہ اب بالکل ٹھیک ہیں اور روزانہ کےمعمول کی ادویات سے نہ صرف ان کی جان چھوٹ گئی ہے بلکہ اب وہ اپنے روزمرہ کے گھریلو فرائض و ذمہ داریاں بھی احسن طریقہ سے سرانجام دےرہی ہیں۔ اللہ پاک حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم اور ان کی پوری عبقری ٹیم کو لمبی عمر صحت اور تندرستی عطا کرے اور ماہنامہ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا کرے۔ (شاہد شوکت ایڈووکیٹ)
میری بیوی کے جوڑوں کا درد آسان نسخہ سے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیوی گنٹھیا (جوڑوں کا درد) کی بیماری عرصہ چھ یا سات سال سے تھی‘ بہت ایلوپیتھک ادویات استعمال کیں‘ کچھ فائدہ نہ ہوتا۔ یاد رہے میری بیوی کی عمر صرف 33 سال اور ایک بیٹی ہے حتیٰ کہ بیٹی کو بھی یہی بیماری تھی اس کی عمر 15 سال ہے۔ اس پر میں نے درج ذیل دو نسخہ جات استعمال کیے۔
نسخہ نمبر1: دفتر ماہنامہ عبقری سے آپ کی ایک کتاب’’مجھے شفاء کیسی ملی‘‘عبقری دواخانہ سے منگوائی اس کتاب سے صفحہ نمبر 216 پر ایک نسخہ جو کہ اس طرح ہے۔ھوالشافی: مغز جمال گھوٹہ ایک تولہ‘ مصبر ایک تولہ‘ دھتورہ سیاہ ایک تولہ‘ سرنجاں شیریں ایک تولہ‘ جمال گھوٹہ کو اڑتالیس گھنٹے لیموں کے رس میں کھرل کریں۔ بعد میں بقیہ تین چیزیں ڈال کر چار گھنٹے مزید کھرل کریں اب اس سفوف کے کیپسول بھرلیں۔ خوراک: ایک کیپسول صبح بعد ناشتہ دس دن تک کھلائیں۔ یہ نسخہ میں نے اسی طریقہ سے دس دن تک استعمال کیا اور اس کے بعد میں نے درج ذیل نسخہ نمبر 2 شروع کیا۔ ھوالشافی: آک کی جڑ کا خشک چھلکا 250 گرام‘ کلونجی 250 گرام‘ اجوائن دیسی 250 گرام سفوف بنالیں اور صبح و شام ایک چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! یہ نسخہ نمبر دو آک کی جڑ کا خشک چھلکا والا‘ اس میں ناغہ ہوجاتا ہے۔ کیونکہ اکثر میرے گھر میں دودھ نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود بیماری میں 75 فیصد فائدہ ہے۔ ابھی علاج جاری ہے۔میں، میری بیوی اور میرے بچے آپ کیلئے ہمیشہ دعاگو رہیں گے۔ (سلطان جان‘ خیبر ایجنسی پشاور)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 426 reviews.