محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے تہدیدی نامہ مبارک اپنے ہرکمرہ میں لگایا ہوا تھا۔ ایک رات میں سونے کیلئے لیٹی ابھی صحیح طرح سوئی بھی نہ تھی کہ مجھے محسوس ہوالمبا سا کالا سا ایک سایہ دونوں ہاتھوں سے مجھ پردباؤ ڈال رہا ہے جس کی وجہ سے میرا ہلنا اور بولنا ناممکن ہوگیا میں نے تصور میں ہی آیۃ الکرسی پڑھ کر منہ اس کی طرف کرکے پھونک ماری تو یہ اثر ختم ہوگیا۔ صبح اپنے شوہر سے ذکر کیا تو انہوں نے میرا مذاق اڑایا۔ جبکہ چھوٹے بیٹے نے بھی بتایا کہ رات کو میری نظر جاگتے میں کمرے سےباہر ٹی وی لاؤنج میں پڑی تو ایک لمبا کالا سایہ باہر کی طرف جارہا تھا ساتھ میں میری طرف کرکے ہاتھ ہلایا۔ بیٹی نے بھی اسی رات کا ذکر کیا کہ مجھے بھی اپنے سر اور پیروں کی طرف کوئی کھڑا محسوس ہورہا تھا جس کی وجہ سے مجھے ڈر لگ رہاتھا۔ (غ، اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں