Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

درود ابراہیمی اور آیۃ الکرسی کی برکات
میں بندہ ناچیز انتہائی گنہگار ہوں‘ لیکن صرف اور صرف اللہ رب العزت کا کرم اور اُس کی توفیق ہے کہ جب بھی گھر سے نکلوں تو وہ تمام اوقات جن میں روڈ پر رہوں اللہ کے فضل سے درود ابراہیمی اور آیۃ الکرسی کا اپنی زبان سے ذکر کرتا رہتا ہوں اور ان دو چیزوں کی برکات سے حادثات سے بچا رہتا ہوں۔ ایک واقعہ پیش خدمت ہے کہ میں گھر سے موٹرسائیکل پر مال روڈ کی طرف سے لاہور بورڈ کے دفتر جانے کیلئے نکلا اور روٹ یہ تھا کہ ریگل چوک سے دائیں طرف ٹمپل روڈ کے ساتھ جو روڈ نکلتا ہے جو آگے جاکر گنگارام ہسپتال والی روڈ پر مل جاتا ہے۔ مجھے ادھر جانا تھا‘ وہاں کارنر پر 15 پولیس کا دفتر تھا یعنی گھر سے میں یہ روٹ سوچ کر نکلا لیکن جب جی پی او چوک پر پہنچا تو اچانک خیال آیا کہ یہاں سے یوٹرن لے لوں اور پہلے نیشنل بینک برانچ میں کچھ کام تھا وہ کرتا جاؤں۔ میں نے وہاں سے یوٹرن لیا اور بینک ھذا میں موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے بعد بینک کے اندر جاکر ابھی بیٹھا ہی تھا یعنی پانچ منٹ بھی نہیں گزرے تھے کہ یکدم ایک زور دار دھماکہ کی آواز سنائی دی۔ تمام افراد جو وہاں موجود تھے سب کی زبان سے بے ساختہ نکلا’’ یااللہ خیر!‘‘ میں جب وہاں سے باہر نکلا تو پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ 15 پولیس کی بلڈنگ میں یہ دھماکہ ہوا ہے یعنی جس راستہ سے میں نےگزر کر بورڈ آفس جانا تھا‘ یہ سن کر فوراً میرے منہ سے اللہ اکبر نکلا۔ سچی بات ہے کہ اگر آج میں زندہ ہوں تو یہ میرے رب کا کرم اور درود ابراہیمی اور آیۃ الکرسی کے کھلے ذکر کی بدولت سے ہے۔ میرا اس واقعہ کو لکھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ درود ابراہیمی و آیۃ الکرسی کا ذکر یا قرآن پاک کی کسی بھی آیت کا ذکر یقین کامل سے کیا جائے تو اس کا فائدہ ہی فائدہ ہے۔ انتظار کی کیفیت سے نکلنا: بعض اوقات ہم اپنے روز کے معمولات میں کسی دفتر یا کسی دوست کے ہاں جاتے ہیں یا کسی ایسے کام پر جہاں اس متعلقہ شخص کا انتظار کرنا پڑتا ہے اورخاص طور پر دفاتر میں تو یہ پتہ نہیں چلتا کہ متعلقہ شخص کب آئے گا دوسرے ساتھی اس کے کہتے ہیں کہ جی بس ابھی آرہے ہیں یعنی انسان اس وقت جوانتظار کی کیفیت سے دو چار ہوکر پریشان ہوتا ہے تو بعض اوقات اس کو غصہ بھی آجاتا ہے لیکن مجھ بندہ ناچیز گنہگار کا ایک آزمودہ تجربہ ہے کہ اگر یقین کامل کے ساتھ درج ذیل سورتیں درج ذیل ترتیب سے پڑھی جائیں اور بار بار پڑھی جائیں اسی ترتیب سےتو انسان ٹھیک پندرہ منٹ میں اس انتظار کی کیفیت سے نکل جائے گا یا تو وہ متعلقہ شخص آجائے گا یا پھر اس کے متعلق کوئی اطلاع آجائے گی۔ سورتوں کی ترتیب درج ذیل ہے:۔ درود ابراہیمی، آیۃ الکرسی‘ سورۂ کافرون‘ سورۂ اخلاص‘ سورۂ فلق‘ سورۂ ناس‘ درود ابراہیمی‘ آیۃ الکرسی۔ اس عمل کو ترتیب سے ہی پڑھا جائے تو یہ ایک بار بنے گا۔ اسی طرح اس کو دہراتے رہیں لیکن یقین کامل سے اللہ فائدہ دے گا۔ (سہیل اجمل بھٹی‘ لاہور)
بواسیر کی تکلیف کیلئے آسان آزمودہ ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رب العزت آپ کو صحت و تندرستی سے قائم و دائم رکھے‘ آمین ثم آمین۔ آپ کا خدمت خلق کا مخلصانہ کام بہت بڑا کارمانہ ہے‘ رب تعالیٰ اس کام کا آپ کو اجرِ عظیم عنایت فرمائے۔ آمین! بفضل خدا جون 2006ء سے میں عبقری کا قاری ہوں اور ہری پور کے گردو نواح میں اس عاجز نے شوق اور جذبے سے میگزین عبقری منگوا کر آگاہی کی۔ مشکل مرحلہ رہا مگر اب سہولت سے ہری پور میں رسالہ مل رہا ہے۔ رب تعالیٰ اس معمولی سی سعی کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین!۔ بواسیر کا آزمودہ علاج: کافی عرصہ سے مجھے بواسیر کی تکلیف رہی‘ قبض ہو تو حاجت میں خون آتا تھا۔ ڈاکٹروں کی ادویات اور پرہیز کرنے سے تین چار روز کیلئے آرام آجاتا تھا۔ زندگی معمول سےگزر رہی تھی کچھ عرصہ پہلے عبقری میں درج ذیل ٹوٹکہ چھپا تھا۔ نسخہ یہ ہے: چھوٹی الائچی اور میتھرے ہموزن لے کر صبح و شام ایک ایک چائے کا چمچ استعمال کرنا ہے۔ میں نے یہ ٹوٹکہ استعمال کیا تو اس کےبعد میری قبض بھی ٹھیک ہوگئی اور بواسیر کا خون آنا بھی بند ہوگیا۔ (منصوراکرم‘ ہری پور)
ہر مشکل کیلئے لاکھوں کا آزمودہ عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے‘ میرا مال آنا تھا‘ اگلے دن عید کی تین چھٹیاں تھیں اورمال بہت ضروری چاہیے تھا وہ آگے دینا تھا کیونکہ آرڈر پورا کرنا تھا‘ آرڈر والوں کے فون آرہے تھے اور میں کافی پریشان تھا‘ ویسے تو ہر نماز کے بعد میں انمول خزانہ پورے دھیان کے ساتھ پڑھتا ہوں اور تصور میں اپنا مقصد رکھا اور حاجت کے دو نفل پڑھے اور پھر اللہ پاک سے دعا کی کہ یااللہ! میری مشکل دور فرما‘ دعا کرکے ابھی میں مسجد میں ہی بیٹھا تھا کہ میرا ساتھی آیا اور کہنے لگا کہ مال آگیا ہے۔
جس کو بھی دیا فائدہ ہوا: اللہ پاک کے فضل و کرم سے اور حضرت حکیم صاحب کی دعاؤں سے مجھے جو بھی وظائف عبقری رسالہ سے ملے یا حضرت حکیم صاحب کےدرس سے سنے وہ میں فوٹو کاپی کروا کر لوگوں میں تقسیم کرتا ہوں اور لوگوں سے کہتا ہوں کہ اپنے تجربات ضرور بتائیے اور پھر لوگ مجھے آکر اپنے تجربات بتاتے ہیں۔ انمول خزانہ کے بہت تجربات سامنے آئے۔ جس کو بھی دیا وہ کہتا ہے کہ فائدہ ہوا اور آگے چھپوا کر اس نے بھی تقسیم کیے اور بہت مخلوق خدا کو فائدہ ہورہا ہے۔ یہ سب اللہ کا فضل اور حضرت حکیم صاحب کی محبت کا نتیجہ ہے کہ آپ نے اپنی زندگی مخلوق خدا کی خدمت کیلئے وقف کردی۔ اللہ پاک آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے اور اللہ پاک آپ کی عمر، رزق، علم، اولاد میں برکت دے۔آپ ساری زندگی یونہی اخلاص کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں (آمین) (ر۔ش)
بلڈپریشر لو اور ہائی کیلئے عجیب ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘میں نے عبقری سے بہت زیادہ ٹوٹکے اور اعمال آزمائے ہیں اور لاجواب پائے ہیں۔ میرے پاس بھی دو عدد ٹوٹکے ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔
بلڈپریشر لَو کیلئے: ایک گلاس پانی کا لیں اس میں ایک بڑا چمچ شہد کا اور آدھا لیموں ڈالیں اور ایک عدد لونگ لیں اس کو منہ میں چبائیں اوپر سے در ج بالا شربت پی لیں۔یہ ٹوٹکہ ہفتہ میں صرف دو مرتبہ استعمال کریں۔ ہائی بلڈپریشر کیلئے لاجواب ٹوٹکہ: تین پاؤ پانی لیں اس میں دو عدد لیموں نچوڑیں۔ پھر اسے آگ پر رکھیں جب پانی صرف ایک پاؤ رہ جائے تو پی لیں۔ اس کے علاوہ ایک روحانی ٹوٹکہ جو میں نے عبقری سے پڑھ کر آزمایا اور خوب فائدہ پایا وہ بھی قارئین عبقری کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ اول وآخر تین مرتبہ درود شریف پڑھیں‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ جس کام کیلئے بھی نیت کرکے پڑھیں گے اللہ تعالیٰ کرم فرمائیں گے۔ یہ عمل میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔ (محمدالیاس‘ سرگودھا)
عرصہ سے پریشان‘ ایک عمل سے ہوئے خوشحال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے جس طرح آپ لوگوں کی خدمت کررہے ہیں آج کل کے دور میں ایسے لوگ بہت کم ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اجرعظیم عطا فرمائے اور آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے تاکہ آپ اپنے کام کو خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکیں‘ ہم کافی عرصہ سے آپ کا رسالہ پڑھ رہے ہیں۔ ہم کافی عرصہ سے بہت پریشان تھے اور کسی مسیحا کی تلاش میں تھے‘ عبقری کے توسط سے ہمیں اپنے مسائل کے حل ہونے کی امید نظر آئی ہے‘ صورت احوال یہ ہے کہ میری بیٹی عرصہ پانچ سال سے بیمار ہے‘ شروع شروع میں اس کے پیٹ‘ سر اور ٹانگوں میں درد ہوتی تھی جب اس کے تمام ٹیسٹ کروائے تو سب کلیئر آیا لیکن تھوڑی سی خون کی کمی آئی‘ اس کو دوا وغیرہ دی لیکن اس کی طبیعت بہتر نہیں ہوئی (میرے شوہر ڈاکٹر ہیں) پھر ہم نے تعویذ اور دم وغیرہ کروانے شروع کردئیے لیکن اس کی طبیعت مزید بگڑتی گئی جہاں سے ہم تعویذ اور دم وغیرہ کرواتے اس کی طبیعت ایک ہفتہ ٹھیک رہتی پھر ویسے ہی تکلیف شروع ہوجاتی تھی اور چپ کرکے بستر پر لیٹی رہتی تھی اور کسی بات کا جواب بھی نہیں دیتی تھی کبھی کبھی اس کی طبیعت اتنی بگڑ جاتی تھی کہ اس کا سانس بند ہونے لگتا تھا پھر میں سورۂ ملک، سورۂ مزمل‘ درود تاج‘ قصیدہ بردہ شریف پڑھ کر دم کرتی رہی تو اس کو آرام آنا شروع ہوگیا۔ اب الحمدللہ پہلے سے بہت ہی زیادہ بہتر اور مطمئن ہے۔(پ،ق)
سخت ترین پھوڑوں کیلئے آسان ترین عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ رسالہ عبقری نہایت عمدہ اور دل و دماغ کو روشن کرنے والا ہے‘ اتنا خوبصورت رسالہ آج سے پہلے زندگی میں کبھی نہ دیکھا‘ نہ پڑھا ہے‘ دل چاہتا ہے کہ گزشتہ دس سال کے رسالے ایک دفعہ ہی خرید لوں‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے اپنی مخلوق کی خدمت کیلئے آپ جیسے سچے اور نیک انسان پیدا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ آمین۔ آپ جیسے مخلص انسانوں کا سایہ تا دیر ہمارے سروں پر سلامت رکھے اور آپ کی ہر جگہ حفاظت فرمائے۔ آمین۔ میں ایک چھوٹا سا عمل قارئین کی نذر کرتی ہوں جو کہ اکثر آزمایا ہوا ہے‘ امید ہے جو بھی پڑھے گا ضرور فائدہ ہوگا۔ پھوڑے‘ پھنسی اورخصوصاً سخت ترین پھوڑوں کیلئے جو اکثر بہت خبیث ہوتے ہیں اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف‘ تین مرتبہ یہ دعا پڑھیں۔ ط۔ شہادت کی انگلی پر تھوک لگا کر دم کرکے پھوڑے پر لگائیں‘ یا پاک مٹی پر دم کریں۔ پہلی مرتبہ تین بار یہ دعا پڑھیں۔ دوسری مرتبہ پانچ مرتبہ‘ تیسری بار سات مرتبہ پڑھیں۔ انشاء اللہ سخت سے سخت پھوڑا ختم ہوجائے گا کسی قسم کا نشان تک باقی نہ رہے گا۔اچھے اور جلدرشتہ کیلئے: محترم حضرت حکیم صاحب! اس کے علاوہ اچھے رشتے اور جلدشادی کیلئے میرے علم میں ایک وظیفہ ہے جو کہ آزمایا ہوا ہے۔ امید کرتی ہوں انشاء اللہ جو کوئی عبقری کا قاری صدق دل سے کرے گا مراد پائے گا‘ اگر لڑکا کرے تو نیک صالح بیوی پائے اگر لڑکی کرے تو نیک صالح شوہر پائے گی۔ اگر کسی کا دل مطمئن نہ ہو تو کسی نیک مسلمان بندے سےاستخارہ کروالیں انشاء اللہ دل مطمئن ہوجائے گا۔ وظیفہ یہ ہے:۔ جو بھی کرے سب سے پہلے متواتر تین روزے رکھےاور عشاء کی نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ اکتالیس دن تک یہ دعا پڑھیں اور دعا کریں اور باوضو سوجائیں۔ دعا یہ ہے

دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (فقط: ا۔ب۔ج۔د‘کلورکوٹ)
ایک حکیم کے آزمودہ نسخہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے فون پر وقت لے کر آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کیا تھا۔ ملاقات کے دوران میں نےعرض کیا تھا کہ میں پیشے کے لحاظ سے ایک حکیم ہوں تو آپ نے مجھے اپنے نسخہ جات عبقری رسالہ کیلئے لکھنے کا حکم دیا تھا تو چند ایک نسخے حاضر ہیں جو کہ کاروباری راز ہیں۔ خارش کیلئے: زیری سیاہ‘ گندھک آملہ سار‘ گیری ہموزن لے کر مکس کرلیں۔ صبح، دوپہر، شام آدھا چمچ پانی کے ساتھ کھائیں۔خونی بواسیر اور خونی پیچش کیلئے: گیری‘ نسپال‘ گوند کیکر‘ سنگ جراح ہموزن لے کر مکس کرکے پھکی تیار کرلیں۔ صبح دوپہر شام آدھا چمچ پانی سے بھی لے سکتے ہیں اور انار دانہ کے پانی سے بھی لے سکتے ہیں۔ پیچش مروڑ اور سنگرہنی کیلئے: ھوالشافی: سونف‘ خشخاش‘ سونٹھ‘ کالی ہریڑ‘ کوڑسک اور گوند کیکر ہموزن لے کر پیس کر پھکی تیار کرلیں۔ آدھا چمچ دن میں چار مرتبہ اور ایک ماشہ ٹھنڈی مراد ملا کر دے دیں۔لیکوریا کیلئے: پھٹکڑی بریاں اور چینی ہموزن پیس کر فل سائز کیپسول بھر لیں۔ دن میں تین بار ایک کیپسول دودھ کے ساتھ دیں۔سفوف مغلظ، جریان احتلام: موصلی سفید‘ ثعلب مصری‘ الائچی خورد‘ تال مکھانہ‘ پھلی کیکر‘ لاجونتی‘ سنگھاڑا ہر ایک ایک تولہ اور چھلکا اسپغول پچاس گرام اور چینی سب کےبرابر ڈالیں۔ چینی اور دوسری ادویات پیس لیں اور چھلکا بعد میں ایسے ہی شامل کردیں۔ صبح و شام آدھا چمچ تازہ پانی کے ساتھ لیں۔ (مسعود احمد وٹو‘ قلعہ دیدار سنگھ)
حافظہ قوی کرنے کا بہترین عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ میں عبقری رسالہ چند مہینے سے پڑھ رہا ہوں۔ اس رسالے سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ بہت سی مشکلات حل ہوئیں‘ اس سے بہتر رسالہ میں نےآج تک نہیں دیکھا۔ میں چند وظائف بتاتا ہوں‘ یہ بہت آزمودہ ہیں۔ ذہن اور حافظہ کیلئے: 786 مرتبہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپانی پر دم کرکے طلوع آفتاب کے وقت پی لیں۔ انشاء اللہ ذہن کھل جائے گا اور حافظہ قوی ہوجائے گا۔
بچےکو نظر لگ جانا: اگر بچے کو نظر لگ جائے یا بہت روتا ہو یا سوتے ہوئے ڈر جاتا ہو تو سورہ ٔفلق اور سورۂ ناس تین تین مرتبہ پڑھ کر بچے پر دم کریں ار ساتھ یہ دعا لکھ کر بچے کے گلے میں لٹکا دیں۔
(اصغر علی‘ جمرود

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 293 reviews.