Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

صرف پانچ روپے سے جوڑوں اور کمر کا درد ختم

ماہنامہ عبقری - جنوری 2017ء

میرے ایک جاننے والے دوست ہیں‘ جو کہ کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں اور چائےبیچنے کا کاروبار کرتے ہیں۔ان کے جوڑوں میں اکثر درد رہتا تھا‘ بڑے بڑے ڈاکٹر اور حکیموں سے دوائی لے کر عاجز آچکا تھا‘ مگر دردنے نام نہ لیا جانے کا۔ اچانک انہیں ایک رات خیالات میں گم اپنی دادی اماں کی بات یاد آگئی کہ میری دادی اماں اپنی کمر پر یہ عمل کرتی تو اسے کمر کے درد سے نجات مل جاتی۔ رات کو جیسے کیسے کٹ گئی مگر خیال اور درد جوڑوں میں موجود تھا۔ صبح اٹھ کر اس نے میڈیکل سٹور سے مطلوبہ چیز خریدی اورجوڑوں پر چپکا دیا۔ کیونکہ چائے پہنچانے کیلئے وہ کبھی اس دکان پر کبھی اس دکان پر بھاگتا‘ جب عصر کا وقت ہوتا تو درد میں مبتلا ہوجاتا مگر جب اس نے مطلوبہ چیز لگائی تو درد میں افاقہ ہونے لگا۔ ایک دن اچانک وہ مجھے ملا تو میں نے اس سے دریافت کیا کہ آج تو رشید بھائی عصر کے وقت دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔
عبقری کا شمارہ پڑھ پڑھ کر ہم تو علاقہ میں حکیم بن گئے ہیں۔ سب سے بڑی ذات تو اللہ کی ہے جو کہ خود حکیم ہے‘ علیم ہے۔ دن بھر عبقری کے شمارہ میں نسخہ جات پڑھ پڑھ کر لوگوں کو بتاتے بتاتے ہم بھی علاقہ میں حکیم مشہور ہوگئے ہیں۔تو وہ کہنے لگا حکیم صاحب بڑا روپیہ لگایا مگر درد میں افاقہ نہیں ہوا۔ میری دادی یہ پلستر کمر پر لگاتی تھی اس کی کمر کا درد ختم ہوجاتا تھا۔ میں نے پلستر(جو عام طور پر پھوڑے پھنسیوں پر لگایا جاتا ہے جس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ بنے ہوتے ہیں) پانچ روپے کا خریدا اور جوڑ پر لگایا میں نے دیکھا کہ جوڑکا درد سے وہاں سے ہٹ کر دوسری جگہ منتقل ہوگیا ہے تو میں نے پلستر دوسری جگہ پر لگادیا جب میں نے پلاسٹر اکھاڑا تو میں نے دیکھا کہ خون ایک رگ میں جمع ہوچکا ہے میں چھید کرکے وہ خون نکال دیا اب میں بالکل تندرست ہوں۔(محمد بلال یار وکھوسہ‘ ڈیرہ غازیخان)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 405 reviews.