حترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم خیریت سے ہیں امید ہے آپ بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے خیریت سے ہوں۔ ہم آپ کے رسالہ عبقری کے جنوری 2011ء سے قاری ہیں ہم پورے گھر والے یہ رسالہ بڑے شوق سے پڑھتے ہیں اس رسالہ سے ہمیں بہت کچھ ملا ہے‘ اس پرفتن دور کا یہ بہترین رسالہ ہے‘ اس میں اکثر اوقات وظائف بھی آتے رہتے ہیں ایک دفعہ میری بیٹی کی آنکھ کےنیچے ایک پھوڑا سا بن گیا جو وقت کے ساتھ ساتھ رستا تھا‘ رسنے کی وجہ سے گڑھا سا بن گیا‘ بہت ڈاکٹروں‘ حکیموں کو دکھایا‘ کوئی ناسور کہتا‘ کوئی بھگندڑ کہتا‘ کہیں سے بھی ٹھیک نہیں ہوا پھر نشتر میڈیکل کالج ملتان داخل کروایا اور وہ بھی علاج کرتے رہے بعد میں بتایا آپریشن ہوگا وہ بھی نہ ہوا‘ انہوں نے برن یونٹ ریفر کردیا وہ بھی ٹائم دیتے رہے کہ آپریشن کریں گے جب بھی کوئی بیڈ فارغ ہوگا ہم آپ کو کال کرکے بلالیں گے‘ ڈیڑھ ماہ گزر گیا۔ دعائیں بھی ساتھ ساتھ کرتا رہا‘ عبقری رسالہ میں ایک وظیفہ لکھا تھا کہ اللہ الصمد جو کہ سوا کلو گندم کے دانوں پر ایک ایک دانے پرپڑھنا ہے پھر دانے دریا یا نہر میں ڈال دینے میں میری بیوی نے بڑے شوق اور توجہ سے یہ عمل کیا اور دانے نہر میں بہادئیے اس دن سے پس نکلنا بند ہوگئی۔ دوسرے دن 313 دفعہ درود ابراہیمی پڑھنا شروع کیا‘ چالیس دن تک عشاء کے بعد ایک جگہ بیٹھ کر پڑھا۔ آہستہ آہستہ سوراخ بند ہونا شروع ہوگیا اور آخر اس کا اب نشان تک ختم ہوچکا ہے۔ یہ سب اللہ کا کرم ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں