Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالا جادو اور میرے ساٹھ سالہ تجربات (عبدالقیوم دریا آبادی نبیرہ مولانا عبدالماجد دریا آبادی، نادر آباد لاہور)

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

استعمال شدہ کپڑے ، سر کے بال ، ہا تھ پائو ں کے ناخن کی حفاظت کر نی ضروری ہے ۔ اگر کسی کے گھر سے مشکوک قسم کی کوئی چیز آئے تو ” بِسمِ اللّٰہِ الَّذِی لَایَضُرُّ مَعَ اسمِہ شَی ئ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَہُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ“ پڑھ کر کھا نی چاہیے ۔ بعد نماز فجر اور بعد نما ز عشاءاللہ تعالیٰ کا نام”یَاقَابِضُ“ 33 مر تبہ پڑھا کریں ۔ ان شاءاللہ کسی بھی طر ح کاجا دو خواہ علوی ہو یا سفل اثرنہیں کریگا ۔ چھوٹے بچوں پر اس اسم کو 33 مر تبہ پڑھ کر دم کر دیا کریں ۔ اس طر ح بچے اثرات سے محفو ظ رہیں گے ۔ جا دو کے اثرات سے نجا ت اسم بار ی تعالیٰ ”یَامُمِیتُ“7000مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے خود پی لیں اوراپنے گھر والوں کو پلائیں ۔ اس پانی کی بر کت سے جو لو گ جا دو کی لپیٹ میں ہو نگے انہیں جا دو کے اثرات سے نجا ت مل جائے گی اور آئندہ کے لیے حفا ظت ہو گی ۔ جب جا دو کی لپیٹ میں کا رو با ر تبا ہ ہوگیا ہو تو روزانہ صبح 10 بجے ”یَارَقِیبُ“ 1248 مر تبہ پڑھیں ۔ اول آخر سات سات مر تبہ درود شریف پڑھیں 40 دن تک، اگر اس وظیفہ کو مر د پڑھے تو چالیس دن تک بغیر نا غہ کے اگر کوئی عورت پڑھے تو قدرتی عرصہ مجبو ری گزر جانے پر 40 دن تک پوری کرے اس کے بعدروزانہ صرف 100مر تبہ ”یَارَقِیبُ“ پڑھ لیں ۔ ان شاءاللہ 40 دن کی مد ت پوری نہ ہو گی، آپ اپنے گھر میں راحت محسو س کریں گے ۔ کا رو بار میں بر کت ہو گی ، بے روز گا ر کوروزگار ملے گا اور گھر کی بیما ریا ں اوردوسری نحو ستیں دور ہونگی ۔ دکان کھو لتے وقت بند کرتے وقت ایک مر تبہ آیت الکرسی پڑھا کریں ۔ چالیس روز تک دُکان کھو لنے کے بعد اپنے پائوں کے وزن پر بیٹھ کر 21 مر تبہ سورئہ الم نشرح پڑھیں یہ عمل بیٹھ کر کریں لیکن عمل سے پہلے اور بعدمیں تین تین مر تبہ درود شریف ضرور پڑھیں ۔ جب تک اس عمل سے فارغ نہ ہو جائیں خرید و فروخت شروع نہ کریں ۔ ان شاءاللہ 40 دن میں بند ش کھل جائے گی اور خریداروں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔ 40 دن کے بعد آیت الکرسی والا عمل جا ری رکھیںاور سورئہ الم نشرح والا عمل بند کردیں ۔ بخار سے نجات جس شخص کو بخار چڑھا ہواہو اُ س کے سرہانے ایک ہزار مرتبہ اس آیت کا پڑھنا بخار کے اُتر جانے کیلئے نہایت مفید ہے آیت یہ ہے یَا نَارُکونِی بَردًا وَّ سَلاَمًا عَلیٰ اِبرَاہِیمَ (الانبیائ:69) ہر مرض کے لیے اکسیر اعظم لَآاِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰلِمِینَo (الانبیائ:87)اکسیر اعظم بلکہ اسم اعظم ہے، ہر مرض کی دوا،ہر ایک مشکل کی حل کرنے والی آیت۔اللہ پاک نے ہمارے لیے نازل فرمائی ہے۔ اس آیت کریمہ کوپڑھنے کی صدہا ترکیبیں بزرگانِ دین سے ثابت ہوئی ہیں۔ ترکیب اول ایک لاکھ پچیس ہزار مرتبہ ایک مجلس میں اس آیت کا ختم کرنا نہایت مفید ہے مگر ترکیب اس ختم کی یہ ہے کہ سات یا گیارہ یا اکیس آدمی غسل کرکے سفید کپڑے پہن کر ہر شخص دو رکعتیںبطور صلوٰۃ توبہ کے پڑھے۔ جہاںتک ممکن ہو سب پڑھنے والے رو بقبلہ بیٹھیں۔دُنیا کی بات مطلق نہ کریںاورنہایت خلوص کے ساتھ ختم پورا کریں اور پھر متواتر تین روز تک ایسا ہی کیا جائے۔ انشاءاللہ العزیز یہ عمل ساری مصیبتوں کیلئے مفیداور مجرب ہے۔ ترکیب نمبر2 وہ ہے جناب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوعبداللہ مغربی رحمتہ اللہ علیہ کو خواب میں تعلیم فرمائی تھی‘ ابو عبداللہ ایک سخت بلا میں گرفتار تھے۔ رات کو خواب میںحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی۔ ارشاد فرمایا‘ پہلے دو رکعتیں پڑھو‘ پھر چاروں سجدوںمیں چالیس مرتبہ آیتلَآاِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰلِمِینَo(الانبیائ:87) پڑھو انشاءاللہ مصیبت رفع ہو گی۔ یہ عاجز کاتب الحروف کہتا ہے کہ یہ عمل نہایت مجّرب ہے۔ مسلمان ضرور عمل کیا کریں۔زیادہ سے زیادہ مدت اس کی سات دن ہے اس عرصہ میں انشاءاللہ بالضرور کامیابی ہوگی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 702 reviews.