Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گندے بازار سے اٹھا کر تسبیح خانہ پہنچادیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

قارئین! حضرت جی! کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ یہ مارچ 2003 ء کی بات ہے میری چچا کی شادی تھی‘ وہاں میری نظرایک لڑکی پر پڑی تو مجھے وہ اچھی لگی اور میں نے سوچا کہ میں اس سے شادی کروں گا ۔میری اس سے کبھی کوئی بات وغیرہ نہیں ہوئی صرف دل میں ہی اس کے بارے میں خیال تھا۔میں بُرے دوستوں کی صحبت کا شکار ہوا تو آہستہ آہستہ میری طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی ذہنی طور پر بہت پریشان رہنے لگا اسی دوران میرے ذہن میں یہ خیالات بھی آنا شروع ہوگئے کہ لوگ تیری طرف زیادہ نہیں دیکھتے تو بھی ان کی طرف نہ دیکھ اور اکثر میرے پاس سے لوگ گزر جاتے اور میں ان کی طرف نہ دیکھتا اور میں اس لڑکی کیلئے دعائیں کرتا میں بہت زیادہ ڈپریشن کا مریض بن گیا۔ اگست 2006ء کی بات ہے 24 گھنٹے میرے ذہن میں (نعوذ باللہ)اللہ پاک کےبارے میں بہت زیادہ غلط خیالات خود بخود آتے تھے میں بہت کوشش کرتا لیکن میرے ذہن پر قابو ختم ہوچکا تھا اسی حالت میں تقریباً 5 ماہ گزر گئے فروری2007ء کی بات ہے لاہور میں بسنت تھی ہمارے گھر میں کرائے دار رہتے تھے ان کی لڑکی بسنت کی رات چھت پر آگئی مجھے شیطان نے وسوسہ ڈالاکہ تجھے کہیں بھی سکون نہیں ملتا تو اس لڑکی کو دیکھ کر سکون حاصل کر۔ پھر میں نے اس لڑکی کو مسلسل دیکھنا شروع کردیا وہ بھی مجھے دیکھتی رہی انہی دنوں میں اول تو مجھے ساری رات نیند نہیں آتی تھی اور اگر تھوڑی دیر کیلئے آجاتی تو تقریباً ہر دوسرے دن بدخوابی کا شکار ہوجاتا۔ پھر یوں ہوا کہ اس لڑکی نے بہت زیادہ ہمارے گھر چکر لگانے شروع کردیئے کچھ دن تو میں اسے مسلسل دیکھتا رہا لیکن اب جو پہلے میرے ذہن میں اللہ کے بارے میں گندے خیالات آتے تھے وہ تقریباً ختم ہوکر اس لڑکی کے بارے میں آنا شروع ہوگئے اب 24 گھنٹے اس کے بارے میں خیالات آتے رہتے ‘وہ لڑکی مسلسل چکر لگاتی رہتی۔ اس نے میری بہن کے ساتھ دوستی کرلی جس وجہ سے وہ روزانہ تین سے چار گھنٹے سے زیادہ وقت ہمارے گھر میں گزارتی۔ پھر میرا اس کے ساتھ معاشقہ تقریباً تین سال چلااوراس عرصہ میں ہر فعل بد کیا۔ پھر ہمارے نام نہاد ’’عشق‘‘ کا میرے والد کو معلوم ہوا اور اس لڑکی کا ہمارے گھر آنا بند ہوگیا۔دوسے اڑھائی سال میرے بہت ہی خراب گزرے‘ ہروقت اسی لڑکی کا خیال رہتا‘ نہ کھانے کا ہوش نہ پینے کی خبر‘ صبح سے شام اور رات سے صبح تک اسی لڑکی کے بارے میں سوچتا رہتا۔ اس لڑکی کے گھر والوں نے گھر تبدیل کرلیا اورلڑکی سے موبائل لے لیا۔ میرا اس سے رابطہ
بالکل ہی کٹ گیا۔ اس کے بعد میں مزید گناہوں کی دلدل میں دھنسا اور میں نے چرس والے سگریٹ پینے شروع کردئیے اور سارا دن بازار میں بُرے لڑکوں کے ساتھ بیٹھا بدنظری کرتا اور خوب سگریٹ پیتا۔ میری صحت مزید گرتی گئی۔ایک دفعہ میں ایسے ہی بازار بیٹھا تھا کہ میرا ایک کلاس فیلو وہاں سے گزر رہا تھا اس نے مجھے دیکھا تومیرے پاس آگیا مجھے پوچھا فارغ ہو‘ میں نے کہا ہاں میں بالکل فارغ ہو کوئی کام ہے تو بتاؤ؟ اس نے کہا میرے ساتھ ایک جگہ چلنا ہے میں نے بخوشی ہاں کردی اور اس کےساتھ موٹرسائیکل پر اس کے پیچھے بیٹھ گیا۔ اس دن جمعرات رات تھی اور عصر کےبعد کا وقت تھا۔ وہ مجھے تسبیح خانہ لے آیا۔ میں جب یہاں آیا تو میں نے اس سے اس جگہ کے بارے میں پوچھا ۔ یہ تم مجھے کہاں لے آئے ہو؟ تو اس نے مجھے بتایا کہ میں یہاں ہر جمعرات آتا ہوں اور یہاں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم مغرب سے عشاء تک درس روحانیت و امن پر درس دیتے ہیں جس میں اسم اعظم کا دم ہوتا ہے اور لوگوں کی مشکلات دور ہوتی ہیں۔ خیر میں اس کے اصرار پر درس میں بیٹھ گیا۔ بس! جوں جوں درس سنتا گیا میری روح کانپتی گئی‘ نامعلوم ان الفاظ میں کیا جادو تھا کہ سخت سردی میں پسینے میں تربتر ہوگیا‘ میرے سامنے میرا ایک ایک گناہ کھڑا تھا۔ درس کے بعد ذکر خاص ہوا‘ دعا میں میں بلک بلک کر رویا‘ اپنے گناہوں کی اللہ سے معافی مانگی۔ پھراس دوست کے ساتھ واپس آیا اور اس کے ساتھ عہد کیا کہ میں ہر جمعرات تمہارے ساتھ وہاں جاؤں گا۔ بس پھر میری زندگی بدلنا شروع ہوئی اور آج میرے موبائل میں گانوں، فلموں کی بجائے سورۂ رحمٰن، بقرہ اور یٰسین کی آڈیو سورتیں ہیں اور ساتھ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے درس ہیں جو میں سارا دن سنتا رہتا ہوں۔ بدنظری پر مکمل تو نہیں مگر سترفیصد تک قابو پاچکا ہوں۔ سگریٹ پینا چھوڑ دئیے ہیں۔ الحمدللہ! نمازوں کی پابندی شروع کردی ہے‘ نماز فجر کیلئے کبھی کبھی سستی ہوجاتی ہے مگر کوشش جاری ہے انشاء اللہ عنقریب تہجد بھی شروع کردوں گا۔ قریب ہی مارکیٹ میں میں نے موبائل فونز کی ایک دکان بنائی جو ماشاء اللہ بہترین چل رہی ہے۔گھروالوں نے 2015ء میں میری شادی اپنی پسند سے کی اور یہ بھی تسبیح خانہ میں آنے ہی کی برکت تھی کہ میں نے شادی بالکل سنت طریقہ پر کی ہے۔ میں آج بھی اپنے کلاس فیلو کا احسان مند ہوں جس نے مجھے گندے بازار سے اٹھا کر تسبیح خانہ پہنچا دیا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 062 reviews.