Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

جسمانی تکالیف اور امراض میں جسمانی تکالیف اور امراض میں مبتلا رہتی ہوں، پہلے مجھے بخار ہوا جو دو ماہ بعد جا کر ختم ہوا پھر دونوں ہاتھوں میں جلد ی مرض ہو گیا۔ چار ماہ بعد جا کر بمشکل دور ہوا۔اب ایک د و سر ا جلدی مرض ظاہر ہو گیا ہے جس کا علاج کرا رہی ہو ں ، میں نما ز کی پابند ہوں اور یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد میں نے شروع کیا ہے۔ مسلسل بیماری نے مجھے ذہنی طور پر پریشان کیا ہواہے اور طرح طرح کے خدشات ستاتے رہتے ہیں۔ (شازیہ ، کراچی ) جواب: صبح و شام پانی پر چھیاسٹھ مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ، یَااللّٰہُ، یارَحِیمُ، یَامُرِیدُدم کرکے پی لیا کریں ۔ فی الحال یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد نہ کریں صرف مذکورہ وظیفے پر عمل کریں۔ کم از کم تین ماہ عمل کیا جائے انشاءاللہ ذہنی پریشا نیو ںاور امراض کی زیادتی سے اللہ تعالیٰ محفوظ فرمائیں گے ۔ بیماری سے حفاظت میرے بیٹے کو مرگی کی تکلیف ہے جس کا بہت علاج کروایا مگر افاقہ نہیں ہوا۔عام روٹین میں وہ ٹھیک رہتا ہے لیکن جب دورہ پڑتا ہے تو پھر طبیعت جلدی سنبھلتی نہیں۔ سارے گھر میں پریشانی ہے۔ (ریحانہ، راولپنڈی) جواب: آپ باوضو حالت میں سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر نمک پر دم کریں اوراسے بیمار اس طریقہ سے استعمال کرے کہ ہر روز کھانے سے پہلے اوربعد میں سونے سے پہلے جاگنے کے بعد روزانہ چھ بار نمک چکھ لیا کرے۔ اگر مرض میں اضافہ دکھائی دے تو تب بھی نمک کا استعمال تین ماہ تک جاری رکھے اگر مریض اس پر عمل کرے تو اس مرض سے ہمیشہ جان چھوٹ جائے گی۔ (انشاءاللہ) دین سے دوری میرے والددین کی طرف سے غافل ہیں،گھر والوں سے ان کا برتائو سخت ہوتا ہے اور غصے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، باہر والوں سے بھی الجھ پڑتے ہیں۔ گھر کا خیال رکھتے ہیں اور اپنی بیٹیوں پر بھی پوری توجہ دیتے ہیں لیکن ان کی مذکورہ کمزوریوں نے خوبیوں کو ضائع کر دیا ہے۔ ہماری ازحد خواہش ہے کہ وہ اپنے اوپر کنٹرول حاصل کر لیں اور اپنے فرائض پر توجہ دیں۔(عمران، سرحد) جواب: صبح سورج نکلنے سے پہلے کوئی فرد وضو کے پانی پر ایک بار یَاوَدُودُ دم کرکے پانی کو محفوظ کر لے اور کسی مناسب وقت پر والد کو پلا دیا کرے۔ اس عمل کو کئی ماہ تک جاری رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے ہر نماز کے بعد والد صاحب کیلئے دعا کیا کریں۔ امتحان میں کامیابی جماعت اول سے لیکر تھرڈ ایئر تک اچھی طالبہ رہی۔ آج سے دو سال قبل امتحان میں پوری محنت کی اور دل لگا کر پڑھا لیکن ذہن مضامین کو پوری طرح سمجھنے سے قاصر رہی۔ یہ معاملہ صرف ”قانون“ کے مضمون سے متعلق تھا جو کسی طرح ذہن میں محفوظ نہیں رہتا تھا، باقی مضامین سمجھ لیتی تھی۔ اس صورت حال نے ذہن پر شدیدپریشانی اور الجھن طاری کر دی۔تھوڑا بہت جو سمجھتی وہ بھی ذہن سے نکل جاتا تھا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ سالانہ امتحان میں دو پرچوں میں ناکام ہوگئی۔ میرا دل اچا ٹ ہو گیا اور قانون کی کتاب دیکھنے کے بعد تو شدید الجھن پیدا ہو نے لگی۔ میں نے دوبارہ امتحان دیا لیکن ناکام ہوئی۔ اب کچھ عرصہ بعد تیسری بار امتحان دینے والی ہوں اور چاہتی ہوں کہ ہر حال میں امتحان پاس کر لوں۔ ذہنی صلاحیت میں اضافے اور امتحان میں کامیابی کیلئے کسی اسم یا وظیفے کی طالب ہوں۔(نوشین،مردان) جواب: خط کے مندرجات ظاہر کرتے ہیں کہ قانون کا مضمون آپ کے مزاج اور استعداد سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اگر یہ بات درست ہے تو آپ کو چاہیے کہ مضمون تبدیل کر لیں۔ زبردستی کرنا بہتر نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روزانہ نماز عشاءکے بعداَلمَلِکُ القُدُّوسُ ایک سو ایک بار پڑھ کر دعا کیا کریں۔ رات کو سونے سے پہلے وضو کرکے بیٹھ جائیں اور تصور کریں کہ آپ عرش الٰہی کے نیچے موجود ہیں۔ اس تصور کے ساتھ ہی دل ہی دل میں الَاَاِنَّہ بِکُلِّ شَی ٍ مُحِی ط (سورۃ حم السجدہ آیت نمبر54)کا ورد اندازاً دس منٹ تک کریں۔ نماز فجر کے بعد ایک سو ایک بار یَارَحِیمُ پڑھا کریں۔ ذہانت اور صلاحیتوں میں اضافہ میں ذہنی پریشانی میں گرفتار ہوں۔ میں اپنی زندگی میںکوئی کامیابی حاصل کرکے نمایاں ہونا چاہتا ہوں لیکن مشکلات اور رکاوٹیںحائل ہیں۔ مجھے اعلیٰ تعلیم کے حصول کا بہت شوق ہے اور میں نے ماسٹرز بھی کیا ہوا ہے لیکن جب میری مطلوبہ پوزیشن نہیں آئی تو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا۔ میں نے پھر ایک کورس میں دن رات محنت کی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب سوچ سوچ کر ہلکان ہو گیاہوں۔ آنکھوں سے اکثر آنسو بہنے لگتے ہیں۔ میں صرف کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہوں، کوئی ایسا عمل بتائیں کہ میری ذہانت اور ذہنی قوتوں میں اضافہ ہو جائے تاکہ میں تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کرکے مایوسی سے نجات حاصل کر لوں۔(سلیمان،نذیر) جواب: ذہنی صلاحیت میں اضافے اور شعوری قوتوں کو متحرک کرنے کیلئے روزانہ نکلتے سورج کی روشنی کو دس منٹ دیکھتے ہوئے سات بار سورہ اخلاص کا ورد کر لیا کریں لیکن براہ راست سورج کو نہ دیکھیں اور نہ ہی تیز روشنی پر نظر جمائیں۔ نماز عشاءکے بعد اول و آخر درود شریف کے ساتھ ایک سو ایک بار اَلمَلِکُ القُدُّوسُ پڑھ کر کامیابی کی دعا کیا کر یں۔ مسلسل بیمار میری صحت ہمیشہ سے خراب رہی ہے، کوئی نہ کوئی مسئلہ درپیش رہتا ہے۔ اکثر سردرد رہتا ہے اور کبھی دورے کی تکلیف ہو جاتی ہے۔ کبھی ٹانگوں اور بازوئوں میں درد کی لہربے چین کر دیتی ہیں۔ سردرد شروع ہو جائے تو چوبیس گھنٹے رہتا ہے۔ بہت سی دوائیں استعمال کیں لیکن وقتی آرام کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا۔ سر کے بال بھی کم ہوتے جارہے ہیں۔ چہرے پر خصوصاً اور جسم پر عموماً تلوں کی کثرت ہو گئی ہے۔ کچھ اسی طرح کا مسئلہ بہن کے ساتھ بھی ہے۔ صحت اور تندرستی کیلئے کوئی موثر دعا یا اسم ورد کیلئے تجویزکر دیں۔ (یاسمین، مظفر گڑھ) جواب: چکنائی‘ تیز نمک‘ گوشت کے استعمال میں زیادتی سے پرہیز کریں۔ صبح و شام پانی پر یَا اَللّٰہُ، یارَحِیمُ، یَامُرِیدُ یَابَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَابَدِیعُ چھیاسٹھ مرتبہ دم کرکے پیا کریں۔ صبح کے وقت نکلتے سورج کی ہلکی روشنی کو دیکھتے ہوئے ایک بارسورئہ فاتحہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ انشاءاللہ جلد طبیعت صحت کی طرف راغب ہو جائے گی۔ شک کا پیدا ہونا میں نے پہلے خط لکھا تھا جس میں دو بڑے مسائل کی نشاندہی کی تھی۔ ایک یہ کہ میرے اندر شک بہت بڑھ گیا ہے خصوصاً شوہر پر شک زیادہ کرتی ہوں۔ دوسرا مسئلہ یہ تھا کہ میرے ہاں اولادپیدا نہیں ہوئی۔ آپ نے بتایا تھا کہ رات کو سوتے وقت اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَی ٍ قَدِیرکا ورد کیا جائے اور صبح کے وقت سورئہ الناس اور سورئہ فلق کھجور پر دم کرکے کھائیں۔ بفضل الٰہی شک اور وسوسوں کا بہت حد تک سدباب ہو گیا ہے لیکن اولاد کا مسئلہ ابھی باقی ہے ۔ آپ مجھے یَااَللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ روزانہ تین سو بار پڑھنے کی اجازت بھی دے دیں کہ آپ نے کسی کو ترقی اور معاشی فراخی کیلئے یہی اسماءپڑھنے کو دیئے تھے۔ تندر ستی کیلئے یَاسَلَامُ بھی پڑھنا چاہتی ہوں۔ (شا ہین ، پشاور) جواب: آپ یَااَللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ کا ورد نماز فجر یا نماز عشاءکے بعد کر لیا کریں۔ دن میں کسی نماز کے بعد ایک سو بار یَاسَلَامُ پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ اولاد کیلئے تشخیص اور علاج کے ساتھ نماز فجر کے بعد ایک ایک بار سورئہ مریم پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کر یں۔ قد چھوٹا ہے میری عمر اٹھارہ سال ہے لیکن قد چھوٹا ہے جس کی وجہ سے میں سخت پریشانی میں مبتلا ہوں۔ عنقریب میری شادی بھی ہونے والی ہے‘ احساس کمتری بڑھتا جارہا ہے۔ قد میں اضافے کیلئے کوئی وظیفہ بتائیے۔(عبداللہ ،حیدرآباد) جواب: صبح و شام پانی پر اکتالیس بار الٰرٰ تِلکَ آیَاتُ الکِتَابِ المُبِینِ۔(سورہ یوسف :1) الرَّحِیمُ الرَّحِیمُ الرَّحِیمُ یَااَللّٰہُ یَامُرِیدُ دم کرکے کم از کم چھ ماہ تک پئیں اور ذہن سے پریشانی نکال دیں۔ انشاءاللہ نتیجہ سامنے آجائے گا۔ اللہ پر یقین رکھیں۔ مختلف قسم کے خیالات میرے ساتھ ہمیشہ سے یہ معاملہ رہا ہے کہ میں جس کام کو شروع کرتا ہوں پہلے تو کامیابی کے آثار نظر آتے ہیں لیکن پھر ایسی رکاوٹیں پیش آتی ہیں اور ایسے حالات سامنے آتے ہیں کہ کام نامکمل رہ جاتا ہے یاناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کام کے بارے میں زیادہ سوچوں، اسی میں ناکامی ہوتی ہے۔ میری والدہ کہتی ہیں کہ تم کام میں دلچسپی نہیں لیتے جبکہ میں ہر کام بڑی محنت سے اور وقت پر انجام دینے کی کوشش کر تا ہوں۔ علاوہ ازیں رات کو سونے کیلئے لیٹتا ہوں تو دو گھنٹے تک نیند نہیں آتی اور مختلف خیالات میں گھر جاتا ہوں۔ (محمدبلال علی، ملتان) جواب: آپ کیلئے جملہ مسائل پر قابو پانے میں اسماء یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد مناسب و موثر ثابت ہوگا۔ فارغ اوقات میں یا کام میں مشغول رہتے ہوئے بھی ان اسماءکو پڑھا کریں۔ کثرت سے پڑھنا ضروری ہے ۔ انشاءاللہ جلد اثرات ظاہر ہوں گے۔ علاوہ ازیں رات کو سونے سے پہلے بستر پر بیٹھ کر گیارہ بار یَااَللّٰہُ یَا بَدِیعُ یَا حَفِیظُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ اس طرح تین بار کیا جائے۔ بفضل خدا مزید فوائد حاصل ہوں گے۔ اس عمل کو کم از کم چالیس روز کیا جائے۔ نیک اور پختہ ارادہ میرے خیالات نیک اور ارادے پختہ ہیں لیکن لوگ میری راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ میں ایک حساس لڑکی ہوں۔ لوگوں کی باتوں کا بہت اثر لیتی ہوں۔ یہ باتیں میرے ذہن میں گردش کرتی رہتی ہیں اور ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہیں۔ میرے اندر بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو جاتا ہے۔ کسی بھی کام کو کرتے وقت لوگوں کا خیال آتا ہے کہ وہ کیا کہیں گے؟ میں چاہے کتنا ہی اچھا کام کروں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ لوگ اس کو اچھا نہیں سمجھتے اور اور میرے متعلق بدگمان رہتے ہیں۔ اسی وجہ سے میں لوگوں سے میل جول نہیں رکھتی ۔ ایک نامعلوم خوف میرے اندر متحرک رہتا ہے۔ بہت سے اندیشے اور وسوسے پریشان کرتے ہیں۔(فضا، ساہیوال) جواب: رات کو سونے سے پہلے ایک سو ایک بار اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیر کا ورد کرکے ہاتھوں پر دم کریں اور بعد میں پورے چہرے پر پھیر لیں۔ نماز فجر کے بعد ایک سو ایک بار یَاوَارِثُ کا ورد کرکے اپنے قلب پر دم کر دیا کریں۔ ان دونوں وظائف پر کم از کم دو ماہ تک عمل پیرا رہیں۔ فضائیہ میں جانے کا شوق میرے بیٹے کو فضائی افواج میں جانے کا بہت شوق ہے اور اس کیلئے وہ محنت بھی کر رہا ہے۔ کامیابی کیلئے کوئی دعا یا ورد تجویز کریں نیز صحت و زندگی کیلئے بھی کوئی دعا بتائیں۔ (والدہ علی ، ساہیوال) جواب: بیٹے سے کہیں کہ وہ نماز عشاءکے بعد کسی بھی وقت ایک سو ایک بار اَلمَلِکُ القُدُّوسُ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے کامیابی کی دعا کیا کرے۔ صحت کیلئے روزانہ کسی وقت ایک سو ایک بار یَاسَلَامُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پانی پی لیا کریں۔ اللہ تعالیٰ رحم و کرم فرمائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 698 reviews.