Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

میری آپ بیتی (کوثر جاوید، حیدرآباد) حکیم صاحب! میں منگنی کے وقت بالکل ٹھیک تھی لیکن جونہی میری منگنی ہوئی۔ فوراً بعد میرے پیٹ میں تکلیف رہنے لگی۔ نیند آنا ختم ہو گئی۔ خوف، وسوسے اور مختلف قسم کے خیالات میرے دماغ میں آنے لگے۔ ”بال“ کا لفط ہر وقت میرے ذہن میں رہتا اور مجھے خوف رہنے لگا کہ میرے بالوں کو کچھ ہو جائے گا۔ میں روتی اور کہتی کہ میں پاگل ہو جاﺅں گی۔ مجھے کچھ ہو جائے گا پھر میری والدہ مجھے آپ کے پاس لے کر آئیں۔ میرے والد انہی دنوں اچانک وفات پاگئے۔ آپ نے میری کمر پر کچھ پڑھا اور اللہ تعالیٰ کے نام (یَاحَلِیمُ یَاعَلِیمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیمُ) سوا لاکھ دفعہ پڑھنے کو بتایا۔ اس کے پڑھنے سے میری حالت بہت غیر ہو گئی لیکن میں نے ہمت نہ ہاری اور یہ عمل (تین دفعہ سوا لاکھ) ختم کیا۔ اسی دوران میری شادی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے اولاد جیسی خوشی بھی دے دی لیکن میں آپ کے پاس آتی رہی اور پڑھائی کرتی رہی۔ آپ نے صدقات کروائے۔ ”دو انمول خزانے تقسیم کروائے“ لیکن میری طبیعت میں مختلف قسم کی تبدیلیاں آتی رہیں۔ مجھے لوگوں سے خوف آتا تھااور ایسے محسو س ہو تا تھا کہ میںپاگل ہو جائوں گی لیکن میں روتی اور اللہ پاک کے کلام کا سہارا لے کر وقت گزارتی رہی۔جب میری شادی ہو ئی تھی اس وقت میرے شوہر ایک نہایت بگڑے ہوئے نوجوان تھے۔ شادی سے ان کی کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی۔یہ اللہ پا ک کے کلام کا اثر تھا کہ آہستہ آہستہ ان کی زندگی میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی اورشادی کے بعد جلد ہی اللہ تعالیٰ نے مجھے اولاد جیسی نعمت سے نوازا لیکن میری طبیعت میں اتار چڑھائو آتا تھا لیکن کوئی ایسا دن نہیں جب میں نے پڑھائی میں کمی کی ہو۔ میں نے گھر کے کاموں کے ساتھ ساتھ پڑھائی بھی جاری رکھی۔ اس کلام نے میری شادی شدہ زندگی میں بھی بہت اچھا اثر ڈالا۔ حکیم صاحب! آپ نے پھر مجھے یہ والا درود شریف ”اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ اَفضَلَ صَلَوَاتِکَ بِعَدَدِ مَعلُومَاتِکَ وَبَارِک وَسَلِّم عَلَیہِo“ بھی دیا جس سے مجھے واضح فرق محسوس ہوا اور میرے اندر ہمت، بہادری اور طاقت پیدا ہونے لگی۔ جب میں سسرال آئی، یہ بہت امیر گھرانہ تھا لیکن میرے شوہر کی آمدنی بہت کم تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنا صبر دیا کہ مجھے کسی قسم کی کمی محسوس نہ ہوتی۔ میں اپنے پڑھنے میں مصروف رہی۔ میرے شوہر کو اللہ تعالیٰ نے بہت دیا تھا لیکن بقول ان کے انہوں نے روپیہ بہت اجاڑا۔ وہ شراب پی کر راتوں کو دیر سے آتے تھے۔ خوبصورت تھے اس لیے ”گرل فرینڈ“ رکھنا ان کیلئے کوئی غلط بات نہ تھی ان کی Company نہایت خراب تھی لیکن میں نے صرف کلام پر یقین رکھا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے بڑے آپریشن سے بہت خوبصورت اور صحت مند بیٹی دی جو آج 15سال کی ہے۔ وہ بھی ہر وقت دینی باتوں میں مشغول رہتی ہے۔ دعا کرتی ہے اور نماز میرے ساتھ پڑھتی ہے یہ اسی درود شریف کاصلہ ہے کہ میرے شوہر نے شراب پینا اور غلط لوگوں میں اٹھنا، بیٹھنا چھوڑ دیا ہے وہ اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں اور مجھ سے بھی بہت پیار کرتے ہیں۔ وہ خود کہتے ہیں تم نے مجھ پر پتا نہیں کیا پڑھ کر پھونک مار دی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت اچھی نوکری دی ہے اور مناسب تنخواہ بھی ہے۔ میری طبیعت میں بھی بہت فرق ہے۔ میں آپ کو دن رات دعا دیتی ہوں کہ مجھے آپ جیسا رہبر ملا۔ لوگوں کے درمیان اللہ تبارک تعالیٰ نے مجھے اپنے نا م کی برکت سے بہت زیا دہ عزت دی ہوئی ہے، میرے سسرال میں میری بہت اہمیت ہے، لوگ کہتے ہیں کہ کوثر تم ہمارے لیے دعا کیا کرو تمہاری دعا قبول ہوتی ہے۔ مجھے ایسے ایسے خواب نظر آتے ہیںجو نہایت سچے ہوتے ہیں، میں اکثر خواب میں آپ کی زیارت سے مستفید ہوتی ہوں۔ میرے شوہر کہتے ہیں ایک میرے حق میں دعا کر دو کہ ہم سب امریکہ شفٹ ہو جائیں ۔ میں ایک نارمل لڑکی کی طرح زندگی گزار رہی ہوں بغیر کسی دوا کے۔مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی تھی لیکن لوگ اب کہتے ہیں کوثر بہت سوتی ہے۔ الحمد للہ میری صحت دن بہ دن اچھی ہو رہی ہے۔ اگر میرے منہ سے کوئی لفظ نکل آئے تو وہ پورا ہو جاتا ہے۔ وہ لوگ جو میرے شوہر کا ساتھ نہیں چھوڑتے تھے۔ آج میرے شوہر نے ان کا خود ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ حکیم صاحب! اس بیماری کے بعد میرا دماغ ایک مشین کی طرح چلتا رہتا تھا۔ رات کو بھی یہی کیفیت رہتی تھی لیکن آپ کے بتائے ہو ئے ذکر (یَاحَلِیمُ یَاعَلِیمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیمُ)پڑھنے کے بعد رمضان المبارک کی ستائیسویںرات کو اچانک دماغ میں کوئی چیز چلنا ختم ہو گئی۔ حکیم صاحب! میں جس چیز کی تمنا کرتی ہوں میرے شوہر میری وہ تمنا پوری کردیتے ہیں۔ میں آپ کو بتا نہیںسکتی کہ پچھلے ڈھائی سالوں میں میرے ساتھ ایسے ایسے واقعات رونما ہو ئے کہ میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی اور میر ی تمام تدبیریں نا کام ہوجا تی تھی لیکن میںمایوس نہیں ہو ئی اور میں مسلسل اللہ پا ک کا ذکر ہر وقت کر تی رہتی تھی۔ میرے سامنے ذکر کرنے کا کوئی وقت متعین نہیں تھا ۔ اسی دوران مختلف قسم کے وہموں نے بھی میر ے اوپر کئی حملے کئی لیکن ہمیشہ اللہ کے ذکر سے مجھے سکون محسو س ہو ا۔ خواب میں اور جاگتے میں ایسی ایسی مخلو قات نے مجھے پریشان کیا کہ میری عقل دنگ رہ جا تی ۔لیکن میں آپ کا بتایاہو ا ذکر (یَاحَلِیمُ یَاعَلِیمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیمُ) پڑھنا شروع کر دیتی اور اللہ پا ک میری مشکلات کوحل کر دیتے ۔ حکیم صاحب سسرال میں بھی اس ذکر کی وجہ سے مجھے کسی قسم کی تکلیف اور الجھن کا سامنا نہیں ہے اور میں اپنی ازدواجی زندگی میں بہت زیا دہ خو ش ہو ں ۔ میری طبیعت ذکر شروع کرنے سے پہلے کی نسبت اب بہت بہتر ہے لیکن ذہن میں کچھ تکلیف باقی ہے، وہ بھی امید ہے ٹھیک ہو جائے گی۔ میرے شوہر نے میرے اس ذکر کی وجہ سے ہربری بات سے توبہ کرلی ہے۔ میرا سر بہت بھاری رہتا تھا وہ بھی صحیح ہو گیا ہے۔ حکیم صاحب! آپ کے بتائے ہوئے کلام نے مجھے بہت کچھ دیاہے میں ان کو الفا ظ کی شکل میں نہیں بیان کر سکتی۔ میں اپنی ہر دکھی دوست ، رشتے دار کو آپ کا پتا دیتی ہوں۔ حکیم صاحب ! صرف ایک درخواست ہے کہ میں ساری زندگی کسی قسم کی دوائی نہیں کھانا چاہتی صرف اللہ تعالیٰ کے کلام کے ذریعے ذہنی سکون چاہتی ہوں۔ دعا کریں کہ اللہ پا ک میری نسلوں کو بھی میری اس ذہنی بیما ری سے بچائے ۔ حکیم صاحب! الغرض مجھ پر بہت مختلف قسم کے دور آئے کبھی شک و شبہ کی صورت میں، کبھی مایوسی کی صورت میں لیکن میں نے ہمت نہ ہاری اور اس درود شریف اور دوسری تسبیحات نے مجھے ہمیشہ روشن پہلو دکھائے مجھے ہر وقت ایسا محسوس ہوتا تھا کہ مجھے رونا آرہا ہے لیکن وہ دور بھی گزر گیا۔ حکیم صاحب! سب سے بڑھ کر مجھے جو فائدہ ہوا وہ یہ ہے کہ میرے شوہر نے شراب پینا چھوڑ دی وہ کہتے ہیں کہ تم نے مجھ پر کوئی جادو کر دیا ہے۔ میری دماغی حالت بہت حد تک بہتر ہو گئی ہے۔ خاص طور پر میرے سر کا درد بہتر ہو گیا ہے۔ میرے سر کے بال ہر وقت کھینچے رہتے تھے اور کانوں میں ایسا محسو س ہو تا تھا جیسے آوازیں آتی رہتی تھیں۔ مجھے دو اڑھائی سال پہلے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ کسی نے میرے دماغ میں پتھر رکھ دیا ہے۔ وہ با لکل صحیح ہو گیا ہے۔حکیم صاحب! میری منفی سوچوں نے میرا کچھ نہیں بگاڑا، شاید وہ اس پڑھائی کا ہی اثر تھا۔ میرے لیے کچھ ایسا کریں کہ میں جتنی بھی زندگی ہے بالکل صحیح رہوں، اپنی اولاد کے بہترین مستقبل کی خاطر اور شوہر کی معاونت کیلئے۔ حکیم صاحب مجھے اللہ تعالیٰ کے ذکر سے دلی سکون ملا ہے۔ میری منزلیں آسان ہو گئی ہیں۔ لوگ میری عزت کرتے ہیں۔ مجھ سے مشورے لیتے ہیں۔ بچے مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔حکیم صاحب مجھے ایسے ایسے خواب آتے ہیں اور ایسے ایسے بزرگ نظر آتے ہیں ،جن کو پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا اُن میں آپ سر فہرست ہوتے ہیں۔ میں کئی دفعہ ایسی ایسی جگہوں پر جاتی ہوں جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہیں۔ سب سے بڑھ کر حکیم صاحب! میری نمازوں میں باقاعدگی آئی ہے۔ دین کی طرف مزید رجحان بڑھ گیا ہے۔ قرآن پا ک کی تلاوت کرنا میرا رو ز کا معمول ہو گیا ہے ۔حکیم صاحب! میرا منہ کسی وقت نہیں رکتا جب میںپریشان ہوتی ہوں اس وقت بھی، خوشی کی حالت میں بھی اور سفر میں بھی یہ کلام (یَاحَلِیمُ یَاعَلِیمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیمُ) پڑھتی رہتی ہوں اور میرا ہر کام سنور جاتا ہے۔ میرے پرس میں پیسہ کبھی ختم نہیں ہوتا اگر ہو بھی جائے تو کہیں نہ کہیں سے مل جاتا ہے۔میرے دماغ میں ”کہ میں پاگل ہو جائوں گی اور بال“ کے خیالات ختم ہو گئے ہیں۔ میرا شوہر میرے ساتھ بہت زیا دہ مخلص ہے اور میںخوش و خرم زندگی گزاررہی ہو ں ۔ میر ی آپ سے التجا ہے کہ ہما رے لیے دعا کریں کہ اللہ پاک ہمیں روحانی ، جسمانی اور نفسیا تی بیماریوںسے محفوظ رکھیںاور اللہ تعالیٰ مجھے اور میرے خاندان والو ں کو دین پر قائم و دائم رکھے۔ (آمین) جوڑوں کے دردسے نجا ت حاصل کریں آپ کی خدمت میں ایک سینے کا را ز ارسال کررہا ہو ں ۔ امید ہے ما ہنا مہ عبقری میں ضرور شائع ہو گا ۔ ہما رے گھر میں ایک زمیندار کا آنا جانا ہے ۔ جس کا نام ملک ہستم ہے ۔ ملک صاحب بڑے تقویٰ والے ، ملنساراور عا جز طبع انسان ہیں۔ایک دن ملک صاحب نے اپنی بیما ری کی آپ بیتی بیان کر تے ہوئے بتا یا کہ میں شدید جوڑوں کے درد میں مبتلا تھا۔ بسیا ر علاج کرائے۔ جس نے جہا ں حکیم / ڈاکٹر کا پتہ دیا وہا ں پہنچ گیا لیکن افا قہ نہ ہو ا۔ ایک دن میں بازار کی مسجد میں نما ز ادا کر رہا تھا ۔ رکو ع ، قیام کے دوران میرے جوڑ (Joint )کسی شے کی ٹوٹنے جیسی آواز دے رہے تھے ۔ ایک اجنبی بزرگ با با جو کہ میرے قریب بیٹھا تھا اور ذکر اذکا ر میں مشغول تھا اُ س نے میرے جو ڑو ں کی (ٹوٹنے جیسی)آواز سن لی تھی ۔ نماز سے فا رغ ہو نے کے بعد اُس نے مجھے اپنے پا س بلا یا اور بیٹھنے کا اشا رہ کیا ۔ میں بیٹھ گیا ۔ اُس نے کہا آپ کے جو ڑوں کی آواز میرے کا نو ں تک پہنچی ہے حالانکہ میں اُونچا سنتا ہو ں اور آپ کو شاید درد بھی شدید ہو گا ۔ میں نے کہا میری تکلیف خدا کومعلوم ہے ۔ اُس نے کہا کہ میں آپ کو ایک نسخہ بتا تا ہو ں اگر اللہ نے چاہا تو آپ کو یہ تکلیف کبھی نہیں آئیگی ۔نسخہ مذکو رہ مندرجہ ذیل ہے ۔ پا نچ عدد دیسی مرغی کے انڈے لے لیں اور صبح نماز فجر کے بعد ایک عدد کچا انڈہ نہا ر منہ پی جائیے ۔ اس کے بعد چار عدد سے لے کر آٹھ عدد تک بادام چبا کر کھائیے ۔ انڈہ ایک دن چھو ڑکر استعمال کریں ۔ پانچ انڈے دس دنو ں میں استعما ل کرنے ہیں ۔ بادام روزانہ استعمال کریں ۔ بادام کے استعمال میں نا غہ نہ ہو۔ اگر دس دن میں افاقہ نہ ہو تو علا ج بڑھائیں ۔ میں نے یہی نسخہ (یعنی 5 انڈے 10 دنو ں میں کھا ئے ) استعمال کیا اور اُس دن سے لے کر آج تک میں خدا کے فضل سے صحت یا ب ہو ں اور با با کو آج بھی دعائو ں میں یا د کر تا ہو ں ۔ (فرمان علی ۔ پشا ور ) شو گر کے مرض کا آسان اور سستا علا ج آج سے 30 سال پہلے میرے والد صاحب ایک نیک سفر پر میر پو ر خاص گئے وہا ں ایک ریٹا ئرڈ DSP سے ملاقات ہو ئی تو انہو ں نے اپنے والد صاحب کا ایک آزمو دہ نسخہ بتا یا جو وہ شو گر کے لیے خود استعمال کرتے تھے ۔ ان کے والد صاحب کو کسی نے شو گر کی دوائی لیتے ہوئے نہیں دیکھا تھا ۔ وہ یہی آسان سا نسخہ استعمال کرتے تھے ۔ نسخہ ھوالشا فی : اردو میں بھو سا ، پنجا بی میں جس کو توڑی کہتے ہیں جو کہ بھینس اور گائے وغیرہ کو کھلا تے ہیں ۔ایک چٹکی بھر لے کر مٹی کے برتن میں پانی ڈال کر رات کو بھگو دیں اور صبح نہار منہ چھان کر پی لیں ۔ بس ایک دفعہ کرلیں اور ایک ہفتہ بعد شو گر ٹیسٹ کرا ئیں ان شاءاللہ فائدہ ہو گا ۔ بہت ہی کا ر آمد نسخہ ہے والد صاحب نے جس کو بتا یا ہے بہت فائدہ ہوا ہے۔ میری سالی کے بچے کو 500 تک شوگر تھی تواس کو یہ والا نسخہ استعمال کرا یا تو اس کی شو گر چند دنو ں میں 250 رہ گئی ۔ (محمد اقبال ۔ کرا چی ) حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم کے سنہرے بول آپ کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مر تبہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے ارشا د فر ما یا کہ اے علی رضی اللہ عنہ ! رات کو روزانہ پانچ کام کر کے سو یا کرو۔ (1 ) چار ہزار دینا ر صدقہ دے کر سویا کر و ۔(2 )ایک مکمل قرآن شریف کی تلا وت کر کے سو یا کرو ۔ (3)جنت کی قیمت دے کر سویا کرو۔ (4 )دو لڑنے والو ں کے درمیا ن صلح کر ا کر سو یا کرو ۔ (5 ) ایک حج کر کے سو یا کر و ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عر ض کیا ۔ یا رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم ! یہ پانچ کا م تو مجھ سے نہیں ہو سکیں گے ۔ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ار شا دفرمایا : (1 ) چار مر تبہ سورئہ فا تحہ یعنی الحمد شریف پڑھ کر سو یا کر و ۔ اس کا ثوا ب چا رہزار دینا ر صدقہ دینے کے برا بر تمہا رے نامہ اعمال میں لکھا جا ئے گا۔ (2 )تین بار سورئہ اخلا ص یعنی قل ھو اللہ شریف پڑھ کر سویا کر و ۔ ایک قرآن مجید کی تلا وت کا ثوا ب ملے گا ۔ (3 )تین مر تبہ درود شریف پڑھ کر سو یا کرو ۔ جنت کی قیمت ادا ہو جائے گی ۔ (4 )دس مر تبہ استغفار پڑھ کر سویا کر و۔ دو لڑنے والو ں کے درمیان صلح کرانے کے برابر ثو اب ملے گا۔ (5 ) چار مر تبہ تیسرا کلمہ ” سبحان اللہ والحمد اللہ “ مکمل پڑھ کر سو یا کرو ۔ ایک کامل حج ادا کرنے کا ثوا ب تمہا رے اعمال میں لکھا جائے گا۔ (عثمان احمد کھو کھر ، ڈسکہ )
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 708 reviews.