Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مراقبہ سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں عبقری رسالہ بہت غورسے پڑھتا ہوں ۔ چند سال سے عبقری رسالہ میں ہر ماہ دیا جانے والا مراقبہ ضرور کرتا ہوں۔ پہلے پہل تو مجھے پر کچھ بھی ظاہر نہ ہوا۔ مگر الحمدللہ گزشتہ دنوںکیا جانے والے مراقبہ میںمجھے حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی اور یہ میری زندگی کا خوش قسمت ترین دن ہے۔دوران مراقبہ بہت دیر تک مجھے یہ محسوس ہوا کہ نور ہی نور ہے جس کو پکڑ کر میں اوپر جارہا ہوں پھر ایک خاص جگہ پر جاکر رک جاتا ہوں ‘ ایک لکڑی کا بہت ہی خوبصورت دروازہ جس پر سونے کا کام ہوا تھا دکھائی دیا، اندر بہت بڑا دربار لگا ہوا جس میں بہت بڑے بڑے بزرگ تشریف فرما ہیں۔ مجھے یہ محسوس ہورہا تھا کہ یہ جگہ ریاض الجنہ ہے اور میرے آقا نبی کریمﷺ سب سے آگے تشریف فرما ہیں اور ان کی ہلکی ہلکی آواز مبارک میرے کانوں میں سنائی دے رہی ہے، مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کوئی خاص طاقت مجھے آہستہ آہستہ آگے لے کر جارہی ہے اور میں نے اس دربار میں اندر جانے کی ہمت کی ہے کسی خاص طاقت 
کی وجہ سے، اندر داخل ہوکر میری ہمت تو نہیں ہوتی کہ دیکھوں لیکن ایسا محسوس ضرور ہوا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ سامنے والی قطار میں تشریف فرما ہیں اور چاروں طرف سے ایسا محسوس ہوا کہ چاندی کی طرح نور کی بارش ہورہی ہے، سائیڈوں پر ایسے درخت ہیں جن پر چاندی لگی ہوئی ہے جہاں میں کھڑا ہوں وہاں سے مجھے نبی کریم ﷺ کے نورانی پائوں مبارک اور نورانی گھٹنے مبارک تک دکھائی دیتے ہیں‘ اتنے خوبصورت ہیں کہ میری نظریں وہیںپر جم گئیں‘ اوپر دیکھنے کی مجھ میں طاقت اور ہمت نہ تھی، اسی دوران ایک ہاتھ میری کمر تک آیا اور مجھے پہلی صف میں بیٹھا دیا، اس وقت مجھے یہ محسوس ہوا کہ نہ میرا وزن ہے نہ ہی اپنی ذات ہے، بس احساس ہے، آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے، یوں محسوس ہوا کہ یہی میری منزل ہے، وہاں سے واپس آنے کو دل نہیں چاہ رہا تھا دل چاہتا تھا کہ وہاں بیٹھا رہوں۔ پھر نامعلوم کب میں نیند کی وادی میں کھوگیا۔ صبح اذان فجر کے دوران میری آنکھ کھلی تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا میں خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان سمجھتا ہوں کہ مجھے حبیب خدا حضور نبی کریم ﷺ کا دیدار نصیب ہوا۔ الحمدللہ! (پ۔ش)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 411 reviews.