Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2017ء

جوانی میں بال سفید: محترم حضرت حکیم صاحب! میں ماہنامہ عبقری کا باقاعدگی سے مطالعہ کرتا ہوں اور اس کے مطالعے سے مجھے بہت کچھ حاصل ہوتاہے۔ ماہنامہ عبقری طبی ٹوٹکوں اور اورادو وظائف کا ایک انسائیکلو پیڈیا ہے اس میں تو کوئی شک نہیں ہے۔ اتنے سارے طبی ٹوٹکے، طبی راز، اوراد و وظائف، اسرار و رموز جو کسی اور رسالے میں نہیں‘ آپ خلق خدا کی بہت بڑی خدمت کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اورصحت و تندرستی کےساتھ عمرِ دراز عطا فرمائے تاکہ آپ اسی طرح دکھی اور پریشان مخلوق خدا کی خدمت سرانجام دیتے رہیں‘ آمین ثم آمین۔ناک کان گلے کی تکالیف کی وجہ سے وقت سے پہلے ڈاڑھی اور سر کے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔ کوئی نسخہ بتائیے جو سفید بالوں کو دنوں میں ڈارک براؤن کردے‘ آگاہ فرمائیے۔ (محمد عدنان عامر‘ لاہور)
مشورہ: اسطخدوس باریک پیس کر ایک ماشہ‘ کشتہ مرجان ایک رتی‘ خالص شہد ایک چائے کی چمچ‘ اطریفل اسطخدوس چھ گرام میں ملا کر سوتے وقت کھالیا کریں۔ اصلی عمدہ بنا ہوا خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا جو کسی دیانتدار طبیب نے خود تیار کیا ہو آدھی چائے کی چمچ صبح و شام کھائیں۔ بالوں کووقتی طور پر براؤن کرنے کیلئے آپ سادہ مہندی جو بازار سے کھلی ملتی ہے وہ لگالیا کریں۔
اچانک ہوئے کمردرد سے نجات: میں بہت بیمار ہوں‘ میری کمر میں دسمبر سے اچانک درد شروع ہوا‘ میں نے پین کلر انجکشن بھی لگوائے وقتی آرام کے بعد وہی پوزیشن رہی‘ وقتاً فوقتاً ڈاکٹرز سے ادویات لیتی رہی‘ ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا تو انہوں نے وین بند ہونے کا کہا اور مزید کہا کہ گودا باہر کو نکل رہا ہے۔ میں بہت پریشان ہوں‘ اب ڈاکٹر سرجری کا بتارہے ہیں‘ میں آپریشن ہرگز نہیں کروانا چاہتی‘ براہ مہربانی مجھے کوئی نسخہ بتائیں دعاگو رہوں گی۔ (زمرد حسین‘ مظفرآباد)
مشورہـ:آپ کو چاہیے کہ مغز پنبہ دانہ ( بنولہ ) سے فائدہ اٹھائیں ، نہا یت اچھی دواہے ۔9 گرام بنولہ کے بیج ذرا کوٹ کر رات کھولتے گرم پا نی میں بھگو نے کے بعد ہلا کر رکھ دیں ۔ صبح نتھا ر کراوپر کا پانی لے لیں ۔ اس میں ایک چمچ شہد ملا کر نو شِ جان کر لیجئے ، اس سے درد ِ کمر رفع ہو جائے گا۔ اگر چاہیں اور فائدہ نہ ہو رہا ہو تو شام کو ماءالذہب فولا د سیا ل ایک چائے کے چمچ کے برا بر گلا س نیم گرم پانی میں ملا کر ہفتہ دو ہفتہ پی لیں۔ آرام آجا ئے گا ۔
ادویات کے سہارے جی رہا ہوں: مجھے گزشتہ سولہ سترہ سال سے دمہ کی بیماری ہے اور مجھے بہت تکلیف ہے‘ چھاتی میں ریشہ ہے اور چھینکیں بہت آتی ہیں اور موٹاپا بھی بڑھ رہا ہے‘ دن بدن میری عمر بیس سال ہےاور ابھی سے ہی انگریزی ادویات کے سہارے جی رہا ہوں‘ مجھے اب ایک دوست نے بتایا ہے کہ عبقری میں خط لکھو۔ براہ مہربانی مجھے اس کا علاج بتائیے۔ (واصف علی‘ اٹک)
مشورہ:کشتہ طلاء کلاں اصلی دو چاول عمدہ اصلی خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا پر ڈال کر صبح کھائیں سوتے وقت لعوق صنوبر اصلی ایک چائے کی چمچ کھائیں۔ اسطخدوس کا جوشاندہ دن میں دو بار پئیں۔ شدید ضرورت پر انہیلر یا کوئی بھی علاج ہمراہ لیتے رہیں۔ وہ تمام پرہیز کریں جو اس سلسلے میں ہم لکھتے ہیں اور غذا بھی ہمارے مشورو ں کے مطابق کھائیں۔ اس بات کا یقین رکھیں کہ اگر درست علاج میسر آجائے اور غذائی پرہیز اور سردی سے مکمل بچائو رہے تو شفا یابی یقینی ہے (انشاء اللہ) دمہ کوئی مستقل یا لاعلا ج مرض نہیں ہے ۔ اکثر مریضوں کو تو پرہیز کا ہی پتہ نہیں ہوتا کہ کیا کرنا ہے؟ اکثر کے ذہن میں الرجی جیسا مبہم لفظ ہوتا ہے وہ دھوئیں، گرد سے بھاگتا رہتا ہے۔ سردی گرمی خشکی تری کے بنیادی فلسفے سے اس کی واقفیت صفر ہوتی ہے تو بچائو اور پرہیز کیسا؟
زکام اور الرجی سے تنگ ہوں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے اور میرے والد صاحب کو زکام کیرا کافی پرانی بیماری بیماری ہے‘ زکام پانی کی طرح آتا ہے‘ سانس بھی بند ہونے لگتا ہے‘ بہت علاج کیا مگر آرام نہیں آیا۔ مختلف حکیموں سے ادویات لیں مگر استعمال کرتے رہو تو ٹھیک جیسے ہی چھوڑو پھر وہی حال ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں الرجی ہے‘ مٹی‘ دھواں سے بچیے‘ مگر کیسے‘ مزدور آدمی ہوں دھواں مٹی سے نہیں بچ سکتا۔ رسالہ عبقری کی بہت تعریف سنی‘ ہر ماہ پڑھتا ہوں‘ بندے کو اس کا آسان نسخہ بتائیے۔ (تجمل)
مشورہ:سب سے پہلے تو آپ غذائی بے احتیا طی چھوڑ دیں اور خاص طور پر کھٹی ، ٹھنڈی اور بادی چیزو ں سے مکمل پرہیز کریں۔ مندرجہ ذیل نسخہ مکمل توجہ اور دھیا ن سے کچھ عرصہ استعمال کریں۔ ھوالشا فی : کلونجی باریک کر کے رکھیں ۔ اطریفل اسطخدوس کاایک چھوٹا چمچہ چائے والا گرم پانی کے کپ میں گھول کر اس میں ایک چو تھا ئی چمچ کلونجی ڈال کر حل کر کے پی لیں اور او پر سے کوئی ٹھنڈا پانی یا ٹھنڈی غذا ہر گز ہر گز استعمال نہ کریں ۔ اس طر ح صبح و شام کھا نے سے قبل استعمال کریں ۔
وضو ٹوٹ جاتا ہے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں جب بھی وضو کرتا ہوں تو تقریباً دس منٹ بعد یا آدھا گھنٹہ بعد یا کبھی وضو کرتا ہوں‘ نماز پڑھتے ہی میرا وضو ٹوٹ جاتا ہے (ہوا خارج ہوجاتی ہے) آپ اس کا حل بتائیں۔ (ج، واہ کینٹ)
مشورہ:آپ سونف‘ سونٹھ، دانہ الائچی کلاں، ملٹھی، مرچ سیاہ، نمک ایک ایک تولہ، نمک سیاہ نو ماشہ‘ نوشادرچھ ماشہ باریک پیس کر تین تین ماشہ صبح، دوپہر، شام بعداز غذا استعمال کریں۔
دماغی کمزوری: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری بیٹی جس کی عمر تقریباً دس سال ہے‘ پڑھنے لکھنے میں دل چسپی نہیں لیتی‘ ریاضی‘ انگلش‘ سائنس میں بالکل نکمی ہے اگر پیپروں میں محنت کرتی ہے توکمرہ امتحان میں جاکر سب بھول جاتی ہے۔ دماغی کمزوری شدید ہے۔سر میں درد بھی رہتا ہے کیا یہ درد شقیقہ ہے۔ براہ مہربانی کوئی ٹوٹکہ بتائیں۔ (محمدکاشف‘ لاہور)
مشورہ:آپ حُب عنبر مو میا ئی ایک ایک گولی صبح و شام چائے کیساتھ کھلائیں ، صبح نا شتہ میں با دام بھی کھلا یا کریں ۔ آپکی تحریر کردہ کیفیت سے یہ اندا زہ ہوا کہ یہ درد شقیقہ نہیں ہے۔
چہرے کی چھائیاں: میری عمر 37 سال ہے اور چار بچے ہیں اللہ کا شکر ہے صحت تندرستی سب کچھ ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر گزشتہ آٹھ سال سے چھائیاں بہت ہیں۔ بہت علاج کروائے مگر فرق نہ پڑا۔چہرے پر کوئی دانہ نہیں‘ بس رنگت کالی اور چہرہ سیاہی سے بھرا ہوا ہے۔ باقی الحمدللہ بالکل تندرست ہوں۔ کوئی نسخہ یا دوائی بتائیے۔ (ن۔پ‘ چیچہ وطنی)
مشورہ: عرق گل منڈی صبح دس بجے اور شام 5 بجے پئیں۔ گرم چیزوں سے پرہیز بھی ضروری ہے۔ دو ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ خون میں ہیموگلوبن بھی چیک کروائیں۔ اس کے علاوہ ایک پاؤ گل منڈی لیجئے اور اس کے سولہ دانے آدھے گلاس پانی میں بھگو دیجئے۔ چھلنی میں پانی چھان کر ایک چمچ شہد ملا کر پی جائیے۔ شہد نہ ملے تو آپ عناب کا شربت ملا سکتی ہیں ورنہ گل منڈی کے ساتھ عناب کے سات دانے رات کو بھگو دیجئے اور تھوڑی سی چینی ملا کر صبح نہار منہ پیجئے۔ تین چار ہفتے پی کر دیکھئے آپ کا یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 425 reviews.