Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بالوں والی جناتی کھوپڑیاں (شاہد مجید)

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

یہ واقعات جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں ، اس طرح کے متعدد واقعات ہما رے شہر دنیا پور کے گورنمنٹ پرائمری گر لز سکول میں پیش آچکے ہیں ۔ جن میں سے ایک واقعہ میرے بڑے بھائی امجد علی شہزاد کے ساتھ اس طر ح پیش آیا ۔ آئیے اسی کی زبانی سنتے ہیں۔میں اور میرے دوست ہر اتوار کو صبح کے وقت کرکٹ کھیلنے چھوٹے سکول جا یا کر تے تھے ۔ ایک اتوار ہم حسبِ معمول کرکٹ کھیلنے گئے اور ہم نے کر کٹ کھیلنا شروع کر دی۔ میں اس وقت فیلڈنگ کر رہا تھا کہ اچانک میرے ساتھی کی شار ٹ پر گیند سکول کے کمروں کی پچھلی دیوار کے پیچھے چلی گئی ۔ میں نے گیند کو پکڑنے کے لیے بھا گنا شروع کر دیا ۔ جب میں گیند والی جگہ پرپہنچا تو یہ دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے کہ وہا ں کوئی گیند نہ تھی اور اس جگہ بہت ساری کھوپڑیاں پڑی ہوئی تھیں اور ان کھو پڑیو ں کے اوپر با ل بھی تھے ۔ یہ دیکھ کر مجھ پر دہشت طا ری ہو گئی اور خو ف کے ما رے میری چیخ نکل گئی۔ میری چیخ سن کر میرے سارے ساتھی میری طرف بھا گے آئے ۔ اس وقت تک میں بے ہو ش ہو چکا تھا ۔ یہ سارا خوفنا ک منظر دیکھ کر ان پر بھی دہشت طا ری ہوگئی ۔ وہ سب مجھے چھوڑ کر خوف کے ما رے باہر کی طرف بھا گے اور سکول کے باہر سے چند لو گو ں کو وہاں لے آئے ۔ جب وہ وہا ں پہنچے تو انہو ں نے کیا دیکھا کہ وہا ں کوئی کھوپڑی نہ تھی اور میں وہیں بے ہو ش پڑا ہو اتھا اور گیند میرے پا س پڑی تھی ۔ میرے دوست مجھے فوراً قریبی ڈاکٹر کے پا س لے گئے جہا ں تقریبا ً ایک گھنٹے کے بعدمجھے ہو ش آیا۔ میرے ساتھ میرے والدین بھی وہیں کھڑے تھے ۔ وہ مجھے گھر لے آئے اورمجھے سخت ڈانٹا کہ آج کے بعد تم کہیں نہیں کھیلنے جائو گے۔ آج میں گورنمنٹ ڈگری کا لج شیخوپورہ میں گریجویٹ کا طا لب علم ہو ں لیکن آج بھی جب مجھے یہ وا قعہ یاد آتا ہے تومجھ پر دہشت طاری ہو جا تی ہے ۔ انسان کی زندگی میں بے شمار ایسے وا قعا ت پیش آتے ہیں ، جنہیں انسا ن چاہے بھی تو نہیں بھلا سکتا ۔ یہ واقعہ 2002 ءکو میرے ما موں جان کے ساتھ پیش آیا ۔ قریباًدو سال پہلے میرے ما موں ہا رون الرشید کی شا دی تھی اور انہو ں نے شا دی کے مو قع پر ہمیں یہ وا قعہ سنایا ۔ ما مو ںکپاس کی خریداری کر تے ہیں اور اس وا قعہ کا تعلق بھی اسی کارو بار سے ہے ۔ مامو ں کہنے لگے میں کپا س کا کا رو بار تقریباً 1989 ءسے کر رہا ہو ں او ر الحمد اللہ علا قے میں اچھے تعلقات بھی ہیں ۔ میں گلزار پو ر شا م کو گیا ۔ راناعلی شیر عر ف لیلا کی کپاس خریدنا تھی۔ تقریباً 300 من کپاس میں نے خریدی اور ٹرالے پر لو ڈ کر ا دی اور خود موٹر سائیکل لے کر چلنے کے لیے تیا ر ہوا لیکن رانا علی شیر نے مجھے روکنے کی کوشش کی کہ را ت کافی ہو چکی ہے۔آج رات یہیں میرے پا س گزار لو لیکن اس کے اصرا ر کے با و جو د میں نہ رکا اورمیں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور چل پڑا۔ سر دی بہت زیا دہ تھی ۔ میںنے ہا تھو ں پر دستانے چڑھائے ہوئے تھا اور شال کو اوڑھ رکھا تھا ۔ آہستہ آہستہ سفر گزرتا رہا۔ اسی راستے میں ایک دربارآتا ہے ۔جسے پیر حمیدالدین کا دربار کہتے ہیں ۔یہ بہت پرانا در بار ہے ۔ سنسان علا قے میں درختو ں کے جھرمٹ میںاور سڑک کے بالکل کنار ے پر یہ واقع ہے ۔ میں جیسے ہی دربار کی حدود سے نکلا تو میرے سامنے ایک بکری کا بچہ آگیا ۔دور نزدیک کوئی مکان نہیں تھا ۔ میں نے مو ٹر سائیکل کو رو کا اور اس بکری کے بچے کو اٹھا کر اپنے آگے بٹھا لیا ۔ ابھی جمالا پہنچنے میں تھوڑا سفر باقی تھا کہ بکری کا بچہ انسانی بچے کی شکل میں آگیا۔ میں نے زور سے جھٹکا دے کر اسے ایک طر ف پھینک دیا جیسے ہی وہ نیچے گرا اچانک اس نے ایک عورت کی شکل اختیا ر کر لی اور مجھے کہنے لگی کہ تمہا ری قسمت اچھی تھی کہ تم بچ گئے ۔ میں نے جلدی سے مو ٹر سائیکل بھگا یا اور گھر آکر ہی بریک لگائی۔ میں بجائے سر دی کے کا نپنے سے، خوف سے کانپ رہا تھا اور اتنی سر دی ہونے کے با وجود مجھے پسینے آئے ہوئے تھے ۔ میں جلدی سے آکر بستر میں گھس گیا ۔ اب مجھے نیند نہیں آرہی تھی ۔ اتنا خو ف مجھے زندگی میںکبھی نہیں آیا ۔ اس وا قعہ کے بعد میں تین دن تک بخا ر میں مبتلا رہا ۔ آج وہ واقعہ یا د کرتا ہو ں تو میرے رونگھٹے کھڑے ہو جا تے ہیں ۔ ماموں سلامت مو ضع جمالا تحصیل دنیا پو ر میں مقیم ہیںاور نمازپنجگانہ بڑی پابندی سے ادا کر تے ہیں ۔ خداان کے رزق میں برکت دے۔ (آمین )
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 699 reviews.