مندرجہ ذیل اعمال بزرگان دین اور صالحین کے آزمودہ اور منقول شدہ ہیں جن کے شائع کرنے کا مقصد مخلوق خدا کو تسبیح اور مصلے کے ساتھ غیرشرعی اعمال کے بجائے نوافل و تسبیحات کے ذریعہ جوڑنا ہے۔
ربیع الثانی اسلامی قمری سال کا چوتھا مہینہ ہے۔ یہ بڑی فضیلت اور برکت والا مہینہ ہے۔ اس ماہ کو ربیع الآخر بھی کہا جاتا ہے ۔ ربیع الثانی کے مہینہ میں نوافل و وظائف کا پڑھنا بے شمار ثواب حاصل کرنے کا باعث ہے۔اس ماہ کے نوافل حسب ذیل ہیں جو اکثر صوفیا ء پڑھتے رہے ہیں ۔
شب اول کے نوا فل : عابدو ں کا کہنا ہے کہ جب ربیع الثانی کا چاند نظر آجائے تو اس کی شب اول میں بعد نما زِ مغرب آٹھ رکعت نفل دو دو رکعت کرکے پڑھے اور پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الکوثر تین بار اور دوسری میں سورۃ الکا فرون تین بار پھر تیسری چوتھی ، پانچویں ، چھٹی ، ساتویں ، آٹھویں رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص تین تین بار ہر رکعت میں پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس نما ز کے پڑھنے والے کو بے شمار ثواب ملے گا اور بے شمار نمازوں کا اجر عطا ہوگا۔
پانچویں شب: اس ماہ کی پانچویں شب کو نماز عشاء کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد9 مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔ پروردگار عالم ان نوافل کی مداومت کرنے والے کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں گے۔(انشاء اللہ)
چار رکعت نفل: جوا ہر غیبی میں ہے کہ اس مہینہ کی پہلی ، پندرہویں ، انتیسویں تاریخو ں میں چار رکعت نفل پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورئہ اخلا ص پانچ بار پڑھے۔ اس کے لیے ہزار نیکیا ں لکھی جا تی ہیں اور ہزار برائیاں مٹائی جاتی ہیں ۔ انشاء اللہ پروردگار عالم روز محشر مغفرت فرمائیں گے۔
انجام بخیر کا وظیفہ : جو شخص پورا ماہ بعد نما ز عشاء یہ وظیفہ روزانہ گیارہ سو گیارہ مر تبہ پڑھے گا وہ مو ت کے وقت کلمہ پڑھتا ہوا اس دنیا سے رخصت ہو گا۔ بعض بزرگو ں کا کہنا ہے کہ اس وظیفے میں خاتمہ بالخیر کی بے حد تا ثیر ہے۔ اس وظیفہ سے خاتمہ بالخیر ہو تاہے۔
ترجمہ : اے آسمانو ں اور زمینو ں کے پیدا کرنے والے دنیا اور آخرت میںتو ہی میرا رفیق ہے ، تو مجھ کو اپنی فرمانبرداری میں دنیا سے اٹھا لے اور مجھ کو اپنے نیک بندوں میں داخل کر لے۔
بابرکت دعا :۔ماہ ربیع الثانی نہایت افضل مہینہ ہے اور اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنا چاہئے۔
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک بار اسرافیل علیہ السلام حضور نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ عَدَدَ مَاعَلِمَ اللّٰہُ وَمِثْلَ مَاعَلِمَ اللّٰہُ ایک بار پڑھے گا اللہ اس کو ان لوگوں کے زمرہ میں لکھے گا جو خدا کی بکثرت یاد کرنیوالے ہیں اور وہ رات ودن خدا کی یاد میں لگے رہنے والوں سے بھی افضل ہو جائے گا اور یہ کلمات اس کیلئے جنت میں داخلہ کا ذریعہ بن جائیں گے اور جس طرح درخت کے پتے جھڑتے ہیں اسی طرح اس کے گناہ جھڑ جائیں گے اور خدا کی اس پر نظر رہے گی اور اس کو دوزخ کا عذاب نہ دے گا اور حدیث میں آیا ہے کو کوئی
پڑھے گا دنیا اور اہل دنیا چاہے ختم ہو جائیں لیکن اس کے پڑھنے والے کا ثواب نہ ختم ہو گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں