جادو‘ جنات‘ بیماریاں‘ پریشانیاں اور ہمارا لباس
موجودہ دور ترقی یافتہ اور جدید دور ہے۔ کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ انسان واپس جنگل کی زندگی کی طرف لوٹ رہا ہے کیونکہ آہستہ آہستہ اس کا لباس سکڑ رہا ہے۔
ایک عامل کےپاس ایک جناتی مریض آیا۔ دوران علاج اس مریض میں آئی جناتی مخلوق سے طویل گفتگو ہوئی۔ اس گفتگو سے جو ایک بات اس عنوان کیلئے سامنے آئی وہ آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ وہ یہ ہے کہ اس طویل العمر جن نے زور سے قہقہہ لگایا اور کہا کہ جب عورت (یا چھوٹی بچیاں)ننگے سر، برہنہ یا نیم برہنہ ہو تو ہم اس عورت کو دیکھ کر دیوانے اور عاشق ہوجاتے ہیں۔ پھر ہم ان کے خاندان والوں کومختلف قسم کی پریشانیاں مثلاً ٹینشن، ڈیپریشن،ا سٹریس، گھریلو جھگڑے ، جادو جنات، ہر وقت کی بک بک مالی اور معاشی الجھنوں میں مبتلا کردیتے ہیں یا پھر ایسی عورت کے ہم خود اتنے قریب ہوجاتے ہیں کہ اس کے شوہر کو بھی اس کے قریب نہیں آنے دیتے وغیرہ وغیرہ۔ قارئین یہ مختصر سے الفاظ اس جن کے جو آپ کی خدمت میں پیش کیے ۔ آج یہ بیماریاں بھی عام ہیں اور برہنہ جسم بھی عام ہیں۔آج معاشرے میں عورتوں اور چھوٹی بچیوں کے لباس ہی دیکھ لیں ۔اسی طرح کھلے بازو‘ کھلا جسم‘ کھلا گلا فیشن بن چکا ہے جبکہ شریرجنات ننگے اور برہنہ جسم کے دیوانے ہوتے ہیں اور فیصلہ کریں مرض کیا ہے اور علاج کیا ہے اور آئندہ آپ کو کیا کرنا ہے؟
میرے گھر پر جادو ہے یا جنات کا اثر
بعض لوگ جگہ جگہ عاملین اور مختلف بابوں کے پاس دھکے کھاتے پھرتے ہیں کہ ہمارے گھر پر جادو ہے یا جنات کا اثر ہے۔ ہماری زندگی میں صرف ویرانی اور پریشانی ہے۔اولاد کی نافرمانی‘ چڑچڑاپن‘ ڈھٹائی ضد‘ اور غصہ پھر مارکٹائی نے اور زیادہ جلتی پر تیل کا کام کیا‘ لوگ ہر دس دن بعد عامل تو بدلتے ہیں وظیفے تو تبدیل کرتے ہیںلیکن اپنے آپ کو بدلنے کا کبھی خیال نہیںکرتے ۔ کیا کبھی سوچا میرا رزق کیسا‘ میرے گھر کاماحول کیسا۔مائیں یہ نہیں دیکھتیں کہ میں سارا دن ٹی وی کے سامنے بیٹھ کرکیا دیکھتی ہوں‘ کونسی موسیقی سنتی ہوں‘ جو میں دیکھتی اورسنتی ہوں میرا معصوم بچہ یا بچی بھی دیکھ رہی ہوتی ہے‘ وہ معصوم ہے لیکن اس کے اندر بھی ا حساسات کا موجیں اور ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے جس کی سمجھ والدین کو اس وقت آتی ہے جب وہ نافرمانی کی شکل میں اظہار کرتا ہے۔ ہماری زندگی کے عادات و اطوار میں کیوں نہ جناتی چیزیں آئیں جس گھرسے حفاظت والے اعمال چلے جائیں گے تو شریر جنات کیلئے ایسے گھر میں داخل ہونا اور ہر قسم کی عیاشی کرنا‘ گھر تباہ کرنا‘ عورتوں کو چھیڑنا‘ معاشی پریشانیوں میں گھر والوں کو مبتلا کرنا‘ بیماریوں میںمبتلا کرنا بالکل آسان ہوجاتا ہے۔آئیے حفاظت والے اعمال کی طرف آئیے اور جادو جنات، بیماریوں، معاشی پریشانیوں سے نجات پائیں۔
جنات کی نظربد اور خواتین کے چہرے پردانے: جو خواتین بے پردگی اختیار کرتی ہیں اور گھر یا باہر چہرے کو نہیں ڈھانپتی اکثر ان کے چہروں پر دانوں کی بھرمار ہوجاتی ہے۔ یا ان کے چہرے کی جلد خراب ہوجاتی ہے۔ جگہ جگہ سے علاج معالجہ کے باوجود آرام نہیں آتا۔ بالآخر وہ روحانی علاج کروائیں تو انہیں صحت ملتی ہے۔ یہ سب جنات کی نظر بد کا شاخسانہ ہے۔ لہٰذا جنات کی نظربد سے بچنے کیلئے پردہ کا اہتمام ضرور کریں۔
بددعا کاجادو
بعض لوگ سالہا سال یا نسل در نسل معاشی پریشانیوں‘ بیماریوں‘ تنگدستی اور مسائل وغیرہ میں مبتلا رہتے ہیں۔ نسل در نسل یہ چیز ان کے ہاں چلتی رہتی ہے اور مسلسل زوال ان کا تعاقب کرتا ہے۔ کوئی اسے اپنی بدنصیبی تصور کرتا ہے اورکسی کا کیا ہوا جادو یا بندش۔ لیکن بزرگان دین کی صحبت اور کامل عاملوں کی صحبت کے بعد یہ چیز معلوم ہوئی ہے کہ بعض اوقات کسی خاندان کے پیچھے کسی مظلوم کی بددعا ان کی نسلوں کا تعاقب کررہی ہوتی ہے ان کے بڑوں میں سے اس خاندان کے کسی بڑے نے کسی نیک صالح اللہ کے دوست کو ستایا ہوتا ہے یا کسی کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی ہوتی ہے اور اس کے دل سے نکلنے والی آہ نے عرش ہلایا ہوتا ہے اور اس کی اس آہ اور اس کی فریاد اس کی بددعا ایسے اس کے تعاقب میں لگتی ہے کہ نسلوں کی نسلیں اس نحوست کا شکار ہوجاتی ہے۔ لیکن ہماری سوچ میں یہ خیال کبھی بھی نہیں آتا۔ یہ ایسی بات ہے شاید بہت سوں کو عجیب اور انوکھی محسوس ہو لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔ قارئین آپ نے یقیناً سنا ہوگا کہ کسی کی دعا اس کی نسلوں کو سنوار دیتی ہےاور رزق کی کشادگی کے فیصلے کردیتی ہے۔آج بھی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی اولاد میں یہ خاصیت چلتی آرہی ہے کہ جو حسبی نسبی صدیقی ہوگا سانپ کا زہر اس پر اثر نہیں کرےگا۔ کیونکہ غارثور میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے آنحضرت ﷺ کی حفاظت کیلئے سانپ کے سامنے اپنی ایڑی کردی تھی اور بعدازاں آپ ﷺ نے متاثرہ مقام پر اپنا لعاب مبارک لگایا۔ اس لعاب مبارک کی تاثیر یا اس خدمت کی برکت آج بھی حسب نسبی صدیقیوں میں چل رہی ہے۔
بالکل اسی طرح جیسے کسی کی دعا یا کسی کی خدمت بارگاہ خداوندی میں قبول ہوجاتی ہے اور اس کا فیض نسلوں تک چلتا ہے بالکل اسی طرح کسی مظلوم کی بددعا ظالم کی نسلوں تک چلتی ہے۔حتیٰ کہ یہ مظلوم انسان بھی ہوسکتے ہیں اور جانور بھی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بددعاکا اثر بڑے سے بڑے جادو سے بھی زیادہ ہوتا ہے لیکن ہر عامل کی نظر اس پر نہیں جاتی یہ صرف کوئی صاحب نظر اورصاحب کشف بزرگ ہی محسوس کرسکتا ہے۔ اگر کسی کے خاندان میں یہ معاملہ ہو یا ان کے علم میں ہو‘ یا ان کے علم میں اپنے کسی بڑے کی ایسی غلطی ہو تو اس سے نجات اور چھٹکارے کیلئے بہترین حل یہ ہے کہ لاتعدادمرتبہ استغفار پڑھا جائے نہ صرف اپنی طرف سے بلکہ اپنے بڑوں کی طرف سے بھی اگر کوئی ایسا معاملہ یا ایسا وبال ہماری نسل درنسل چل رہا ہے تو اللہ ہمیں اس سے نجات عطا کرے۔ استغفار کی برکت سے بددعا کا اثر اللہ پاک ختم فرمادیتے ہیں اور اس کا ازالہ فرمادیتا ہے۔
بڑوں کے گناہوں کا جادو
قارئین! بعض اوقات بڑوں کے بُرے اعمال کی سزا ان کی نسلوں کو بھگتنی پڑتی ہیں۔یعنی بعض کے بڑے کچھ ایسے بُرے اعمال میں مبتلا ہوکر اپنی زندگی گزار جاتے ہیں کہ ان کے اُن بُرے اعمال کی نحوست ان کی نسل پر پڑتی ہے جس کی وجہ سے گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا‘بھوک ‘ افلاس‘ تنگدستی اور بیماری رہتی ہے۔ ایسے جادو سے نجات کیلئے اپنے بڑوں کی طرف سے ہروقت استغفار کریں اور اعمال کا ہدیہ انہیں پیش کریں اورنبوی ﷺ اعمال کی طرف متوجہ ہوں۔
آنے والی نسلوں کو گناہوں کے جادو سے بچائیں
اپنی آنے والی نسلوں کو اپنے گناہوں کی نحوست سے بچانے کیلئے اپنے ساتھ اپنی آنے والی نسلوں کیلئے دعا میں رزق، برکت، سکون اور عافیت مانگیں اور اللہ سے دعا کریں کہ یااللہ ہمارے گناہوں کی نحوست ہماری آنے والی نسلوں پرنہ ڈال۔ ہماری بھی مغفرت فرما اور ہماری آنےوالی نسلوں کی بھی مغفرت فرما۔ ہمارے ساتھ بھی عافیت والا معاملہ فرما اور ہماری آنے والی نسلوں کے ساتھ بھی رحم ، کرم اور فضل والا معاملہ فرما۔
بندش کیسے لگتی ہے؟کیسے ٹوٹتی ہے؟
آئیے میں بتاتا ہوں!
محترم قارئین عبقری! بندش ایک ایسا لاعلاج اورخطرناک مرض ہے کہ جس شخص پر لگ جائے وہ تباہ و برباد ہوکر رہ جاتا ہے‘ حصول رزق کے تمام دروازے اس پر بند ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ اس کو کوئی ادھار رقم بھی دینے کو تیار نہیں ہوتا‘ اس کے اپنے بیگانے بن جاتے ہیں‘ دوست دشمن بن جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ اس کی کہی ہوئی اچھی بات بھی بُری لگتی ہے۔ مالی و معاشی طور پر تباہ حال شخص دوسروں کی نظروں میں ذلیل و خوار اور تماشہ بن جاتا ہے۔ آج کے اس دور میں ہر دوسرا شخص بندش کا شکار ہے مگر کیوں؟ کبھی آپ نے سوچا نہیں؟ کیونکہ ہم نے اللہ کو بھلا دیا ہے‘ اللہ کو صرف اپنی ضروریات پوری کروانے کے وقت یاد کیا جاتا ہے بلکہ اللہ کو ہروقت ہرحال میں یاد کرنا چاہیے۔ قارئین! صرف اور صرف ایک لقمہ حرام کھا لینے سے چالیس دن تک دعائیں قبول نہیں ہوتیں توہم تو نہ جانے کتنے لقمے روز کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ حقوق العباد پورے نہ کرنے‘ والدین کی نافرمانی‘ حلال حرام کی تمیز نہ کرنا‘ اسلامی تعلیمات پر عمل نہ کرنا‘ سحر، جادو کرنا (محض دوسرے کو پریشان کرنے کیلئے اپنی عاقبت خراب کرنا) ان وجوہات پر اللہ ہم سے ناراض ہوتا ہے اور اس کی ناراضگی کی وجہ سے اس کی توجہ نہ کرنے کی وجہ سے ہم پر بندش لگتی ہے جس کا حل بھی اللہ نے ہمیں عطا کیا ہے مگر عمل کون کرے؟ یہاں تو صرف اور صرف اگر ایسا معاملہ ہو بھی جائے تو فوراً عٖاملین اور تعویذات والوں کا رخ کرتے ہیں اور ان کو منہ مانگی رقوم ادا کرکےمسائل حل کروانے کی کوششیں کرتے ہیں۔ کبھی خود محنت نہیں کرتے کہ وضو کرے نماز کا سہارا لیں اور قرآن پڑھ کر اس کا واسطہ دے کر صدقہ خیرات کرکے اللہ کو راضی کرلیں اور اس عارضی مصیبت اور بندش یا جادو سے جان چھڑالیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو سیدھی اور سچی راہ پر گامزن کرے اور خاتمہ بالخیر کرے۔
رب کعبہ کی قسم تم لوگ پکے اور سچے مومن ہو!
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے ’’منہبات‘‘ میں یہ حدیث نقل کی ہے کہ ایک دن آنحضرت ﷺ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی ایک جماعت کے پاس تشریف لائے۔ آپ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے مخاطب ہوکر ارشاد فرمایا کہ (بھلا تم بتلاؤ) کہ ’’تم نے صبح کس حال میں کی؟‘‘ انہوں نے عرض کیا کہ ہم نے صبح اس حال میں کی ہے کہ ہم اللہ پر ایمان رکھتے ہیں‘ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا کہ تمہارے ایمان کی کیا علامت ہے؟ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا (ہمارے ایمان کی علامت یہ ہے) کہ ہم مصائب پر صبر کرتے ہیں اور فراخی کی حالت میں شکر کرتے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے ہر فیصلےپر راضی رہتےہیں (یہ جواب سن کر) آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’رب کعبہ کی قسم تم لوگ پکے اور سچے مومن ہو‘‘
رزق کی تنگی پر پریشان مت ہوں!
رزق براہ راست قبضہ خداوندی میں ہے‘ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی ذات نہیں جو لوگوں میں رزق تقسیم کرے۔ صرف اور صرف اس کے ہاتھ میں رزق ہے‘ پھر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ اللہ نے اعلان فرمایا ہے کہ : ’’زمین پرچلنے والے ہرچوپائے (جاندار) کا رزق اللہ کے ذمہ ہے تو اس کے وعدہ پر یقین رکھتے ہوئے رزق کی تنگی پر پریشان نہ ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے وسیع علم و حکمت کے پیش نظر بندوں میں روزی تقسیم کرتے ہیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے جس آدمی کو جس قدر رزق سے نوازا ہے اسی میں بندہ کی راحت‘ عافیت ہے کہ رزق تقسیم کرنے والی ذات علیم وخبیر ہے۔ اے کاش! ہم سب صبر اورشکر کرنے والے بن جائیں۔ آمین!
غم نہ کرو‘ اپنے لیے خوشیوں کو ڈھونڈو
محترم قارئین عبقری! غم اور اس کا اظہار اس طریقے سے کرنا کہ بندہ شرعی حدود سے تجاوز کرجائے‘ یہ شرعاً ممنوع ہے کہ قرآن کریم میں جابجا خود کو غم میں مبتلا کرنے کی ممانعت فرمائی گئی ہے‘ غم دل کو مرجھا دیتا ہے اور روح کو عبادت کی طرف سے نڈھال کردیتا ہے اور خون کو ٹھنڈا کرتا ہے‘ غم جسم میں کینسر کی طرح ہےاور اس کا راز یہ ہے کہ غم انسان کو کمزور کرتا ہے اور ہر حرکت سے رک جاتا ہے اور سب سے زیادہ پسندیدہ کام شیطان کے نزدیک یہی ہے کہ انسان کو پریشان کیا جائے تاکہ وہ آگے نہ چل سکے۔ اس لیےآپ ﷺ نے ان کاموں سے روکا ہے جن سے مسلمان پریشان یا غم زدہ ہوتا ہے۔ شریعت میں کس قدر باریک بینی سے اس کا اہتمام کیا گیا ہے کہ مجلس میں تین آدمی بیٹھے ہوں تو ایک کو چھوڑ کر دو علیحدہ آپس میں گفتگو نہ کریں کیونکہ اس سےتیسرے کو پریشانی ہوگی کیونکہ مسلمان کو غم میں مبتلا کرنا منع ہے۔ اس لیے مسلمان کو ہدایت کی گئی ہے کہ خود کو غم سے دور کرو اور اس پر اپنے وسائل کے مطابق غلبہ پاؤ۔ آقائے دو جہاں حضور نبی کریم ﷺ نے غم سے پناہ مانگی ہے کہ
(ہم اور حزن دونوں سے میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں) ہم اور حزن میں فرق یہ ہے کہ جب پریشانی آتی ہے تو اس کو ’’ہم‘‘ کہتے ہیں اور جب وہ دل پر چھا جاتی ہے تو اسے حزن کہا جاتا ہے اور دونوں چیزیں دل کی گمراہی کا ذریعہ ہیں۔ غم انسان کی زندگی میں بدمزگی پیدا کرتا ہے اور روح کیلئے زہر ہے‘ مقصد یہ ہے کہ کسی طرح خود کو غم پر غالب رکھو اگر غم آئے تو جس طرح بھی ہوسکے تدبیر کرکے اس کا ازالہ کیا جائے اور اجرو ثواب پر نظر رکھی جائے۔ مصیبت آئے تو مسنون دعائیں پڑھ کر مصائب کو ہلکا کریں۔ صدقات خیرات کریں۔ کوئی اچھا کام رہ جانے پر جو غم ہوتا ہے ایسا غم اچھا ہے لیکن اللہ کی نافرمانی کرکے جو غم لاحق ہوتا ہے یہ غم بھی اس بات کی دلیل ہے کہ دل ابھی زندہ ہے جو احساس گناہ کی دولت رکھتا ہے مومن بندہ کی کوئی پریشانی رائیگاں نہیں جاتی بلکہ مومن کی ہر پریشانی سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ اس کا یہ معنی نہیں کہ مصائب و غم دعا کرکے طلب کیے جائیں اور یہ سمجھنا کہ یہ عبادت ہے یا اسلام نے کہا کہ مصیبت مانگو‘ اگر ایسا ہوتا تو تاجدار انبیاء حضور نبی اکرم ﷺ اپنی پوری زندگی پریشانی میں گزارتے‘ اور یہ کیسے ہوگا کہ آپ ﷺ کا انشراح صدر کیا گیا اور دل کو اللہ نے راضی کردیا اور خوشیوں سے معمور کردیا۔ اس لیے آپ کو چاہیے کہ اپنے لیے خوشیوں کو ڈھونڈئیے اور اپنے وسائل کے مطابق خود کو خوش رکھیں اور اللہ سے اچھی زندگی گزارنے کی دعا کریں۔ نماز لازمی ادا کریں اور اپنی دعاؤں میں خاتمہ بالخیر کی دعا لازمی کریں کیونکہ اس دعا سے شیطان لعین کو مکے لگتے ہیں اورسخت پریشانی لاحق ہوتی ہے اللہ ہمیں شیطان مردود سے بچنے کی توفیق دے اور نبی پاک ﷺ کے اسوہ حسنہ اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ (ایم اےقریشی‘ ملتان)
جادو کیسے ہوتاہے؟ اور کیسی بربادی لاتا ہے؟
قارئین! جادو کیسے ہوتاہے؟ یہ مجھ سے بہترشاید ہی کوئی جان سکے‘ جادو نے کس طرح میری زندگی برباد کی‘ کیسے میں کروڑوں میں کھیلنے والا روٹی کے ایک ایک ٹکڑےکو ترس گیا‘ لوگوں کو لاکھوں زکوٰۃ دینے والے کے خود کے بچے بھوک سے تڑپتے ہوں تو اس وقت دل پر کیا بیتتی ہے یہ مجھ سے بہتر شاید ہی کوئی جانتا ہو۔ عبقری کے خاص نمبر کا تعارف پڑھا تو سوچا کیوں نہ میں بھی قارئین کو اپنی زندگی کے شب و روز بتاؤں کہ میرے ساتھ کالے جادو نے کیا کیا ظلم کیے۔ اب میں شروع سے آپ کو بتاتا ہوں اور سنیے میری کہانی میری زبانی:میرے والد صاحب کا انگلینڈ میں کاروبار بہت اچھے طریقے سے سیٹ تھا۔ پھر اچانک انہوں نے پاکستان واپسی کا پروگرام بنالیا‘ میرے والد ٹیکسٹائل انجینئر تھے‘ نئے حالات میں نیا کاروبار شروع کرنا ایک چیلنج تھا۔ جھنگ کے قریب ایک ٹیکسٹائل مل برائے فروخت تھی لیکن دوستوں کے اصرار پر والد صاحب نے ملکہ ہانس (ساہیوال اور پاکپتن شریف کے درمیان واقع) میں زمینیں لے لیں۔ کاشتکاری کا کوئی تجربہ نہ تھا‘ کچھ عرصہ بعد سب کچھ بیج کر دوبارہ انگلینڈ چلے گئے‘ دوبارہ ادھر کاروبار سیٹ کیا۔ والد صاحب کاروبار کے سلسلے میں 1982ء میں امریکہ گئے‘ وہاں انہوں نے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور خریدا‘ مجھے فون کیا کہ تم امریکہ آنے کی تیاری کرو تاکہ کاروبار سنبھال سکو۔ ابھی میرے کاغذات تیاری کے مراحل میں ہی تھے کہ امریکہ میں چند ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی میرے والد صاحب کو امریکہ میں قتل کردیا۔ زندگی بھر کبھی بھی کسی قسم کی تنگی کا سامنا نہیں کیا تھا‘ سنتے تھے کہ دنیا بہت ظالم ہے والد صاحب کی وفات کے بعد اندازہ ہوا کہ بات سوفیصد درست ہے۔ جما ہوا کاروبار جسے دیکھنے والا کوئی نہ تھا‘ والدہ نے تایا کو ’’پاور آف اتھارٹی‘‘ دے دی‘ یوں ہمارے ہاتھ کچھ بھی نہ آیا سب کچھ لوگ ہی کھاپی گئے۔ کچھ مخلصین کے مشورہ پر والدہ اور بہن بھائیوں کو دوبارہ انگلینڈ بھجوا دیا۔ اللہ پاک کےکرم سے جلد ہی اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے اور اپنا پراپرٹی کا کاروبار شروع کرلیا۔ دوبارہ خوشیوں اور دولت نے ہمارے گھر کی راہ دیکھ لی۔
زندگی بہت سکون سے گزر رہی تھی‘ میں نے بھی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کرلیا۔ حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے۔ بہن بھائیوں کی اچھی جگہ شادی ہوگئی۔ پھر نامعلوم کیا ہوا سب کے مزاج میں چڑچڑاپن پیدا ہونا شروع ہوگیا‘ تمام بہن بھائی ایک دوسرے سے کھچے کھچے نظر آتے اس کے بعد اچانک حالات خراب ہونا شروع ہوئے‘ لندن کی پراپرٹی فروخت ہونا شروع ہوئی‘ کاروبار زوال کا شکار ہوا۔ میرے ساتھ ساتھ میرے بھائی بھی کاروباری حالات سے کافی پریشان نظر آتے۔ کچھ عرصہ ہم حالات سے لڑتے رہے اور پھر ایک وقت آیا کہ ہم تمام بھائیوں کے کاروبار ختم ہوگئے اور مجبوراً انہیں ملازمت اختیار کرنا پڑی اور میرا تو ذاتی گھر بھی بک گیا اور میں کرائے کے مکان میں آگیا۔ میں نے ہمت کی اور ایک مزید نیا کام شروع کیا اور وہ کاروبار بھی الحمدللہ بہت زبردست چلا اور مجھے تمام اخراجات نکال کر مہینے کے پچیس سے تیس لاکھ اس میں بچ رہے تھے‘ دو سے تین سال یہ کاروبار چلا اور پھر میری بربادی شروع ہوئی۔ یہ 2004ء کی بات ہے۔ کاروبار میں کافی نقصان کے بعدمیں نے ایک جگہ ملازمت اختیارکرلی۔ ایک دن اپنے ساتھی سے کہا کہ مزاج میں عجیب طرح کی تبدیلی محسوس کررہا ہوں۔ کیوں نا کسی ماہر نفسیات کے پاس چلیں۔ اس وقت تک جادو جنات پر مجھے یقین نہیں تھا۔ میرا دوست ماہر نفسیات کے بجائے ایک روحانی عامل کےپاس مجھے لے گیا۔ اس عامل نے مجھے انتہائی ذاتی نوعیت کی وہ باتیں بھی بتائیں جو کہ صرف میری ذات تک ہی محدود تھیں‘ اس طرح میرا اس عامل پر یقین بڑھا‘ اس نے مجھ سے اس دن پچاس ہزار روپے مانگے‘ اور کہا کہ تمہارے اوپر اور تمہارے بچوں پر سخت قسم کا کالاجادو کیا گیا ہے۔ وقتاً فوقتاً وہ عامل مجھ سے مزید رقم لیتا رہا۔ مگر میرے حالات دن بدن مزید خراب ہوتے گئے۔ میرے بچے‘ بیوی اور میں ہروقت آپس میں لڑتے رہے اور حیرت کی بات بغیرکسی بات کے لڑتے اور چیختے چلاتے۔ محلے والے ہمیں نفسیاتی مریض سمجھتے۔ مجھے ہروقت محسوس ہوتا کہ میرے ساتھ کوئی اور بھی ہے‘ بعض اوقات تو مجھے واضح طور پر اس کی موجودگی کا احساس ہوتا۔ رات کو کسی کے چلنے کی آوازیں آتیں۔ گھر میں عجیب قسم کی نحوست رہتی‘ بعض اوقات شدید بدبو آتی‘ کبھی خون کے چھینٹے گرتے‘ کبھی کپڑوں میں کٹاؤ ہوتا۔ جب حالات نارمل نہ ہوئے تو میں نے اس عامل سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ اس دوران میرے معاشی حالات مزید خراب ہوگئے۔اس عامل سے جان چھڑانے کے بعد مجھے جس کسی نے جہاں بھی علاج کا بتایا میں گیا‘ چند دن کی بہتری کے بعد حالات مزید خراب ہوجاتے‘ یہاں تک کہ میں کروڑوں میں کھیلنے والا تھا اور چند ہی سالوں میں مجھے روٹے کے لالے پڑگئے۔ ایک مرتبہ ایک مشہور بازار میں سٹال لگایا جہاں یومیہ کرایا چار ہزار روپے تھا۔ روزانہ لاکھوں لوگ وہاں سے گزرتے اور اشیاء خریدتے ہیں۔ بہت پرامید تھا کہ حالات بہتر ہوجائیں گے۔ قارئین! میرا یقین مانیں تین دن میں ٹوٹل سیل صرف تین سو روپے کی ہوئی۔ حالانکہ مجھ سے ہلکی کوالٹی کا مال میرے ساتھ سٹال والے میرے مال سے مہنگا بیچ رہے تھے وہ دن میں تین تین مرتبہ دوبارہ مال لا کر بیچ جاتے اور میری طرف کوئی دیکھتا بھی نہ۔ تین دن بعد یہ سوچ کر ہی گھبراہٹ ہورہی تھی کہ گھر جاکر بچوں کو کیا منہ دکھاؤں گا؟ جو اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ پاپا پیسے لے کر آئیں گے۔ پریشانی کے عالم میں گھر پہنچا۔ بچوں کو سارے حالات سے آگاہ کیا‘سب سر جوڑ کر بیٹھے کہ کیا طریقہ اختیار کیا جائے کہ اس نحوست سے جان چھوٹ جائے۔ جیسے جیسے علاج کرواتے چند روز کےبعد حالات مزید بگڑ جاتے۔ ایک دن گلی میں غبارے بیچنے والا آیا‘ میری سب سے چھوٹی بیٹی نے مجھ سے کہا: ’’پاپا باہر غبارے والا آیا ہے مجھے غبارہ لے کردیں‘‘ وہ اپنے نرم و نازک ہاتھوں سے اور توتلی زبان سے مجھے کہہ رہی تھی اور ساتھ باہر کی جانب کھینچ رہی تھی‘ جب میں نے اپنی جیب کو ٹٹولا تو میری جیب میں ایک روپیہ بھی نہ تھا‘ میں اسی وقت گھٹنوں کے بل بیٹھا اور میری آنکھوں میں آنسو آگئے‘ میری بیٹی کوغبارہ بھول گیا اور وہ بھی میرے ساتھ رونا شروع ہوگئی اور پوچھ رہی تھی کہ ’’پاپا آپ کو کیا ہوا؟ کیوں رو رہے ہو‘ مجھے غبارہ نہیں چاہیے آپ چپ ہوجائیں‘ دیکھیں میں اب غبارہ نہیں مانگ رہی‘‘۔
جب میرا کاروبار عروج پر تھا تو مجھ سے میرے ایک کزن نے چالیس ہزار روپے ادھار لیے تھے‘ میرے شدید حالات خراب ہونے کے باوجود وہ مجھے میرے پیسے واپس نہیں دے رہا تھا حالانکہ اس کا کاروبار ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا۔ ایک دن صبح اٹھا تو میرے جیب میں اس کے پاس جانے کا کرایہ بھی نہ تھا میں نے اپنی ہمسائی سے ایک سو روپیہ اپنی بیوی کے ذریعے ادھار لیا۔ ویگن میں بیٹھا‘ اس کے پاس جانے کیلئے دو سواریاں تبدیل کرکے جانا پڑتا تھا۔ میں ایک ویگن میں بیٹھا‘ اسے کرایہ دیا اس نے مجھے 90 روپے بقایاواپس کیے۔ جب میں اس ویگن سے نیچے اترا دوسری ویگن میں بیٹھنے کیلئے‘ اچانک میں نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو میری جیب کٹ چکی تھی‘ میری بے بسی کی انتہا نہ تھی‘ میں چوک میں کھڑا تھا‘ ساری دنیا میری آنکھوں میں گھوم رہی تھی‘ پھر آنکھوں کے آگے اندھیرا سا آگیا اور میں گرتے گرتے بچا۔ میں نے خود کو سنبھالا‘ قریب فٹ پاتھ پر بیٹھا‘اور کافی دیر آسمان کی طرف دیکھتا رہا‘ نامعلوم میرے دماغ میں اس وقت کیا کیا چل رہا تھا۔
جب ذرا حالت سنبھلی‘ قمیص سے آنکھوں میں تیرتے آنسو صاف کیے۔ تقریباً ایک میل کے فاصلے پر میرے ایک دوست کی دکان تھی‘ صبح صبح کا وقت تھا‘ میں پیدل ہی اس سمت چل پڑا۔ آدھ گھنٹہ کی پیدل مسافت کے بعد میں اس کی دکان پر پہنچا تو وہ ابھی دکان پر نہ پہنچا تھا‘ اس کاملازم وہاں بیٹھا تھا‘میں نے اسے بتایا کہ میری جیب کٹ چکی ہے‘ میں فلاں جگہ جانا ہے‘ مجھے بیس روپے چاہیے‘ واپسی پر تجھے دے دوں گا۔ اس ملازم نے بخوشی مجھے بیس روپے دے دئیے‘ میں وہاں سے دوبارہ ویگن میں بیٹھا اور اس کزن کے پاس چلا گیا۔ کافی دیر بحث و لڑائی کے بعد اس کزن نے مجھے چالیس ہزار میں سے صرف انیس ہزار دئیے۔ جس سے میں نے گھرکا کرایہ اور محلے کی کریانہ کی دکان کے پیسے دئیے اور میں پھر دو سے تین دن کے بعد بالکل خالی ہوگیا۔
اتنے عاملین کے پاس جانے سے اتنا تو پتہ چل گیا کہ اس شدید تباہی کےپیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ اسے بھی کئی دفعہ سمجھایا لیکن بات وہی بھینس کےآگے بین بجانے والی تھی۔ اس نے کہا میں نے قسم کھائی ہے کہ تم سے سڑکوں پر بھیک منگوانی ہے۔ حالات یونہی اوپر نیچے ہوتے رہے‘ کبھی کھانا کھالیا کبھی فاقے کرنا پڑے۔
ایک روز اتفاقاً ایک بک سٹال پر ’’عبقری‘‘ دیکھا۔ سرسری ساپڑھا تو بڑا متاثر ہوا خرید کر گھر لےآیا۔ تفصیل سے پڑھا تو احساس ہوا کہ شاید میرا مسئلہ حل ہوجائے۔ دفتر عبقری رابطہ کیا تو انہوں نے ملاقات کیلئے ٹوکن والی ترتیب بتائی۔ اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ ٹوکن بھی مل گیا۔ ٹوکن والی تاریخ کو دھڑکتے دل کے ساتھ ملاقات کیلئےدفتر ماہنامہ عبقری چلا گیا۔ ملاقات کیلئے ٹوکن لیا اور بے چینی سے اپنی باری کا انتظار کرنے لگا۔ ہرگزرتے لمحے میری بے چینی میں اضافہ ہورہا تھا کہ نجانے وہ ہستی کیسی ہوگی؟ جن کے بارے میں اتنا پڑھ سن کر آیا ہوں نہ جانے وہ میرے ساتھ کس طرح پیش آئیں گے؟ خیر اللہ اللہ کرکے میرا ٹوکن نمبر بھی آہی گیا۔ میں دھڑکتے دل کے اورکانپتی ٹانگوں کے ساتھ کمرے کے اندر گیا‘ حضرت حکیم صاحب کو دیکھا اور دیکھتا ہی رہ گیا‘ ماشاء اللہ اتنا نورانی چہرہ‘ سنت کے مطابق ڈاڑھی‘ لباس‘ خوشبودار واہ سبحان اللہ! حضرت حکیم صاحب انتہائی شفقت سے ملے اور فرمایا کہ اب تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ‘ اس ملاقات پر ٹوکن دینے والے شخص نے مجھے چند چیزیں استعمال کیلئے دیں ٹوٹل خرچہ صرف ’’ساٹھ روپے‘‘ بنا۔ خیر واپس گھر آکر پوری دلجمعی کے ساتھ حضرت حکیم صاحب کا دیا وظیفہ شروع کردیا۔ شروع میں تو بہت تکلیف ہوئی اور حالات بھی خراب ہوئے لیکن حکیم صاحب کی ایک نصیحت یاد تھی کہ ’’سختی کا مطلب تکلیف کا دور ہونا ہے گھبرا کر وظیفہ نہ چھوڑ دینا‘‘ آج اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بڑی مطمئن اور سکون والی زندگی گزار رہا ہوں۔ الحمدللہ! بچے بھی اب اچھے تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہیں۔ (طاہرسلیم،لاہور)
میرے تین تجربات عبقری قارئین کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!نومبر 2016ء میں عبقری کاتحریری دعوت نامہ موصول ہوا کہ ’’جادو کیسے ہوتا ہے؟ کیسے ٹوٹتا ہے؟‘‘اس تحریر میں قارئین کو اپنے زندگی کے تجربات لکھنے کی دعوت دی گئی تھی۔ میرے کچھ تجربات جو کہ درج ذیل ہیں:۔اگر بچے رات کو خطرناک خوابوں سے‘ خوفناک حد تک ڈر جاتے ہوں‘ نیند سے بیدار ہوجائیں‘ پسینے سے شرابور ہوجائیں تو ’’آیۃ الکرسی‘‘ کا کارڈ(کارڈ پر آیۃ الکرسی لکھی ہو) ان کی اوپری قمیص کی جیب میں ڈال دیں تو بچوں کو رات کو خوفناک خوب آنا بند یا اگر آئیں گے تو وہ بالکل نہیں ڈریں گے۔ مسکرائیں گے اور آرام سے نیند لیں گے۔
شہرت‘ عزت مرتبہ پائیے: اگر آپ شہرت‘ عزت اور مرتبہ پانا چاہتے ہیں تو یہ آیت
سات مرتبہ روزانہ پڑھنے سے انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔
عزت کم ہوجائے تو: اسی طرح اگر کسی کی عزت کم ہوجائے تو آیت
گیارہ مرتبہ روزانہ پڑھ کر اپنےا ٓپ پر پھونکے۔
شادی کی بندش کا علاج:اگر شادی میں بندش ہو تو روزانہ تازہ وضو کرکے یَالَطِیْفُ سو بار چالیس دن تک پڑھیں۔ خواتین ایام کے دن بعد میں شمار کرلیں۔
شادی نہ ہورہی ہو تو: اگر شادی نہ ہوتی ہو تو ہر سوموار کو چار رکعت نماز اس طرح سے پڑھیں کہ اول رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورۂ اخلاص‘ دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد بیس مرتبہ سورۂ اخلاص، تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد تیس مرتبہ سورۂ اخلاص،اور چوتھی رکعت میں چالیس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ سلام پھیرنے کے بعد 75 دفعہ اللھم اغفرلی اور ستر مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں۔ ہرہفتے پیر کے دن یہ عمل کریں اور سات پیر یہ عمل کرنا ہے۔ بہت مجرب اور کامیاب عمل ہے۔ (عبدالرحمٰن‘ لاہور)
جادو ختم‘ بیماری ختم‘ پریشانی ختم واہ کیا بات ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ گزشتہ کافی سالوں سے پڑھ رہے ہیں۔ اس رسالے سے ہمیں بہت فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ ہمارے گھر میں جادو تھا‘ ہر کوئی بیمار تھا اور بیماریاں بھی ایسی کہ ڈاکٹرز بھی پریشان تھے۔ ہر طرف بے سکونی تھی۔ ہمیں عبقری سے افحسبتم اور اذان کا عمل ملا۔ عمل یہ تھا کہ سات مرتبہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور سات مرتبہ اذان پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کرنا ہے۔ ہمارے گھر کے سارے افراد نے یہ عمل کرنا شروع کردیا اور دن میں کئی کئی مرتبہ کیا۔ اس عمل کی برکت سے ہمارے گھر میں بہت سکون اور برکت ہے۔ جادو تو بالکل ہی ختم ہوگیا ہے جس کے بارے کئی عاملین نے باقاعدہ بتایا۔ ہمارے گھر میں بیماری بالکل ختم ہوچکی ہے حالانکہ میرے بیٹے کوڈاکٹرز نے ایسی بیماری بتادی تھی کہ بیرون ملک بھی چلے جائیں یہ بیماری ختم نہیں ہوگی۔ جب سے ہم نے یہ عمل پڑھنا شروع کیا ہے اس دن سے کوئی بیماری ظاہر نہیں ہوئی پھر ہم نے ٹیسٹ کروائے تو ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ تو صرف اندرنشان نظر آتا ہے بیماری تو ختم ہوچکی ہے۔ الحمدللہ! اب سکون ہی سکون ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آپ کو آپ کے بچوں کو اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ (صائمہ بتول‘ چکوال)
عبقری والوں نے ہمیںذلیل کررکھا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرےا یک دوست ہیں انہوں نے کہا کہ عرصہ بیس سال سے مجھے رات کو نیند ٹھیک طرح نہیں آتی‘ لیٹتا ہوں تو کوئی چیز جسم پر چٹکیاں کاٹتی ہے۔ میں پھر بے چین ہوجاتا ہوں‘ ادویات اور عاملین کے چکروں نے مجھے نیم پاگل کردیا ہے۔ سب کہتے ہیں تم پر کسی نے کالاوار کیا ہے۔ سوکھ کر کانٹا بن گیا ہوں۔ مجھے کہنے لگا آپ مجھے اس کا کوئی حل بتائیں۔ میں نے اسے عبقری دواخانہ کی دوائی ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ استعمال کرنے کو کہا اور ساتھ ہی اسم یَاقَہَّارُ ہروقت پڑھنے کو کہا اور دو انمول خزانہ کا کتابچہ دیا۔ چند دن کے بعد اس نے بتایا کہ میں تھوڑے سے عمل میں پچاس فیصد ٹھیک ہوگیا ہوں۔ مجھے کہنے لگا ایک بارآپ میرے گھر چکر تو لگائیں میں اس کے گھر گیا اور افحسبتم اور اذان کا عمل بتایا۔ اذان والا عمل یہ ہے کہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ پڑھ کر اپنے دونوں کاندھوں پر دم کرنا ہے۔ سارا گھر ہر گھنٹے گھنٹے بعد یہ عمل کرے۔ انہوں نے یہ عمل کرنا شروع کردیا اور ان کے گھر میں سکون آگیا۔ کچھ دن بعد رات کو میرے خواب میں ایک چھوٹے سے قد کا بندہ آیا جس کا رنگ بالکل سیاہ تھا۔ مجھ سے کہنےلگا: تم ہمارا راستہ کیوں روکتے ہو؟ میں نے کہا کیا مطلب؟ تو اس نے کہا تم لوگوں کو عبقری کے وظائف کیوں بتاتے ہو؟ انتہائی غصہ میں کہنےلگا ایک تو ’’عبقری والوں نے ہمیں ذلیل کررکھا ہے‘‘ اور پھر غائب ہوگیا۔ اب میرا دوست بالکل پرسکون اور مطمئن زندگی گزاررہا ہے۔ (محمد عرفان‘ لیہ)
جادو آسیب سے ہمیشہ کیلئے محفوظ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا پوری عبقری کی ٹیم کو بہت بہت خراج تحسین اور بے حد زیادہ حوصلہ افزائی‘ عبقری نے تو کمالات کے سارے دروازے کھول دئیے‘ محترم حکیم صاحب! اللہ جل شانہٗ آپ کو بے حد زیادہ تندرستی‘ دین اور دنیا عطا کرے آمین ثم آمین!۔ عبقری ہمارے گھر ابھی آتا ہی ہے کہ میں اور میری امی جان پورا پڑھ لیتے ہیں اورمیری امی تو بہت بہت پسند کرتی ہیں۔ عبقری کے ایک گزشتہ شمارے میں ایک وظیفہ لکھا تھا۔ یقین کریں، یقین کریں، یقین کریں اس کے آگے تیر بھی کوئی چیز نہیں ہے۔ اتنا تیز اور بے حد مؤثر ہے۔ ہر قسم کی مشکلات، جادو، بندش کیلئے لاجواب ہے۔ عمل یہ ہے: سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 105 اور 3 مرتبہ درود شریف‘ تین مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ تین مرتبہ آیۃ الکرسی، تین مرتبہ سورۂ اخلاص، تین مرتبہ سورۂ فلق‘ تین مرتبہ سورۂ ناس اور آخر میں پھر تین مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے۔ میں نے تو اپنا معمول بنالیا ہے۔ مجھے اس سے بے حد فائدہ ہوا ہے۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ کبھی کسی بلا کو تندور میں جلارہی ہوں‘ کبھی وہ مجھ سے ہم کلام ہوتی ہے اور کبھی مجھے کوئی چیز دیتی ہے۔ میں نے جب سے یہ پڑھنا شروع کیا ہے میں نے بہت سی بلائیں روتی ہوئی دیکھی ہیں‘ الحمدللہ! میری زندگی میں سکون آگیا ہے۔
جادو و آسیب سے ہمیشہ کیلئے محفوظ: جادو و آسیب سے ہمیشہ کیلئے محفوظ ہونے کیلئے سورۂ طارق کی آیت نمبر 15،16،17 کو چار سٹیل کے کیلوں پر پچیس پچیس مرتبہ دم کرکے پورے گھر میں لگانے ہیں۔ گھر سے جادو‘ جنات‘ آسیب‘ ٹونہ وغیرہ ہمیشہ کیلئے بھاگ جائے گا۔ یہ عمل بھی میں نے عبقری کے ایک شمارے میں پڑھا تھا اور واقعی واقعی واقعی میں کروڑوں دفعہ‘ اربوں دفعہ اللہ جل شانہٗ کا شکر ادا کرتی ہوں‘ گھر میں جب سے یہ کیل لگائے ہیں گھر میں بے پناہ سکون رہتا ہے ورنہ ہر مہینہ کوئی نہ کوئی وار چلتا تھا مگر اب سکون ہی سکون ہے۔ میری عبقری قارئین سے درخواست ہے کہ آپ اپنے گھروں میں یہ چار کیل ضرور لگائیں میرا آزمودہ ہے۔ کمال کی چیز ہے۔نوٹ:سسرال میں رہنےوالی خواتین یہ کام اپنے شوہر اور دوسرے گھر والوں کو اعتماد میں لے کر پھر کیں‘ ورنہ فساد کھڑا ہوجائے گا اور بدگمانی پیدا ہوگی۔ (فلک امجد‘ بورے والا)
دھاگہ لو‘ آگ لگاؤ اور جادو ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے کچھ عرصہ سے لگ رہا تھا کہ میرے اوپر جادو وغیرہ کے کچھ زیادہ ہی حملےہورہے ہیں‘ میں اعمال کرتا ہوں‘ درس سنتا ہوں شاید اسی وجہ سے بچا ہوا ہوں۔ اس کے علاوہ ایک عمل مجھے ہمارے علاقہ کے ایک مولانا صاحب نے بتایا تھا میں نے جب بھی کیا بڑا آرام آیا‘ جسم میں درد وغیرہ ختم ہوگئے‘ عمل بہت لاجواب ہے جادو کو فوری طور پر ختم کرتا ہے۔ راولپنڈی میں پہلی مرتبہ کپڑے سینے والے دھاگہ سے توے کو الٹا کرکے کیا تو (ن) میرے پاس کھڑی تھی‘ دھاگہ جب توے پر رکھا تو (ن) گر پڑی اور توے پر جو جادو ٹوٹا تو اس کے اثرات مجھ پر بھی پڑے۔ پھر میں نے بیٹھ کر سورۂ یٰسین پڑھی تو آرام آیا۔ جادو توڑنے کیلئے یہ عمل لاجواب ہے۔ عمل درج ذیل ہے:
آسمانی رنگ کا رضائی سینے والا سوتی دھاگہ لیں۔ سوتی دھاگہ کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ اسے آگ لگائیں تو جل جاتا ہے‘ پگھلتا نہیں ہے‘ اپنے سر سے پاؤں تک ناپ کر گیارہ تاریں بنالیں۔ ان گیارہ تاروں پر گیارہ گرہ لگانی ہیں‘ ہر گرہ پر ایک بار سورۂ فلق پڑھنی ہے‘ سورۂ فلق پڑھ کر پھونک مار کر گرہ لگا دینی ہے‘ اس طرح گیارہ بار سورۂ فلق پڑھ کر پھونک کر گرہ لگانی ہے۔ کوئلے جلا کر پھر ان کو کوئلوں پر جلانا ہے بہت بُو آئے گی جب تک بُو آتی رہے یہ عمل دہراتے رہیں۔ عمل شروع کرنے سے پہلے گیارہ روپے کی نیاز لازمی دیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! مجھے اس عمل سے بہت سکون ملتا ہے۔ میں یہ عمل ہر ماہ دہراتا ہوں جادو سے محفوظ رہتا ہوں ورنہ اس سے پہلے تو جادوٹونہ کروانے والوں نے میرا جینا دوبھر کررکھا تھا۔ (شوکت علی‘ لاہور)
جادو زائل‘ فراخی رزق اور تابع کرنے کے عمل
جو شخص مغرب کی نماز کے بعد اکیس دفعہ یَاقَابِضُ ہمیشہ پڑھے گا۔ کوئی جادو اس پر اثر نہ کرے گا۔ کسی شخص کی بددعا اس کے حق میں کارگر نہ ہوگی۔بشرطیکہ خود ظالم نہ ہو۔ کسی جن بھوت کا اثر اس پر نہ ہوگا۔ ہر ایک قسم کی بالائی بلاؤں کے رفع کرنے کیلئےیہ اسم اعظم ہے اور نہایت عجیب الاثر ہے۔
رزق کی فراخی کیلئے: رزق کی فراخی کیلئےیہ عمل ایک مولانا صاحب کا مجرب ہے۔ دن کے دس بجے وضو کریں۔ پھر چار رکعت نفل چاشت کی نیت سے ادا کریں۔ نماز کے بعد پھر سجدہ میں جائیں اور ایک سو چار بار سجدے میں
پڑھیں۔ ہر مہینہ میں سات دن یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ ساری عمر کبھی روزی کی تنگی نہ ہوگی۔
کسی کو تابع اور مسخر کرنے کیلئے: جو کوئی شخص جمعہ کی شب میں بیس عدد روٹی کے ٹکڑوں پر یَاعَدَلُ لکھ کر کھائے گا۔ سارے گھر والے اور محلہ والے اس کے تابع اور مسخر رہیں گے۔
پیٹ کے درد کیلئے روحانی عمل:اگر کسی کے پیٹ میں درد ہو تو سات مرتبہ
پڑھ کر پانی پر دم کرکے یا کاغذ پر لکھ کر پانی میں گھول کر پلایا جائے۔ بفضلہ تعالیٰ فوراً آرام ہوجائے گا۔
مال و تجارت میں برکت کیلئے: اگر دکاندار یا سوداگر دکان یا تجارت کے مکان کا تالا کھولنے سے پہلے ستر مرتبہ
پڑھے گا۔ انشاء اللہ مال تجارت میں برکت ہوگی۔ کبھی نقصان نہ ہوگا۔ ہر چیز یا نیا مال خریدنے کے وقت پہلے اکتالیس مرتبہ
پڑھ لینا باعث برکت ہے۔
صاحب کشف کیلئے: ماہ رجب اور ماہ رمضان و شعبان میں
روزانہ سات ہزار مرتبہ پڑھنا صاحب کشف اور صاحب باطن خدا کے حکم سے بناتا ہے۔ مزید جو شخص یَاصَمَدُ کو اللہ کے نام مبارک سے ملا کر گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے گا۔ صاحب کشف اور صاحب مقام عالی ہوگا۔ اللہ کے حکم سے علم غیب کا وقتاً فوقتاً مشاہدہ نصیب ہوگا۔
رہائی قیدی ودفع بخار:سورۂ الانفطار جو قیدی پڑھے گا تو اسے جلدی رہائی نصیب ہوگی اور اگر بخار میں مبتلا اس کے پانی سے غسل کرے گا تو بخار جاتا رہے گا۔
گمشدہ چیز کی واپسی کیلئے: جس کی کوئی چیز گم ہوگئی ہو یا کوئی شخص بھاگ گیا ہو تو سورۂ والضحیٰ (پ30) کو سات مرتبہ پڑھنے سے وہ واپس آجائے گا۔
غیبی امداد کیلئے: نمازمغرب کے بعد روزانہ اکتالیس بار یَااَللہُ الْمُسْتَعَانُ پڑھ لیا کریں‘ سارے معاملات و مشکلات اللہ کے حکم سے حل ہوجائیں گی۔
ہربیماری ہر مصیبت سے دور رہیں:کسی بیمار یا مصیبت زدہ کو دیکھ کر آہستہ سے درج ذیل دعا پڑھیں۔ انشاء اللہ آپ اس بیماری یا مصیبت سے محفوظ رہیں گے
’’اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے اس مصیبت (بیماری) سے محفوظ رکھا جس میں تجھے مبتلا کیااور اس نے مجھے فضیلت عطا فرمائی مخلوق میں سے اکثر لوگوں پر۔ (ترمذی و ابن ماجہ)
مقدمہ میں راضی نامہ کیلئے: اگر کوئی شخص کسی مقدمہ میں راضی نامہ کرنا چاہتا ہو اور فریق ثانی نہ مانتا ہو‘ ظہر کی نماز کے بعد تین ہزار مرتبہ
ُ پڑھے اور پھر دعا کرے۔ انشاء اللہ فوراً مقصود حاصل ہوگا۔
حاسد، جادوگر کو ذلیل کرنے کیلئے: فجر کی سنتوں کے بعد اور فرضوں سے پہلے جو شخص سو مرتبہ گیارہ روز تک اسم یَاقَھَّارُ پڑھے گا جو حاسد اور جادوگر ہوگا ذلیل ہوگا۔ اسم یاقہار میں بڑی طاقت ہے یقین اور توجہ کے ساتھ یہ عمل کریں اور پھر کمال دیکھیں۔
جن وآسیب کو بھگانے کیلئے:اگر کسی گھر میں جن آسیب کا خلل ہویا وہاں رہنے سے ڈر لگتا ہو ایک کورے چراغ پر سات جگہ یاقہار لکھ کر تیل سے بھر کر روشن کیا جائے جس گھر میں گیارہ دن تک یہ چراغ روشن ہوگا۔ بفضلہٖ تعالیٰ اس گھر میں کوئی جن یا سانپ وغیرہ موذی چیز نہ رہے گی اور وہ تمام آفتوں سے پاک رہے گا۔ بشرطیکہ اس مکان میں کوئی تصویر یا مورت موجود ہوئی تو بجائے نفع کے نقصان ہوگا۔
میری ڈائری کے روحانی ایٹم اور مفید نسخے
بے اولادی ‘ جادو‘ بندش اور رشتہ کیلئے اعمال
اولاد سے محروم حضرات کیلئے بہترین تحفہ: اگر آپ اولاد سے محروم ہیں تو روزانہ 101 بار سورۂ کوثر بسم اللہ کے ساتھ پڑھیں۔ انشاء اللہ آپ کی ہرمراد ضرور پوری ہوگی۔
اولاد سے محروم کیلئے مجرب عمل:
جس کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو وہ یہ آیت 133 مرتبہ پانی پر دم کرکے فجر کی نماز کے بعد میاں بیوی دونوں پئیں۔
اولاد کے رشتہ کیلئے مجرب عمل:
اِذَا دَعَاہُ وَ یَکْشِفُ السُّوْٓءَ (نمل 62)
اگر آپ کی اولاد کا رشتہ نہیں ملتا تو اٹھتے بیٹھتے مذکورہ آیت کا ورد جاری رکھیں۔
لڑکی کے رشتہ کیلئے مجرب عمل
اگر لڑکی کیلئے رشتہ نہ آتا ہو یا رشتہ پسند نہ آتا ہو تو آپ 112 بار دعا کو اور تین بار سورۂ واضحی پڑھیں، ہر مہینہ گیارہ دن تک پڑھیں اور تین مہینہ یہ عمل جاری رکھیں۔
اللہ سے اولاد مانگنے کی تین دعائیں:جس شخص کی اولاد نہ ہو یا نرینہ اولاد نہ ہو‘ وہ یہ دعا کثرت سے مانگا کرے۔
ترجمہ: اے میرے پروردگار! مجھے تنہا نہ چھوڑئیے اورآپ بہترین وارث ہیں۔ 2۔حضرت زکریا علیہ السلام نے طلب اولاد کیلئے مندرجہ ذیل دعا مانگی تھی جس کو اللہ تعالیٰ نے قبول فرما کر ان کو حضرت یحییٰ علیہ السلام جیسا بیٹا عطا فرمایا تھا۔ طلب اولاد کیلئے یہ دعا مجرب ہے۔
ترجمہ: اے میرے پروردگار! تو عطا فرما مجھے اپنی جانب سے پاکیزہ (نیک) اولاد، بے شک تو ہی تو دعا کا سننے والا ہے۔‘‘
3۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے طلب اولاد کیلئے مندرجہ ذیل دعا مانگی تھی جس کو اللہ تعالیٰ نے قبول فرما کر حضرت اسماعیل علیہ الصلوٰۃ والسلام جیسا بیٹا عطا فرمایا۔ اولاد صالح کی طلب کیلئے یہ دعا بھی مجرب ہے۔
بانجھ عورت کیلئے: اگر بانجھ عورت سات روزے رکھے اور روزہ افطار کرنے کے بعد یَامُصَوِّرُ اکیس دن پڑھ کر پانی پر دم کرکے اللہ تعالیٰ اسے فرزند صالح عطا کرے گا۔
حاجت کیلئے روحانی عمل: اگر کوئی شخص جس کو کوئی حاجت درپیش ہو‘ ٹھیک آدھی رات کو مسجد یا گھر کےصحن میں تین بار سجدہ کرکے پھر سجدے سے سر اٹھا کر سو مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھے تین روز کے اندر انشاء اللہ حاجت پوری ہوگی۔
نرینہ اولاد کیلئے: جس شخص کا بیٹا نہ ہوتا ہو اور اسے اس کی تمنا ہو، رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو جمعہ کی نماز کے بعد یاواحد کو ایک سو ایک مرتبہ کاغذ پر لکھے پھر اس کو بطور تعویذ اپنے داہنے بازو پر باندھے۔ انشاء اللہ اسی سال فرزند صالح پیدا ہوگا۔ نہایت مجرب عمل ہے۔
اولاد کیلئے: جس عورت کی اولاد نہ ہوتی ہو سات دن تک برابر سیب کے سات قتلوں پر
ُ لکھ کرکھلایا جائے تو انشاء اللہ ضرور حمل قرار پائے گا۔
جادو‘ شیطانی وساوس سے بچاؤ کیلئے روحانی عمل: ہر روز بلاناغہ سورۂ اخلاص‘ سورۂ فلق‘ سورۂ ناس کی تلاوت کرنے سے ہر قسم کی آفت‘ سحر سے انسان محفوظ رہے گا اورجادو کئے ہوئے انسان پر دم کرنے سےجادو زائل ہوجائے گا۔ انشاء اللہ یہ وساوس کا بہترین علاج ہے۔ بار بار روزانہ خاص طور پر ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت بھی پڑھیں۔
اچھا اور بُرا خواب: اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہے اور بُرا خواب شیطان کی طرف سے ہے۔ بُرے خواب کو کسی سے بیان نہ کریں‘ شیطان کےشر سے اللہ کی پناہ مانگئے‘ کچھ نقصان نہ ہوگا۔ (بحوالہ بخاری شریف)
بدخوابی کیلئے روحانی عمل: جس شخص کو بدخوابی یا سوتے وقت خوف و ڈر معلوم ہو‘ سونے سےپہلے اکیس مرتبہ اسم مبارک
رُ کو پڑھ کر خاموش ہوکر سورہے۔ انشاء اللہ پھر کبھی بدخوابی نہ ہوگی۔
بدخوابی کیلئے: خواب میں ڈرنا، رونا، نیند کے اُچاٹ ہوجانے کے دفعیہ کیلئے ایک کاغذ پر زعفران سے سورۂ مدثر کی پہلی سات آیات لکھ کر تعویذ بنا کر گلے میں ڈالنا نہایت مجرب ہے۔
کبھی نظربد نہ لگے گی: اگر کسی کو اپنے یا اپنے بچوں پر نظربد کا اندیشہ ہو وہ
کو گیارہ کاغذ پر لکھ کر تعویذ بنا کر گلے میں باندھے۔ کبھی نظربد نہ لگے گی۔(حکیم فاروق چڑھوے والا‘ مظفرگڑھ)
جادو ، جنات اور بندشوں کیلئے آزمودہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ آپ کو سلامت، سکھی اور شادو آباد رکھے۔ آمین! میں آج عبقری کے ذریعے اور آپ کی بابرکت ذات کے توسط سے قارئین عبقری کو ایک بہت ہی انمول وظیفہ پیش کرنا چاہتی ہوں تاکہ اس پاک عمل کے توسط سے کسی کا بھلا ہوجائے اور میرے گناہ معاف ہوجائیں۔ آمین! آج سےایک سال پہلے بہت ہی مشکل حالات کےتحت بے بس ہوکر میں نے روتے ہوئے اپنے حالات آپ کو لکھ کر بھیجے تھے جس کےجواب میں بہت تسلی وتشفی کے ساتھ آپ نے مجھے ایک بہت ہی انمول وظیفہ عنایت فرمایا تھا۔ وہ وظیفہ اتنا پیارا تھا کہ مجھ گنہگار کی زبان سے بھی میرے پاک رب کریم نے قبول فرمایا اور میرے جادو و بندشوں کی وجہ سے بگڑے حالات بہتر ہوگئے۔ دوسری بار میں نے دو اور مقاصد کیلئے بھی دو بار اور یہی وظیفہ پڑھا اور میرے رحیم کریم اللہ نے قبول فرمایا۔ اس وظیفے کے طفیل میرا رشتہ طے پاگیا۔ یقین کیجئے جس دن یہ وظیفہ ختم ہوا اس سے اگلے دن میرا ایک مناسب رشتہ آگیا اور ایک ماہ میں میری شادیہوگئی۔ پھرنے اپنی دوست کو یہ وظیفہ بتایا تو اس کے پڑھنے سے اس کی شادی طے پاگئی ہے اور انشاء اللہ اگلے ماہ تک وہ اپنے گھر کی ہوجائے گی۔ میرے توسط سے میری اس دوست نے ایک اور پریشان حال جادو کی ڈسی بہن کو بھی یہ وظیفہ بتایا ہے اللہ پاک نے اس پر بھی کرم فرمایا ہے۔
بےآسرا‘ ناامید‘ پریشان حال‘ مایوس لوگوں کیلئے ایک ایسا عمل جو سوفیصد قبولیت اعمال کی شرائط پر پورا اترتا ہے اور لاکھوں اولیاء کے مجرب معمولات میں شامل ہے۔ آپ بھی الٹی تدبیروں، بے کار ہوتی کوششوں اور ناکام ہوتے منصوبوں‘ پرانے سے پرانے جادو‘ جنات، بندشوں اور سخت ترین بیماریوں میں آزمائیے‘ انشاء اللہ یہ عمل آپ کو ہر عامل سے بے نیاز کردے گا اور ہر مشکل سے نکلنے کا راستہ مہیا کرے گا۔
ناممکن کو ممکن بنانے والاعمل درج ذیل ہے:
اول و آخر تین تین مرتبہ کوئی سا بھی درود شریف تین تین مرتبہ‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ مع تسمیہ‘ تین مرتبہ سورۂ اخلاص مع تسمیہ (یہ پورا ایک عمل ہوا) اس طرح روزانہ اکتالیس عمل مکمل کریں۔ یہ ایک نصاب شمار ہوگا۔ اس طرح روزانہ کئی نصاب بھی کرسکتے ہیں۔ 41 یا 91 دن بلاناغہ کریں۔ ہر قسم کے جادو‘ بیماری‘ بندش‘ پریشانی اور مشکل میں کرسکتے ہیں۔ نوٹ: خواتین ایام کے دنوں میں نہ کریں بلکہ بعد میں عمل کی تعداد پوری کرلیں۔ اس خاکسار کو بھی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ اللہ پاک ہماری دین و دنیا آسان فرمائے اور عبقری کو مزید کامیابیاں عطا کرے۔ آمین (خاکسار۔ ع)
جادو، سحر، سایہ، ٹونہ وغیرہ کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خیریت کا طالب بخیریت‘ پہلی مرتبہ عبقری کا جو اساتذہ کا اجتماع ہوا تھا اس کی وساطت سے آپ سے رسم و راہ محبت کا سلسلہ شروع ہوا۔ تسبیح خانہ کی حاضری وقتاً فوقتاً ہوتی رہتی ہے۔ درس بھی اہتمام سے سنتا ہوں اور دوستوں میں بانٹتا بھی ہوں۔ بے شمار فوائد اور سکون کی دولت میسر آگئی ہے۔ اللہ آپ کو عافیت اور صحت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائیں اور تسبیح خانہ کو قیامت تک کیلئے اقوام عالم کیلئے رشد و ہدایت کا مرکز بنا کر قائم و دائم فرمائے۔ آمین۔ میرے پاس دو اعمال ہیں جو میں مخلوق خدا کیلئے عبقری کے ذریعے عام کرنا چاہتا ہوں۔
جادو، سحر، سایہ، ٹونہ وغیرہ کیلئے: سورۂ کہف کی آخری 9 آیات 7 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پھر اس پانی کو دیواروں پر چھڑکیں اور اس پانی کو روزانہ پئیں۔
ہر بیماری، بندش، جادو، پریشانی اور رنج وغم کیلئے: سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی‘ سورۂ حشر کی آخری تین آیات‘ چاروں قل سات مرتبہ پڑھ کر چینی یا نمک پر دم کرلیں اور سارا سال استعمال کریں۔اگر یہ درج بالا اعمال جمعۃ الوداع رمضان المبارک میں کرلیے جائیں تو یہ اور بھی تیربہدف بن جائیں گے۔ یہ اعمال حضرت لاہوری رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ مجاز شیخ الحدیث دامت برکاتہم کے بیان کردہ ہیں۔ (محمد شفیق‘سرگودھا)
جادو سے آئی بیماری‘ مصیبت‘ پریشانی ایک گھنٹے میںختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں آپ کے درس بھی سنتے ہیں اور کتب کا مطالعہ بھی جاری رہتا ہے۔ آپ کی ایک کتاب ’’جادو، جنات، اسلام اور جدید سائنس‘‘ سے ہم نے خوب فائدہ اٹھایا ہے۔ ہم پر کچھ مصائب مشکلات اور بیماری بوجہ جادو آئی تھی۔ جس کی وجہ سے ہم سب بہت پریشان تھے‘ آپ کی اسی کتاب کے صفحہ نمبر 234 پر ایک عمل دیا گیا ہے ہم نے وہ عمل صرف ایک نشست میں کیا الحمدللہ ایک گھنٹے میں ہماری مصیبت، پریشانی اور بیماری ٹل گئی۔ وہ عمل یہ ہے:۔ ’’سورۂ مزمل اکتالیس دفعہ ایک ہی نشست میں چند افراد مل کر پڑھیں اور اس کے بعد نماز حاجت پڑھ کر اللہ کے حضور دعا کریں۔ انشاء اللہ درج بالا پریشانیوں سے نجات ملے گی۔‘‘ (شازیہ)
چالیس سال سے مسلط جن بالآخر چھوڑ گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! جنات آسیب وغیرہ کیلئے میں نے حضرت ابودجانہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا وہ خط مبارک جو حضور نبی کریم ﷺ نے حضرت ابودجانہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے ذریعے شیاطین جنات کی طرف ارسال فرمایا تھا وہ استعمال کراتا ہوں‘ طریقہ کار اس طرح کہ ایک تعویذ بنا کر گلے اور دوسرا تعویذ خط کے لفافہ میں ڈال کر تکیے کے نیچے کی طرف اندر ڈال کر اسی تکیے پر سو جانے کا عمل کراتا ہوں کہ رات کو وہی تکیہ سونے کیلئے استعمال کیا جائے۔ اس عمل کی اجازت مجھے میرے استاد صاحب نے دی۔ الحمدللہ اس عمل سے بے شمار نے فائدہ اٹھایا۔ ایک بوڑھی خاتون عمر تقریباً 70 سال ہے۔ میرے پاس آئیں انہوں نے بتایا کہ مجھے ایک جن نے چالیس سال سے تنگ کررکھا ہے۔ وہ کبھی رات کو خواب میں آکر ڈراتا ہے اور میری نیند خراب کرتا ہے کبھی کبھی اکیلے میں ایسے محسوس ہوتا ہے کہ میرے پیچھے کوئی کھڑا ہے‘ کبھی میرےسامنے آجاتا ہے کالے رنگ کا بدصورت جن ہے مگر بہت کوشش اور عملیات کے چھوڑ کر نہیں جارہا‘ الحمدللہ! اس عمل کے ذریعے الحمدللہ دو ماہ کے اندر اندر چھوڑ گیا۔ دو ماہ بعد میں نے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ میں اکیلی بیٹھی تھی تو اس جن نے میرے پیچھے کھڑے ہوکر سر میں ’’ٹھینگا ‘‘لگایا اس کے بعد پھر کبھی نہیں آیا‘ لگتا ہے چھوڑ گیا ہے اس کے بعد بھی کافی عرصہ تک میں پوچھتا رہا مگر کوئی شکایت نہیں ملی۔ یہ خاتون بھی ماشاء اللہ صوم و صلوٰۃ کی پابند ہیں ماشاء اللہ نیک خاتون ہیں۔
اس کے علاوہ درج بالا خط بے شمار جادو زدہ افراد کو دیا گیا جنہوں نے اس کے تعویذ بنا کر گلے میں پہنے اور لیمینیشن کروا کر گھر کےہرکمرے میں لگائے الحمدللہ ان کے گھر سے جادو ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا ہے۔ بے شمار کی جان عاملین سے صرف اس بابرکت خط کی وجہ سے چھوٹ گئی ہے۔ (ابوبکر‘ ملتان)
سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا خاص الخاص وظیفہ جادو کا توڑ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! فقیر محبوب سبحانی قطب ربانی حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا خاص الخاص وظیفہ جادو کا توڑ اور رزق کی بندش ختم ارسال کررہا ہے۔ مخلوق خدا کی بہتری کیلئے حاضر ہے :۔
جادو کا توڑ اور رزق کی بندش ختم
روزانہ بعد نماز فجر یہ عمل کریں۔ صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ ﷺ گیارہ بار۔
100 مرتبہ۔ آخر میں درج بالا درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل توجہ، دھیان، گڑگڑا کر بیس دن کریں اور پھر قدرت ربی کا کرشمہ دیکھیں۔ (والسلام فقیر نور محمد قادری‘ جہلم)
جادو کی تشخیص کیلئے بارہا کا آموزدہ عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری کا ہر ماہنامہ بار بار پڑھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے کہ اس دور میں عبقری جیسا رسالہ نایاب ہے۔ میرابارہا کا مجرب و آزمودہ نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ یہ روحانی نسخہ ہے یہ جادو کی تشخیص اور اس کی وجہ سے ہوئی بیماری کیلئے ہے۔ ہر آدمی گھر بیٹھے اپنی بیماری کی تشخیص کرسکتا ہے کہ اس پر جادو، تعویذ، آسیبی اثرات ہیں یا جسمانی مرض ہے۔
طریقہ: سب سے پہلے ایک گلاس پانی سے بھرلیں‘ مریض کو یہ پانی چند گھونٹ پلائیں‘ پھر اس پانی پر تین مرتبہ یہ مبارک کلمات پڑھ کر دم کریں۔ (آلٓمٓ۔آلٓمٓصٓ۔ آلٓمٓرٓ)۔
1۔اگر مریض کو پانی کا ذائقہ کڑوا یا تلخ محسوس ہو تو یہ جادو، تعویذ، بندش کی علامت ہے۔ 2۔ اگر مریض کو پانی کا ذائقہ میٹھا یا نمکین محسوس ہو تو یہ جناتی، آسیبی اثرات کی علامت ہے۔ 3۔ اگر پانی کا ذائقہ بالکل تبدیل نہ ہو تو جسمانی مرض کی علامت ہے۔جو آدمی بھی یہ عمل کرے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھے ۔ جزاک اللہ خیرا۔
میرے سینے کا راز عبقری قارئین کیلئے: میں عبقری قارئین کی خدمت میںاپنا ایک اور سینے کا راز پیش کررہا ہوں۔ جو بھی عمل کرے امت مسلمہ کیلئے‘ حضرت حکیم صاحب اور میرے لیے دعا خیر کرے۔ یہ روحانی نسخہ ہے ہر روحانی اور جسمانی مرض کا علاج ہے جس بیماری کو ڈاکٹر، حکیم لاعلاج کہہ دیں یہ اس بیماری اور جادو سے ہوئی ہر قسم کی بیماری کا آزمودہ روحانی علاج ہے۔ آپ کو جو بھی مرض ہے مثلاً دل کی بیماری ہے بیماری والی جگہ پر اپنا دایاں ہاتھ رکھ
ایک مرتبہ پڑھ کر اپنا دایاں ہاتھ اٹھالیں پھر دوبارہ دایاں ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھے طاق مرتبہ پڑھیں
جادو، بندش کی توڑ کیلئے پچاس سالہ آزمودہ تعویذ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ میرا تعویذ جو کہ میں سوا لاکھ سے بھی زیادہ لکھ چکا ہوں۔ اس تعویذ کو تیار کرنے والا بھی میں خود ہوں۔ یہ تعویذ گلےمیں باندھنے کیلئے اور پلانے کیلئے نہایت مجرب ہے۔ یہ نقش اسم ذات کا ہے جو اسم اعظم کی تاثیر رکھتا ہے۔ تمام علما عامل پیر، فقیر، گدی نشین حضرات سے گزارش ہے کہ اس نقش کو لکھ کر عوام کو فائدہ پہنچائیں۔ یہ نقش عددی بھی ہے اور لفظی بھی اور اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام اور حضور نبی کریم ﷺ کے صفاتی نام سے پر ہوتا ہے۔ اس کی زکوٰۃ یہ ہے کہ 66 بار روزانہ لکھ کر چھنے آٹے میں گولیاں بنا کر دریا یا نہر میں بہادیں یعنی کہ چلتے پانی میں ڈالیں۔ یہ وظیفہ اول و آخر درودشریف گیارہ مرتبہ پڑھ کر لکھنا شروع کریں اور پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر ختم کریں۔
لکھتے اور پڑھتے جائیں یہ اللہ اور حضور ﷺ کے نام پاک ہیں۔ یہ نقش حب، تسخیر، امراض کیلئے، جادو، اٹھرا کے امراض میں آزمودہ ہے۔ تمام کلمات اور آیات اور سورۂ کے نقشوں سے مختصر ہے۔ بزرگ دین دل سے بھی اسم کا ذکر کریں اورہاتھ سے لکھ کر عوام کی خدمت کریں۔ درود شریف پڑھ کر لکھیں اور لکھ کر پھر درود شریف پڑھیں۔ گلے میں باندھنے اور پینے کیلئے ہے۔ میری طرف سے اجازت عام ہے۔ میںنے گزشتہ پچاس سال سے اس تعویذ سے بڑے بڑےکام لیے ہیں۔ اس نقش کا میں خود موجد ہوں یعنی یہ میں نے ہی تیار کیا ہے۔ یہ روحانیت سے بھرپور ہے۔ عامل حضرات کیلئے خاص تحفہ ہے عامل حضرات بڑی محنت سے بچ جائیں گے۔ (حکیم محمد رمضان نقشبندی‘ بورے والا)
دکان کی سیل 2 ہزار سے پچیس ہزار!کاروباری بندش ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک آٹا چکی کی دکان پر ملازم تھا‘ چھ ہزار میری تنخواہ تھی‘ بہت مشکل سے گزارہ ہوتا تھا‘ کرائے کے مکان میں رہتا ہوں‘ دو میرے بچے ہیں‘ وقت کی روٹی بمشکل پوری ہوتی۔ کبھی کسی سے ادھار‘ کبھی کسی سے ادھار لے کر میں گزارہ کرتا۔ مجھے جادو اور بندش بتایا گیا۔ پانچ وقت نماز پڑھتا ہوں اور آہستہ آہستہ میں نے تہجد بھی شروع کردی اور تہجد کےوقت میں اکتالیس مرتبہ سورۂ مزمل پڑھتا تھا۔ تین سال پڑھتا رہا پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی چکی دے دی‘ جب میں نے اپنی آٹا چکی لگائی‘ شروع شروع میں سارا دن میں دکان پر بیٹھا رہتا‘ سارے دن کی سیل دو ہزار سے تین ہزار تک ہوتی۔ جب سے سورۂ مزمل والا عمل شروع کیا میں تو حیران ہی رہ گیا۔ معمول کا کام ہوتا مگر جب شام کو دکان بند کرکے گھر جاتا اور پیسے گنتا تو سیل کبھی پندرہ ہزار اور کبھی بیس ہزار ہوتی اتنی برکت‘ اللہ تعالیٰ نے سورۂ مزمل کی برکت سے دی‘ تین چار ماہ میں ہی میرے حالات بہت بہتر ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے تسبیح خانہ پر کروڑوں برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے۔ (محمدیٰسین‘ فیصل آباد)
تمام پریشانیاں، جادو دور اور بے بہا رزق
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اپنے چند آزمودہ اعمال قارئین عبقری کیلئے پیش خدمت ہیں۔
1۔ تمام پریشانیاں دور‘ رزق ہی رزق‘ پیسے ہی پیسے
ہر فرض نماز کے بعد اول و آخر درود ابراہیمی اور درمیان میں سورۂ قریش سات مرتبہ پڑھیں اس عمل سے ہر مشکل‘ ہر پریشانی ہر تنگی دور ہوجاتی ہے بحمدللہ اس وظیفہ کی برکت سے وتنگ دست لوگ کروڑ پتی بن کر زندگی گزار رہے ہیں۔
فتوحات غیبی کا خاص عمل
فتوحات غیبی کا ایک ایسا عمل پیش خدمت ہے کہ جس کی صرف اکیس دن کی پڑھائی ہے‘ اس عمل کو کرنے کے بعد آپ خود اتنے مالا مال ہونگے کہ دنیا میں کسی کےمحتاج نہ رہیں گے آزمائش شرط ہے اور یقین بھی شرط ہے۔ عشاء کی نماز کے بعد د
وقت اور جگہ ایک ہو‘ 21 دن تک 21 دن کے بعد وظیفہ روزانہ بطور مداومت ہر ایک 33 مرتبہ پڑھیں۔
برکت ہی برکت جتنا خرچ کرو کم نہ ہو
سات دانہ جَو کے لے کرباوضو ہو کر ان پر
مرتبہ پڑھ کر ان دانوں کو اپنے خرچ کی تھیلی میں ڈال دیں اورجتنا چاہیں بغیر شمار کیے اس میں سے خرچ کرتے رہیں۔ انشاء اللہ وہ تھیلی ختم نہ ہوگی جب تھیلی کھولیں تو وضو کرکے کھولیں۔ احتیاط: اس روپیہ کو ناجائز اور گناہ کے کاموں میں خرچ نہ کریں۔ ورنہ بربادی ہی بربادی ہوگی۔ (سید نور عالم شاہ‘ شویکی شریف)
سخت ترین دشمن اور شوہر گرویدہ کرنے کا راز
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرصہ تین سال سے عبقری کی قاری ہوں اس رسالے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ عبقری نے میری دنیا ہی بدل ڈالی۔ اس کی بدولت دن بدن میرا ایمان مضبوط ہوتا چلا گیا۔ اس سے پہلے شاید میں اندھیروں میں بھٹک رہی تھی۔ اس کیلئے میں آپ کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم رکھے اور آپ اسی طرح ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں سرخرو کرے۔ آمین۔ عبقری میں شائع ہونے والے تمام وظائف ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہوتے ہیں۔ عبقری میں ایک وظیفہ چھپا تھا جو کچھ اس طرح تھا کہ اگر اسے پڑھ کر دوسروں کی روح کو ثواب پہنچایا جائے تو سخت سے سخت دشمن بھی راہ راست پر آجاتا ہے اور اسی طرح میرے ساتھ ہوا‘ ابھی میں نے اپنے سخت ترین دشمن کیلئے اس وظیفے کو پڑھا اور میں حیران رہ گئی‘ صرف چند بار پڑھنے سے اس کے رویہ میں تبدیلی آگئی۔ یہی وظیفہ میں نے اپنے شوہر کیلئے پڑھا جو کہ بات بات پر مجھ سے لڑتے تھے اور ہروقت مجھے ڈانٹتے رہتے تھے شکرالحمدللہ وہ بھی اب میرا خیال رکھتے ہیں اور لڑائی بھی کم ہوگئی ہے۔ میں نے اپنے بچوں کیلئے یہ وظیفہ پڑھا اور ان کی ارواح کو ایصال ثواب پہنچایا اب میرے بچے بھی میرا ادب کرنے لگے ہیں۔ غرض کہ میں نے جس جس مقصد کیلئے اس وظیفہ کو پڑھا خدا نے میری مراد پوری کی۔ میں نے اپنی پریشان حال سہیلی کو یہ وظیفہ اس کے سخت دل شوہر کیلئے پڑھنے کو دیا وہ بھی بہت خوش ہے اور میرا شکریہ ادا کرتی نہیں تھکتی۔ جس جس کو بتایا سب نے بہت دعائیں دیں اور یہ صرف عبقری کی بدولت ممکن ہوا۔ اب تو مجھے کوئی بھی مشکل ہو‘پریشانی آئے تو میں یہی وظیفہ پڑھتی ہوں اور جو بھی مجھے ناجائز تنگ کرے اس کی روح کو پڑھ کر ثواب پہنچاتی ہوں۔ وہ وظیفہ پڑھنا اس طرح ہے اگر کوئی ناراض ہو یا ناجائز تنگ کرے یا پھر کوئی بھی حاجت ہو تو تین بار درود شریف پھر ایک بار الحمدشریف پھر تین بار سورۂ اخلاص پھر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس انسان کی روح کو ثواب پہنچائیں اور دعا کریں کہ وہ انسان آپ کے حق میں اچھا ہوجائے یاپھر جادو کا چکر ہو‘ کوئی حاجت ہو تو یہ پڑھ کر دعا کریں۔ انشاء اللہ ضرور پوری ہوگی۔ یہ وظیفہ میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔ میری بیٹی اس وظیفہ کو ہرمشکل میں پڑھتی ہے اور بہت خوش ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ میرے چند روحانی ٹوٹکے جن سے میں نے فیض پایا قارئین عبقری کی نذر ہیں:۔ایک مرتبہ ہم رکشہ میں سوار تھے کہ ٹریفک میں بُری طرح پھنس گئے لائن بہت زیادہ لمبی تھی لگتا تھا کہ ہمیں کافی دیر لگے گی لیکن میں نے سورۂ الم نشرح پڑھ پڑھ کر ٹریفک پر پھونکنا شروع کی اور اپنے بچوں کو بھی کہتی رہی۔ یقین جانیے کچھ ہی دیر بعد ٹریفک چلنا شروع ہوگئی اور ہمارا رکشہ آسانی سے باہر نکل گیا۔ اسی طرح ایک بار مجھے امی کے گھر ضروری جانا پڑگیا جانے کی جلدی تھی میں تیاری کررہی تھی کہ اچانک بارش شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی گئی۔ میں نے عبقری میں پڑھا تھا کہ بارش کو روکنے کیلئے پنجم کلمہ کا ورد کرنا چاہیے میں نے پنجم کلمہ پڑھنا شروع کردیا ساتھ بیٹی کو بھی کہا کہ پڑھے۔ تقریباً ہم لوگ آدھ گھنٹہ کلمہ پڑھتے رہی‘ دیکھتے ہی دیکھتے بارش کم ہوئی اور تھم گئی اور آسمان بالکل صاف ہوگیا اور سورج نکل آیا۔ ہم خوش بھی تھیں اور حیران بھی۔ مجھے عبقری سے ملے وظائف سے بہت کچھ ملا اورمل رہا ہے۔ الحمدللہ! اس طرح کامیگزین میں نے آج تک نہیں دیکھا۔ اللہ تعالیٰ عبقری کو مزید ترقی دے۔
جادو و بندش کی شکار کی ہفتے میں شادی
موتی مسجد میں نفل کی ادائیگی کیلئے میں نے عبقری میں پڑھا تھا۔ میری چچا زاد بہن کی شادی تین سال سے ہونہیں رہی تھی‘ لوگ آتے تھے پسند کرکے چلے جاتے تھے مگر رشتہ طے نہیں ہوتا تھا معلوم کروانے پر پتہ چلا کہ جادو اور بندش ہے۔ ہم سب بہت پریشان تھے حالانکہ میری بہن بہت خوبصورت اور پڑھی لکھی ہے۔ جب میں نے عبقری میں موتی مسجد کے وظیفہ کا پڑھا تو میں نے اپنی چچی کو کہا کہ آپ ایک بار موتی مسجد میں جاکر دو نفل اس طرح ادا کرلیں کہ آپ دو نفل صلوٰۃ حاجت کی نیت کرکے نفل پڑھنا شروع کریں جب سورۂ فاتحہ میں
پر پہنچیں تو بار بار ایک آیت کی تکرار کریں آپ جتنی دیر کرسکتے ہیں کریں جب تھک جائیں تو باقی سورۂ مکمل کرکے رکوع اور سجدہ کرکے دوسری رکعت میں بھی اسی طرح اسی آیت کی تکرار کرتے رہیں اور پھر نفل مکمل پڑھ کر سلام پھیرلیں اور پھر گڑگڑا کر خدا سے دعا کریں۔ انشاء اللہ دعا ضرور قبول ہوگی۔ انہوں نے اسی طرح کیا۔ صرف ایک ہفتے بعد ہی میری بہن کا رشتہ اتنی اچھی جگہ طے ہوگیا کہ ہم سب حیران رہ گئے اور خدا کا شکر ادا کیا کہ اتنے سالوں سے جو پریشانی تھی وہ اللہ تعالیٰ نے دور کی۔ قارئین! آج کے دور میں ہر دوسرا شخص پریشانیوں کا شکار ہے ہم بھی رزق کی بندش کا شکار رہ چکے ہیں مگر یقین جانیے سورۂ کوثر نے ہمیں اس تمام پریشانی سے نکال دیا۔ میں نے جب سے صبح و شام 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھنا شروع کی تب سے حالات میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔ اب بھی جب میرے پرس میں رقم کم ہوجاتی ہے میں 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر پرس پر دم کردیتی ہوں اور اللہ کے فضل سے غیب سے میری مدد ہوجاتی ہے۔ اس وظیفہ کی برکت بھی عبقری کی بدولت مجھے ملی۔ (ج۔ش)
موت کیلئے کیا گیا جادو 28 دن میں یقینی ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اگر کسی انسان پر زبردست جادو ہو اور کسی بھی طرح جادو کے اثرات سے نجات نہ ملتی ہو تو (ہفت سلام) کے نقوش کے ذریعے روحانی علاج کرنے سے جادو کےاثرات سے یقینی نجات ملتی ہے۔ جمعرات کے دن سے علاج شروع کریں اور درج ذیل نقوش تفصیل کے ساتھ پلائیں۔ 28 دن کا علاج ہے ہر نقش چار مرتبہ پلائیں اور ساتوں نقوش جو ہفتے کے سات دنوں میں پلانے ہیں درج ذیل ہیں:۔
جمعرات کے دن پینے والانقش
والا نقش گلے میں ڈال دینا چاہیے۔ انشاء اللہ کیسا ہی جادو ہوگا علوی یا سفلی پوری طرح نجات ہوگی اور اٹھائیس دن میں مریض صحت مند ہوگا‘ فائدہ یہ ہے کہ 28دن میں ہر نقش چار کی تعداد میں بنانے ہیں۔ یہ نقش میرے بہت کامیاب نکلے ہیں اور آگے جس کو بھی بتایا اس کو بھی بہت فائدہ ہوا ہے۔ یہ عمل میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے ایک کتاب ’’کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاء اور جدید سائنسی تحقیقات‘‘ کے نام سے لی تھی اس میں یہ عمل درج تھا۔ کالے جادو کیلئے یہ عمل واقعی ننگی تلوار ہے میری قارئین عبقری سے گزارش ہے کہ یہ عمل ضرور آزمائیے گا۔ اس کے علاوہ میرے پاس ایک عمل امتحان میں کامیابی کیلئے ہے۔
امتحان میں کامیابی کیلئے: جو کوئی امتحان میں کامیابی کا خواہاں ہو تو اسے چاہیے کہ وہ امتحان کے پہلے دن سےلے کر چالیس یوم تک بلاناغہ دن یا رات کے کسی وقت 100 مرتبہ یہ پڑھے
اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے مقصد کی دعا مانگے۔ انشاء اللہ امتحان میں ضرور کامیابی ہوگی۔ (ساجدہ شاہین‘ جہانیاں)
جادو جنات سے چھٹکارے کے کچھ آزمودہ طریقے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کچھ تجربات و مشاہدات ہیں جو میں مرنے سے پہلے اپنے لیے صدقہ جاریہ کے طور پر چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں اسی نیت سے یہ تجربات و مشاہدات قارئین عبقری کے سپرد کررہا ہوں۔ قارئین! جنات کی پیدائش انسانوں سے زیادہ ہے۔ وہ کسی وقت بھی انسانوں کو خاص کر بچوں اور بچیوں کو پریشان کرسکتے ہیں۔ اس لیے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ سورۂ مومن کی پہلی چار آیات روزانہ تین تین مرتبہ اول وآخر درودشریف کے ساتھ پڑھ لیاکریں۔ ایسا کرنے سے وہ جادو و جنات سے محفوظ زندگی گزار سکے گا۔ اگر کسی پر تعویذات کا اثر دکھائی دے تو پانی پر دم کرکے پلایا جائے۔ ایک عبقری رسالہ میں ایک عبقری کے قاری نے حقہ کے پانی سے مصدقہ علاج تحریر فرمایا تھا۔ہمارےعلاقہ میں کافی لوگ اس علاج کو اپنائے ہوئے ہیں۔ یہ رسالہ پڑھ رہا تھا کہ اچانک میرے ایک دوست عبدالقیوم ویلڈر ملنے آگئے۔ میں نے جادو کےعلاج کیلئے حقہ کے پانی والا صفحہ نکالا اور ان کو پڑھنے کیلئے دیا۔ پڑھ کر کہنے لگے کہ اس علاج کا تو ہمیں بخوبی علم ہے لکھنے والے کو اللہ تعالیٰ خوش رکھےجس کو اس علاج کاعلم نہ ہوگا وہ جان لے گا اور فیض یاب ہوگا۔ وہ تحریر ایک قاری نسرین زاہد ‘ راولپنڈی کی تھیں جنہوں نے بھیجی تھی اور یہ اگست 2013ء کے رسالہ میں لگی تھی۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ ان پر کسی نے بڑا ہی خطرناک جادو کیا ہوا تھااور ان کی قمیص پر بہت زیادہ سوئیاں برآمد ہوئیں تھی اور یہ مسلسل بیمار رہتیں اور ہروقت بے سدھ بت کی طرح نیم بیہوش رہنا شروع ہوگئیں تھیں۔پھر ان کو ایک بزرگ نے حقہ کے پانی سے نہانے کا مشورہ دیا جس سے یہ تندرست ہوگئیں۔
پہلی مرتبہ حقہ کے پانی سے نہانے کے بعد ان کے الفاظ یہ تھے۔ ’’آپ یقین کریں پہلے دن یعنی پہلی دفعہ کے غسل سے ہی اندر باہر سے گند نکلتا محسوس ہوا جیسا کہ جسم پر سے منوں بوجھ اتر رہا ہو۔ 4 ہفتے یہ عمل کیا میں تقریباً ٹھیک ہوگئی مگر میں دو ماہ تک ہر ہفتہ غسل کرتی تھی تاکہ اثرات بالکل ختم ہوجائیں۔‘‘
طریقہ غسل: ہر منگل کو دن بارہ بجے تک یہ غسل کرنا ہے۔ غسل آپ پہلے صابن وغیرہ سے نہانا ہو تو نہالیں صاف ہونے کے بعد آدھی یا پوری بالٹی بھر لیں سادہ پانی سے۔ پھر اس میں نہانے والا ڈونگا جو ہم بالٹی سے پانی نکالنے کیلئے استعمال کرتے ہیں حقے کے پانی سے بھر کر اس بالٹی میں مکس کردیں پھر آپ نے صرف اسی پانی سے غسل کرنا ہے۔ پورا سر اچھی طرح تر ہوجائے اور پورا جسم اس پانی سے دھل جائے۔ غسل کے بعد آپ نے کوئی پاؤڈر پرفیوم‘ خوشبودار صابن استعمال نہیں کرنا‘ غسل کے بعد حقے کے پانی کی جو بو ہے وہ جادو ٹونے کی کاٹ کرتی ہے‘ غسل کے فوراً بعد گیارہ‘ اکیس‘ اکیاون‘ ایک سو ایک روپے جتنی توفیق ہے وہ خیرات کردیں۔ ہر منگل دن بارہ بجے تک چڑھتے سورج کے وقت چار منگل کرنا ہے۔ زیادہ بھی کرسکتے ہیں۔درج بالا عمل کے علاوہ حقہ کے پانی کو جادو زدہ کے کھانے میںدو یا تین قطرے یا آدھا چھوٹا چمچ بھی ڈال دیں تاکہ اندر سے بھی یہ اثرات کو کاٹ دے۔قارئین! اس عمل کو ہمارے علاقہ میں بہت زیادہ دفعہ آزمایا جاچکا ہے اوریہ بہت ہی لاجواب اور باکمال عمل ہے۔ اس خاتون پر جو جادو کیاگیا تھا وہ اس کی موت کیلئے تھا مگر اس حقہ کے پانی نے وہ جادو بھی ختم کردیا۔
خیر بات کہاں سے کہاں چلی گئی۔ تو بات چل رہی تھی کہ میرے دوست عبدالقیوم ویلڈر صاحب کو میں نے عبقری رسالہ دکھایا دیکھ کر کہنے لگے حکیم صاحب دامت برکاتہم نے یہ رسالہ عبقری شائع کرکے ساری قوم پر احسان فرمایا ہے۔ اس رسالہ کو حکیم، عامل اور سنیاسی بھی پڑھتے ہوں گے جو کہ اپنے علوم میں بہت ماہرہیں۔ وہ کیوں ایسے اعمال عبقری میں نہیں لکھتے کہ عام عوام کا بھرپور بھلا ہو۔ کہنے لگے کہ میری طرف سے تمام عاملین اور حکماء وغیرہ کو پیغام دیں کہ ازراہ خدا بخل نہ کریں اور سینے کےراز خداوند کریم کی خوشنودی کی خاطر شائع کروائیں۔ موت کا ذائقہ ہر ایک نے چکھنا ہے نامعلوم کب موت آجائے اس لیے بخل نہ کریں۔ کیوں نہ مالک الملک کومرنے سے پہلے راضی کرلیا جائے۔ کہنے لگے کہ انشاء اللہ میں بھی عبقری میں عنقریب عجیب و غریب عملیات اپنے سینے سے نکال کر شائع کرواؤں گا جو بڑی محنت اور مشقت سے حاصل کرچکا ہوں۔
موچی کے برتن کے پانی سے جادو ختم
اس کےعلاوہ انہوں نے جادو اور جنات کے علاج کیلئے ایک ٹوٹکہ بتایا۔ کہنے لگے: آج کل حقہ پینے کا رواج کم ہوگیا ہے‘ اس کا پانی بمشکل دستیاب ہوگا۔ اس کی جگہ موچی کے برتن کا پانی لے آئیں۔ موچی ہر محلہ میں ہوتے ہیں۔ ان سے ان کے برتن کا پانی جس میں اپنے اوزار بھگو کر تیز کرتے ہیں اور بوٹ چپل ڈبو کر نرم کرتے ہیں وہ پانی لاکر تین دن گھر میں چھڑکاؤ کریں اور بیمار کو نہانے کے پانی میں تھورا سا ملا کر غسل کرائیں۔ انشاء اللہ مریض تندرست ہوجائے گا اور گھر سے بھی اثر ختم ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ ایک اور عامل صاحب جو ایک بچی کے ساتھ چمٹے ہوئے جن نکال رہا تھا نے فرمایا کہ بچوں کو اذان کے وقت گھر سے باہر نہ نکالا کریں۔ شریر جن جب اذان کی آواز سنتے ہیں تو وہ دوڑ دوڑ کر ایسی جگہ گھسنے کی کوشش کرتے ہیں کہ جہاں یہ آواز نہ آسکے اگر ان کی دوڑ کے وقت جو بچہ سامنے آتا ہے اس کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں۔ رات کے وقت بچوں کو (بغیر ضرورت) کبھی باہر نہ نکالیں اگر جانا بہت ہی ضروری ہو تو آیۃ الکرسی اور آخری دو قل دم کرکے لے جائیں۔ بچیاں اور جوان عورتیں خوشبو لگا کر راستوں پر ہرگز نہ چلا کریں اس عمل سے بھی شریر جنات چمٹ جاتے ہیں۔
جادو میں دن بدن ہوتا اضافہ اور ہمارا معاشرہ
جادو جنات سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کچھ لوگوں کا کاروبار ہی الٹے پلٹے تعویذ کرنا اور پھر ان کے اثرات کو ختم کرنا ہے۔ ہمارے معاشرہ میں ایسا کوئی قانون موجود نہیں کہ جس کے تحت ان نام نہاد عاملین کو سزا مل سکے۔ جعلی عاملین کا زور بڑھ رہا ہے۔ عجب بات یہ بھی دیکھنے میں آئی کہ فٹ پاتھ پر بیٹھے نجومی بھی عملیات کرنے لگ گئے ہیں۔ ہماری عوام نجانے کیوں اتنی سادہ بنتی ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ ان کے چکروں میں پھنس کر اپنی جمع پونجی ضائع کررہے ہیں اوراپنا ایمان بھی۔ کبھی ہم نے یہ نہیں سوچا کہ اس بدبخت کے پاس کوئی علم ہوتا یا یہ کسی عمل یعنی تعویذات کیلئے دوسروں کی پریشانیاں دورکرسکتا ہے تو خود کیوں اس جھلساتی دھوپ اور شل کردینے والی سردی میں فٹ پاتھ پر بیٹھا رہتا ہے۔
اپنے لیے کیوں ایسےاعمال نہیں کرتا۔ حیرانگی کی بات ہے کہ کچھ مساجد کے امام صاحب نے بھی تعویذات کاکاروبار عام کررکھا ہے۔ چند ایک نے مؤکلات تابع کررکھے ہیں‘ خوب کمائی ہورہی ہے۔ معصوم اور سادہ لوح افراد کو ہر طرح سے لوٹا جارہا ہے کوئی پرسان حال نہیں۔ علماء کرام نے جادو کرنے اور کروانے والے کو کافر قرار دیا ہوا ہے مگر کوئی بھی خدا کا خوف نہیں کھاتا‘ مقصد صرف پیسے کمانا ہے۔ جعلی عامل و نجومی جو مخلوق خدا کی زندگیاں اجاڑ رہے ہیں ان کے علم میں ہونا چاہیے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ ہم نے کئی ایسے نامور جادوگر اور عامل تڑپتے مرتے دیکھے ہیں کہ جن کی قبروں کو بھی آگ لگی ہے‘ شکل بگڑگئی ہے‘ بیوی بچے بھیک مانگتے در بدر ٹھوکریں کھاتے دنیا سے رخصت ہوئے۔ کئی ایسے بھی تھے کہ زمین نے قبر کی جگہ بھی نہ دی اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کو ہدایت سے نواز دے اور ہماری معاشرے کو بھی چاہیے کہ ان جیسے نام نہاد عاملین سے بچے۔
مصیبت کیسی بھی ہو آخرختم ہوجاتی ہے
امام ابن الجوزی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ صاحب ایمان کویہ بات زیب نہیں دیتی کہ بیماری یا موت کے خیال سے گھبرائے۔ اگرچہ طبیعت پر قابو نہیں چلتا ہے لیکن جتنا ہوسکے کوشش کرنا چاہیے۔ خواہ یہ سوچ کر کہ مشقتوں پر اجر حاصل ہوگا اور خواہ تقدیر پر رضا کو حاصل کرنے کیلئے۔ جبکہ مصیبت کیسی ہی ہو تھوڑے وقت کیلئے ہوتی ہے پھر ختم ہوجاتی ہے۔ چنانچہ جو شخص کسی بیماری میں مبتلا رہ چکا ہو وہ صحت کے زمانہ میں ان گھڑیوں کو سوچے جن میں وہ بیمار تھا۔ آخر وہ تکالیف کہاں ہیں۔ مصیبت زائل ہوگئی ہے اور ثواب لکھا جاچکا ہے۔جیسے حرام لذتیں فنا ہوجاتی ہیں اوران کا گناہ باقی رہ جاتا ہے اور تقدیر پر ناراضگی کا زمانہ گزر جاتا ہے لیکن اس کا عتاب باقی رہ جاتا ہے۔
موت سوائے اس کے اور کیا ہے کہ تکالیف اتنی بڑھ جائیں کہ جس کی وجہ سے انسان عاجز ہوجائےپھر وہ تکالیف بھی زائل ہوجاتی ہیں۔ لہٰذا بیمار کو یہ تصور کرنا چاہیے کہ روح کے نکل جانے کے بعد راحت ہوجائے گی تاکہ وہ بیماری جس میں مبتلا ہے ہلکی ہوجائے جیسے کڑوی دوا پیتے وقت یہ تصور رکھنا کہ اس کے بعد صحت ہوجائے گی اور جسم کے سڑ جانے کو سوچ کر بھی گھبرانے کے کوئی معنی نہیں کیونکہ یہ سڑنا اورگلنا سواری کو پیش آئے گا سوار تو جنت میں جائے یا خدانخواستہ جہنم میں۔ لہٰذا اس بات کا پورا اہتمام کرنا چاہیے کہ رکاوٹوں کے پیش آنے سے پہلے ہی فضائل اور درجات میں اضافہ کرلے کیونکہ نیک بخت وہی ہے جس نے عافیت کے زمانہ کی قدر کی اور عافیت کے وقت عین افضل سے افضل عمل کو حاصل کرتا رہے۔ خوب سمجھ لو کہ یہاں جس قدر فضائل حاصل کیے جائیں گے جنت میں اسی کے بقدر مراتب حاصل ہوں گے جبکہ عمر تھوڑی ہے اور فضائل بہت ہیں لہٰذا جلد از جلد فضیلتوں کے حصول کی کوشش میں لگ جانا چاہیے۔
ہائے کس قدر طویل ہوگی۔ یہاں کی مشقتوں کے بدلہ وہاں کی راحت۔ ہائے کیا خوب ہوگی یہاں کے غم زدوں کیلئے وہاں کی فرحت‘ ہائے کس قدر یہاں کے مبتلا الام کیلئے وہاں کی مسرت۔ جب خیال آجاتا ہے کہ جنت میں ہر لذت ہمیشہ رہے گی‘ نہ اس میں کوئی کدورت ہوگی اور نہ کبھی ختم ہوگی تو پھر ہر مصیبت اور سختی ہلکی معلوم ہونے لگتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا معاملہ کافروں کےساتھ اور ہے مسلمانوں کے ساتھ کچھ اور ہے۔کافروں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا معاملہ یہ ہے کہ چونکہ کافر بھی دنیا میں نیک اعمال کرتے رہتے ہیں مثلاً کسی کو صدقہ خیرات کردیا‘ کبھی کسی فقیر کی مدد کردی‘ ان کے یہ نیک اعمال اگر آخرت میں اللہ تعالیٰ کےہاں مقبول نہیں ہیں لیکن اللہ تعالیٰ ان کے نیک اعمال کا حساب دنیا میں چکا دیتے ہیں تاکہ آخرت میں اللہ تعالیٰ کے پاس آئیں تو ان کے نیک اعمال کا حساب چکا ہوتا ہو اور اللہ تعالیٰ کے ذمہ ان کی کوئی نیکی کا بدلہ باقی نہ ہو اور مسلمانوں کے ساتھ معاملہ جدا ہے وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کے گناہوں کا حساب دنیا کے اندر ہی چکا دیں تاکہ جب یہ اللہ تعالیٰ کے پاس آئیں تو گناہوں سے پاک صاف ہوکر آئیں۔ ایک اللہ والے نے مواعظ میں فرمایا تھا کہ دنیا میں راحت سے رہنے کا صرف ایک ہی نسخہ ہے وہ یہ کہ مخلوق سے توقعات ختم کردو مثلاً یہ توقع رکھنا کہ فلاں شخص میرے ساتھ اچھائی کرے گا فلاں شخص میرے کام آئے گا فلاں شخص میرے دکھ درد میں کام آئے گا۔ یہ تمام توقعات ختم کرکے صرف ایک ذات اللہ جل شانہٗ سے توقع رکھو۔ اس لیے کہ مخلوق سے توقع ختم کردینے کے بعد اگر ان کی طرف سے کوئی اچھائی ملے گی تو خلاف توقع ملے گی۔ اس کے نتیجہ میں خوشی بہت ہوگی کیونکہ خلاف توقع ملی ہے اور مخلوق کی طرف سے کوئی تکلیف پہنچے گی تو پھر رنج زیادہ نہ ہوگا کیونکہ اچھائی کی توقع تھی ہی نہیں تکلیف کی ہی توقع تھی۔ وہ تکلیف توقع کے مطابق ملی اس لیے صدمہ اور رنج زیادہ نہیں ہوگا۔ (نصیراحمد‘ ایبٹ آباد)
عامل نے کہا آپ پر جادو کیا گیا ہے! مگر یہ کیا؟
علم عملیات میں میرے تجربات اور مشاہدات: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دراصل بات یہ ہے کہ میں نے ایک ریسرچ کی ہے وہ ریسرچ یہ ہے کہ آج جتنا امت مسلمہ پریشانیوں مشکلات اور بیماریوں میں مبتلا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سنت نبوی ﷺپر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے جتنی پریشانیاں امراض اور روحانی بیماریاں‘ جادو‘ ٹونے‘ جنات یاجسمانی امراض ہیں اس کا حل اللہ تعالیٰ نے سنت نبوی ﷺ میں رکھا ہے۔ اگر بندہ یہ کہے کہ جتنے مریض ہیں اس کے مرض کا سوفیصد رزلٹ یہ ہے کہ مریض کسی نہ کسی صورت میں سنت محمدیﷺ پر عمل کرنا چھوڑ رہا ہے تو یہ بات غلط بھی نہ ہوگی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب حضور نبی کریم ﷺ کے مبارک طریقے اور سنت میں بھرپور شفاء رکھی ہے۔ ابھی یہ بات میں آپ کو واضح کررہا ہوں فرض کریں سو مریض ہیں جو مختلف مشکلات اور بیماریوں میں مبتلا ہیں اس میں پچاس فیصد مریض ایسے ہیں جو گھر میں نافرمانیوں الجھنوں‘ تکالیف‘ دشمنیوں‘ مارپیٹ وغیرہ میں مبتلا ہیں۔ تیس فیصد مریض ایسے ہیں کہ جسمانی امراض میں مبتلا ہیں۔ بیس فیصد مریض ایسے ہیں کہ جادو وغیرہ میں مبتلا ہیں۔ یہ پچاس فیصد مریض جو گھریلو مشکلات اور نافرمانیوں میں مبتلا ہیں اس کی بڑی وجہ اور سبب دین سے دوری ہے اور سنت رسول ﷺ پر عمل کرنا چھوڑ دینا ہے۔ پچاس فیصد گھرانوں میں سے چالیس فیصد گھرانے ایسے ہیں جو گناہ کی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں اور باقی دس فیصد گھرانے صرف اور صرف جادو، جنات، تعویذات وغیرہ کی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں۔محترم حضرت حکیم صاحب! میں یہ واضح کرتا ہوں کہ اگر چالیس فیصد گھرانے جو گناہ میں مبتلا ہیں اس وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اگر یہ گھرانے گناہ میں مبتلا نہ ہوں تو ان کویہ تکالیف بھی ہرگز نہ ہوں۔ معلوم ہوگیا اس گھرانے نے سنت نبوی ﷺ پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔
باقی دس فیصد گھرانے جو جادو وغیرہ میں مبتلا ہیں اگر وہ گھرانے قرآن کی تلاوت اور مسنون دعائیں پڑھ لیتے اور صبح و شام کی مسنون دعائیں پڑھ لیتے تو ان گھرانوں کو جادو وغیرہ کی تکلیف ہرگز نہ ہوتی۔ کیونکہ سنت نبوی ﷺ میں براہ راست مدد اللہ کریم کی شامل ہوتی ہے تو جس کی مدد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو تو کوئی بھی طاقت خواہ کوئی جن ہو‘ دیو ہو یا جادو ٹونہ تعویذ ہو۔ اللہ تعالیٰ واحدۂ لاشریک کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔تیس فیصد مریض جو جسمانی امراض میں مبتلا ہیں کسی کی آنکھ کا درد‘ کسی کو سر کا درد‘ کسی کو دانت کی تکلیف‘ کسی کو شوگر کی تکلیف جیسے مختلف امراض ہیں مطلب یہ ہے کہ کسی نہ کسی مرض میں مبتلا ہیں اگر ہم جسمانی امراض پر غور کریں تو اس میں ہمیں یہ بات واضح طور پر ملے گی کہ اس نے سنت نبوی ﷺ پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے ابھی یہ جسمانی امراض کی تفصیل بتارہا ہوں۔
فرض کریں جو مریض سر درد‘ آنکھوں اور کانوں کے امراض میں مبتلا ہے اگر وہ لوگ طب نبوی ﷺ اور سنت پر عمل کرے تو یہ مشکلات نہ ہوں۔ حضور نبی کریم ﷺ اپنے سر مبارک میں تیل کی مالش فرماتے تھے‘ اگر انسان سر کو تیل سے مالش کرے تو سردرد اور درج بالا امراض ہرگز نہ ہوں۔ جن افراد کو آنکھوں کی تکلیف ہو اگر وہ لوگ ہر رات سرمہ لگالیتے تو آنکھوں کی تکلیف ہرگز نہ ہوتی کیونکہ حضور نبی کریم ﷺ اپنی مبارک نورانی آنکھوں میں سرمہ لگایا کرتے تھے۔ اس طرح جن لوگوں کو دانت‘ بلغم‘ دمہ‘ سانس پھولنا‘ منہ کا پک جانا وغیرہ کی تکالیف ہیں اگر یہ لوگ مسواک ہر نماز کیلئے کرلیں تو یہ تکالیف ہرگز نہ ہوں۔
حضرت حکیم صاحب! کیا بتاؤں سنت نبویﷺ میں آخرت کی کمائی کے ساتھ جسمانی مسائل کے فائدے بھی پوشیدہ ہیں اگر ہم لوگ اس پر غور کریں تو۔۔۔! میں ایک بات یقین کےساتھ کہہ سکتا ہوں کہ سنت نبوی ﷺ میں اللہ تعالیٰ نے دنیا وآخرت کے فائدے کے سمندر کے سمندر سمو رکھے ہیں۔
میں نے سنت نبوی ﷺ کے طریقے میں مشکلات کے حل‘ اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں اور لوگوں کو بتایا ہے کہ عاملین حضرات جو مشکلات‘ جادو جنات وغیرہ تصور کرتے تھے حالانکہ اصل میں وہ معاملہ سنت پر عمل نہ کرنا تھا۔
انسان کے گناہ جادو کی شکل میں ظاہر
ایسےبہت سے واقعات ہیں جو ہمیں سنت پر عمل نہ کرنے کے اثرات دکھاتے ہیں۔
محترم حضرت حکیم صاحب! ایک بندہ میرے پاس آیا اور مجھے کہہ دیا کہ میری اولاد میری نافرمان بن گئی ہے‘ میری بات کو نہیں مانتے‘ بہت مار کٹائی کی ہے‘ مگر پھر بھی راہ راست پر نہیں آتے‘ قاری صاحب آپ حساب لگائیں کہ میرے گھر پر کسی نے جادو وغیرہ تو نہیں کیا ہے کیونکہ میرے گھر میں چین سکون وغیرہ ختم ہوگیا ہے اور گھر کے افراد بداخلاق ہورہے ہیں اور ابھی بیوی بھی اکثر غصے میں ہوتی ہے۔ میں نے فوراً اس سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنے مسئلہ کے متعلق کسی عامل سے بھی پوچھا ہے کہ یہ کونسے حالات ہیں اور یہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ تو وہ صاحب کہنے لگا: جی ہاں بہت سے عاملوں کے پیچھے گیا ہوں اور دوڑ لگارہا ہوں۔ عاملین حضرات کہتے ہیں آپ پر جادو وغیرہ کیا گیا ہے۔ کوئی عامل کہتے ہیں نہیں آپ حضرات کے ساتھ جنات کی دشمنی ہوگئی ہے اور تمہاری اولاد تباہ اور برباد کرنا چاہتے ہیں۔ کوئی کہتا ہےآپ کے پیچھے حاسدین لگے ہوئے ہیں اور آپ کے گھر پر جادو وغیرہ کراتے ہیں اور تمہاری اولاد کو بداخلاق بنانا چاہتے ہیں اور تمہارے گھر سے راحت چین سکون وغیرہ چھین لینا چاہتے ہیں۔
تو میں نے کہا عاملین حضرات پر کتنے روپے خرچ کیے گئے ہیں اس نے کہا تقریباً لاکھ تک شکرانے نذرانے وغیرہ پر خرچ کرچکا ہوں تو میں نے اس بندہ سے پوچھا کہ آپ کا کاروبار کون سا ہے۔ اس نے کہا میں نوکری کرتا ہوں اور ایک سرکاری ادارہ میں اچھے عہدے پر فائز ہوں۔ میں نے اس بندے سے پوچھا کہ کیا آپ کی تنخواہ میں رشوت یعنی حرام کی کمائی بھی شامل ہوتی ہے۔ اس نے کہا میری پوسٹ ایسی ہے جس میں مکمل طور پر رشوت چلتی ہے اگر چاہوں تو دس ہزار تک روزانہ رشوت کا کما سکتا ہوں۔ میں نے کہا: اگر آپ حضرات اپنی تنخواہ پر اپنے گھر کی ضروریات پوری کرلیں تو بہت اچھا ہوگا اور میں بغیر شکرانے کے آپ کے گھر کے معاملات درست کردوں گا۔ بشرط یہ کہ حرام کی کمائی چھوڑنی ہے۔ اس بندے نے وعدہ لیا اور چند ہفتے کے بعد آیا کہ ماشاء اللہ قاری صاحب آپ کے پاس بہت ’’زوردار جنات‘‘ ہیں۔ میرے گھر کے حالات درست ہونا شروع ہوگئے ہیں‘ میں تو حیران ہوگیا کہ چند دنوں میں ہی اولاد فرمانبردار اور بیوی محبت سے پیش آتی ہے۔
میں نے اس بندے کو سمجھایا کہ آپ پر کوئی جادو نہیں کیاگیا نہ ہی جنات کا چکر ہے۔ یہ سب کچھ آپ کی حرام کی کمائی کا نقصان تھا۔ کیونکہ حرام کی کمائی سے گھر میں امراض بے برکتی اور بے چینی وغیرہ بہت زیادہ ہوتی ہے۔
یہ کیا تھا؟ جادو تھا‘ جنات تھے یا گناہ کا شاخسانہ تھا؟ صرف حرام کی کمائی تھی اورحرام کی کمائی گناہ ہے۔ جب بندے نے حرام کی کمائی چھوڑی تو اس کو شفاء ہوگئی اگر جادو وغیرہ ہوتا تو بغیر جوابی عمل کے چھٹکارا کیسے ہوسکتا تھا؟مگر کیا کہوں ان فراڈی عاملین کو‘ جنہوں نے انسانیت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ کاش! میرے ہاتھ میں کچھ ہوتا کہ میں تمام لوگوں کو بتاتا کہ ان فراڈی عاملین سے بچیں یہ آپ کی جان مال اور ایمان کے دشمن ہیں۔ (ناصر خان نقشبندی‘ بنوں)
جادو ٹونہ سے نجات کیلئے گوالے سے ملا کامیاب عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں خیریت سے ہوں اور آپ کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔میں گزشتہ تیرہ سال سے طب و روحانیت سے منسلک ہوں اور اپنے کچھ تجربات قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں:۔
گوالے سے ملا جادو ٹونہ سے نجات کا عمل: یہ میرا پہلا آزمودہ عمل جو کہ مجھے ایک گوالے سے ملا تھا جو دودھ بیچتا ہے۔ میرے تایازاد بھائی کا دوست ہے ۔ عمل درج ہے:۔
اَعُوْذُ بِاللہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ دس مرتبہ۔ تعوذ تسمیہ دس مرتبہ۔ سورۂ فاتحہ سات مرتبہ۔ درود شریف پانچ مرتبہ۔ آیۃ الکرسی تین مرتبہ۔ چاروں قل سات، سات مرتبہ۔ سورۂ مومن کی پہلی تین آیات۔ حم سے المصیر تک 21 مرتبہ۔ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اکیس مرتبہ۔ سورۂ بقرہ کی آخری تین آیات سات مرتبہ ۔ تیسرہ کلمہ دس مرتبہ۔ بعد نماز عشاء آیۃ الکرسی سات مرتبہ پڑھ کر نئے چاقو یا چھری پر پھونک کر اپنے گر د حصار لگا کر قبلہ رخ ہوکر چالیس دن زمان و مکان کی قید سے پڑھا ہے۔ بدبودار چیزوں سے پرہیز کے ساتھ۔
فائدہ: نظر ، جادو ٹونہ وغیرہ کیلئے مکمل پڑھ کر دم کرنا ہے ۔کافی لوگوں کو کیا کرتا ہوں‘ مریض کا انگوٹھا پکڑ کر دم کرنا ہے۔
چھوٹے بچوں کاسایہ‘ سوکڑا وغیرہ کیلئے
دوسرا عمل: سورۂ فاتحہ کی ایک مکمل تسبیح نماز فجر کی دو سنت اور دو فرض کے درمیان پڑھیں۔ سردرد، ناف اور چھوٹے بچوں کے مسان جسے سایہ یا سوکڑا کہتے ہیں کیلئے آزمودہ اور مجرب ہے۔ بس یہی دو عمل کیے ہیں۔
میرے چند طبی آزمودہ نسخے عبقری قارئین کیلئے
میرے طبی تجربات اور آزمودہ نسخہ جات عبقری قارئین کی حوصلہ افزائی کیلئے پیش خدمت ہیں۔
قوت باہ کیلئے میرے تایا جان کا مقبول نسخہ:یہ نسخہ قوت باہ کیلئے ہے جو کہ میرے تایا جان کا مقبول تھا جو اب اس دنیا میں نہیں رہے جنہوں نے اپنی زندگی میں شاید ہی کوئی نسخہ کسی کو بتایا ہوگا جو بہت ہی مجرب اور آزمودہ ہوگا۔ یہ نسخہ بہت ہی مجرب اور آزمودہ ہے پہلی ہی خوراک اپنا اثر دکھاتی ہے۔ ھوالشافی: شنگرف رومی ایک تولہ‘ مصطلگی رومی ایک تولہ‘ تخم بھنگرہ سیاہ ایک تولہ‘ افیون آدھ تولہ‘ لیموں بارہ عدد۔ ترکیب: پہلے شنگرف کھرل میں باریک پیس لیں پھر اس میں لیموں کا رس تھوڑا تھوڑا ڈالتے جائیں اورکھرل کرتے جائیں جب خشک ہوجائے تو باقی تینوں ادویات کو باریک پیس کر شامل کردیں۔ گولی بقدر دیسی چنا جو باریک ہوتا ہے۔ ایک گولی صبح ناشتےکے آدھ گھنٹہ بعد دودھ یا دیسی گھی کے ہمراہ کھائیں۔ صرف چودہ گولیاں بنانی ہیں اور چودہ دن ہی روزانہ کھانی ہیں۔ لاجواب چیز ہے۔
لیکوریا اور کمردرد کیلئے:ھوالشافی: سفید ماش سالم ایک کلو‘ ماجو ایک پاؤ۔ ترکیب: ایک دیگچی میں پانی ڈال کر دونوں چیزوں کو اس میں ڈال دیں اور آگ جلادیں جب پانی ابلنے لگے تو تھوڑے تھوڑے وقفے سے ایک دو بار پانی بدل دیں۔ جب ماجو اچھی طرح گل جائیں تو نکال کرسایہ میں خشک کرلیں اور ایک رتی بالائی یا مکھن سے دیں اور ماش کسی جگہ دبا دیں۔ اگر سفید ماش نہ ملے تو عام ماش بھی ڈال دیں۔ میں نے ایک مرتبہ اس نسخہ میں عام ماش ڈالی ہے رزلٹ تو ملتا ہے مگر وہ نہیں جو سفید ماش کا ہوتا تھا۔
خونی بواسیر اور حیض کی زیادتی کیلئے اکسیر:ریٹھا اور نیلا تھوتھا ہموزن لے لیں۔ پہلے ریٹھے کی گٹھلی نکال دیں اور اس میں نیلا تھوتھا سفوف بھردیں پھر اس کے اوپر دیسی کپڑا اچھی طرح لپیٹ کر اوپر مٹی لگادیں یعنی ہر ریٹھا کالڈو سا بنادیں جب مٹی کے لڈو خشک ہوجائیں تو اوپلوں کی بھوبھل میں دبادیں۔ ٹھنڈا ہونے پر نکال کر جو کچھ مٹی کے لڈو کے اندر سے برآمد ہو پیس کر مثل غبار کرلیں۔ خوراک: ماچس کی تیلی کے مصالحے سے بھی کم مکھن میں لپیٹ کرصبح کے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد دیں۔ صرف سات دن کی دوائی بنائیں اور صرف سات دن ہی کھائیں۔ یہ نسخہ ایک واپڈا کے آفیسر کا تھا جس کو وہ فی سبیل اللہ دیا کرتا تھا اور فی سبیل اللہ کی تاکید کے ساتھ مجھےبتایا تھا۔
قبض کیلئے:گوند کیکر آدھ چمچ‘ کیسٹر آئل پچاس ملی لیٹر۔ پہلے گوند کو پیس کر گول کھرل میں ڈالیں یا جو ڈاکٹروں کے پاس پیالہ ہوتا ہے جس میں ڈاکٹر گولیاں ڈال کر پیستے ہیں میں ڈال کر اوپر تھوڑا تھوڑا کیسٹر آئل ڈالتے جائیں۔ اوپر سے کھرل کرتے جائیں دیکھتے ہی دیکھتے وہ سفید دودھیا رنگت کا بن جائے گا اس میں تھوڑا سا پانی بھی شامل کرلیں اور اچھی طرح ہلا کر بوتل میں ڈال دیں۔ یہ جوان آدمی کی دو خوراک بنیں گی۔ عمر کے لحاظ سے کم یا زیادہ کرسکتے ہیں۔ ایک ماہ کے بچہ سے لے کر بوڑھوں تک مفید اور بے ضرر ہے۔
سفوف قوت باہ:ھوالشافی: ثعلب مصری دو تولہ‘ ثعلب پنجہ دو تولہ‘ موصلی سفید انڈیا تین تولہ‘ تل مکھانہ ایک تولہ‘ اسگندھ تین تولہ‘ تخم جوز ماثل آدھ تولہ‘ تخم بھنگ آدھ تولہ‘ قسط شیریں چار تولہ‘ بھوسی اسپغول پانچ تولہ۔ ترکیب: تمام اجزاء کا باریک سفوف بنا کر صبح وشام ایک چھوٹا چمچ ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں۔ یہ جریان‘ احتلام‘ رقت منی اور قوت باہ کیلئے انتہائی مفید ہے۔
نزلہ، زکام، کیرا بلغمی بخار، گلا خراب میں اکسیر:یہ نسخہ حکیم عبداللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب کنزالمجربات میں درج ہے۔ ھوالشافی: تخم جوز ماثل آدھ تولہ‘ زنجبیل ایک تولہ‘ ریوند چینی ایک تولہ‘ گوند کیکر چار گرام۔ باریک سفوف بنا کر تھوڑا سا پانی ملا کر گولی بقدر نخود بنائیں۔ نزلہ، زکام، کیرا، بلغمی بخار، گلا خراب میں اکسیر کا کام کرتا ہے۔ حتیٰ کہ افیون چھڑوانے کیلئے بھی کارگر ہے۔
سیاہ گولی کے روشن فائدے:ھوالشافی: لونگ ایک تولہ‘ دار چینی ایک تولہ‘ جائفل ایک تولہ‘ جلوتری ایک تولہ‘ میٹھا تیلیا ایک تولہ‘ کنوار گندل حسب ضرورت‘ گڑ پرانا دو تولہ۔ ترکیب: پہلے میٹھا تیلیا کو کنوار گندل کے ایک پھڑے میں جواس کا پتہ ہوتا ہے کو درمیان سے کاٹ کر تیلیا کو اس میں رکھ کر اوپر اور پھڑے چیر کر غلاف کی طرح چڑھا کر کسی تار وغیرہ سے باندھ دیں اور اوپلوں کی تیز بھوبھل میں دبادیں۔ ٹھنڈا ہونے پر تیلیا نکال کر مقشر کرلیں اور باریک کوٹ لیں۔ باقی چیزوں کا سفوف بنا کر اس میں شامل کرلیں اوپر سے گُڑ ملا کر خوب گھوٹیں پھر اس میں تھوڑا سا کنوار گندل کا پانی نکال کر شامل کریں اور ایک گھنٹہ تک گھوٹیں۔ گولی بقدر نخود بنادیں۔ بواسیر ہر قسم‘ زیادہ حیض، گنٹھیا، فالج کیلئے ازحد مجرب ہیں ایک گولی روزانہ کھانے کے بعد دودھ یا دیسی گھی کے ساتھ استعمال کریں۔
قارئین عبقری کیلئے آیا خاص سنیاسی راز:بوری پرانی ایک عدد‘ مونجھ کا بان پرانا ایک چارپائی کا۔
مونجھ کا بان پرانا جو چارپائی سے اتار کر حاصل کیا گیا ہو اور بوری بھی پرانی لینی ہے جو پٹ سن کی بنی ہوتی ہے۔ دونوں کو اتوار کے دن صاف جگہ پر رکھ کر آگ دیں اور پاس بیٹھ کر باوضو سورۂ اخلاص کا ورد کرتے رہیں جب آگ بند ہوجائے تو اس کے اوپر کوئی پرات یا لوہے کا برتن الٹا رکھ دیں تاکہ اسے دم آجائے جب بالکل ٹھنڈا ہوجائے تو راکھ نکال کر مثل غبار کرکے محفوظ کرلیں۔ خوراک بقدر دو ماشہ ہمراہ پانی صبح و شام لیں۔ یہ دوا زیادتی حیض کیلئے مفید و موثر اور آزمودہ ہے۔
گھٹنوں کے درد کیلئے لاجواب و آسان نسخہ:اجوائن خراسانی ایک تولہ‘ گُڑ پرانا ایک تولہ۔ ترکیب: اجوائن خراسانی کو اچھی طرح صاف کرکے سفوف بنائیں اور گُڑ ملا کر گولی بقدر نخود بنائیں۔ ایک گولی روزانہ ہمراہ چائے نہانے کے بعد کھائیں۔
آنکھوں کے امراض اور گردن توڑ بخار کیلئے:مرچ سفید گول ایک تولہ‘ سیندھا نمک ایک تولہ‘ سفوف دھمانسہ ایک تولہ۔ ترکیب: سب کا باریک سفوف بنا کر کھرل کریں کہ سرمہ ہوجائے رات کو سوتے وقت ایک ایک سلائی آنکھوں کے تمام امراض کیلئے اور گردن توڑ بخار کیلئے جو کسی دوائی سے نہ جائے‘ سر کو ہوجائے اسی وقت دونوں آنکھوں میں ایک ایک سلائی ڈالیں اور لیٹ جائیں انشاء اللہ بخار دوبارہ نہ ہوگا۔ سرمہ ڈالنے کے فوراً بعد آنکھوں کو ملنا یا دھونا منع ہے۔
بچوں کے تمام امراض کیلئے:اجوائن دیسی، نمک سیاہ، ہلدی ثابت، نمک سیاہ اور ہلدی کو موٹا موٹا کوٹ لیں اور مٹی کے برتن میں ڈال کر 20 کلو اوپلوں کی آگ دے کر گل حکمت کردیں۔ ٹھنڈا ہونے پر نکال کر پیس لیں۔ماچس کی تیلی پر رکھ کر بچے کے منہ میں ڈال دیں۔ بچوں کے تمام امراض کیلئے بخار، ہیضہ، بدہضمی، پیٹ درد، گیس، قبض حتیٰ کہ نمونیا کیلئے بہت ہی مجرب و معمول ہے۔
جریان احتلام کیلئے:ھوالشافی: کشتہ قلعی ایک ماشہ‘ کشتہ زمرد ایک ماشہ‘ پوٹاشیم برومائٹ ایک ماشہ۔ یہ ایک خوراک ہے‘ مکھن یا دہی کے ساتھ صبح نہار پیٹ صرف دس خوراک سے ہی انشاء اللہ آرام آجائے گا۔
امرت دھارا:کافور ایک تولہ‘ ست اجوائن ایک تولہ‘ ست پودینہ ایک تولہ سب کو ملا کر شیشی میں رکھ دیں‘ پانی ہوجائے گا۔ سردرد، دل خراب ہونا، پیٹ درد، گیس، مروڑ، قبض کیلئے اور کافی امراض پر استعمال کرتا ہوں۔ ( محمد فیصل، ہڈیارہ)
حیض کے ناپاک خون کا عمل اور گھر تباہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں دواخانہ چلاتا ہوں ۔ میرے پاس سارا دن مختلف امراض میں مبتلا لوگ آتے ہیں اور اپنی ایسی ایسی کہانیاں سنا جاتے ہیں کہ میں حیران و پریشان رہ جاتا ہوں۔ ابھی پچھلے دنوں کی بات ہے کہ میرے پاس ایک صاحب تشریف لائے اور عبقری دواخانہ کی سترشفائیں لے کر جانے لگے اور جاتے جاتے رک گئے اور کہنے لگے: ایک مریض کی دل کی دو شریانیں بند تھیں اس دوائی کے استعمال سے کھل گئی ہیں۔ دوسرے ایک مریض کو دو سال سے کندھوں پر کھنچاؤ اور درد تھا اس کے استعمال سے وہ ختم ہوگیا۔ الحمدللہ۔
میرے ساتھ ہزاروں بلائیں تھیں:اسی طرح ایک خاتون ریک میں رکھی ہوئیں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی کتب دیکھ رہی تھی کہ ایک صاحب تشریف لائے اور کہنے لگے کہ عبقری کے اندر بہت وظائف آتے ہیں مجھے تو کسی سے کوئی فائدہ نہیں ہوا میں ابھی سوچ ہی رہا تھا کہ اس کو کیا جواب دوں کہ وہ خاتون پلٹیں اور بولیں: میرے ساتھ ہزاروں بلائیں لگی ہوئی تھیں بے شمار لوگوں کا قرض دینا تھا‘ قرض والے واپسی کا تقاضا کرتے اور بہت زیادہ بے عزتی اور بداخلاقی سے پیش آتے تھے۔ میں نے عبقری سے بسم اللہ والا وظیفہ (جو کہ اس طرح کہ اول وآخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ آٹھ سو مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا ہے) پڑھا۔ میں نے یہ عمل بھرپور توجہ‘ دھیان اور یقین کے ساتھ پڑھا۔ میری ساری بلائیں مجھ سے دور ہوگئیں میری زندگی میں سکون آگیا۔ جب قرض والوں کو میں ملتی ہوں اور جتنے بھی کم پیسے ان کو دوں چپ کرکے لے لیتے ہیں اور کوئی کچھ نہیں بولتا۔ جناب والا! عمل وظیفے کام کرتے ہیں وہ صاحب بھی نیک فطرت تھے ورنہ بعض لوگ تو ایسی بات کردیتے ہیں کہ دل دکھتا ہے۔ کہنےلگے: واقعی ہمارے یقین میں ہی کمی ہے‘ بندہ تو حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے فیض سے یہ عرض کرتا ہے کہ ہمارے جسم میں 360 جوڑ ہیں بے شمار اعضاء ہیں‘ نسیں ہیں‘ خدا جانے کیا کچھ ہے‘ ہم کوئی عمل وظیفہ کرتے ہیں توضرور بہ ضرور کسی نہ کسی جگہ فائدہ ہورہا ہوتا ہے بالفرض کسی بھی قسم کا کوئی فائدہ نہیں ہورہا ایک فائدہ تو یقینی ہے اور اس پر ہم اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے وہ یہ کہ اللہ نے ہمیں اپنے قریب کرلیا اپنے ذکر میں ہمیں لگادیا‘ یہ اللہ کریم کا کتنا بڑا احسان ہے کہ ہم کسی غیرشرعی کام کرنے والے عامل کے پاس جاتے وہ ہمیں کوئی منتر پڑھنے کو دے دیتا‘ ہم سے کوئی غیرشرعی کام کرواتا۔
حیض کے ناپاک خون کا عمل اور گھر تباہ
مثلاً مجھےایک عورت نے فون پر بتایا کہ ایک عامل نے مجھے کہا ہے کہ آپ اس اس طریقے سے سفلی عمل کریں اور اپنے شوہر کو اپنے قابو میں کرلیں۔ (نعوذباللہ) میں نے انہیں عرض کیا کہ یہ ناپاک اور حرام عمل ہے‘ کہنے والا بھی بدبخت‘ کرنے والا بھی بدبخت‘ حرام چیز میں شفاء تو کیا ہوتی بلکہ اس گناہ کی نحوست سے پہلے اگر شوہر کچھ صحیح بھی تھا تو اس عمل سے بالکل ہی ظالم بن گیا‘ بندے کے پاس ایسے مزید واقعات ہیں۔ دو بہنیں ایک ہی گھر میں دو بھائیوں کے نکاح میں گئیں‘ یہ کچھ دین سے دور تھیں۔ ان دونوں نے اپنے شوہروں کو اپنی مٹھی میں رکھنے کیلئے اپنے اپنے شوہروں کو کالے جادو کا علم حیض کا خون کسی طریقے سے کھلادیا‘ اب اس کے نتیجے میں ان کے شوہر ان پر جو ظلم و ستم کرتے ہیں اس سے ان کی زندگی خراب اور گھر تباہ ہوچکے ہیں اور کیوں نہ ہو یہ گناہ ہی اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ بہرحال یہ ہم پر اس مالک کا بڑا احسان ہے اس نےہمیں اپنانام لینے کی توفیق عطا فرمائی اور ہمیں کالے جادو کے چکروں سے بچایا۔ اس کالے جادو نے آج ہر دوسرے گھر میں آگ لگائی ہوئی ہے اور عبقری نے ان ڈسے ہوئے گھرانوں کو اپنے وظائف سے بچایا ہوا ہے۔ اللہ کا احسان ہے کہ لوگ اب لٹیرے عاملین سے بچے ہوئے ہیں اور کوئی عبقری کا قاری سورۂ بقرہ پڑھ رہا ہے‘ کوئی سورۂ کوثر پڑھ رہا ہے‘ کوئی اپنے مقصد کیلئے سورۂ اخلاص پڑھ رہا ہے‘ کوئی درودشریف لاکھوں کی تعداد میں پڑھ رہا ہے۔ ابھی ایک بندہ کا فون آیا کہنے لگے میں نے ایک کروڑ درود شریف پڑھنے کی نیت کی ہے۔ غرض یہ بابرکت اعمال اللہ ہم سے کروارہا ہے یہ ہی اتنی بڑی نعمت ہے کہ کائنات میں جس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ اللہ ہمیں ان نام نہاد کالے جادوگروں اور ان کے بُرے عزائم سے بچائے رکھے۔ آمین۔(عاشق حسین‘ کراچی)
3 کلو کوئلے جلائیں اور کالاجادو ختم!
بارہا کا آزمودہ عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سخت جن، جادو کو جلانے اور کالے عمل کی کاٹ کیلئے کوئلوں والا عمل پیش خدمت ہے۔یہ عمل میں نے اب تک بارہا دفعہ آزمایا ہے اور کامیاب پایا ہے۔ میں نے یہ اپنے گھر اپنے تین بندوں کو جمع کرکے کیا ہے۔ عمل کچھ اس طرح ہے کہ مریض کے قدموں کے نیچے پاک مٹی بچھا کرمریض کو سورج کےسامنے مٹی پر کھڑا کردیں‘ اور خود درج ذیل قرآنی آیات پڑھنا شروع کردیں اور ہوسکے تو ساتھ مریض بھی ایک ایک لفظ پڑھے ۔ سامنے تین کلو کوئلے جلا کر رکھ دیں۔
عمل یہ ہے: اول و آخر سات مرتبہ درودشریف۔ 3،3 مرتبہ سورۂ فلق اور سورۂ ناس۔ تین مرتبہ
اس کے بعد مریض اپنے ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیرے اورپاؤں کے نیچے سے مٹی اٹھاتا جائے اور بسم اللہ پڑھ کر آگ میں ڈالتا جائے۔ انشاء اللہ جادو کٹ جائے گا۔
لال مرچوں کی دھونی اورجادو زدہ دوشیزہ کی چیخیں
ایک واقعہ مزید بیان کرتا ہوں کہ ایک دفعہ واہ کینٹ کے ایک قصبہ میں ایک پیر صاحب جو کہ خود کو عامل کہتے تھے ایک گھر میں آئے۔ جن کے گھر میں آئے تھے ان کی جوان بچی کو کوئی جادو ٹونہ کی شکایت تھی اور پیر صاحب کو اس سلسلے میں انہوں نے بلایا تھا۔ پیر صاحب نے لڑکی جو کہ جوان اور خوبصورت تھی کو سرخ مرچوں کی دھونی دے دی‘ جوں جوں مرچیں ناک کےذریعے اس بیچاری کے دماغ میں جاتیں تو اس کو شدید جلن ہوتی‘ لڑکی چیختی چلاتی پورے محلے میں بھاگتی‘ گھر والے بہت زیادہ پریشان تھے چونکہ پہلے میں نے اس کی والدہ کا علاج کیا تھا تو انہوں نے میرے ساتھ رابطہ کیا تو میں نےکہا کہ میں آپ کے گھر آتا ہوں‘ جب میں ان کے گھر پہنچا تو پورا کمرہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا میں نے سفید کاٹن اور سندھی ٹوپی پہنی ہوئی تھی جب پیر صاحب کی نظر مجھ پر پڑی اور انہیں پتہ چلا کہ یہ صاحب عملیات کاکام کرتے ہیں تو وہ غصہ میں آگئے اور سب کے سامنے مجھے کہنے لگے کہ لڑکی کے ساتھ جو چیز تھی میں نے اس کو حاضر کیا ہے اور وہ کہتی ہے کہ ہم تو جانا چاہتے ہیں مگر رمضان صاحب (یعنی میں) ان کو دوبارہ واپس لڑکی میں بھیج دیتا ہوں۔ یقین کریں میرے ہونٹ خشک ہوگئے اور میں حیران ہوگیا میرے ساتھ ایک بزرگ بیٹھے تھے انہوں نے میرے ہاتھ کو دبایا اور اشارے سے کہا کہ یہ عامل آپ کو دیکھ کر جل گیا ہے مختصر یہ کہ بحث تکرار کے بعد اور سب نے مجھے عمل کیلئے راضی کرلیا جس کا میں انکار کرچکا تھا۔
میں نے اس کے گھروالوں سے کہا کہ پانی نیم گرم کرکے ایک ٹب میں ڈالو اور اسے وضو کرواؤ۔ اب گھر کے درمیان میں نے چھری سے آیۃ الکرسی پڑھ کر دائرہ لگایا اور لڑکی کو پانی کے ٹب میں بٹھا دیا اور اس اوپر ایک کپڑا ڈال دیا اور منزل پڑھ کر اس کو پانی کے چھینٹے مارنے لگا‘ ایک چھینٹا اس کے سر پر اور ایک چھینٹا اس کے ناک میں مارتا گیا۔ جوں جوں پانی اس کی ناک سے اوپر جاتا گیا مرچوں کا اثر ختم ہوتا گیا۔ تھوڑی دیر بعد لڑکی الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوگئی اور نام نہاد عامل صاحب کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
جادو اور جنات انسان کے نفسیات کو بُری طرح متاثر کرتے ہیں۔ اگر ایسا طریقہ استعمال کیا جائے تو مریض کے ذہن سے بوجھ اتر جاتا ہے اور وہ خود کو بہت ہلکا محسوس کرتا ہے اور بھی بہت ساری جگہوں پر میں نے یہ عمل آزمایا اور بہت فائدہ ہوا۔ (محمد رمضان ملک‘ ٹیکسلا)
21 مرچیں‘ سورۂ کوثر کا دم اور کمال دیکھیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اگر کوئی اکٹھے ہوکر آپ کے خلاف سازش کررہے ہوں یا خاوند کسی غلط عورت کے چنگل میں ہو تو سرخ ثابت مرچیں اکیس عدد لے لیں‘ ہر مرچ پر سات سات مرتبہ سورۂ کوثر پڑھیں جس وقت دیکھیں کہ وہ لوگ اکٹھے بیٹھے ہیں (اگر سامنے نہ آسکتے ہوں تو تصور کرکے بھی عمل کیا جاسکتا ہے۔) اسی وقت تقریباً ان کے سامنے تین مرچوں کو آگ میں جلادیں سات دن تک یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ ان میں پھوٹ پڑ جائے گی اگر چاہیں تو ایک ہی دن تمام مرچوں پر دم کرکے رکھ دیں یا روزانہ صرف تین مرچوں پر دم کریں اور جلادیںلیکن خیال رہے کہ یہ عمل صرف شک اور بدگمانی کی وجہ سے نہ کریں ورنہ الٹ اثر ہوگا اور ذلت اٹھانی پڑے گی۔
لڑکیوں کے رشتوں کیلئے وظیفے: سورۂ تغابن تین مرتبہ روزانہ گیارہ دن تک پڑھیں۔ 2۔ روزانہ سورۂ رحمٰن تین مرتبہ پڑھیں جب تک رشتہ نہ ہوجائے پڑھتی رہیں۔ 3۔ روزانہ ایک دفعہ خلوص دل اور مکمل اعتماد اور یقین سے کرنا چاہیے۔ اللہ کی مہربانی اور وظیفہ کی برکت سے رشتہ آجائے تو پھر خواہ مخواہ اس میں‘ میں میخ نہ نکالیں قبول کرلیں۔ اللہ پر توکل رکھیں۔(محمد فاران ارشد بھٹی‘ خان گڑھ ضلع مظفرگڑھ)
جادو ٹونہ، چوری اور ہر قسم کے نقصان سے بچنے کیلئے بہترین
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اس مرتبہ خاص نمبر کیلئے کچھ خاص وظائف بھیج رہا ہوں ۔ یقیناً ان وظائف سے لوگوں کی نام نہاد عاملین سے جان چھوٹ جائے گی۔ ان اعمال کی برکت سے اللہ پاک بہت سے مسائل اور سفلی جادو کو ختم فرمادیتے ہیں۔ میری ذاتی طور پر درخواست ہے کہ ان اعمال کو ماہنامہ عبقری میں جگہ دیں کیونکہ آپ تو پہلے ہی دین کی بہت بڑی خدمت کررہے ہیں اگر آپ نے یہ اعمال عبقری میں شائع کردئیے تو کوئی شک نہیں کہ لاکھوں کا بھلا ہوجائے گا اور آپ اور میرے لیے مستقل صدقہ جاریہ بن جائےگا۔ میں ماہنامہ عبقری کا مستقل قاری ہوں اور میری اکثر تحریریں ماہنامہ عبقری میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔جو لوگ رات کو آیۃ الکرسی پڑھ کر سوجاتے ہیں اللہ پاک آیۃ الکرسی کی بدولت اس تمام گھر اور گھر کے سامان اور گھر کے بندوں کی حفاظت فرماتے ہیں۔ ویسے بھی تین مواقع پر آیۃ الکرسی ضرور پڑھنی چاہیے یعنی ہر نماز کے بعد‘ رات کو سوتے ہوئے اور گھر سے نکلتے ہوئے۔ گھر سے نکل کر کہیں بھی جائیں ہمیشہ آیۃ الکرسی پڑھ کرجایا کریں۔ اللہ پاک گھر کے باہر کے مسائل کو حل فرمادیتے ہیں اور بحفاظت گھر واپس لے آتے ہیں۔
ایک مشہور واقعہ کتب میں لکھا ہوا ہے کہ ایک مرتبہ خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ایک درویش کے گھر میں ایک باردو چور گھس آئے۔ اس درویش نے گھر میں آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کررکھی تھی جب چوروں نے اپنی کارروائی شروع کی تو دونوں چور اندھے ہوگئے چوروں نے شور مچانا شروع کردیا۔ درویش نے اٹھ کر ان کی یہ حالت دیکھی‘ دونوں چوروں نے اقرار کیا کہ ہم چوری کرنے کی نیت سے آئے مگر اندھے ہوگئے ہیں‘ ہمیں کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔ آپ ہمارے لیےدعا کیجئے کہ ہماری آنکھوں میں روشنی لوٹ آئے۔ ہم آج سے سچے دل سے توبہ کرتے ہیں اور اسلام قبول کرتے ہیں۔ درویش نے ان کیلئے دعا کی اور چوروں سےکہا کہ آنکھیں کھولو‘ انہوں نے آنکھیں کھولیں تو بینا ہوچکے تھے۔اس کے بعد دونوں تائب ہوگئے۔ ویسے تواللہ پاک نے سارے قرآن پاک کی ساری آیات میں فائدہ ہی فائدہ رکھا ہے کہیں یہ آیات انسان کی پریشانیوں کو ختم کررہی ہیں‘ کہیں انسان کو صحت دے رہی ہیں کہیں حفاظت کررہی ہیں۔ کہیں ناجائز مقدمات اور جھگڑوں سے انسان کو بچارہی ہیں مگر آیۃ الکرسی ایسی زبردست آیت ہے کہ اس میں اسم اعظم ہونے کی وجہ سے بہت سے مسائل کا حل اس میں موجود ہے۔ چاہے وہ جادو ہو، ٹونہ ہو، جنات ہوں یا کوئی بھی مسئلہ ہو آیۃ الکرسی تمام پریشانیوں کا حل ہے۔ بالخصوص رات کو سوتے وقت، ہر نماز کے بعد اور گھر سےنکلتے وقت ضرور پڑھا کریں۔ جو مریض جو جادو کی وجہ سے یا کسی بیماری کی وجہ سے چارپائی پر پڑے رہتے ہیں ان کو چاہیے کہ وضو بے وضو ہروقت آیۃ الکرسی پڑھتے رہیں اور پانی پر‘ گھڑے پر یا واٹر کولر پر دم کرتے رہیں اور یہ پانی سارا دن پیتے رہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد شفاء نصیب اور جادو سے چھٹکارا ملے گا۔
جادو ٹونہ اور مشکلات سے چھٹکارا کیلئے
آج کل کے دورمیں کوئی بھی آدمی دکھ‘ پریشانیوں اور جادو جنات سے بچا ہوا نہیں ہے۔ عورت ہو یا مرد کسی نہ کسی پریشانی میں ضرور مبتلا ہے۔ ایسے پریشان حضرات کیلئے یہ عمل اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔ ضرور عمل کریں۔ اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھیں اور درمیان سورۂ قریش 101 مرتبہ پڑھ لیں۔ انشاء اللہ جادو ٹونہ، تمام پریشانیوں اور مشکلات سے جان چھوٹ جائے گی۔ کامل یقین سے پڑھیں۔
ہرغم کا بہترین علاج
(کالےجادو و جنات سے پریشان ضرور کریں)
جو شخص کسی رنج و غم میں مبتلا ہو تو اس کے کان میں اذان دینے سے اس کا غم اور رنج دور ہوجاتا ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ ایک حدیث شریف بیان فرماتے ہیں کہ ایک موقع پر رسول کریم ﷺ نے مجھے غمگین دیکھ کر فرمایا: اے ابن ابی طالب! میں تمہیں غمگین دیکھ رہا ہوں‘ میں نے کہا۔ جی!۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’تم اپنے گھر والوں میں سے کسی سے کہو کہ وہ تمہارے کان میں اذان دے کیونکہ یہ ہر غم کا بہترین علاج ہے۔‘‘قارئین! اذان کالے و سفلی جادو، ٹونہ ‘ جنات سے چھٹکارا کیلئے بہترین علاج ہے اس کے علاوہ جس کے اخلاق خراب ہوجائیں مرد ہو یا عورت جانور ہی کیوں نہ ہو اگر اس کے کان میں اذان دے دی جائے تو اصلاح ہوجاتی ہے۔حدیث شریف کے مفہوم کے مطابق بداخلاق انسان ہو یاچوپایہ تو اس کے کان میں اذان دو۔ (مشکٰوۃ جلد دوم صفحہ 149)
جب کبھی شیطانی چیزیں انسان کو پریشان کریں اور ڈرائیں تو اس وقت بلند آواز سے اذان پڑھنی چاہیے کیونکہ شیطان اذان سن کر بھاگ جاتا ہے۔ حضرت سہیل بن ابی صالح کہتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے بنو حارث کے پاس بھیجا اور میرے ہمراہ ایک بچہ یا ساتھی تھا۔ دیوار کی طرف سے کسی پکارنے والے نے اس کا نام لے کر آواز دی۔ ہم نے دیوار کی طرف دیکھا تو کوئی چیز نظر نہ آئی۔ پھر میں نے اپنے والد سے اس کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر مجھے یہ پتہ ہوتا کہ تمہیں یہ بات پیش آئے گی تو میں تم کو نہ بھیجتا لیکن یاد رکھو! جب تم کوئی ایسا خطرہ والی آواز سنو تو اذان کہو کیونکہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ جب اذان کہی جائے تو شیطان پیٹھ پھیر کر گوز مارتا ہوا بھاگتا ہے۔
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی بیان کردہ حدیث مبارکہ کے مفہوم کے مطابق اگر کوئی شخص بھوت پریت دیکھے تو اس کو بلند آواز سے اذان کہنی چاہیے جب تمہارے سامنے مختلف اشکال میں بھوت پریت ظاہر ہوں تو بلند آواز سے اذان کہو‘ ان واقعات کے علاوہ بزرگوں نے اذان کہنے کے درج ذیل مواقع بھی اپنی کتب میں نقل کیے ہیں جو درج ذیل ہیں یعنی ان تمام مواقع پر اذان کہو وہ یہ ہیں کہ آگ لگنے کے وقت۔ کفار سے جنگ کرتے وقت۔ غصہ کے وقت۔ جب مسافر راستہ بھول جائے۔ جب کسی مرد یا عورت کومرگی کا دورہ پڑے۔ بچہ کے کان میں وقت ولادت۔ جب کسی آدمی یا عورت یا جانور کی بدخلقی ظاہر ہو۔
معمولی اکرام مسلم پر سارے گناہ معاف: حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان فارسی رضی اللہ عنہٗ ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے پاس آئے اس وقت حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ تکیہ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ حضرت سلیمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو دیکھ کر انہوں نے وہ تکیہ حضرت سلیمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کیلئے رکھ دیا تو حضرت سلیمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے سچ فرمایا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا: اے ابو عبداللہ! اللہ اور اس کےرسول ﷺ کا فرمان ہمیں بھی سناؤ۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے کہا کہ ایک مرتبہ میں حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا‘ آپ ﷺ ایک تکیہ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے اور آپ ﷺ نے وہ تکیہ میرے لیے رکھ دیا‘ پھر مجھ سے فرمایا: اے سلیمان جو مسلمان اپنے مسلمان بھائی کے پاس جاتا ہے اور وہ اس کے اکرام کیلئے تکیہ رکھ دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت ضرور فرمادیتے ہیں۔ (حیاۃ الصحابہ جلد دوم)
اس حدیث شریف کے مطابق مسلمان کےاکرام کی بہت زیادہ فضیلت اللہ پاک کے ہاں ہے جب کوئی مسلمان اپنے مسلمان کا مخفی عیب دیکھ کر چھپا لیتا ہے اور لوگوں میں اس عیب کو نہیں بتاتا محض اس لیے کہ اس سے میرے مسلمان بھائی کو تکلیف ہوگی تو اس کا ثواب ایسا ہے جیسا اس نے زندہ گاڑھے جانے والےکو موت کے منہ میں جانے سے بچالیا۔ جو مسلمان بھائی کسی مسلمان کیلئے قبر کی جگہ دیتا ہے تو اس کا ثواب ایسا ہے کہ اس نے قیامت تک رہنے کیلئے اس کو مکان دےدیا۔ جو مسلمان بھائی بیمار بھائی کی عیادت کو جاتا ہے گویا وہ جنت میں جارہا ہے۔ جب تک اس کے پاس رہے گا اس کو مسلسل ثواب ملتا رہے گا۔ ہمیں بھی چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کی مدد کریں تاکہ ہمارا شمار اللہ کے پسندیدہ بندوں میں ہوجائے۔ تبھی ہم اس جادو ٹونہ سےڈسے ہوئے معاشرہ کو پرسکون بناسکتے ہیں۔
خارش کا علاج: خارش ایک گندی بیماری ہے‘ گو یہ جان لیوا تو نہیں مگر انسان کو بہت تنگ کرتی ہے اور انسان انتہائی پریشان ہوجاتا ہے۔ اگر ایسی صورتحال درپیش آجائے اور بندہ خارش میں مبتلا ہوجائے تو ایسا آدمی درج ذیل آیت کو اکیس مرتبہ صبح و شام اکتالیس روز تک پڑھتا رہے اور روزانہ پانی پر دم کرتا رہے۔ یہ پانی خارش زدہ شخص سارا دن پیتا رہے اگر خود نہیں پڑھ سکتا تو کسی مخلص سے کہے کہ صبح و شام اکیس مرتبہ پڑھ کر دم کروا لیا کرے۔ انشاء اللہ اس گندی بیماری سے جان چھوٹ جائے گی اور سکون آجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:
اس کے علاوہ سیدنا حضرت جعفر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ صبح و شام سات سات مرتبہ سورۂ قدر پانی پردم کرکے مریض کوپلانا خارش کیلئے مفید ہے۔
پیٹ کی تمام بیماریوں سے محفوظ رہنے کا عمل: جب کھانا سامنے آجائے تو اس پر ایک مرتبہ سورۂ قریش پڑھ کر دم کردیں اس کے بعد ہاتھ دھو کر سنت طریقہ سے کھانا کھالیں‘ ساری عمر پیٹ کی کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ جب بھی کھانا کھائیں تو اس طریقہ سے کھائیں انشاء اللہ پیٹ کے تمام امراض سے شفاء ہوگی۔
دورہ اور پیٹ درد کیلئے روحانی عمل: سورۂ المنافقون پارہ 28 صاف کاغذپر ہاتھ سے لکھیں اور پھر اسے دھو کر پی لیں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ سورۂ یٰسین شریف پڑھ کر بارش کے پانی پر دم کریں اور معدہ کے مریض اسے پی لیں‘ اگلے ہی دن پھر ایسا کریں‘ کم از کم گیارہ روز تک ایسا کریں انشاء اللہ معدہ کے تمام مسائل سے جان چھوٹ جائے گی۔ اگر بارش کا پانی نہ ملے تو عام پانی حالت مجبوری میں استعمال کرسکتے ہیں مگر جو رزلٹ بارش کے پانی کا ہوگا وہ عام پانی سے نہ ملے گا۔ سورۂ قصص اور سورۂ لقمان پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلانا دورے کے مریضوں کیلئے بہت مفید اور شفاء بخش ہے۔
سفلی اور کالے جادو ٹونہ سے حفاظتکے نبوی ﷺاعمال
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب رات شروع ہوجائے تو اپنی اولادوں کو باہر جانے سے روکو کیونکہ شیاطین اس وقت منتشر ہوتے ہیں یعنی پھیلے ہوئے ہوتے ہیں جب تھوڑی سی رات گزر جائے تو ان کو چھوڑ دو۔ دروازوں کو بسم اللہ شریف پڑھ کر بند کرو کیونکہ شیاطین ایسے دروازوں کو نہیں کھولتے جو بسم اللہ پڑھ کر بند کیے گئے ہوں اور بسم اللہ پڑھ کر اپنے مشکوں کا منہ بند کرو اپنے برتنوں کو چھپا دو اور چراغوں کو بجھا دو۔
شیاطین اور جنات سے حفاظت کیلئے قرآنی دعا: ایک حدیث شریف کے مفہوم کے مطابق ’’جو شخص سورۂ بقر کا آخری رکوع صبح کے وقت پڑھ لے وہ سارا دن جنات اور شیاطین سے محفوظ ہوجاتا ہے اور جو شام کو کسی بھی وقت پڑھ لے وہ ساری رات جنات سے محفوظ ہوجاتا ہے۔‘‘ اس مقصد کیلئے بہترین وظیفہ منزل کا ہے جو 33 آیات پر مشتمل ہے۔ صبح و شام منزل کو پابندی کے ساتھ پڑھنے سے نہ صرف انسان کے گھر اور تمام رہنے والوں کی ہر قسم کے جادو ٹونہ اور جنات سے حفاظت ہوجاتی ہے بلکہ قبر اور آخرت کی زندگی بھی بن جاتی ہے۔
آخری تین قل کی فضیلت:حدیث شریف کے مفہوم کے مطابق آخری تین قل یعنی (سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس) صبح تین تین مرتبہ پڑھنے سے اور شام کو تین تین مرتبہ پڑھنے سے آدمی، اس کے اہل و عیال اور اس کا حال تمام محفوظ ہوجاتے ہیں۔ یعنی ہر قل کو ہم نے تین تین دفعہ پڑھ کر اپنے جسم پر اور اپنے گھر پر اور اپنے مال پر پھونک دینے سےیہ تمام چیزیں اللہ کی حفاظت میں آجاتی ہیں اور کوئی چیز کوئی جادو کوئی سفلی عمل نقصان نہیں پہنچاسکتی۔ اللہ پاک تمام مسلمانوں کو اس پر عمل کرنے توفیق نصیب کرے۔ ٓآمین۔
جادو ٹونہ اور پریشانیوں سے حفاظت کیلئے
ان باتوں پر بھی عمل کریں
گندے جانور نہ پالیں: گھر میں گندے اور ناپاک جانور نہ پالیں اورحلال جانوروں کا بھی ایسا شوق نہ رکھیں کہ ان کے ساتھ حد سے زیادہ پیار ہو۔ مرغ بازی‘ بٹیر بازی اور کتےوغیرہ گھر میں پالنے سے گریز کریں کیونکہ ان کی غلاظت سے اکثر کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات یہی چیزیں جادو کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔
مقدس اوراق کا احترام: جادوگروں میں معروف طریقہ بہت مشہور ہے جن کو لکھتے ہوئے بھی میری قلم کانپ رہی ہے کہ وہ نعوذ باللہ مقدس اوراق کی بہت زیادہ بے حرمتی کرتے ہیں۔ جن لوگوں کے گھروں میں ایسے اوراق ہوں وہ ان کا احترام نہ کریں تو وہ گھر خودبخود مصائب اور جادو کی زد میں آجاتے ہیں۔ اس لیے خدارا ان اوراق کا حدسے زیادہ احترام کریں انہیں پاک صاف کرکے پاک صاف جگہ پر رکھ دیا کریں۔ ان کے احترام کی وجہ سے آپ کا گھر مصائب‘ جادو اور پریشانیوں سے بچ جائے گا اور ثواب الگ ہوگا۔ اس لیے ضرور احتیاط کریں۔
بدنظری سے پرہیز: ناول، ڈائجسٹ اور روحانی کہانیاں خصوصاً فلمی کہانیوں سے بچیں اخبارات اور رسائل میں عورتوں کی تصاویر سے اجتناب کریں اور ہمیشہ صاف ستھرا لٹریچر اورمذہبی لٹریچر پڑھیں اس سے آپ کے خیالات پاک رہیں گے۔
حرام غذا سے بچیں: جادو سے نکلنے کے جتنے مرضی اعمال کرلیں اگر آپ کی کمائی حرام ہےتو کچھ بھی اثر نہ ہوگا۔ اپنی اولاد کو ہمیشہ رزق حلال کھلائیں۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو گوشت حرام غذا سے بنتا ہے وہ آگ کا مستحق ہوجاتا ہے۔ پس جو لوگ حرام کھاتے ہیں وہ ایسے انگارے کھاتے ہیں جو نہ صرف آخرت بلکہ دنیا میں بھی ان کیلئے جادو ٹونہ اور دیگر مصائب‘ پریشانیاں اور بے سکونی کا باعث بن جاتے ہیں۔ اس لیےخدارا ہمیشہ حلال کھائیں س سے پہلے کہ آپ کی آخرت برباد ہوجائے‘ ہر حرام کام سے باز آجائیں۔
تقدیر کامل ایمان: یہ دنیا مصائب کا گھر ہے‘ یہ ممکن نہیں کہ ہر مصیبت ٹل جائے یا ہر بیماری سےچھٹکارا مل جائے اور ہر مسئلے کا حل ہوجائے۔ یہ دنیا امتحان گاہ ہے یہاں انسان اپنے ذاتی مسائل حل کروانے نہیں آیا ہے اس قسم کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ہم جتنا بھی شکر کریں گے اور صبر کریں گے وہ ہمارے لیے آخرت کے درجات بلند کرنے کا باعث بن جائے گا۔ حضور ﷺ نے ایک عورت کو اس بات پر جنت کی بشارت دی کہ اس نے اپنی بیماری کو اللہ کا حکم قبول کرلیا تھا۔ دنیاوی مسائل کو حل کرنے کی فکر انسان کو بسااوقات کفر و شرک میں مبتلا کردیتی ہے۔ خواہش یا اپنی مرضی پورا ہونے کی جگہ جنت ہے یہ دنیا نہیں۔ اس لیے اپنی قسمت کا حال معلوم کرنے کیلئے اور اپنی بگڑی سنوارنے کیلئے ہر در پر جھکنا‘ طرح طرح کے فٹ پاتھ پر بیٹھے عاملوں کے پاس جانا یہ مشرکوں کا شیوہ ہے مسلمانوں کا نہیں۔ مسلمان کایہ یقین ہونا چاہیے کہ ہمارے تمام مسائل اور تمام مصائب اوپر سے ہمارے اعمال کے مطابق اتر رہے ہیں۔ اس میںکسی انسان کا دخل نہیں۔ اللہ جو چاہ رہا ہے وہی کررہا ہے اور ہر انسان کے ساتھ اس کا رویہ مختلف ہے اسی کا نام تقدیر ہے۔ لہٰذا اپنی تقدیر کو خوشی سے قبول کریں کہ میرے اللہ کا حکم یہی ہے۔ میری بہتری کس چیز یا عمل میں ہے یہ ہم سے زیادہ ہمارا رب بہتر جانتا ہے اور وہ اس کی بہتری کیلئے فیصلے کرتا ہے۔ بہتری کس چیز کی بے شک آخرت کی۔ اگر ایک انسان کی بہتری بیماری میں ہے تو اللہ پاک اس بیماری میں ہی مبتلا رکھیں گے کہ یہ بندہ گناہوں سے پاک صاف ہوکر میرے پاس آئے۔ اسی لیے مسلمان کا شیوہ یہ ہونا چاہیے کہ وہ تقدیر اٹل پر ایمان رکھے اور دنیاوی مسائل اور مصائب سے بچنے کیلئے صرف اور صرف قرآن و سنت سے مدد لے۔ لہٰذا ہم نام نہاد عاملین سے بچیں ہر جادو، ہر ٹونہ، ہر سفلی علم کی کاٹ صرف اور صرف قرآن و سنت پر عمل کرنے میں ہے۔ ہمیشہ شرک اور کفریہ کلمات سے بچیں۔ اسی میں دنیا اور آخرت کی خیر ہے۔
جنات کی شرارت سے بچنے کا نبوی ﷺنسخہ:ابن ابی حاتم میں ہے کہ ایک بیمار شخص جسے کوئی جن ستارہا تھا حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے پاس آیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات پڑھیں۔ اللہ پاک نے اسے شفادے دی۔ جب نبی کریم ﷺ سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: عبداللہ! تم نے اس کے کان میں کیا پڑھا تھا‘ تو حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے ان چار آیات کا بتایا۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’تم نے یہ آیات اس کے کان میں پڑھ کر اسے جلا دیا۔ واللہ ان آیات کو اگر کوئی باایمان شخص کسی پہاڑ پر پڑھے تو وہ بھی اپنی جگہ سے ہل جائے۔ (تفسیر ابن کثیر جلد3 صفحہ نمبر 474)
حلال لقمے کھاؤ دعائیں قبول ہوتی ہیں:حدیث شریف کے مفہوم کے مطابق حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے کھڑے ہوکر کہا: یارسول اللہ! ﷺ میرے لیے دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ میری دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اے سعدؓ! پاک چیزیں اور حلال لقمے کھاتے رہو‘ اللہ تعالیٰ دعائیں قبول فرماتا رہے گا۔ قسم ہے اس خدا کی جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے‘ حرام لقمہ جو انسان اپنے پیٹ میں ڈالتا ہے اس کی نحوست کی وجہ سے چالیس دن تک اس کی دعا قبول نہیں ہوتی جو گوشت پوست حرام سے پلا وہ جہنمی ہے۔ (تفسیرابن کثیر جلد 1 صفحہ 235)
آیت قطب سے جادو ٹونہ سفلی عمل و دیگر مسائل سب ختم
قارئین! یہ آیت میرے معمول کا حصہ ہے اور میں نے جس کو بھی بتایا اللہ نے اسے مسائل سے ایسے نکالا کہ وہ خود بھی حیران رہ گئے ۔ یہ آیت سورۂ آل عمران کی آیت نمبر 154 مکملثم انزل علیکم من بعد الغم امنتہ نعاشاً یغشیٰ سے لےکر بذات الصدور تک۔ ویسے تو قرآن پاک کی ہر آیت ہی بڑی بابرکت اور باعث شفاء ہے لیکن اس آیت کے فوائد بے شمار ہیں۔ یہ قرآن پاک کی لمبی آیات میں سے ایک ہے۔ اختصار کے ساتھ اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔ ہر بندہ اس آیت کو حفظ کرلے اورہر نماز کے بعد تسبیحات فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا، آیۃ الکرسی اور اس آیت کو ایک دفعہ ضرور پڑھے۔ اب میں آپ کو بتاتا ہوں اس آیت کے کرشمات‘ پڑھیں اور ہر مسئلے سے چھٹکارا پائیں۔
کالے سفلی جادو کا توڑ اور جنات سے چھٹکارا: بعض لوگ جادو اور جنات کی وجہ سے پریشان ہوتےہیں۔ جنات اور جادو کا اثر ختم کرنے کیلئے یہ آیت بہترین ہے۔ اس آیت مبارکہ کو سات دفعہ پڑھ کر مریض کی آنکھوں، کان اور سر پر پھونک ماریں۔ انشاء اللہ اس کی برکت سے جادو اور جنات کا اثر ختم ہوجائے گا اس کے مسلسل پڑھنے سے مریض کا چھٹکارا جنات اور جادوسے انشاء اللہ یقینی ہوجائے گا۔ مجرب ہے۔جلدی امراض کیلئے: ہر قسم کے جلدی امراض مثلاً خارش اور انفیکشن کیلئے بہت مفید ہے۔ سات دفعہ پڑھ کر متاثرہ حصے پر دم کردیں انشاء اللہ فوری اثر ہوگا۔
پھوڑے پھنسیوں کیلئے: جسم میں کہیں بھی پھوڑے پھنسی ہوں اس آیت مبارکہ کو پانچ دفعہ پڑھیں اور مریض پر پھونک دیں۔ انشاء اللہ فوری آرام ہوگا۔ سردرد کیلئے: آدھے سردرد یا سردرد کی شکایت آج کل لوگوں میں عام ہے یہ آیت سردرد کیلئے بھی مشہور ہے۔ جب ایسی شکایت ہوجائے تو اس آیت مبارکہ کو اکیس دفعہ پڑھیں۔ ہر بار پڑھنے کے بعد پھونک مار دیا کریں یااپنے ہاتھ پر ہر بار پڑھ کر پھونک مار دیا کریں اور پھر ہاتھ سر پر لگادیا کریں۔ انشاء اللہ ایک ہفتہ میں ہی آرام آجائے گا۔ مجرب ہے۔
مرگی: مرگی کی کئی اقسام ہیں‘ سر پر چوٹ لگ جائے یا دماغ کو خون کی سپلائی میں رکاوٹ آجائے تو مرگی کادورہ پڑسکتا ہے اگر دماغ میں رسولی ہو تومرگی کا دورہ پڑسکتا ہے یا وہ مرگی جو کسی میڈیکل ٹیسٹ میں ظاہر نہ ہو تو ہر قسم کے مرگی کے دورے کیلئے صبح و شام اکیس اکیس مرتبہ پڑھ کر دم کردیا کریں اور ایسا اس وقت تک کرتے رہیں جب تک مکمل صحت نہیں ہوجاتی۔ لاعلاج مرض کیلئے: کسی بھی لاعلاج مرض جس پر معالج تنگ آچکے ہیں۔ اکتالیس دفعہ پڑھ کر دم کریں اور پانی پر بھی دم کریں۔ یہی پانی سارا دن مریض کو پلاتے رہیں۔ جب پانی ختم ہوجائے تو تازہ پانی بھر کر پھر اکتالیس دفعہ پڑھ دیں۔ مریض پر بھی اور پانی پربھی انشاء اللہ فرق آپ خود محسوس کریں گے۔ ڈاڑھ درد کیلئے: درد والی ڈاڑھ پر انگلی رکھ کردرج بالا آیت کو اول و آخر درود شریف سات دفعہ پڑھ کر دم کریں۔ انشاء اللہ فوری آرام آجائے گا۔ کسی بھی جائز مقصد کیلئے: کسی کام میںرکاوٹ ہو یا کوئی بندہ جائز بات نہ مانے یا بندہ کسی مصیبت میں مبتلا ہوجائے سات دفعہ درج بالا آیت پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار لیں اور پھر یہی ہاتھ اپنے چہرے پر مل لیں اور پھر اس بندے کےپاس چلے جائیں۔ انشاء اللہ وہ بندہ کام کردے گا۔ مجرب ہے۔ پیٹ کی اندرونی بیماریاں: معدہ میں زخم ہو‘ جگر خراب ہوجائے‘ کسی قسم کایرقان ہوجائے‘ انتڑیاں خراب ہوجائیں یا گردے کا درد ہوجائے تو یہی آیت اکیس دفعہ پڑھ کر پانی پر دم کردیں اور مریض کو پلادیں۔ یہ عمل کریں اور اس وقت تک کریں اور اس وقت تک کرتے رہیں جب تک مریض مکمل ٹھیک نہیں ہوجاتا۔ (بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
جادو جنات اور تمام جسمانی امراض کے دفعیہ کیلئے اکسیراعظم عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا پیغام ملا کہ ’’جادو کیسے ہوتا ہے؟ کیسے ٹوٹتا ہے؟‘‘کے موضوع پر جنوری 2017 کا خاص نمبر ہوگا اگر اس حوالے سے کسی کے پاس کوئی روحانی ٹوٹکہ ہو تو ارسال کریں۔ میرے پاس ایک اکسیر اعظم عمل ہے میرے مطابق اس سے بڑھ کر جادو کا کوئی اور توڑ نہیں ہے۔ میں یہ عمل قارئین کی خدمت میں ارسال کررہا ہوں۔ یقیناً اس سے لاکھوں فیض یاب ہوں گے۔ عمل یہ ہے:۔ الحمدشریف سات مرتبہ‘ آیۃ الکرسی تین مرتبہ‘ سورۂ یٰسین ایک مرتبہ‘ سورۂ نوح ایک مرتبہ‘ سورۂ جن گیارہ مرتبہ‘ سورۂ لہب ایک مرتبہ‘ آخری تینوں قل تین تین مرتبہ‘ اول و آخر تین تین مرتبہ درودشریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں اور دعا کریں۔ کم از کم پانچ ماہ یہ عمل کریں اس سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ہے۔ (اللہم از مولانا منظور احمد شامی، ص192) (غ۔ش)
جادو کی وجہ سے آئی بیروزگاری آسان عمل سےختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں سعودی عرب کے شہر طائف میں رہتی ہوں۔ رسالہ عبقری اور آپ کے تمام درس انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے سنتی ہوں اور خوب فیض پاتی ہوں۔ یہاں میں گزشتہ چھ سال سے بے روزگار تھی‘ الحمدللہ کوالیفائیڈ ہوں‘ جاب کا تجربہ بھی تھا‘ میرٹ پر پورا اترتی مگر پھر نہ جانے کیوں عین وقت پر آکر مسترد ہوجاتی۔ جب مختلف جگہوں سے پتہ کروایا تو ہر کسی نے سخت ترین جادو کا بتایا۔ اپنی اس پریشانی کے حل کیلئے میں نے شیخ ابو محمد مرجانی رحمۃ اللہ علیہ کا عمل جو کہ میں نے ماہنامہ عبقری میں پڑھا تھا۔ عمل اس طرح ہے:۔
یہ عمل شیخ ابو محمد مرجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو نبی کریم ﷺ نے خواب میں تلقین فرمایا تھا۔ عملیات کی اکثر کتابوں میں یہ عمل موجود ہے۔ عمل حد درجہ مؤثر ہے ۔سورۂ توبہ کی آخری دو آیات۔بنی اسرائیل آیت نمبر 82۔ سورۂ حشر کی آیت 21 تا 24۔ سورۂ فلق و ناس مکمل اور
صبح و شام اول و آخر سات مرتبہ درود شریف اور تین تین مرتبہ درج بالا آیات اور سات مرتبہ دعا پڑھیں۔ اس کے ساتھ میں نے روزانہ تین بار منزل پڑھی‘ سورۂ آل عمران کی آیت نمبر 154 دس دن روزانہ دس بار پڑھی‘ جب اذان ہوتی تو جواب کے ساتھ دعا مانگتی۔ سات دن بعد میں نے ایک جگہ جاب کیلئے اپلائی کیا تو الحمدللہ مجھے بہترین جاب مل گئی۔ اس وقت میں سعودی عرب کے شہر طائف کی یونیورسٹی میں جاب کررہی ہوں۔ عمل کرتے ہوئے پانچویں دن میں نے اپنا حساب لگوایا تو مجھ پر کیاگیا جادو اور بندش ختم ہوچکی تھی۔ آج میں بالکل مطمئن اور پرسکون زندگی گزار رہی ہوں۔ (سائرہ بانو‘ طائف سعودی عرب)
کالے جادو کالے جنات کا سچا توڑ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ عبقری اور درس بہت شوق سے پڑھتی اور سنتی ہوں۔ عبقری کی تمام سالانہ جلدیں میرے پاس ہیں۔ بہت فائدہ ہوتا ہے۔ آپ کی تمام کتب کا مطالعہ کرنا چاہتی ہوں چند لے چکی ہوں۔ آپ کی کتاب کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاء اور جدید سائنسی تحقیقات میں سے بہت سے وظائف آزمائے ہیں۔ جادو توڑ کیلئے: ایک عمل اسم محمد (ﷺ) زعفران اور گلاب سے لکھ کر دیں اور سورۂ علق کا نقش جادو زدہ کو بہت فائدہ دیتاہے۔ میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔ اکیس دن کے نقش بنائیں اور اکیس دن پینے ہیں۔ عصرو مغرب کے درمیان اگر نقش پئیں تو بہت زبردست فائدہ ملتا ہے۔ پینے اور گلے میں ڈالنے والے نقش درج ذیل ہیں۔
بندشیں ختم! جلد شادی کیلئے تعویذ
یہ شادی کیلئے تعویذ ہے بہت زبردست ہے میں نے کافی لوگوں پر آزمایا ہے۔ اس سے بندشیں ختم ہوجاتی ہیں۔
َافِقًا غَیْرَ مُخَالِفٍ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ اَجْمَعِیْنَ
مسئلہ جنات کا ہویا جادو یقینی حل
ایک عمل جو میں روحانی مریضوں پر بار بار آزمایا ہے یہ میں نے ایک کتاب سے لیا ہے اور انتہائی تیربہدف ہے۔ عمل اس طرح ہے:۔سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی اور سورۂ جن کی شروع کی پانچ آیات مریض کو پانی پر دم کرکے دیں وہ پیے اور ساتھ مریض پر چھڑکاؤ بھی کریں۔ مریض بہت جلد صحت یاب ہوجاتا ہے۔ یہ عمل صبح وشام کریں۔ اس کےساتھ اگر جادو یا جنات کا مسئلہ ہے تو وہ بہت جلد حل ہوجاتا ہے۔ میرا نام پوشیدہ رکھیے گا۔ (ج۔ش، لاہور)
کالے جنات گھرکے مین دروازہ سے باہر بھاگ گئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک چھوٹا سا عملیات کا سٹوڈنٹ ہوں۔ میری چچی پر کچھ اثرات تھے‘ میں نے خواب میں ان کو دیکھا کہ وہ بےہوش ہیں۔ میں نے اٹھ کر ان کو فون کیا اور خیریت پوچھی تو انہوں نے باتوں باتوں میں بتایا کہ میرا ہروقت سرچکراتا ہے‘ غصہ‘ خوف وغیرہ کی علامات ہیں‘ میں نے انہیں نماز کی تلقین کی اور اذان اور سورۂ مومنون کی آخری چار آیات ہر دو گھنٹہ کے بعد سات سات مرتبہ پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں اور گھر کے چاروں کونوں میں دم کریں اور ساتھ یہ تاکید کی کہ یہ عمل صرف گیارہ دن کرنا ہے پھر مجھے بتائیے۔ گیارہ دن بعد میری چچی نے مجھے بتایا کہ میں نے خواب دیکھا کہ بہت سارے جنات ہمارے گھر سے دروازے کی طرف بھاگ رہے ہیں اور دروازے سے نکل جاتے ہیں میں ان کے پیچھے بھاگتی ہوں اور جاکر دروازہ بند کرکے کنڈی لگادیتی ہوں۔ اس خواب کے بعد سے میری طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور میں اب بالکل صحت مند اور فریش ہوں۔ الحمدللہ!
گردوں میں زخم:اپنی بڑی بہن کو گردوں کی پیپ کیلئے یہ عمل بتایا۔ عمل: اول و آخر گیارہ بار درود شریف‘ اکیس بار الم نشرح بمع بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پانی پر دم کرکے دن میں تین بار پلایا۔ الحمدللہ وہ تین دن میں ٹھیک ہوگئی۔
پانچ منٹ سورۂ الم نشرح پڑھی روڈ کھل گیا: جی ٹی رود پشاور پر کوئی مسئلہ تھا کسی نے روڈ زبردستی بند کیا تھا۔ میںکسی کام سےجارہا تھا‘ دس منٹ انتظار کیا مگر روڈنہ کھلا‘ پھر میں نےاپنے بھائی سےکہا کہ سورۂ الم نشرح لاتعداد پڑھو‘ ابھی پانچ منٹ ہی پڑھی تھی کہ لفٹ آگئی اور اس کار کو جس نے روڈ بلاک کررکھی تھی لفٹ نےاٹھا کر سائیڈ پر کیا اور روڈ کھل گیا۔
میری اہلیہ کی ڈیلیوری کا مسئلہ فوری حل:سورۂ انشقاق کی آیت نمبر چار اور پانچ ڈیلیوری کے مسئلہ کیلئے بہت ہی زبردست ہے۔ میری اہلیہ کو ڈیلیوری کی تکلیف تھی صبح کی نماز سے ہسپتال پہنچا دیا گیا ‘ میں نے کئی دن پہلے اس کا تعویذ لکھ کر رکھا ہوا تھا(یعنی ایک سادہ کاغذ پر باوضو دونوں آیات لکھ کر رکھی تھیں)۔ امی کو سمجھایا کہ یہ تعویذ میری اہلیہ کے پیٹ پر باندھ دیں۔ تعویذ باندھنے سے پہلے ڈاکٹرز نےا نجکشن بھی لگائے مگر ڈیلیوری نہ ہورہی تھیں‘ ڈاکٹرز کے مطابق ابھی وقت لگے گا۔ میری امی نے تعویذ باندھا اور صرف تین منٹ کے اندر اندر اللہ میری بیوی کو صحت یاب کیا اور اللہ نے ہمیں صحت مند بیٹے سے نوازا۔ میں نے اپنی اہلیہ سے پوچھا کہ تعویذ باندھنے کے بعد کیا ہوا تو اس نے کہا کہ جیسےہی امی نے تعویذ باندھا ۔ اللہ نے کرم کردیا اور مجھے خبر بھی نہ ہوئی کہ ڈیلیوری ہوگئی حالانکہ اس سے پہلے دو بچیاں سخت اذیت کے بعد پیدا ہوئی تھیں۔ سبحان اللہ!
میرے سب سے بڑے ماموں کے بچے نماز میں کوتاہی کرتے تھے‘ ایک رات بڑے لڑکے کو جنات نے ڈرایا‘ ہاتھ سے اور پاؤں سے پکڑ کر گھسیٹا‘خوب مارا کہ وہ بے ہوش ہوگیا۔ اس نے مجھے سارا واقعہ سنایا میں نے اسے سختی سے نماز کی ترغیب دی اور روحانی غسل کا بتایا ۔
طریقہ روحانی غسل: اول و آخر تین مرتبہ درودشریف تیسویں پارہ کی آخری چھ سورتیں پھر باتھ روم میں داخل ہونےسے پہلے باتھ روم والی دعا‘ نہانے کے دوران دل ہی دل میں بیت الخلاء والی دعا پڑھیں‘ زبان سے پڑھنا سخت منع ہے۔ نہانے کے بعد باہر آکر پھر درود شریف اور آخری چھ سورتیں پڑھیں۔ روحانی غسل کے ساتھ میں نے اس سارا دن کھلا یَاقَہَّارُ کا ورد بتایا۔ اس نے صرف تین دن یہ عمل کیے اور وہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔ اس کے بعد آج تک اس کو کسی چیز نے تنگ نہیں کیا۔ (عطاء اللہ‘ پشاور)
دفع سحر، بندش، نظر بد کیلئے نہایت مجرب عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!حضرت امام صالح جزائری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ دفع سحر، بندش، نظربد کیلئے نہایت مجرب عمل ہے۔ عمل کرنے کا طریقہ یہ ہے: اس آیت کو سفید کاغذ پر زعفران کی سیاہی سے لکھیں باوضو قبلہ رخ ہوکر۔ اس کے بعد اس کو پاک صاف پانی سے دھودیں اور اس پانی سے مریض غسل کرے۔ غسل کسی ٹب میں بیٹھ کر کرے‘ پانی زمین پر نہ گرے اور بعد ازغسل اس پانی کو گملوں کیاری یا کچی دیوار یا مٹی پر گرادیں تاکہ بے ادبی نہ ہو۔ اس غسل سے فارغ ہوکر اس آیت شریف کو گیارہ مرتبہ پڑھے۔ انشاء اللہ نظربد‘ سحر‘ بندش کا اثر ختم ہوجائے گا۔ اس آیت کو سومرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے تین دن بلاناغہ پلائیں۔ آیت شریف یہ ہے:۔ (اعراب لگانے کی ضرورت نہیں ہے)۔
ینبی ادم خزو ازینکم عند کل مسجدو کلوا وشربوا ولا تسرفوا، انہ لایحب المسرفین۔ قل من حرم زینۃ اللہ التی اخرج لعبادہ ولیطبت من الرزق۔ قل ھی للذین امنو فی الحیوۃ الدنیا خالصۃ یوم القیمۃ۔ کذلک نفعل الایت لقوم یعلمون۔ (اعراف آیۃ نمبر 31،32)قرآن پاک سے دیکھ کر باآسانی لکھ سکتے ہیں۔ اعراب نہ لگائیے۔ بعداز شفاء بندہ ناچیز اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم اور عبقری کی پوری ٹیم کی خیریت کی دعا کریں جن کی وجہ سے آپ کو ایسا کامیاب اور مجرب عمل نصیب ہوا۔
جادو کے توڑ کیلئے بزرگوںکادیا عمل
جادو کے توڑ کے لئے بزرگ درج ذیل آیات کا وظیفہ تلقین فرماتے ہیںجو بے حد مفید اورمجرب ہے۔
ان آیات کو صبح وشام تین تین بار پڑھ لیا جائے ۔دم کرنا اور پانی پر دم کر کے چھڑکنا بھی مفید ہے۔ ایک چھوٹے سے کارڈ پر ان آیات کو لکھ لیں۔ جادو زدہ اس کا کارڈ کو جیب میں رکھے اور نماز فجر کے بعدضرورپڑھے۔
خاص کر وہ لوگ جو جادو کے شدید وہم میں مبتلا ہیں ۔وہ اگر ان آیات کا ترجمہ پڑھیں تو انہیں انشاء اللہ افاقہ ہو گا۔حضرت موسی علیہ السلام کے زمانے میں جادو عروج پر تھا۔جب ان جادوگروں کو اللہ تعالی نے ناکام فرمادیا تو اس زمانے کے جادوگرکس کھاتے میں آتے ہیںحضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابلے میں جادو گر نہ ٹھہرسکے اور ایمان لائے۔ (ط۔ص)
جادو ‘ عملیات کرنے والااب خود ہی سزا پائے گا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! حاسد پر فتح پانے کا آزمودہ وظیفہ قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں‘ جادو عملیات اور دوسرے طریقے سے نقصان پہنچانے والا حاسد خود ہی اپنے عمل کی سزا پائے گا۔
بعد نمازفجر 1000 مرتبہ بعد نمازعصر1000 مرتبہ بعدنماز عشاء ہزار مرتبہ۔ کچھ عرصہ اس عمل کے کرنے سے انشاء اللہ آپ کو نقصان پہنچانے والا خود ہی نقصان اٹھائے گا۔
ظالم جادوگر کو سزا ملتی اپنی آنکھوں سے دیکھیں
ایک نقش بھی ارسال کررہی ہوں‘ خاص نمبر میں ضرور شائع کریں‘ نقش صرف لکھ کر پاس رکھنا ہے پھر آپ خود ہی آپ پر جادو کرنے والے کا حال لیجئے گا کہ اس کا کیا حال ہوتا ہے۔ ظالم کو اپنے کیے کی سزا ضرور ملے گا اور مظلوم کو نجات‘ اگر کسی پر عمل ہوا تو اس تعویذ سے اس عمل کی بھی کاٹ ہوجاتی ہے۔ یہ تعویذ بارہا کا آزمودہ ہے۔
میاں بیوی محبت کیلئے اب
عاملین کے پاس جانا بھول جائیں
میاں بیوی میں محبت کیلئے درج ذیل تعویذ بہت لاجواب اور آزمودہ ہے۔ صرف لکھ کر پلانا ہے اور پھر محبت کی انتہا دیکھیں۔اب میاں بیوی کو آپس کی محبت بڑھانے کیلئے نام نہاد عاملین کے پاس جانے کی ہرگز ضرورت نہیں۔ یہ عمل محبت کیلئے بارہا کا آزمودہ ہے۔ یہ تعویذ لکھ کر گھول کر پلانا ہے۔
یہاں(لڑکی کا نام) علی حب مادر (ماں کانام)
یہاں(لڑکے کانام) علی حب مادر (ماں کا نام)
یقیناً درج بالا اعمال سے عبقری قارئین بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔ (شازیہ شوکت‘ گوجرانوالہ)
نقش نعلین مبارک سےجادو، دشمنی، حسد‘پریشانی ‘ مصیبت اور بیماری کا حل یقینی بنائیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس نقش نعلین پاک کے کچھ مشاہدات ہیں جو میں خاص نمبر کیلئے جادو جنات اور مختلف پریشانیوں میں مبتلا افراد کو ہدیہ کررہا ہوں۔ یہ نقش مبارک بارہا لاعلاج مریضوں کیلئے اکسیر اور مردہ قلوب کیلئے آب حیات ثابت ہوا‘ اس کے توسل سے بے شمار انسانوں کی دعائیں بارگاہِ خداوندی میں مستعجاب ہوئیں۔ علامہ ابوجعفر سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک طالب علم کو یہ مبارک نقش بنا کردیا۔ ایک دن وہ شاداں میرے پاس آیا اور کہا ابوجعفر! آج اس لیے حاضر ہوا ہوں کہ آپ کو اس نعلین پاک کے نقش کی حیرت انگیز خوبی و برکت سے آگاہ کروں‘ اللہ تعالیٰ کا ہزار ہا شکر ہے کہ اس مبارک نقش کے طفیل میری رفیقہ حیات کو نئی زندگی نصیب ہوئی۔ گزشتہ رات بی بی کو ایسا شدید درد شروع ہوا کہ ہم اس کی زندگی سے ناامید ہوگئے‘ اس عالم مایوسی میں آپ کے ہاتھ سے تیار کیا ہوا نقش نعلین مبارک درد کی جگہ پر رکھ کر بارگاہ اللہ رب العزت میں عرض پرداز ہوا۔ یارب العالمین مجھے اپنے محبوب محترم حضور نبی اکرم ﷺ کی جوتیوں کی برکت سے سرفراز فرما‘ اے ابوجعفر! خداوند قدوس نے اسی وقت مریضہ کو شفا عنایت فرمادی اور میں یہ کرشمہ خداوندی اور نعلین مبارک کی عجیب برکت کا جلوہ دیکھ کر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سربسجود ہوگیا۔ حضرت قاسم بن محمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بتجربہ بزرگان دین اس نقشہ اقدس کی آزمائی ہوئی کرامات یہ ہیں کہ جو شخص تبرکاً اس کو اپنے پاس رکھے گا وہ ظالموں کے ظلم سے‘ دشمنوں کے ظلم سے‘ شیطان کے سرکش فتنہ گری سے‘ حاسدوں کی نظربد سے‘ جادو ٹونہ سے امن و امان میں رہے گا۔ اگر حاملہ عورت درد زہ کے وقت اپنے دائیں ہاتھ میں رکھے انشاء اللہ اس کی جملہ مشکلات آسان ہوجائیں گی۔
امام ابوالخیر محمد بن محمد الجزری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں میرا اپنا آزمودہ ہے۔ چھ دن پہلے میرے استاد جی نے مجھے ایک کتاب عنایت فرمائی‘ جب میں نے یہ نقش مبارک دیکھا تو ایک جگہ رقم پھنسی ہوئی تھی۔ اس نقش کے وسیلے سے اللہ رب العزت کے حضور دعا مانگی۔ خدائے وحدہٗ لاشریک کی قسم صرف ایک رات گزری تھی کہ اس بندے نے خود آکر رقم میری ہتھیلی پر رکھ دی اور میری حیرت کی انتہا ہی نہ رہی۔ یاد رہے کہ مکمل یقین سے اللہ کے حضور دعا مانگیں اور اس نقش نعلین مبارک کی ہرگز ہرگز بے ادبی نہ ہونے پائے ورنہ الٹا نقصان ہوگا اور صرف جائز کاموں کیلئے بوسیلہ دعامانگیں اور برکت کیلئے اپنے پاس رکھیں۔
مولانا محمد زکریا کاندھلوی لکھتے ہیں :’’نعل شریف کے برکات و فضائل مولانا اشرف علی تھانوی کے رسالہ ’زاد السعید‘ کے آخر میں مفصل مذکور ہیں جس کو تفصیل جاننا مقصود ہو، اس میں دیکھ لے۔ مختصر یہ کہ اس کے خواص بے انتہا ہیں، علماء نے بارہا تجربے کئے ہیں۔ اسے اپنے پاس رکھنے سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوتی ہے، ظالموں سے نجات اور لوگوں میں ہر دلعزیزی حاصل ہوتی ہے، غرض اس کے توسل سے ہر مقصد میں کامیابی ہوتی ہے، طریقِ توسل بھی اسی میں مذکور ہے۔‘‘
اس نقش پاک کی برکتوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعہ نظرِ بد اور جادو ٹونے سے آدمی امان میں رہتا ہے۔نقشِ نعلین پاک کے حوالے سے امام ابن فہد مکی رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر ائمہ کی ایک کثیر تعداد نے اپنا اپنا یہ تجربہ بیان کیا کہ یہ جس لشکر میں ہو گا وہ فتح یاب ہو گا جس قافلے میں ہو گا وہ بحفاظت اپنی منزل پر پہنچے گا، جس کشتی میں ہو گا وہ ڈوبنے سے محفوظ رہے گی، جس گھر میں ہو گا وہ جلنے سے محفوظ رہے گا، جس مال و متاع میں ہو گا، وہ چوری سے محفوظ رہے گا اور کسی بھی حاجت کے لئے صاحبِ نعلین (حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے توسل کیا جائے تو وہ پوری ہو کر رہے گی اور اس توسل سے ہر تنگی فراخی میں تبدیل ہو گی۔
شیخ عبدالخالق بن حب النبی مالکی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک سال نصف رمضان کو مجھے ایک پھوڑا نکل آیا اور کسی کی سمجھ میں نہ آتا تھا کہ یہ کیا ہے اس کی وجہ سے مجھے سخت تکلیف لاحق ہوئی۔ میں اس مرض کے ماہر اطباء اور جراح کے پاس گیا مگر کوئی بھی اس تکلیف کو سمجھ سکا اور نہ کوئی اس کا علاج تجویز کر سکا۔ مجھے شدت تکلیف نے بے چین کیا ہوا تھا۔ پھر جب اچانک مجھے اس نقشِ نعلین پاک کے فضائل و برکات یاد آئے تو میں نے اس نقش کو جائے تکلیف پر رکھا اور دعا کی :اللّٰهُمَّ إنِّی أسْئَلُکَ بِحَقّ نَبِيّکَ مُحَّمَدٍﷺ مَنْ مَشٰی بِالنَّعْلِ اَنْ تُعَافِيَنِیْ مِنْ هٰذَا الْمَرَضِ يَااَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ.
’’اے اللہ! تجھ سے تیرے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وسیلہ دیتے ہوئے سوال کرتا ہوں جو کہ اس نعل مبارک میں چلتے رہے ہیں جس کا یہ نقش ہے۔ اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے پروردگار! مجھے اس بیماری سے شفا عطا فرما۔‘‘وہ فرماتے ہیں خدا کی قسم مجھے ایک دن کے اندر ایسا افاقہ ہوا گویا کہ تکلیف تھی ہی نہیں۔‘‘
اسی طرح ان کی ایک بچی تھی جس کی آنکھیں ایسی خراب ہوئیں کہ اطباء اسکے علاج سے عاجز آگئے ایک دن اس بچی نے ان سے کہا : میں نے سنا ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعل پاک کے نقش کے بہت زیادہ فوائد و برکات ہیں مجھے بھی لاکر دیں، پس انہوں نے اس کو نقش مبارک دیا، اس بچی نے نقش کو اپنے آنکھوں پر رکھا تو نقش نعلین پاک کی برکت سے اس کی آنکھوں کی بیماری ختم ہوگئی۔
اسی طرح مجھ سے ایک ثقہ شخص نے اپنا واقعہ بیان کیا کہ اسے ایک شدید مرض لاحق ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ قریب المرگ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے الہام فرمایا کہ نقشِ نعلین مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے توسل کرو، اس نے ایسا ہی کیا تو اللہ تعالیٰ نے فضل و کرم فرمایا اور وہ اس کی برکت سے شفایاب ہوگیا۔ اسی طرح یہ بھی مجھے بعض قابلِ اعتماد احباب نے بتایا کہ انہوں نے کئی دفعہ ایسے ممالک کا سفر کیا جن کے راستوں پر چوروں، رہزنوں کا ہر وقت خوف رہتا تھا اور عام طور پر ان کی لوٹ مار سے کوئی بھی مسافر نہیں بچتا تھا مگر چونکہ ان کے پاس نقشِ نعلینِ پاک تھا کئی مرتبہ ان کاسامنا چوروں کے ساتھ ہوا لیکن اس نقش کی برکت سے اللہ نے انہیں ان کے شر سے محفوظ رکھا۔اس بحث سے ثابت ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بے پناہ عشق و محبت اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اشیاء کی تعظیم و تکریم ہی زندگی کا حقیقی سرمایہ ہیں۔ جیسا کہ ایک اللہ والے رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
جو سر پہ رکھنے کو مل جائے نعلِ پاکِ حضور ؐ
تو پھر کہیں گے کہ ہاں، تاجدار ہم بھی ہیں
(ق۔ش)
جادو کو انگ انگ سے نکالنےوالاطاقتور ترین عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور ہر جمعرات کو تسبیح خانہ میں ہونے والا درس بھی سنتا ہوں۔ ایک مرتبہ درس میں آپ نے ایک عمل بتایا جو ہم نےآزمایا انتہائی لاجواب پایا۔ آپ نے عمل واقعہ کے ساتھ اس طرح بتایا کہ حضرت امام باقر رحمۃ اللہ علیہ جوکہ اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی بہت بڑی ہستی کہ جن کا ادب ، احترام، محبت ہمارےایمان کا حصہ ہے۔ ان پر ایک مرتبہ جادو ہوگیا جس کا اثر یہ ہوا کہ کئی مہینے بستر پر بیمار پڑے رہے‘ دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی‘ گھبراہٹ ہوجاتی‘ بعض اوقات باغات میں نکل جاتے‘ گھر سے باہر نکل جاتے‘ مسجد میں پڑے رہتے تھے‘ لوگوں سے نہیں ملتے تھے‘ کافی عرصہ یہ حالت رہی۔ ایک مرتبہ ایک مسلمان عامل آئے‘ انہوں نے آپ رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھا اورانتہائی ادب سے کہنے لگے اے نواسہ رسول ﷺ آپ رحمۃ اللہ علیہ پر تو جادو ہے اور بہت سخت قسم کا جادو ہے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تو تیرے پاس اس کا حل ہے؟ اس نے کہا جی حضور ضرور ہے۔ تو اس عامل نے عمل یہ بتایا: اکتالیس عدد بیری کے پتے لے لیں‘ ہر پتے پر گیارہ مرتبہ آیۃ کریمہ پڑھیں اور گیارہ مرتبہ پہلا کلمہ پڑھیں۔ اب ان پتوں کو پانی میں ابالیں۔ تقریباً دس لیٹر پانی ہو۔(جس ملک یا شہر میں بیری کے پتے نہ ہوں وہ دوسری جگہ سے منگوالیں‘ خشک پتے ملیں تو اس پربھی عمل ہوجائے گا۔)اب اس پانی سے جادو زدہ کو نہلوائیں۔ گرمیوں میں تازہ پانی سے اگر سردی ہو تو نیم گرم پانی سے نہلائیں۔ پانی پتوں سے چھنا ہوا ہو یا دوسرے پانی سے نہالیں اور آخر میں یہ پانی اپنے اوپر بہالیں مگر اس پانی کے بہا لینے کے بعد دوسرا پانی ہرگز نہ بہائیں۔حضرت حکیم صاحب نے دوران درس مزید بتایا کہ میں نے آج کے دور میں بھی یہ عمل بہت سے لوگوں کو کروایا‘ اس کے شاندار سوفیصد نتائج ملے ہیں حتیٰ کہ جہاں شک تھا کہ شاید جادو ہو وہاں بھی کروایا اور انتہائی مثبت نتائج ملے۔ آپ سوچ نہیں سکتے اس عمل میں کتنی طاقت ہے۔ جادو کو دھو کر رکھ دے‘ بیماریوں کو دھو کر رکھ دے‘ انگ انگ سے جادو نکال دے‘ بیماری نکال دے‘ طبیعت کے اندر سےسستی‘ کاہلی نکال دے اور جسم کو ہشاش بشاش صحت مند بنادے گا۔ ایک ڈاکٹر صاحب بتانے لگے کہ یہ عمل میں اپنے مریضوں کو بلکہ لاعلاج مریضوں کو دیتا ہوں‘ میں نے کلینک پر چھپوا کر رکھا ہوا ہے۔ میرے پاس کم و بیش سات سو مشاہدات ہیں کہ لاعلاج مریض ٹھیک ہوئے۔ مریض خود بھی کرسکتا ہے اور اس کی طرف سے کوئی اور بھی کرسکتا ہے۔ ہفتے میں دو چار مرتبہ یہ عمل کریں یا ایک مرتبہ یہ عمل کریں۔کچھ عرصہ لگاتار کریں مرض کی شدت زیادہ ہو تو روزانہ بھی کرسکتے ہیں اگر اس عمل کو روحانی غسل کے ساتھ ہی کریں تو تاثیر اور بھی بڑھ جائے گی۔
یاقہار سے جادو ہمیشہ کیلئے ختم
جب سے انسان راہ حق سے بھٹکا اسے بہت سی آزمائشوں‘ دکھوں اور تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا۔لوگوں کی ان مشکلات کو دیکھتے ہوئے نام نہاد جادوگروں نے اپنے اڈے سجا لیے اور اپنی باتوں سے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنا شروع کردیا۔ابھی پچھلے دنوں ایک خبر پڑھی جس میں یہ واقعہ لکھا تھا کہ ایک جعلی عامل نے گرم سلاخوں سے داغ کر ایک خاتون کو مار ڈالا،خاتون کا شوہر جن اتروانے کیلئےنام نہاد عامل کے پاس لایا جس نے اپنے جن اتارنے کے عمل کے دوران خاتون کے جسم کو گرم سلاخوں سے داغا اور ڈنڈے بھی مارے جس سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ۔
جادو کی تاریخ انسانی تاریخ کی مانند بہت قدیم ہے جادو ایک علم ہے جس کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں وسوسے پیدا کر کے انہیں سیدھے راستے سے بھٹکایا جاتا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ جادو کا بانی ابلیس تھا جس نے انسانوں کے دلوں میں وسوسے ڈالے اور انہیں گمراہ کرنے کا چیلنج کیا تھا اور خدا نے اس کے وسوسوں سے بچنے کی تاکید کی تھی۔وقت کے ساتھ ساتھ جیسے حق کی قوتیں کام کرتی رہیں ویسے ہی بدی کی طاقتیں بھی اپنا اثرورسوخ بڑھاتی رہیں اور بدی کا ساتھ دینے والے شیطانی علوم سے عوام الناس کو مختلف مصائب میں مبتلا کرتے رہتے ہیں ۔ یہ کالے جادوگر لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں اور خود کو روحانی سکالر ، روحانی ڈاکٹر، عاملوں کا سردار ،جنات کا بادشاہ، موکلوں کا مالک اور پیر کامل اور جنات والے ظاہر کرتے ہیں اور اپنا تعلق بنگال،کیرالا، کالی گھاٹ ،تبت، نیپال ،وار سندر کے ہندو پجاریوں سے ملاتے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دیکر ان سے ہزاروں روپے بٹور لیتے ہیں ان لوگوں کی وجہ سے آج ہر دسواں گھر نت نئے مسائل میں مبتلا ہو چکا ہے اور معاشرے میں کفر اور شرک پھیلانے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ ماہنامہ عبقری میں یاقہار کا عمل چھپنے کے بعدلاتعداد لوگوں کو جادو جنات‘ سفلی علم‘ کالا علم‘ تعویذی اثرات اور نہ حل ہونے والے مسائل سے چھٹکارا ملا۔ اس عمل سے ان کے ناممکن کام ممکن ہوگئے۔
یاقہار کے عمل سے کالاسفلی جادو ختم
یاقہار سے کالے جادو کا وار ختم کرنے کا آسان عمل درج ہے:
کچا برتن‘ پرات یا کوئی لوہے کا تھال نمابرتن لے کرپانی سے بھرلیں۔ چارپائی پر بیٹھ کر اس میں اپنے پاؤں ڈبو لیں۔ اگر گرمی ہے توپانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہو تو گرم پانی میں پاؤں ڈبولیں‘ پاؤں ڈبونا بہت ضروری ہے اور باوضو بیٹھ کر آپ گیارہ سو بار یَاقَہَّارُ پڑھیں اور تصور کریں جس جادو سے‘ جس گناہ سے‘ جس عیب سے‘ جس بدکاری سے‘ یا شراب اور جوئے اور نشے سے نجات آپ چاہتے ہیں یا کسی کو دلانا چاہتے ہیں۔ اپنے لیے بھی پڑھ سکتے ہیں کسی کا تصور کرکے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ وہ پڑھنا شروع کردیں۔ روزانہ ایک وقت مقرر ہو‘ قبلہ رخ بیٹھ کر‘پانی روز بدلنا ہے‘ اس پانی کو گرا دیں۔ اس وظیفہ کو روز پڑھنا ہے‘ گیارہ دن‘ اکیس دن‘ اکتہر دن‘ اکانوے دن۔ آپ پڑھیں۔ صبح و شام پڑھنا چاہیں تو فائدہ زیادہ ہوگا ورنہ ایک وقت بھی پڑھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ سارا دن یاقہار کو کھلا پڑھیں صبح و شام گیارہ گیارہ تسبیحات اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھیں اور کالے سفلی گندے علم کو ہمیشہ کیلئے گھر سے بھگائیں۔
مجھ پر جادو ٹونہ کا اثر نہیں ہوتا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے اور آپ کے تمام نیک کاموں میں آپ کیلئے غیب سے آسانیاں فرمائے۔ آمین! میں عرصہ تقریباً پانچ سال سے عبقری کا قاری ہوں‘ ہر جمعرات کو درس میں بھی شرکت کرتا ہوں۔ میں عرصہ گیارہ سال سے مختلف مقدمات میں الجھا ہوا ہوں‘ میں حق پر ہوں اور مخالفین کی لاکھ کوشش کے باوجود وہ کامیاب نہیں ہورہے۔ وہ لوگ چند سالوں سے مجھ پر کافی قسم کے سفلی عملیات کروا چکے ہیں مگر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بتائے ہوئے وظیفےکے مسلسل ورد نے مجھے ان سےبچایا ہوا ہے اور ان کا ہر وار خالی جاتا ہے۔ مجھے مختلف خبریں ملتی ہیں کہ آج انہوں نے فلاں عملیات والے سے تم پر بہت بڑا جادو کیا ہے مگر میں
عملیات والے سے تم پر بہت بڑا جادو کیا ہے مگر میں ہروقت پڑھتا رہتا ہوں اور صبح و شام اول وآخر گیارہ بار درودابراہیمی کے ساتھ گیارہ سو مرتبہ پڑھتا ہوں۔ یہ عمل مجھے ان کی چالوں سے بچائے رکھتا ہے۔ (ا۔ج)۔
کالاجادو ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اورمیرے سب گھر والے آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور اس میں سے بہت سی چیزیں آزماتے بھی رہتے ہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! آپ نے اپنی تحریروں میں ناک اور ناف میں تیل لگانے کا ذکر کیا‘ یہ نہایت ہی فائدے کا سبب ہے۔ میں کچھ دنوں سے ناف اور ناک میں تیل لگارہی ہوں جس سے میرے دن رات بہت سکون سے گزررہے ہیں۔محترم حضرت حکیم صاحب! ہمارے گھر اور گھروالوں پر کئی سالوں سے کالاجادو ہے جس کے اثرات شاید اب بھی تھوڑے سے ہیں۔ میرے ساتھ ایک مسئلہ یہ بھی تھا کہ میں بچپن سے بہت زیادہ ڈرتی تھی‘ اکثر رات کو چیخیں مار کر اٹھ بیٹھتی تھی۔ اس لیے ہم سب گھر والوں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا عبقری میں بتایا ہوا وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ اس کا سوا لاکھ بھی ایک بار مکمل کیا اور اس کے علاوہ بھی میں اور میرے والد‘ والدہ ہر روز گیارہ سوبار صبح اور گیارہ سو بار شام کو پڑھتے۔ اول وآخر سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ۔ اس سے ہمارے گھر میں بہت سکون آگیا ہے‘ میرا ڈرنا اب نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔
یَاقَہَّارُکے نقش کا عمل درج ذیل ہے
جو شخص یَاقَہَّارُ کو جدا جدا حرف میں لکھے یعنی ’’ی‘‘ علیحدہ ، ’ ’ا‘‘ علیحدہ ، ’’ق‘‘ علیحدہ، ’’ ہ‘‘ علیحدہ ، پھر’’ا‘‘ علیحدہ ، اور’’ر‘‘ علیحدہ اور پھر اسی طرح دوسری دفعہ یعنی کل اکتالیس دفعہ جدا جدا حروف میں لکھے اور کالی سیاہی گھلنے والی ہو جو پانی میں گھل جائے اس کو تعویذ بنا کر گلے میں بھی ڈال سکتے ہیں‘ پی بھی سکتے ہیں اور اپنے تکیے کے اندر بھی رکھ سکتے ہیں ۔
آسیب وسحر سے نجات کا عمل
محبوب الٰہی سلطان المشائخ حضرت مولانا نظام الدین اولیاءرحمتہ اللہ علیہ سورہ مزمل کے ذریعہ جادو کا علاج کیا کرتے تھے۔ سورہ مزمل باوضو پانی پر دم کرکے مریض کو دیا کرتے تھے۔ صبح و شام مریض یہ پانی پینے سے جادو کے اثرات سے نجات پاتا تھا۔ ایک مرتبہ آپ نے فرمایا تھا کہ جو شخص سورہ مزمل کو روزانہ پڑھے گا اور اس کو اپنے پاس (باوضو) لکھ کر رکھے گا اس پر کوئی بلا نازل نہ ہوگی۔ اللہ کی مخلوق کی نظروں میں وہ ذی عزت ہوگا۔ اللہ اس کو اپنا ولی بنائے گا اور اس سورہ کی پابندی سے تلاوت کرنے والے پر آسیب و سحر اثرانداز نہ ہوں گے۔ سحر کے اثرات حضرت شاہ کلیم اللہ شاہجہان آبادی کا ارشاد گرامی ہے کہ اگر کوئی شخص عشاءکی نماز کے بعد بیت اللہ کی طرف رخ کرکے گیارہ سو مرتبہ“ پڑھے گا تو انشاءاللہ تعالیٰ اکیس روز میں سحر کے اثرات سے نجات نصیب ہوگی۔ سحر کا اثر ختم کرنا سفید کاغذ پر یہ عبارت باوضو کالی روشنائی سے لکھیں۔ اس کو موم جامہ کرکے مریض کے دائیں بازو پر باندھیں۔ دوسرے کاغذ پر یہ عبارت لکھیں۔ یَامُذِلُّ کُلَّ جَبَّارٍ عَنِیدٍ بِقَھرِ عَزِیرِ سُلطَانِہ یَامُذِلُّ اس کو مریض کے بائیں بازو پر باندھیں اور یہ دونوں عبارتیں ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ دس دن کے اندر سحر کے اثرات زائل ہوجائیں گے۔
ایٹم بم وظیفہ اور کالے جادوگر کی معافیاں
ایک صاحب اور ان کی بیوی پر کسی جادوگر نے انتہائی سخت جادو کا وار کیا یہ جادوگر اس جادو پر باقاعدہ پہرہ بھی دیا کرتا اور کسی عامل کو اس کا توڑ نہ کرنے دیتا۔ وہ صاحب فرماتے ہیں کہ ان کی بیوی کے ہاں اول تو حمل ہی نہ ٹھہرتا اور اگر ٹھہر بھی جاتا تو ساقط ہوجاتا اگر کسی طریقہ 9 ماہ پورے ہوتے تو بچے کی پیدائش مردہ حالت میں ہوتی۔ یہ صاحب انتہائی باکردار اور پانچ وقت کے نمازی تھے اور بچوں کو مسجد میں قرآن بھی پڑھایا کرتے تھے۔ بہت علاج کروائے بڑے سے بڑا عامل بلوایا اور علاج کروایا اور ایڑی چوٹی کا زور لگادیا مگر نتیجہ صفر نکلتا۔ ایک دن ایک انتہائی درویش باعمل عالم اور عامل کے پاس جانا ہوا۔ یہ صاحب اپنے استخارہ کے لیے مشہور تھے اور ان کا استخارہ ایک منٹ کا ہوا کرتا تھا۔ ایک منٹ میں سارا کچا چٹھا کھول کے رکھ دیتے۔ اللہ نے بہت عطا کیا تھا ان کو… اب یہ پریشانی لے کر ان کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ مولوی صاحب نے بتایا کہ یہ کسی عام زور آور جادوگر کا وار نہیں بلکہ یہ تو کسی خبیث العین (جادو کی دنیا کا انتہائی غلیظ اور ماہر جادوگر) کا وار ہے اور یہ میرے بس سے باہر ہے۔ میں اس عمر میں اتنی سخت محنت نہیں کرسکتا۔ اس کا توڑ بھی کوئی خبیث العین ہی کرسکتا ہے۔یہ چونکہ مجبور تھے اس لیے پوچھنے لگے کہ کچھ تو حل ہوگا۔ مولوی صاحب فرمانے لگے کہ سندھ کے فلاں علاقے فلاں جگہ پر ایک گاؤں کے باہراسی خبیث العین نے ان دنوں ڈیرہ لگایا ہے تو فوراً اس کے پاس چلا جا۔ (یہاں بیان کرتا چلوں کہ مولوی صاحب کا یہ حکم مشیت ایزدی کے تحت تھا خود ساختہ نہ تھا پورا واقعہ پڑھنے کے بعد قارئین کی سمجھ میں آئے گا کہ مولوی صاحب نے ایک جادوگر کے پاس کیوں بھیجا)
یہ صاحب فوراً سندھ روانہ ہوگئے اور جیسے ہی اس گاؤں کے باہر پہنچے تو دور سے ایک آگ کا دہکتاالاؤ لگا ہوا دکھائی دیا۔ انہوں نے بزرگوں کی بتائی ہوئی نشانی دیکھ کر اس کی طرف بڑھنا شروع کیا‘ دور سے دیکھتے ہیں کہ ایک آدمی آگ کے پاس بیٹھا ہوا ہے اور اردگرد اس کے ماننے والوں کا جمگٹھا ہے۔ ابھی ایک ایکڑ دور تھے کہ وہ شخص اچھل کر کھڑا ہوگیا اور زور زور سے چلانے لگا کہ وہ دیکھو آگیا‘ جادو کا ڈسا… وہ آگیا قرآن پڑھانے والا… یہ اس کے پاس پہنچے اور اپنا مقصد بتایا۔ اب خبیث العین خوشی سے پاگلوں کی طرح ناچنے لگا اور بولا جاؤ فلاں کے پاس… جاؤ فلاں کے پاس… یہ گرہ جولگی ہے کھلواؤ اپنے مولویوں سے… غرض اس نے مولوی صاحبان کے ساتھ ساتھ ان صاحب کو بھی برا بھلا کہا اور بڑے بڑے خدائی کے دعوے بھی کیے اور جادو توڑنے سے انکار کردیا۔یہ صاحب واپس آئے اور اپنے رب کو پکارا کہ یااللہ! یہ بھی مخلوق ہے تو چاہے تو کیا نہیں ہوسکتا‘ یہ ظالم مجھ پر غالب آگئے ہیں اور ظلم کرنے سے باز نہیں آرہے اور رو رو کے اللہ کے حضور التجائیں کیں۔ دفعتاً دل میں القا ہوا کہ جادو کا توڑ تو آقا ﷺ نے معوذتین سے کیا تھا اور جادو بھی انتہائی سخت بلکہ آخری درجے کا تھا جب آقاﷺ نے معوذتین سے یہ جادو توڑا تو میں بھی معوذتین ہی پڑھتا ہوں۔اب انہوں نے اللہ کا نام لیا اور اسی رات سے باوضو ہوکر مسجد میں جاکر معوذتین اس جادو کی توڑ کی نیت سے پڑھنی شروع کی۔ یہ پوری رات پڑھتے رہے اور وقتاً فوقتاً دن کو بھی ورد چلتا رہتا ہر وقت باوضو رہنے لگے‘ غالباً چھٹے دن رات کو اونگھ آگئی اور اچانک خون کی پوری بالٹی ان کے اوپر جیسے کسی نے گرا دی ہو۔ یہ بہت پریشان ہوئے اٹھے مسجد کے ساتھ ہی کنواں تھا وہاں نہائے دھوئے اور کپڑے بھی پاک کیے‘ مسجد دھوئی۔ اب سوچا بی بی کی بھی خبر لوں‘ گھر پہنچے تو وہاں بھی یہی حال تھا اور بیوی انتہائی پریشان تھی۔ بیوی کو دلاسہ دیا اور فرمانے لگے کہ بھلی مانس اب کچھ ہلچل ہوگئی ہے‘ انشاء اللہ اب کام بن جائے گا۔
ایک نئے ولولے سے اسی رات سے پھر دوبارہ مسجد میں عمل شروع کردیا نویں دن پھر وہی ہوا اونگھ آئی اور دونوں میاں بیوی پر خون کی بالٹی گرادی گئی۔ انہوں نے ہمت نہ ہاری اور پڑھنا جاری رکھا۔ تیرہویں دن صبح کے وقت وہی سندھ والا خبیث العین مسجد میں داخل ہوا اور آتے ہی پیروں میں گر کے معافیاں مانگنے لگا۔ ان صاحب نے اسے بولا کہ تو مجھ سے کیوں معافیاں مانگ رہا ہے؟ کہنے لگا کہ اللہ کے واسطے مجھے معاف کردیجئے‘ پھر بتاؤں گا۔ انہوں نے معاف کردیا اور وجہ پوچھی۔ کہنے لگا کہ آپ میاں بیوی پر جادو میں نے کیا تھا جب آپ مسجد میں عمل کرنے بیٹھے تومیں بھی آپ کے مقابلے پر بیٹھ گیا اور روزانہ میرا کیا ہوا جادو مجھ پر ہی الٹا چلنے لگا اور میرے مؤکل میرے دشمن ہوگئے۔ یہ صاحب فرمانے لگے کہ اگر یہ بات تو نے مجھے پہلے بتا دی ہوتی تو تجھے میں کبھی معاف نہ کرتا۔ بہرحال یہ جادوگر معافی مانگ کر اپنی جان بچا کر واپس سندھ لوٹ گیا۔ کیونکہ اگر وہ معافی نہ مانگتا تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا مگر جادوگر کی صلح کا اعتبار بھی نہ کیا اور اکتالیس دن مسلسل عمل کرتے رہے اس کے بعد اللہ نے ان کو نرینہ صحت مند اولاد سے نوازا اور دو سے زائد بیٹے عطا فرمائے اور بندش ہمیشہ کیلئے ٹوٹ گئی۔
معوذتین کا آسان اور مؤثر عمل
نوچندی جمعرات سے عمل شروع کریں‘ عشاء کے بعد وقت اور جگہ کی پابندی کے ساتھ معوذتین 505 مرتبہ اول وآخر درود ابراہیمی پانچ مرتبہ پڑھیں۔ پہلے سورۂ فلق505 مرتبہ پھر سورۂ ناس505 مرتبہ اور روزانہ پانی‘ چینی اور سونف پر دم کرلیا کریں۔ 41دن عمل کریں اور کم از کم 21 دن ہر روز چینی اور سونف استعمال کریں اور ساتھ محفوظ بھی رکھیںاور ہر دسویں دن دم کیے ہوئے پانی سے کسی پاک صاف جگہ پر نہا لیاکریں۔ دم کیا ہوا (پانی‘ چینی اور سونف) محفوظ رکھیں اور عمل کے بعد روزانہ 41مرتبہ پڑھ کر پھونک دیا کریں تاکہ عمل جاری رہے انشاء اللہ جادو‘ ٹونہ‘ حسد‘ آسیب وغیرہ سے مکمل شفاء ہوگی۔ نوٹ: عمل شروع کرنے سے پہلے اور مکمل کرنے کے بعد شیرینی بچوں میں تقسیم ضرور کریں۔ دم کیے ہوئے پانی سے تین گھونٹ پانی برتن میں ڈالیں باقی حسب ضرورت سادہ پانی ملالیں جس کسی کو بھی دم کیا ہوا پانی‘ چینی اور سونف دیا کریں گے انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ تیل بھی دم کیاجاسکتا ہے۔حصار کا طریقہ: عمل شروع کرنے سے پہلے سات مرتبہ آیۃ الکرسی اور سات مرتبہ تیسرا کلمہ اول و آخر درود شریف ہاتھوں پر دم کرکے پورے جسم پر بہ نیت حصار پھیرلیا کریں۔
(قارئین درج بالا تحریر ماہنامہ عبقری میں پہلے بھی شائع ہوچکی ہے۔ جادو کے توڑ کیلئے اس کی اہمیت کے مدنظر اسے دوبارہ عبقری کے صٖفحات کی زینت بنایا گیا ہے۔)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں