Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

شوگر کے مرض کیلئے میرا آزمودہ ٹوٹکہ!
ھوالشافی: مرمکی، کندر لوبان، ہینگ، ایلوا، کلونجی ہر ایک دوا پچاس گرام لے لیں۔ (کسی اچھے پنسار کی دکان سے خالص چیزیں لیں)۔ پھر ان جڑی بوٹیوں کو صاف کرکے ان کو کسی شیشے کےگلاس میں بھرلیں اور پھر جتنا گلاس بھرا ہے اس کے مطابق سات گنا پانی لیں اور کسی دیگچی میں ڈالیں۔ ادویات بھی ڈال کر ابالیں۔ اچھی طرح ابالیں اور اسٹیل کے بڑے چمچے یا لکڑی کی ڈوئی سے ہلاتے رہیں۔ اچھی طرح ابل جائیں تو اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ اس کے بعد چھان کر صاف شیشےکی بوتلوں میں بھرلیں، دوا تیار ہے۔
شوگر کے مریض صبح نہار منہ ایک چھوٹا کپ یا پیالی میں پانچ کھانے کےچمچ ڈال کر پئیں۔ چالیس دن مسلسل پئیں۔ چالیس دن کے بعد بجائے روزانہ ایک دن چھوڑ کر تین سے چار دن پئیں اس کے بعد بالکل بند کردیں۔ بڑی عمر کے مردو خواتین کیلئے انتہائی مفید نسخہ ہے۔ جس کے مستقل صبرو ضبط کے ساتھ استعمال کرنےسےکامیابی ہوگی۔(نسخہ کھارا، کڑوا، بدبودارہوگا مگر مسلسل استعمال کیا جائے) دوائی کے استعمال کے دوران پرہیز کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔ میرا خود آزمایا ہوا اور مؤثر نسخہ ہے۔ یہ نسخہ پیشاب کی خرابیوں جیسے چربی آنا، کریٹنین آنا اور غدود کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
لاکھوں کے مرض کا مفت میں علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رب کریم کا خاص کرم ہے کہ اس ذات پاک نے اپنی مخلوق کی خدمت کیلئے آپ کو چن لیا ہے۔ آپ پر اسی رب کریم کا کرم ہی تو ہے کہ آپ کوئی نسخہ چھپاتے نہیں آپ بغض کے خلاف زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی طور پر جدوجہد کررہے ہیں۔ ایسی فراخ دلی قسمت والوں کو ہی نصیب ہوتی ہے۔ آج دکھی انسانیت آپ کی فراخدلی کے باعث شفاء سے مستفید ہوکر آپ کو دعائیں دے رہی ہے۔ میں کافی عرصے سے عبقری کی قاریہ ہوں‘ میں اور میرے گھر والے بڑے شوق سے پڑھتے ہیں‘ بار بار پڑھتے ہیں‘ عبقری ہر بار پڑھنے پر نیا ہی لگتا ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میرے پاس ایک گھریلو نسخہ ہے جو میں عبقری کی نذر کرتی ہوں۔ نایاب نسخہ ہے یہ نسخہ مجھے میری والدہ سے ملا تھا اور والدہ کو اپنے نانا سے جو کہ ہندوستان میں حکیم تھے۔ یہ نسخہ میں نے خود بھی استعمال کیا ہے اور لوگوں کو بھی کروایا ہے سب کو سوفیصد رزلٹ ملا ہے‘ بیماری جڑ سے ختم ہوجاتی ہے۔ دوبارہ نہیں ہوتی۔ اگر کبھی دوبارہ ہوبھی جائے تو یہ نسخہ استعمال کریں۔ میرا سر ٹھنڈا ہوجاتا تھا‘ شدید ٹھنڈ لگناشروع ہوجاتی تھی‘ گرم کپڑوں سے بھی کچھ فرق نہ پڑتا تھا، مجھے ڈاکٹر کے پاس لے جاتے‘ مہینہ مہینہ بھر ہسپتال میں داخل رہتی تھی کچھ فرق نہیں پڑتا تھا،ڈاکٹروں کی سمجھ کچھ نہیں آتا تھا‘ لاکھوں روپے برباد کیے اللہ تعالیٰ نے مفت میں شفاء عطا فرمادی۔ھوالشافی: گندم کا آٹا بغیر چھنا ہوا لے لیں۔ آٹے کی طرح گوند لیں‘ تھوڑا سخت رکھیں۔ ایک انچ موٹی روٹی پکالیں توے پر روٹی کچی پکی رکھنی ہے۔ روٹی اتنی بڑی پکائیں کہ آپ کے سر کے اوپر آجائے۔ کانوں کے اوپر نہیں رکھنی‘ کان باہر رہنے دیں‘ گرم گرم رکھنی ہے جتنی آپ برداشت کرسکیں۔ جب روٹی ٹھنڈی ہوجائے اتار دیں‘ روزانہ تازہ روٹی پکا کر رکھنی ہے‘ دو دن، گیارہ دن یا اکیس دن اس سے زیادہ نہیں۔ عام درجہ حرارت میں بیٹھیں۔ کوئی کپڑا وغیرہ اوپر نہیں دینا۔ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (شمشاد کوثر‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ)
ہر روز سو حاجتیں پوری
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عرصہ تقریباً دو سال سے باقاعدہ ماہنامہ عبقری پڑھ رہا ہوں۔ اس کی لکھی ہوئی تمام چیزوں کو پڑھ کر دل کو سکون ملتا ہے۔ اسے پہلے بھی میں رسالہ عبقری میں تحریر لکھ چکا ہوں اور رسالہ میں شائع بھی ہوچکی ہے لیکن اب میں ایک آزمودہ درود شریف آپ کی خدمت اقدس میں پیش کررہا ہوں۔ امید کرتا ہوں اس درود پاک کو قارئین بہت زیادہ پڑھ کر زیادہ سے زیادہ انوارات حاصل کریں گے۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اَفْضَلِ بَیْتِہٖ۔ جو شخص اس درود پاک کو ہر روز سو بار پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا ان میں سے تیس دنیا میں اور ستر آخرت میں پوری ہوں گی۔ انشاء اللہ۔ (افضل الصلوٰت) (محمد یٰسین کھٹانہ‘ دینہ)
چہرے کے بالوں کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری کے سابقہ شمارے میں پڑھا ہے کہ آپ کو چہرے کے غیرضروری بالوں کیلئے نسخہ جات کی ضرورت ہے تو میں بھی آپ کو ایک نسخہ لکھ رہی ہوں جو چہرے کے غیرضروری بالوں کیلئے تو نہیں ہے ہاں البتہ غیرضروری بالوں کیلئے مفید ضروری ہے ویکسنگ اور تھریڈنگ کے بعد بال زیادہ مضبوط اور سیاہ آنا شروع ہوجاتے ہیں تو ضروری ہے کہ ان کی جڑوں کو کمزور کردیا جائے اس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے اپنی جلد چیک کرلیں کہ الرجک تو نہیں ہے یا جلدکےبہت زیادہ نازک حصوں پر مت لگائیں ورنہ جلد پھٹنے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔
نسخہ نمبر 1: غیرضروری بالوں کی جڑیں کمزور کرنے کیلئے تھریڈنگ کے بعد آک میں سے جو دودھ نکلتا ہے انگلی کی مدد سے مساموں میں نیچے سے اوپر کی طرف لگائیں اور گھنٹہ دو گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر دھو دیں‘ آزمودہ ہے‘ ہروقت تھریڈنگ کے بعد استعمال کریں۔
نسخہ نمبر2: یہ نسخہ چہرے پر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے یہ میں نے کہیں سنا ہے کہ پانچ سے چھ انڈے سخت ابال لیں اور زردیاں الگ کرلیں پھر دھیمی آنچ پر زردیوں کو رکھ دیں۔ زردیاں جلالیں ساتھ میں الٹ پلٹ بھی کرتی رہیں جب اچھے سے جل جائیں تو ان میں سے ایک سے ڈیڑھ چمچ تیل نکلے گا اس تیل میں چٹکی بھر پسا نوشادر ڈال دیں‘ مکس ویکسنگ تھریڈنگ کے بعد اسی طرح مساموں میں نیچے سےاوپر کی طرف لگائیں تو اس سے بھی بالوں کی جڑیں کمزور ہوجائیں گی۔ یہ دونوں نسخہ جات ہر دفعہ تھریڈنگ کے بعد استعمال کرنے ہیں۔(ش،ی)
میاں بیوی میں محبت کیلئے میرا آزمودہ عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے کہ مزاج گرامی بخیریت ہوں گے‘ ہم عبقری کے بالکل نئے قاری ہیں‘ عبقری کی ماشاء اللہ جتنی بھی تعریف کی جائے اتنی ہی کم ہے۔ ہماری تو دعا ہے کہ اللہ عزوجل عبقری اور اس کے سارے عملہ کو دین دنیا اور آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے اور عبقری کے عملہ کو ‘ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم و علامہ لاہوتی پراسراری دامت برکاتہم کو صحت تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین!۔ حضرت حکیم صاحب! آپ نے عبقری کی وساطت سے میاں بیوی کی محبت کے بارے میں عمل پوچھا ہے تو ہمارا یہ بارہا کا آزمودہ عمل ہے کسی عامل نے ہمیں بتایا تھا ہمیں گھر میں اس کی اشد ضرورت تھی تو انتہائی کامیاب رہا ہے۔ عمل یہ ہے: سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 102 ہے‘ اکیس بار روزانہ کسی ایک وقت میں پڑھنی ہے جبکہ اس آیت مبارکہ میں ’’ھاروت و ماروت‘‘ کا ذکر ہے اس جگہ پہنچ کر تکرار کرنا ہے یعنی اکیس مرتبہ یہ الفاظ ’’ھاروت و ماروت‘‘ ادا کرنے ہیں اسی طرح یہ عمل اکیس یا اکتالیس دن کا ہے۔مقصد حاصل ہونے کے بعد پڑھ لیا جائے تو زیادہ برکت حاصل ہوتی ہے۔ زوجین میں سے متاثرہ فرد پڑھے۔ اگر معاملات اختتام تک پہنچ چکے ہوں تو اکتالیس مرتبہ ان آیات کو پڑھیں اور اکتالیس مرتبہ تکرار بھی کرنا ہے۔
معدہ کی سوزش کیلئے بیس سال سےآزمودہ نسخہ: علاوہ ازیں ہمارا خاندانی تعلق طب سے جڑا آرہا ہے معدہ کی سوزش کا یہ نسخہ بھی تقریباً بیس پچیس سال سے ہم اپنے مطب میں چلا رہے ہیں‘ معمولی اجزاء ہیں یقیناً قارئین کرام کو بھرپور فائدہ ہوگا۔ ھوالشافی: جوزماثل ایک تولہ‘ فلفل سیاہ دو تولہ‘ نوشادر تری دو تولہ‘ گیرو دو تولہ۔ سب ادویہ کو علیحدہ علیحدہ کوٹ پیس کر ملالیں۔ سرخ رنگ کا سفوف تیار ہے۔ خوراک آدھ تا ایک رتی ہمراہ عرق سونف (کسی بھی اچھے دواخانہ کا) صبح، دوپہر اور شام کو ایک ایک خوراک لیں۔ کوئی خاص پرہیز نہیں۔ صبح نہار منہ استعمال کریں۔ (حکیم افتخار احمد‘ گوگیرہ)
سخت سے سخت مرض کیلئے
سخت سے سخت مرض کیلئے یا سنگین مقدمہ فتح ہونے کیلئے کا پڑھنا نہایت مجرب ہے۔ حضرت علاء حضری رحمۃ اللہ علیہ نے ان اسماء کو پڑھ کر چار ہزار آدمیوں کا لشکر لے کر بڑے زخار دریا میں بلاکشتی، بلاجہاز، بلا پل کے اتارا اور پار کیا۔ اس دعا کی وجہ سے خشک ریگستان میں خدا نے حضرت علاء رضی اللہ عنہٗ کیلئے مینہ برسایا۔ اگر کوئی ان اسماء کو ایک لاکھ اکیاون ہزار مرتبہ بطور ختم پڑھے گا تو اسی ہفتے میں بامراد ہوگا اور معمولی ضرورتوں کیلئے ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر دعا کرنا بھی کافی ہے(روحانی عملیات)۔تمام آفتوں کا مجرب علاج: ہر ایک مصیبت کیلئے اس مبارک نام کا ہروقت ورد رکھنا تمام آفتوں کا مجرب علاج ہے۔ حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو ایک مرتبہ ایک جلاد رہزن نے پکڑا اور قریب تھا کہ وہ آپ رضی اللہ عنہٗ کو شہید کردیتا کہ آپ نے اسی وقت مصیبت میں تین مرتبہ زبان سے نکالا اور اللہ تعالیٰ نے آسمان سے فرشتہ بھیجا جس نے بہت جلد جلاد کو قتل کیا آپ کو رہائی دی۔سجدے میں سو مرتبہ اس نام کا عشاء کے بعد پڑھنا لاعلاج مرضوں کی سخت دوا ہے۔ سخت سے سخت مصیبت سے نجات ملنے کا ذریعہ ہے۔ کسی مسلمان کو اس دولت سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ (طب روحانی) (محمد فاروق‘ مظفرگڑھ)
ہر مقصد پورا ،بارہا کا آزمودہ عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک عمل ہے جس کے کرنے سے انشاء اللہ ہر مقصد پورا ہوگا۔ عمل یہ ہے کہ جو بندہ چاہتا ہے کہ کائنات کا ہر کام اللہ جل شانہٗ میرے موافق کردے۔ اس کام کا تعلق روزی سے ہو‘ بیماری سے ہو یا اور کوئی ممکنات میں سے ہو۔ وہ بندہ سوموار‘ جمعرات اور جمعہ کا روزہ رکھے اور ان تین دنوں میں سو، سو نفل ادا کرے۔ پہلی رکعت میں سورۂ کافرون اور دوسری میں سورۂ اخلاص پڑھے۔ ہر دو رکعت کے بعد پانچ بار یہ دعا پڑھے

جب حاجتی پر پہنچیں وہاں اپنے مقصد کی دل میں نیت کرلیں اور یہ عمل 90 دن کریں۔ یعنی ہر سوموار، جمعرات اور جمعہ کو روزہ رکھ کر یہ عمل کریں۔ اللہ تعالیٰ کائنات کے ناممکن کام بھی ممکن بنادے گا۔ اس عمل کی ہر شخص کو اجازت ہے ۔ (محمداکمل فاروق ریحان ‘ سرگودھا)
میرے آزمودہ طبی و روحانی ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے اللہ تعالیٰ نے دعائے حزب البحر اور درود مقدس کی وجہ سے تمام بدنی بیماریوں سے تندرست کردیا ہے۔ الٹی اور پیچش نہ رکتے ہوں تو: ابمیں قارئین عبقری کو اپنے نانا مرحوم کا دم عطیہ بھیجتی ہوں اب میری امی یہ دعا کرتی ہیں جن بچوں کو الٹی اور پیچش نہ رکتے ہوں جس کو پوٹا کہتے ہیں۔ دور دور سے لوگ میرے نانا کے پاس آتے اور شفا پاتے تھے۔ دم یہ ہے:۔ پہلے سات مرتبہ درود شریف پھر سات مرتبہ سورۂ فاتحہ اور پھر سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر تین مرتبہ پھونک مارتے تھےا ور ساتھ تیل بھی دم کرتے تھے‘ مالش کرنے سے بھی آرام آجاتا تھا۔ آزمودہ ٹوٹکے: اگر کانٹا چبھ جائے اور نہ نکلتا ہو تو آک کا دودھ مسلسل لگانے سے نکل آتا ہے۔ 2۔ اگر گرنے سے یا کوئی چوٹ لگنے سے زخم بن گیا ہو تو ہلدی کو تیل میں گرم کرکے باندھنے سے پیپ بھی ختم ہوتی اور درد سے آرام ملتا ہے اور زخم بھی بھرجاتا ہے۔ 3۔ اگر شیشے گندے ہوجائیں تو سوکھا نیل بھگو کر لگانے کے بعد اتار دیں شیشے بالکل صاف شفاف ہوجائیں گے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ تاقیامت اس رسالے کو ترقی ملے اور لوگوں کے مسائل حل کرتا رہے۔ میری طرف سے اور میرے بچوں کی طرف سے آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو دلی دعائیں اور تندرستی کیلئے دعاگو۔ (س۔ک، ٹیکسلا)
سر کے بال لمبے کرنے کیلئے
محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک روحانی عمل سر کے بال لمبے کرنے کا ہے۔ یہ عمل بارہا کا آزمودہ ہے۔اس عمل کی برکت سے بال بہت جلد لمبے، چمکدار اور گھنے ہوجاتے ہیں۔ عمل یہ ہے کہ یہ الفاظ: سومرتبہ پڑھ کر اتنے پانی پر دم کریں جس سے اچھی طرح سر دھل جائے ہفتہ میں تین بار اس طرح دم کیے ہوئے پانی سے سر دھوئیں‘ اس عمل کی مدت ایک ماہ ہے۔عمل شروع کرنے سے پہلے بچوں میں میٹھی چیز بانٹ دیں۔ (محمدسہیل زبیری)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 967 reviews.