Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - جنوری 2017ء

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر35خواتین کے حسن و جمال کے قیمتی راز: دوران کلینک اور خطوط کے ذریعے مجھے کتنی کہانیاں پتہ چلتیں کہ مرد حضرات بتاتے کہ ان کی خواتین اپنی صفائی‘ حفاظت صحت اور ظاہری بناؤ سنگھار کا خیال نہیں کرتیں جس کی وجہ سے ہم ان سے نفرت کرتے ہیں اور بعض کی محض اس وجہ سے طلاق ہوگئی۔ اسلام صفائی اور نفاست اور طہارت کا مذہب ہےاور اس طہارت کو نصف ایمان کا درجہ عطا ہوا ہے آخر یہ طہارت کچھ درجہ اورمقام رکھتی ہےتوایسا حکم ہے۔ میری اس کتاب کا مقصد خواتین کے اندر ایسا شعور کہ جس سے ان کی گھریلو اور ازدواجی زندگی خوشگوار ہو نہ کہ معاشرے میں کھلے عام بناؤ سنگھار کو رواج دینا ہے۔ یادرکھیے! خوشبو‘ میک اپ بناؤ سنگھار اور زیبائش صرف اور صرف محرم مرد یعنی اپنے خاوند کیلئے کرنا جائز اورثواب کاکام ہے اس کے علاوہ محض حرام ہی حرام اور لعنت ہی لعنت ہے۔ اس کتاب کی تیاری میں مختلف کالم نگاروں‘ مختلف کتب اور رسائل سے استفادہ حاصل کیا گیا۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 406 reviews.