Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موبائل‘ پانچ ہزار اور سوٹ تینوں مل گئے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

میں اللہ پر بھروسہ کیا اور وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ صبح جب دوبارہ اس جگہ کام کرنے گیا تو جس مقام پر کام کررہا تھا وہاں پیسے حفاظت سے پڑے ہوئے تھے۔ حالانکہ اس جگہ اور بھی مزدورکام کررہے تھے

گمشدہ بچہ فوری مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور ہر جمعرات کو درس روحانیت و امن سننے تسبیح خانہ میں ضرور جاتی ہوں جس سے میرے بہت سے روحانی و جسمانی مسائل حل ہوتے ہیں۔ ابھی پچھلی جمعرات کو درس کے اختتام پر ایک عورت روتی ہوئی ملی کہ اس کا بچہ گم ہوگیا ہے‘ میں کافی دیر اس کے ساتھ ڈھونڈتی رہی‘ ساتھ ساتھ ماہنامہ عبقری میں آپ کے روحانی کالم میں دیا گیا وظیفہ خود بھی پڑھتی رہی اور اس عورت کو بھی کہا کہ لگاتار اس کو پڑھے۔ جو بھی راستہ میں ملتا اس کو بھی ان سے بھی کہا کہ اس کے بچے کیلئے یہی وظیفہ پڑھیں۔ پھر میں پڑھتی ہوئی پریشان اپنے گھر چلی گئی جب اگلی جمعرات درس پر تسبیح خانہ آئی تو وہاں عورتوں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس کا بچہ کوئی نامعلوم اسے پکڑا گیا تھا اور وہ خاتون خوشی خوشی دعائیں دیتی اپنے گھر کو چلی گئی تھی۔اسی طرح ایک مرتبہ میری والدہ کے ہمسایہ میں ایک بچہ گم ہوگیا‘ وہ لوگ بہت پریشان تھے‘ میں نے ایسے ہی اپنی والدہ کو فون کیا تو میری والدہ نے بتایا کہ ہمسائیوں کا صبح سے بچہ گم ہوا ہے ابھی تک نہیں ملا جس کی وجہ سے سب بہت پریشان ہیں۔ میں نے اپنی والدہ کو بھی یہی وظیفہ بتایا اور انہیں کہا کہ جن کا بچہ گم ہوا ہے انہیں بھی جاکر یہی وظیفہ بتائیں اور میں نے خود بھی ایک تسبیح پڑھ کر اللہ کے حضور دعا کی۔ جب شام کے وقت میں نے دوبارہ فون کیا تو معلوم ہوا کہ ان کا بچہ مل گیا ہے۔ الحمدللہ۔ (م،ن،ط)
گم شدہ موبائل مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سےپڑھتی ہوں اس میں موجود ٹوٹکے اور وظائف بہت کمال کے ہوتےہیں۔ ایک عمل ’’گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانے کا وظیفہ‘‘ کے نام سے عبقری میں گزشتہ کئی ماہ سے چھپ رہا ہے یہ بہت لاجواب ہے۔ میری کوئی بھی چیز گم ہوجائے میں صرف یہی وظیفہ پڑھنا شروع کردیتی ہوں تو چیز مجھے مل جاتی ہے۔ ایک مرتبہ میرے بیٹے کا گھر سے باہرموبائل گرگیا‘ بیٹے نے پڑھنا شروع کردیا اور ساتھ ساتھ موبائل ڈھونڈنا شروع کردیا۔ اس کو موبائل جس جگہ گرا اسی جگہ بحفاظت مل گیا۔ کسی کی نظر موبائل پر نہ پڑی۔ (عنبرین اشتیاق)
موبائل‘ پانچ ہزار اور سوٹ تینوں مل گئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو بہت خوش رکھے‘ دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ عبقری کو تاقیامت لوگوں کیلئے پورے عالم کیلئے امن کا ذریعہ بنائے رکھے اور آپ کو اور آپ کی نسلوں کو سدا تسبیح خانہ سے اخلاص کے ساتھ جوڑے رکھے۔ آمین ثم آمین۔ میں آپ کا روحانی کالم ’’گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانے کا وظیفہ‘‘ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس میں موجود واقعات پڑھ کر اس وظیفے پر اعتماد اورزیادہ بڑھتا ہے۔ اس وظیفے کے حوالے سے میرے بھی چند مشاہدات ہیں۔ 1۔ میرے پانچ ہزار گم ہوگئے تھے‘ میں نے تین دن یَا رو رو کے پڑھا اس دوران عبقری کا روحانی اجتماع بھی تھا‘ اتوار کے روز دعا میں شرکت کی تو جب واپس آئی تو آتے ہی میرے پیسے مجھے مل گئے۔ 2۔ میرے بھائی کا سوٹ نہیں مل رہا تھا‘ ڈھونڈ ڈھونڈ کے پاگل ہورہی تھی تو اسی وظیفے کے برکت سے ایک منٹ میں ہی سوٹ مل گیا‘ ابھی صرف چھ یا سات مرتبہ ہی پڑھا تھا۔ 3۔ ایک مرتبہ میں اپناموبائل کسی جگہ رکھ کر بھول گئی‘ ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئی مگر موبائل نہ ملا۔ صرف یہی کلمات ایک مرتبہ ہی پڑھے تھے کہ موبائل مل گیا۔ (پوشیدہ)ْ
گمشدہ قیمتی سم وظیفے سے مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری بہت اچھا رسالہ ہے‘ ہم نے اس سے بہت فائدہ پایا ہے۔ اپنا ایک مشاہدہ عرض کرتا ہوں۔ میری سم گم ہوگئی تھی جس میں بہت ضروری نمبرز تھے‘ بہت ڈھونڈا نہیں ملی‘ اچانک میرے ذہن میں عبقری میں دیا گیا ایک وظیفہ آگیا‘ رات بہت کوشش کی لیکن سم نہیں ملی‘ صبح بھی تلاش کی لیکن نہیں ملی جب یہ وظیفہ شروع کیا تو صرف دس منٹ کے اندر اندر سم مل گئی اور وہاں سے ملی جہاں رات بھر تلاش کرتا رہا۔ میں پلمبر کا کام کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ کسی کے گھر کام کررہا تھا جب رات کو گھر آیا تو جیب چیک کی تو اس میں پیسے نہ تھے‘ بہت سوچا مگر ذہن میں کچھ نہ آیا۔ میں اللہ پر بھروسہ کیا اور وظیفہ

پڑھنا شروع کردیا۔ صبح جب دوبارہ اس جگہ کام کرنے گیا تو جس مقام پر کام کررہا تھا وہاں پیسے حفاظت سے پڑے ہوئے تھے۔ حالانکہ اس جگہ اور بھی مزدورکام کررہے تھے مگر الحمدللہ کسی کی بھی نظر پیسوں پر نہ پڑی۔ (مزمل حسین)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 970 reviews.