Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جنوری 2017ء

قارئین! کوئی آسان سا علاج بتادیں: محترم قارئین! گزارش ہے کہ گزشتہ چند سال سے میں بدخوابی کے مرض میں مبتلا ہوں‘ اس کی شدت بھی بہت زیادہ ہے‘ اس مسئلے کے حل کیلئے ڈاکٹر کے پاس گیا مگر کوئی افاقہ نہ گیا۔ کافی پریشان ہوں۔ اس کا کوئی حل بتادیں عین نوازش ہوگی۔ (س،ق)
جواب:بیٹا آپ تقویٰ اور طہارت اختیار کریں اور نماز میں پابندی کریں۔ سونف، زیرہ سفید، اندر جوشیریں، کباب چینی، چھلکا اسپغول ہموزن کوٹ پیس کر اسے مستقل استعمال کریں۔ آدھا چمچ دن میں چار بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔(محمد جلیل ثاقب‘ جھنگ)
نہ سر پر بال نہ ڈاڑھی پر: محترم قارئین! میری عمر 24 سال ہے میرے سر کے بال اور ڈاڑھی کے بال انتہائی گنجان اور گھنے تھے‘ آٹھ نو ماہ قبل ڈاڑھی میں بالچر لگا جس کی وجہ سے میری ڈاڑھی ایک سائیڈ سے خالی ہوگئی‘ علاج معالجہ کیا تو اس خالی جگہ پر بال آگئے مگر اب پھر مسلسل سر اور ڈاڑھی کے بال جھڑ رہے ہیں‘ صابن لگاتے ہوئے تیل لگاتے ہوئے کنگھی کرتے ہوئے بہت بال جھڑتے ہیں جس کی وجہ سے ڈاڑھی کافی پتلی ہوتی جارہی ہے۔ قارئین! انگریزی میڈیسن کھا کھا کر تھک گیا ہوں مگر کوئی فرق محسوس نہیں ہورہا حالانکہ غذا میں دودھ اور دہی وغیرہ کا استعمال بھی بکثرت کررہا ہوں اگرکسی صاحب کے پاس کوئی حل ہو تو بتائیں‘ اللہ پاک جزائے خیر دے گے۔ (کلیم اللہ)
جواب: بھائی !آپ صبح و شام 3چمچ شہد پانی میں گھول کرپئیں۔ کچھ ماہ کے بعد چھوڑ دیں نہایت آزمودہ ہے۔ اس کے علاوہ ہر قسم کے شیمپو کا استعمال چھوڑ دیں۔آپ ریٹھا آملہ، بالچھڑ اور مہندی کے پتے ہر ایک 50 گرام لے کر 5کلو پانی میں ہلکا کوٹ کر بھگو دیں اور اس پانی کو آدھ گھنٹہ ابالیں اور پھر رکھیں روزانہ اسی پانی سے سر دھوئیں۔(ریحانہ‘ لاہور)
دم گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا: قارئین! آپ کی خدمت میں ایک مسئلہ عرض ہے‘ اس وجہ سے نماز‘ قرآن میں بھی بہت کوتاہی ہورہی ہے‘ براہ مہربانی اس کا حل بتائیے۔ میری عمر 23 سال ہے‘ بچپن سے ہی دم گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوں اب حالت یہ ہے کہ سارا دن ہروقت دم گھٹتا رہتا ہے۔ آدھ آدھ گھنٹہ سانس نہیں لے پاتی۔ دل کی دھڑکن تیز‘ دل میں درد محسوس ہوتاہے‘ ہاتھوں کی گرفت کمزور‘ ہاتھ پاؤں جلدی سن ہوجاتے ہیں‘ نیند کا غلبہ‘ ٹھنڈے پسینے‘ گھٹنوں میں درد اور اکثر ایڑیوں میں درد اور کھچاؤ رہتا ہے‘ پہلے بلڈپریشر لو رہتا تھا اب ہائی رہتا ہے۔ ہاتھ پاؤں میں جلن‘ پانچ منٹ سے زیادہ کھڑی رہوں تو چکر آجاتے ہیں۔ دماغی و جسمانی کمزوری اور یادداشت بھی کمزور ہوگئی ہے‘ ذہنی یکسوئی نہیں رہتی۔ (ر،ح‘ سندھ)
جواب:آ پ مندرجہ ذیل نسخہ کم از کم تین ما ہ استعمال کریں ۔ بنفشی قہوہ عبقری دواخانہ کا‘ اطریفل اسطخدوس ، خمیرہ ابریشم حکیم ار شد والا ، جوارش جالینو س ، معجو ن عشبہ ، کسی اچھے دوا خانہ سے لے کران کے اوپر لکھی ہوئی تر کیب کے مطا بق استعمال کریں ۔ (ماجد بٹ‘ ساہیوال)
چہرے پر بال‘ ناخنوں کے نشان: قارئین! میرے دو مسائل ہیں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ایک تو یہ کہ میرے چہرے پر بہت زیادہ بال ہیں‘ میں نے ایک دو دفعہ اتارے بھی ہے‘ تھریڈنگ کی ہے لیکن بال پہلے سے زیادہ موٹے نکلتے ہیں اورچہرے پر دانوں اور ناخنوں کے نشان بھی ہیں پلیز آپ کوئی ایسا حل بتادیں جس سے میرے چہرے سے بال اور نشان و داغ وغیرہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میری عمر صرف انیس سال ہے اور میرے سر کے بال سفید ہوگئے ہیں علاج بھی کروانے ہیں لیکن بے سود اور بال گرنے بھی بہت ہیں‘ بال پہلے بہت گھنے ہوتے تھے لیکن اب گر کر پتلے ہوگئے ہیں بالوں کے بارے میں بھی کوئی حل بتادیں جس سے بال لمبے کالے اور گھنے ہوجائیں‘ پلیز آپ میرے ان مسائل کا حل ضرور بتادیں‘ میں بہت پریشان ہوں۔ (ف۔ع)
جواب:آپ تسلی کریںاور مندرجہ ذیل نبوی ﷺنسخہ استعمال کریں۔کلونجی آدھ چمچ چھوٹا‘ روغن زیتون ایک چمچہ چھوٹا‘ تخم کاسنی آدھا چمچ‘ تخم میتھی آدھاچمچہ۔ یہ ایک وقت کی خوراک ہے۔ایسا آپ صرف صبح و شام کر لیںاور مستقل مزاجی سے کم از کم دو ماہ استعمال کریں۔تمام ادویات اگر کوٹ کر استعمال کریں تو بہتر ہے۔ورنہ ثابت ہی استعمال کر سکتی ہیں۔یہ بہترین نسخہ ہے آپ کے تمام مسائل کے حل کے لئے نہایت مفید اور موثر ہے۔(نائلہ جمشید‘ لاہور)
قسمت ساتھ نہیں دےرہی: قارئین! میں بہت پریشان ہوں‘ میرے گھر میں بہت پریشانیاں ہیں‘ میری قسمت میرا ساتھ نہیں دے رہی‘میں جو بھی کام کرتا ہوں الٹ ہوجاتا ہے‘ کوئی میری عزت نہیں کرتا‘شدید جادو ہے‘ براہ مہربانی! مجھے کوئی وظیفہ بتائیے سب کی پریشانیاں ختم ہوجائیں‘ اچھا سا کاروبار اور میری پسند کا رشتہ مل جائے اور گھر میں ہمیشہ کیلئے خوشیاں آجائیں۔ (ایف، چ، ک)
جواب: آپ کے لیے اللہ تعالیٰ کے اسم ’’یَا وَھَّابُ ‘‘ کا ورد با بر کت ثابت ہو گا۔ روزانہ نما ز عشا ء یا نصف شب کے بعد تین سو بار پڑھ کر بار گاہ الٰہی میں حالات بہترہو نے کی دعا کیا کریں۔ انشاء اللہ اللہ کرم کرے گا۔(پروفیسر جمشید‘ راولپنڈی)
آنکھیں بند ہوگئیں: قارئین! میری ایک آنکھ تو آج سے پندرہ سال پہلے بندہوگئی تھی اور اب دوسری بند ہوگئی ہے۔ قارئین! میں نے بہت علاج کروائے مگر بے سود‘ جادو کی وجہ سے ہے کوئی عمل بتائیں۔ (محمدادریس‘ شکرگڑھ)
جواب:آپ ہمت کرکے سورۃ القریش 121بار روزانہ پڑھیں او ر اپنی آنکھوں پر د م کریں۔اٹھتے بیٹھتے بھی یہ سورۃ نہایت کثرت سے پڑھیں۔90دن یہ عمل کریں آپ کے لیے انشاء اللہ تعالیٰ خزانۂ غیب سے دروازے کھلیں گے۔ (زوہیب شاہ‘ کوئٹہ)
پاؤں کی ایڑیاں پھٹی رہتی ہیں:قارئین! میرے پاؤں کی ایڑیاں سارا سال پھٹی رہتی ہیں۔ خاص کر سردیوں میں تو ان میں بڑے بڑے کٹ لگ جاتے ہیں اور یہ دیکھنے میں انتہائی بھدی معلوم ہوتی ہیں اور مزید کیا ربڑ کے سلیپر پہننے سے بھی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں۔ براہ مہربانی اس کا کوئی حل بتائیے۔ (ج۔ش)
جواب: پاؤں کی ایڑیوں کے پھٹنے کا مجرب علاج ناف اور ہونٹوں پر آئل اور گھی لگائیں۔ بکرے یا گائے وغیرہ کی چربی کو پگلانے کے بعد جو گھی نکلتا ہے وہ ایڑیوں پر دو سے تین دن لگائیں ایڑیاں بالکل ٹھیک ہوجاتی ہیں۔ علاوہ ازیں ربڑ کے سلیپر پہننے سے ہرگز ایڑیاں نہیں پھٹتیں۔ آپ بے شک مشاہدہ کرلیں۔ تمام بہنیں استعمال کریں انشاء اللہ شفاء ہوگی۔(طاہر منیر‘ چکوال)
ii:شلجم کے ٹکڑے کرلیں‘ پھر اسے پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ حتیٰ کہ وہ بالکل نرم ہوجائیں۔ اب ایک چھوٹے ٹب میں جب یہ پانی نیم گرم ہوجائے تو اس میں نمک اور سرسوں کا تیل ڈال کر اس میں اپنے پاؤں ڈبوئیں اور شلجم کے ٹکڑوں کو انگلیوں کے درمیان اور پورے پاؤں پر رگڑیں جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو پاؤں نکال کر آہستہ سے ٹشو پیپرسے صاف کرکے سوجائیں۔ یہ عمل رات کو سونے سے پہلے کریں تاکہ ساری رات اثر ہو۔ یہ عمل میں نے خود کیا تھا۔ میرے پاؤں میں بھی ایسی ہی تکلیف ہوئی تھی تو والدہ کو کسی نے بتایا تھا۔ میرے ساتھ ہر سال سردیوں میں یہ مسئلہ ہوجاتا تھا تو پھر یہ عمل کرنے سے فرق پڑتا تھا۔ (ش۔چ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 424 reviews.