Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواجہ نازک کریمؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

پیشاب کا بند کھولنا
اگر کسی کا پیشاب بند ہوگیا ہو تو اس کیلئے باوضو اول تین بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد گیارہ بار یہ آیت پڑھ کر پانی پر دم کرکےمریض کوپلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ پیشاب کی بندش کھل جائے گی اور خوب پیشاب آئے گا۔ وہ آیت یہ ہے

طاعون، ہیضہ انفلوئنزا، چیچک ، وبائی امراض
اگرکسی جگہ وبائی امراض پھوٹ پڑیں اور خسرہ، طاعون، ہیضہ، انفلوئنزا، چیچک کا زور ہوجائے یا جانوروں میں کُھر اور مُنہ کی بیماری پیدا ہوجائے یا مُرغیوں میں برڈفلو کا مرض پھیل جائے تو اس کیلئے سورۂ قدر باوضو تین مرتبہ پڑھ کر کسی کھانے کی چیز پر یا پانی پر دم کرکے آدمیوں کویا جانوروں کو کھلائیں۔ اسی طرح پڑھا ہوا پانی بھی انسانوں یا جانوروں کو پلائیں اور مکان اور باڑے کے کونوں میں چھڑکیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد مرض سے نجات حاصل ہوگی۔ یہ عمل کم از کم چالیس دن کریں۔

پیٹ کے درد کا شافی علاج
اگر کسی کے پیٹ میں درد ہو یا کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد ہوجاتا ہو یا کسی اور وجہ سے پیٹ میں شدید درد پیدا ہوگیا ہو تو اس کیلئے یہ آیت باوضو تین بار پڑھ کر پانی پر دم کرے اور مریض کو وہ پانی پلادے اسی طرح اگر جانور کے پیٹ میں درد ہو تو اس کو یہی پانی پڑھا ہوا پلائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ درد سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ آیت یہ ہے۔

بچے کا کثرت سے رونا
اگر کوئی بچہ کثرت سے روتا ہو اور ہروقت کسی نہ کسی بہانے سے روتا رہتا ہو اور کسی طور بھی چپ نہیں ہوتا اور بات بات پر ضد کرتا ہو اور نئے نئے مطالبے پیش کرتا ہو لیکن اس کا رونا کسی طور پر کم نہیں ہوتا۔ والدین اس کے اس طرح با ت بات پر رونے سے پریشان ہوں تو باوضو سورۂ فلق اور سورۂ ناس تین تین بار پڑھ کر بچے پر دم کریں اور پانی پر بھی دم کرکے بچے کو وہ پانی چار وقت پلائیں۔ چار وقت پلانے کے یہ ہیں۔ 1۔ صبح ناشتہ سے قبل۔ 2۔ دوپہر گیارہ بجے۔ 3۔ بعد نماز عصر سورج غروب ہونے سے پہلے۔ 4۔ بعد نماز عشاء سونے سے قبل۔ انشاء اللہ بچہ ضد چھوڑ دے گا اور رونا بند ہوجائے گا۔ چند دن یہ عمل کریں۔

نکسیر پھوٹنے کا علاج
اگر کسی کی نکسیر پھوٹ گئی ہو اور ناک سے برابر خون بہہ رہا ہو تو اس کو روکنے کیلئے یہ آیت باوضو سات بار پڑھ کر مریض پر دم کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ نکسیر بند ہوجائے گی

ہر قسم کی خطرناک بیماری، سحر، جادو کاعلاج
اگر کوئی شخص کسی خطرناک مرض میں مبتلا ہو یا اس پر کسی نے سحر، سفلی، جادو کرادیا ہو یا پُراسرار بیماری میں مبتلا ہو جس کی تشخیص نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے ایک چینی کی بغیر پھول والی پلیٹ پر الحمدشریف لکھے اور اس کے نیچے یہ کلمات لکھے اور مریض کو پلیٹ پانی سے دھو کر وہ پانی چار وقت پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کے خطرناک مرض، سحر، جادو، سفلی سے نجات حاصل ہوگی۔
سورۂ فاتحہ کے نیچے لکھے جانے والے کلمات یہ ہیں:۔

بواسیر کے مرض میں خون آنا
اگر کسی شخص کو خدانخواستہ خونی بواسیر کی شکایت ہو اور خون بہتا ہو جس سے انسان کا جسم بہت کمزور ہوجاتا ہے اور رنگ پیلا پڑ جاتا ہےاس کیلئے یہ آیت اکتالیس بار باوضو پڑھے اور پانی یا کھانے کی چیز پر دم کرے اور پانی پیے اور کھانے کی چیز کھائے۔ وہ آیت یہ ہے۔

انشاء اللہ تعالیٰ چند دن کے عمل سے خون آنا بند ہوجائے گا۔

کان کے درد کو دور کرنا
اگر کسی بچے کے کان میں رات کو درد ہونے لگے یاکسی بڑے آدمی کے کان میں شدید درد پیدا ہوجائے تو اس کیلئے باوضو اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین مرتبہ سورۂ اعلیٰ پڑھے اور آخر میں پھر تین بار درود شریف پڑھے اور مریض کے دونوں کانوں میں پھونک مار دے۔ انشا ء اللہ تعالیٰ تھوڑی دیر میں کان کا درد دور ہوجائے گا۔
لڑکے یا لڑکی کا رشتہ ہونا
اگر والدین اپنی اولاد کی شادی کے سلسلے میں پریشان ہوں اور بہت زیادہ کوشش کے باوجود رشتے نہیں ہوتے۔ اس کیلئے بعد نماز فجر باوضوپاک ہوکر مصلے پر بیٹھ کر پوری توجہ کے ساتھ یَاحَکِیْمُ ایک سوایک مرتبہ روزانہ روزانہ پڑھا کرے‘ ناغہ نہ کرے البتہ اگر عورت یا لڑکی خود پڑھ رہی ہے اور خاص دن شروع ہوگئے تو پڑھنا بند کردے۔ پاک ہونے کے بعد پھر پڑھنا شروع کرے۔ یہ عمل شادی ہونے تک جاری رکھے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 226 reviews.