محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کی آپ پر رحمتیں ہوں اور اللہ ٓآپ سے راضی ہو۔ 2008ء سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں‘ دوست احباب کو بھی گفٹ کیے‘ پڑھنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ الحمدللہ! لوگوں کو خوب فائدہ ہورہا ہے۔ عبقری کی ادویات لاجواب ہیں‘ میں سترشفائیں گلے کے امراض کیلئے استعمال کررہا ہوں بہت زبردست رزلٹ ہے۔ میرے ایک دوست نے نسخہ بتایا صدقہ جاریہ کی نیت سے ارسال کررہا ہوں۔میرا دوست بتاتا ہے کہ ایک دفعہ میں کھیتوں میں رات کے وقت پانی لگارہا تھا کہ اچانک میرے پاؤں میں کانٹا چبھ گیا‘ وہ کھجور کا کانٹا تھا اور پاؤں کے اندر کافی آگےچلا گیا‘ ہرنسخہ آزمایا مگر بے سود‘ آخر میں پندرہ دن چارپائی پر بیٹھا رہا‘ دیہاڑی دار آدمی تھا بہت پریشان‘ کانٹا تھا کہ نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ آخر ایک شخص کو پتہ چلا وہ کسی زمین دار کا نوکر تھا وہ آیا‘ اللہ اس کا بھلا کرے‘ اللہ اس کے بچوں کا بھلا کرے (وہ جب یہ واقعہ سنا رہا تھا ساتھ اس شخص کو دعائیں دے رہا تھا) خیر اس نے کہا کہ آپ ارنڈ(ہرنولی) کے بیچ کوکوٹ کر باندھیں میں نے ایک پٹی باندھی دوسری باندھی‘ دوسری پٹی پر کانٹا جہاں بھی تھا باہر نکل آیا‘ میں بہت خوش ہوا۔ چند الفاظ مزید قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ بخل تنگ دلی کو توڑ تا ہے۔چاہے جیسے بھی حالات ہوں صرف اللہ سے امید رکھنی چاہیے۔ ہروقت ہر لمحہ مخلوق کے فائدہ کے بارے سوچنا چاہیے۔ (سہیل احمد‘ دائرہ دین پناہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں