Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پاک فوج کے جوان نے بلند آواز کلمہ پڑھا اور شہید ہوگیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

ہم آپریشن کے دوران واپس نہ جاسکتے تھے اس لیے اس کو کوئی طبی امداد فراہم نہ کی جاسکی اس جوان ذکاء اللہ کی لاش اور پہلے جوان عمرحیات کی لاش تین دن تک مقامی کیمپ میں پڑی رہیں نہ تو وہ خراب ہوئیں اور نہ ہی ان میں کوئی بدبو پیدا ہوئی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ واقعہ مجھے پاک فوج کے ایک جوان محمد سرفراز نے سنایا۔ میں اسی کی زبانی یہ واقعہ قلمبند کررہا ہوں۔ یہ 2009ء کی بات ہے ہم ایک فوجی آپریشن پہاڑی علاقہ میں مقیم تھے‘ ایک دن شام کو ہمیں دشمن پر حملہ کرنے کا حکم ملا‘ ہم سب فوراً آپریشن کیلئے روانہ ہوگئے‘ آپریشن کا علاقہ پہاڑی علاقہ تھا اور گھنے جنگلات پر محیط تھا، ہم درختوں کی اوٹ لیتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے چونکہ درختوں کے تنے کافی چوڑے تھے اس لیے ایک آدمی آرام سے ان کے پیچھے چھپ سکتا تھا‘ ایک مقام پر پہنچ کر ہم لوگ رُک گئے اور دشمن کی پوزیشن کا اندازہ کرنے لگے‘ دشمن کہیں نظر نہیں آرہا تھا ہم نے آگے بڑھنا چاہا‘ جیسے ہی ہمارا ایک جوان عمر حیات (جن کا تعلق ضلع وہاڑی سے تھا) درخت کی اوٹ سے نکلا‘ گولی چلنے کی آواز آئی اور اس جوان کے بلندآواز کلمہ پڑھنے کی آواز ہم سب نے سنی‘ چونکہ وہ جوان ہم سے پیچھے تھا‘ اس لیے ہم اسے دیکھ نہ سکے‘ہم سمجھے کہ شاید وہ زخمی ہوا ہے۔ بعد میں پتہ چلا کہ سر میں گولی لگنے کی وجہ سے وہ جوان کلمہ پڑھتے ہی شہید ہوگیا تھا۔ ہم نے دشمن پر بھرپور حملہ کیا اور دشمن کو بھاری جانی نقصان کےساتھ اس کے قبضہ سے بہت سارا علاقہ کلیئر کروالیا۔ پھر اس جوان کی لاش کو اٹھا کر نزدیکی کیمپ میں پہنچا دیا۔ اس جوان کی لاش تین دن تک اسی کیمپ میں موجود رہی کیونکہ جب تک آپریشن ختم نہ ہوجاتا‘ مین کیمپ سے کوئی گاڑی نہ آسکتی تھی‘ تین دن لاش وہاں رہنے کے باوجود بھی ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے ابھی ایک دو گھنٹہ پہلے ہی یہ جوان شہید ہوا ہے‘ نہ تو لاش خراب ہوئی اور نہ ہی اس میں کوئی بدبو پیدا ہوئی‘ یہ پاک فوج کے شہید کے ساتھ اللہ کی خاص رحمت کا ثبوت تھا۔ اسی آپریشن میں دوسرے شہید ہونے والے جوان ذکاء اللہ کا تعلق ضلع سرگودھا سے تھا جبکہ پہلے جوان کا تعلق ضلع وہاڑی سے تھا، سرگودھا والا جوان فوج کو چھوڑ کر چلا گیا تھا اور ایک سال تک واپس نہ آیا پھر اللہ کی کرنی کہ وہ شخص واپس آیا اور ہمارے ساتھ آپریشن میںشامل ہوگیا ابھی اس کو واپس آئے ہوئے پانچ‘ چھ دن ہی گزرے تھے کہ ہم آپریشن کے لیے روانہ ہوگئے‘ یہ جوان بھی ہمارے ساتھ تھا‘ پہلے جوان کے شہید ہونے کے بعد ہم جب آگے بڑھے تو دشمن کی طرف سے فائرنگ ہوئی اور گولیوں کے دو بریسٹ اس جوان کو لگے۔ تقریباً اٹھارہ یا بیس گولیوں اس کو لگیں اس کے باوجود یہ جوان دو تین گھنٹے تک زندہ رہا اور خون زیادہ بہہ جانے اور کمزوری کی وجہ سے شہید ہوگیا چونکہ ہم آپریشن کے دوران واپس نہ جاسکتے تھے اس لیے اس کو کوئی طبی امداد فراہم نہ کی جاسکی اس جوان ذکاء اللہ کی لاش اور پہلے جوان عمرحیات کی لاش تین دن تک مقامی کیمپ میں پڑی رہیں نہ تو وہ خراب ہوئیں اور نہ ہی ان میں کوئی بدبو پیدا ہوئی ایسے لگتا تھا کہ جیسے یہ جوان ابھی ابھی شہید ہوئے ہیں۔ ہم نے مسلسل دو دن اور دو راتیں بغیر کھانا کھائے آپریشن جاری رکھا اور د دن کے بعد ہمیں ایک دن پہلے کی پکی ہوئی روٹی ملی جو کہ اس وقت کسی نعمت سے کم نہ تھی یہ بھی اللہ کی مدد اور رحمت کی وجہ سے ممکن ہوا کہ ہم دو دن تک بغیر کھانا کھائے آپریشن لڑتے رہے۔ (محمد شہزاد مجذوبی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 278 reviews.