محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اگر کسی شخص کو جریان کا احتلام کا سرعت انزال کا مسئلہ ہو‘ اس لیے ثم الحمدللہ میں نےکئی مریضوں کو یہ نسخہ دیا تو اللہ نے ان کو صحت یابی عطا فرمائی‘ میں نے طب پڑھی ہے اور طب کاکام بھی کرتا ہوں‘ ایسے مریض بھی میرے پاس آئے جو کہ شادی کے قابل نہ تھے اللہ رب العزت نے ان کوصحت یابی عطا فرمائی اور ان کو اولاد نرینہ سے نوازا۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی: لاجونتی پچاس گرام‘ بیج بند پچاس گرام‘ تخم تال مکھانہ 50 گرام‘ کشتہ قلعی دس گرام‘ اجوائن خراسانی دس گرام‘ مصری سوگرام‘ اسپغول چھلکا دوسوگرام۔ ان کو کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ دوائی تیار ہے۔ نوٹ: چھلکا اسپغول اور کشتہ قلعی دوائی پیس کر پھر ڈالنا ہے۔ ایک چمچ صبح اور ایک چمچ شام ہمراہ دودھ استعمال کریں۔ انشاء اللہ بہت ہی تیربہدف نسخہ ہے بارہا کا آزمودہ ہے۔ بالخصوص جو شادی کے نام سے بھی گھبراتے ہیں ان کیلئے تو خوشیوں کا خزانہ ہے۔(محمد عثمان‘ بورے والا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں