( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ ( ایڈیٹر : ۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت ذوق شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس رسالے اور اس میں موجود روحانی محفل کے عمل نے ہمیں مسائل کی دلدل سے یوں نکالا ہے کہ ہم اب خود حیران ہیں کہ یہ کیسے ہوگیا؟ مسئلہ یہ تھا کہ میری بھانجی کو ہوئی چیزیں باقاعدہ کاٹتی تھیں‘ ہر دو دن کے بعد ہمارے گھر میں خون کے چھینٹے پڑتے‘ صبح کو اٹھتے تو بستر اور کپڑوں پر خون لگا ہوتا‘ گھر والے اکثر چلتے پھرتے بیہوش ہوجاتے‘ گھر میں شدید کالا سفلی جادو کروایا گیا‘ اکثر جنات یا وہ کوئی بھی طاقتور چیزیں تھیں ہمیں کہتیں کہ ہمیں آپ پر کسی نے بھیجا ہے اور ہم بہت طاقتور ہیں‘ ہم آپ لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے بھاگ لو جہاں تک بھاگ سکتے ہو‘ پھر وہ وقت بھی آیا کہ دو وقت کی
بھی میسر نہیں۔ قرض لینے والےگھر آکر ذلیل کرتے۔ عبقری تو پہلے بھی آتا تھا مگر جب سےیاقہار اور روحانی محفل والا عمل ملا اور ہم سب گھر والوں نے دل و جان سے کرنا شروع کردیا۔ روحانی محفل دی گئی ترتیب سے کرتے اور یاقہار سارا دن کھلا پڑھتے۔ الحمدللہ! اب خون آنا بھی بند ہوگیا‘ گھر میں سکون آگیا‘ اب کوئی جن کسی پرآکر ہمیں نہیں للکارتا‘ معاشی حالات میں بہتری آرہی ہے۔ (ن،ل۔ا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں