Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بڑھا پیٹ کم اور قبض دور! واقعی یہ انتہائی آسان ہے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس رسالہ نے میری زندگی کا سب سےبڑا طبی مسئلہ حل کردیا۔ مجھے تو اب بھی یقین نہیں آتا کہ واقعی ایسا بھی ہوسکتا ہے اور اتنی جلدی ہوسکتا ہے۔ عبقری کے سابقہ شمارے میں ایک نسخہ آیا تھا‘ پیٹ کو کم کرنے اور قبض دور کرنے کیلئے۔ ھوالشافی: سہاگہ دو تولہ‘ اجوائن خراسانی اڑھائی تولہ‘ فلفل سیاہ بارہ تولہ‘ مصبرزرد اٹھارہ تولہ۔ تمام اشیاء کوارگندل (کوارگندل اتنی ہو کہ اس میں تمام اشیاء گوندھی جاسکیں)کے گودے میں گوندھ کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور صبح و شام بعدازغذا ایک ایک گولی دودھ یا تازہ پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔  نسخہ بہترین ہے۔ میری بہن نے یہ گولیاں بنائی تھیں‘ اسے بہت افاقہ ہوا تو مجھے بھی استعمال کرنے کو دیں۔ مجھے بھی بہت فائدہ ہوا۔ تقریباً دو مہینے سے میں صرف رات کو ایک گولی کھاتی ہوں۔ قبض کی شکایت ختم ہوگئی ہے لیکن گولیاں بناتے وقت دھیان رکھیں کیونکہ یہ گولیاں ساتھ جُڑجاتی ہیں۔ اسے دور دور رکھنا پڑتا ہے۔ کافی عرصہ کے بعد یہ سخت ہوتی ہیں ورنہ نرم رہتی ہیں۔ قبض کے مریضوں کوضرور یہ گولیاں کھانے کو دیں۔ بہت بہت بہت اچھا اور سستا نسخہ ہے۔ (اہلیہ عبدالغفار)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 399 reviews.