محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ایک دوست کو بہت زیادہ مسائل تھے مگر وہ آہستہ آہستہ تما م مسائل سے باآسانی نکل آئی۔ اب بھی جب کبھی اسے کوئی مسئلہ ہوتا ہے بہت آسانی سے حل ہوجاتا ہے۔ میں نے ایک دن اس سے پوچھا کہ آخر تیرے پاس کیا جادو ہے کہ تمہارے مسائل فوری حل ہوجاتے ہیں تو اس نے مجھے ایک عمل بتایا اور کہا کہ مجھے کوئی بھی مسئلہ ہو میں یہی وظیفہ پڑھتی ہوں اور میرا مسئلہ لمحوں میں حل ہوجاتا ہے۔ وہ وظیفہ یہ ہے: درود تنجینا ایک ہزار مرتبہ پڑھیں‘ چاہے گھر کے تماما فراد مل کر پڑھ لیں‘اگر اکیلے پڑھیں تو تین دن کے اندر ایک ہزار پورا کرنا ہے‘ پہلے دن تین سو تک ضرور پڑھنا ہے۔ اول وٓآخر سات مرتبہ درود شریف پڑھ لیں اور اپنی مشکل کا سخت تصور کرلیں کہ اس درود شریف کی برکت سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا تو انشاء اللہ مشکل حل ہوجاتی ہے۔ میرا تو بارہا کا آزمودہ ہے۔ (رابعہ قمر‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں