Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دل کےمریضوں کیلئے شفاء بخش روحانی نسخہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل نسخہ میں نے ایک کتاب سے لیا ہےاور ہمارا آزمودہ ہے‘ دمہ کے مریض بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ دل کادورہ اور دمہ دل کو جانے والی رگوں میں رکاوٹ آجانے سے پڑتا ہے۔ سانس کی نالیاں بند ہوجائیں تو سانس لینے میں رکاوٹ ہوتی ہے‘ یہ دونوں بیماریاں چھاتی میں گھٹن سے پیدا ہوتی ہیں۔ درج ذیل آیت مبارکہ کو صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھ کر مریض اپنے اوپر پھونک لے تو ان مسائل سے نجات مل جاتی ہے ۔ایک بزرگ کے صاحبزادے کو دل کا دورہ پڑا انہوں نے کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے بجائے اپنے بیٹے پر سورۃ الحجر کی آخری تین آیات اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر صبح وشام تین تین مرتبہ دم کیا یہ نوجوان چند دنوں میں تندرست ہوگیا۔ ان بزرگ کا معلوم ہونے پر ہم اپنے دل اور دمہ کے مریضوں کو پچھلے دس سالوں سے یہ آیات مبارکہ پڑھنے کی تلقین کرتے آئے ہیں۔ ایک دو سالہ بچہ شدید دمہ میں مبتلا تھا اس کو ادویات کے ساتھ سورۂ حجر کی آیات درج بالا طریقہ سے پڑھ کر دم کرنے کی ہدایت کی اور گرم پانی میں شہد دینے کی ہدایت کی‘ اس بچے کو پچھلے دو ماہ سے دمہ کا ایک بھی دورہ نہیں پڑا۔عمل مجرب برائے قوت دل: مندرجہ ذیل دعا ہر فرض نماز کے بعد دل پر ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ پڑھیں اور دل پر پھونک مار دیا کریں۔ انشاء اللہ دل کی بیماری سے محفوظ رہیں گے ۔ اول و آخر درودشریف کیساتھ (خدیجہ‘ حیدرآباد)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 273 reviews.