محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک طبیبہ ہوں اور عبقری کی قاریہ ہوں اور اس میں ہر ماہ کسی نہ کسی موضوع پر کوئی تحریر بھیجنا چاہتی ہوں‘ یہ میری پہلی کوشش ہے انشاء اللہ مزید بھیج کراپنے لیے صدقہ جاریہ کا سامان کرتی رہوں گی۔بچوں کے کان درد کا آزمودہ گھریلو علاج: اکثر بچوں کو کان میں درد ہوتا ہے اگر آپ فوراً ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرسکتے تو دیسی اجوائن تھوڑی سی لے کر تھوڑا سا پانی ملائیں اچھی طرح پیس لیں اور کپڑے میں ڈال کر نچوڑ لیں اور نیم گرم کرکے چند قطرےکان میں ٹپکائیں‘ تین سے پانچ منٹ میں درد رک جائے گا چاہے وجہ کوئی بھی ہو۔ آزمودہ ہے۔ ہیضہ کا گھریلو علاج:آپ کی ذرا سی بے احتیاطی آپ کو ہیضہ جیسی نامراد بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے۔ اگر ایسی بے احتیاطی ہوجائے اور آپ کولوزموشن یا قے متلی کی شکایت ہو‘ پیٹ میں درد ہو تو فوراً تھوڑی سی اجوائن‘ پودینہ‘ دارچینی‘ لونگ کا قہوہ بنائیں‘ دو تین جوش آنے پر ڈھانپ کر چولہا بند کردیں‘ جب نیم گرم رہ جائےتو نمک اور ایک کپ قہوہ میں آدھا لیموں نچوڑ کر پئیں۔ چندکپ استعمال کرنے سے آپ کی حالت سنبھل جائے گی لیکن ایک دو دن اس کو جاری رکھیں۔ احتیاط: بادی‘ ثقیل غذا سے پرہیز کریں۔ غذا: مسور کی دال‘ انڈا‘ کباب اور گرم خشک غذائیں استعمال کریں کیونکہ اس بیماری میں صفراء اور تیزاب کا اخراج ہوجاتا ہے اور اس کا دوبارہ جسم میں پیدا ہونا ہی اس کا صحیح علاج ہے۔ اگر کسی بیماری کا علاج اصولِ علاج کے تحت کیا جائے تو اللہ تعالیٰ ضرور اپنا فضل فرماتے ہوئے شفاء عطا کردیتے ہیں۔ (مسز شاہدہ شاہد‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں