Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھریلو معالج بننے کے آسان گر (ڈاکٹر الفت حسین)

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

آپ بھی اپنے مشاہدات لکھیں صدقہ جاریہ ہے بے ربط ہی کیوں نہ ہوں لیکن لکھیں ضرور (ادارہ) دردگر دہ آپ گھر میں نہیں یا دوران سفر کسی شخص کو درد گردہ کا عا رضہ ہو گیا ہو ۔ درد گردہ دائیں طر ف کاہو یا بائیںطر ف کا ہو ۔ آپ بلا تخصیص اس آدمی کو تکلیف سے نجا ت دلا نے کے لیے بڑی الائچی 4 عدد کے دانے نکال کر نیم کوفتہ (کوٹ) کرکے ہمراہ پانی کھلا ویں ۔ بس دوا کے اندر جانے کی دیر ہے بفضل خدا تین چار منٹ میں آرام ہو جا تاہے ۔ اگر یہ بھی مو قع پر میسر نہ ہو تو پھر مٹی کا تیل ایک تولہ چائے میں ملا کر یا بغیر چائے کے پلا دیں ۔ اگر مٹی کاتیل بھی میسر نہ ہو تو پھر پٹرول کو استعمال میں لا کر مستفیذ کرنے کی کو شش کر یں ۔ اگرآپ جنگل میں ہیں اور موقع پر کوئی دوا بھی ملنا دشوار ہو تو پھر ایسی صور ت میں چو ہا کی مینگن (بیٹھ ) دو تین عدد نیم کو فتہ کر کے ہمراہ پانی کھلا ویں ۔ آنا ً فاناً فائدہ ہو گا ۔ ان شاءاللہ ۔ اگر چوہا کی بیٹھ نہ مل رہی ہو تو پھر خر گو ش کی دو عدد مینگن کھلا دیں۔ اس سے درد گر دہ اور پیٹ درد بھی دور ہو جا تاہے ۔ اگر ان میں سے کوئی چیز بھی میسر نہ ہو رہی ہو پھر آپ درخت جال ( جس کو پنجا بی زبان میں وَن کہتے ہیں ۔)یہ پو دا دو قسم کا ہو تاہے ۔ ایک کڑوا قسم کا اور اس کے پتے نہایت کڑوے ، کڑوی مولی جیسا ذائقہ ہو تاہے جو کہ بہت چر چرے ہو تے ہیں ۔ ڈیڑھ دو ما شہ کھلاویں۔ یعنی مریض تا زہ ہی چبا کر کھائے ۔ ان کے استعمال سے درد گر دہ ، درد پیٹ دور ہوکر پیٹ کی ہوا بھی خارج ہو جاتی ہے ۔ اگر باا مر مجبو ری ان میں سے کوئی چیز بھی نہ مل رہی ہو اور مریض درد گر دہ یا پیٹ درد سے چیخ ر ہا ہو تو ایسی صور ت میں آپ پہلے مریض کے دائیں ہا تھ کی گبی اپنے انگوٹھے اور شہا دت کی انگلی سے پانچ منٹ تک دبائے رکھیں ، اس کے بعد بائیں ہا تھ کی گبی کو پانچ منٹ تک دبائیں رکھیں درد غائب ہو جائے گا۔ ان شاءاللہ ۔ گبی سے مرا د ہا تھ کی شہا دت والی انگلی اور انگوٹھا کے درمیا ن جو گو ل دائرہ سا بنتا ہے ان کو درمیان سے شہا دت کی انگلی اور انگوٹھا کی مدد سے خو ب دبائیں اس عمل سے مریض کو بعض دفعہ قے بھی آجا یا کر تی ہے ۔ جس سے فاسد ما دہ نکل کر درد سے نجات مل جا تی ہے ۔ نو ٹ : چوہا کی مینگن(بیٹھ )جلا کر بھی دے سکتے ہیں ۔ اس طر ح نا پا کی ختم ہو جا تی ہے اور شر عی لحاظ سے بھی قابل استعمال بن جا تی ہے ۔ زکا م کا لگ جا نا زکا م اکثر کو موسم کی تبدیلی ۔ اچانگ گرم یا سرد ہوا کے لگنے یا کسی غذائی بے اعتدالی کی وجہ سے ہوا کرتا ہے ۔ آپ چاہے گھر میں ہو ں یا جنگل میں یا دوران سفر کہیں بھی جا رہے ہو ں اگر اس دوران کسی کو زکام ہو جائے ، نا ک میں خرا ش ہونے سے چھینکیں بار با ر تنگ کر رہی ہو ں ، نا ک سے پتلا پانی فر فر بہہ رہا ہو ، ساتھ درد کا عا رضہ بھی ہو ۔ ایسی صورت میں آپ پیا ز کا تھوڑا سا پانی نکال کر ناک میں بطو رنسوار استعمال کروائیں ۔ اس سے ناک کی سو زش ختم ہو کر چھینک آنا بند ہو جا تی ہے اور مریض تند ر ست ہو جا تاہے ۔ ہیضہ کا ہو نا اگر کسی شخص کو اچانک ہیضہ کی شکا یت لا حق ہو گئی ہو ، قے ، الٹی اور دست بکثرت آ رہے ہو ں ایسی صورت میں آب پیا ز چھ ما شہ جس میں نمک نصف ما شہ ملا یا گیا ہو، پلا ویں ، شدید تکلیف میں ہر دس منٹ کے بعد پلاویں ، جب کنٹرول ہو جائے تو دوا کا وقفہ بڑھا دیں ۔ اگر مریض کا بدن ٹھنڈا ہو گیا ہو تو پھر سر خ مر چ کے بیج آدھا ما شہ تا ایک ما شہ تھوڑے تھوڑے وقفہ سے ہمراہ پانی دیں ۔ اگر آپ گھر میں ہیں تو پھر ساتھ دار چینی ایک ماشہ ، لونگ 2 عدد ،پتی چائے والی 4 گرام کا قہوہ تیا ر کرکے ضرور پلا دیں ۔ مزید قے روکنے کے لیے کوئی بھی تر ش چیز مثلاً لیمو ں یا لیمو ں کا اچا ر وغیرہ ضرور کھلا ویں ۔ اچانک بے ہو ش ہو جا نا اگر کوئی شخص کسی وجہ سے بے ہو ش ہو گیا ہو تو ایسی صورت میں آپ نمک ایک ماشہ پانی ایک تولہ میں حل کر کے چھان کر دونو ں نتھنو ں میں د و تین قطرے ڈالیں ۔مریض بفضل تعالیٰ اٹھ کر بیٹھ جا ئے گا۔ درد قلب (انجا ئنا ) اگر کسی مریض کو درد قلب کا دورہ شروع ہو رہا ہو تو ایسی صورت میں فوری طور پر دس تولہ گرم پانی میں شہد دو تولہ حل کر کے تھوڑے تھوڑے وقفہ سے پلا تے رہیں ۔ درد قلب رک جا ئے گا۔ نمبر 2 : اجوائن دیسی 2 گرام ، پو دینہ تا زہ یا خشک 2 گرام ، انجیر 2 عدد ابا ل کر شہد ملا کر پلا دیں ۔ نمبر 3 : اجوائن دیسی دو گرا م ، زعفران 2 رتی بطور قہوہ پلاویں اگر مو قع پر کوئی چیز بھی میسر نہ ہو ، جیسے آپ ہوائی جہا ز پر سفر کر رہے ہو ں تو دردِ قلب روکنے کے لیے درج ذیل حر بہ استعمال کریں ۔ ماتھا کی پیشانی کے نیچے جہا ں سے ناک کی بنا وٹ شروع ہو تی ہے اور دونو ں طر ف کی آنکھو ں کے کونے نا ک سے ملتے ہیں ۔ دونوں طر ف کے کونو ں اور نا ک کے درمیان جو خالی گیپ ہو تاہے ۔ اس مقام کو یعنی ناک کے دونوں طرف اپنے انگوٹھا اور شہا دت کی انگلی سے زور کے ساتھ دبائے رکھیں ۔ پانچ منٹ تک دبانے سے کنٹرول ہو جاتاہے ۔ اس کے بعد نا ک کا ابتدائی حصہ جو پیشانی کے ساتھ ہو تاہے اسے انگو ٹھا سے پانچ منٹ تک دبائیں ۔ مریض کا دورہ بفضل تعالیٰ دور ہو گا ۔ اس کے بعد قانون اور اصول کے مطابق غذائی و دوائی علا ج کریں۔ اپنڈیکس کا درد ہو نا اس کا بہترین علاج تو یہ ہے کہ پیٹ کی بھل صفائی کی جائے۔ اس مقصد کے لیے یہ نسخہ ہمیشہ تیا ر رکھیں ۔ ملین نمبر 4،چارتولہ ، اکسیر نمبر 5دوتولہ ، نمک ایک تولہ ، مغز جمال گوٹا ایک تولہ ، ریوند عصارہ ایک تولہ، جملہ ادویہ پیس کر زیرو سائز کے کےپسول بھر لیں ۔ مقدار خوراک ایک عدد ہمراہِ نیم گرم دودھ دیں ۔ تقریباً گھنٹہ دو گھنٹہ تک تین چا راسہا ل آکر سدے خارج ہو جا تے ہیں اور ہوا بھی خار ج ہو جا تی ہے۔ اگر یہ دوا موقع پر موجود نہ ہو تو پھر پھٹکڑی سفید بر یا ں ایک ایک رتی ہر دس منٹ کے بعد دئیے جائیں ، پانچ تا چھ خوراک کھلا نے سے درد ختم ہو جا تا ہے ۔ اس کے بعد اصولی علا ج کریں ۔ بوقت ضرورت جب شدید درد ہو رہا ہو تو آپ آرنیکل 200 ہو میو دوا کے چار چار قطرے پندر ہ پندرہ منٹ کے بعد تین چار خوراک دینے سے درد رک جا تاہے ، ایسے مریض کو اجوائن دیسی ، پو دینہ ، انجیر کا قہوہ دن میں تین مر تبہ آٹھ دس دن تک ضرور پلاویں ۔ نو ٹ اس درد کے خاتمہ کے لیے حب کزاز اور حب قویٰ با طینہ ایک ایک ملا کر کھلا نے سے بھی بہت جلد آرام آجا تاہے ۔ اس مقصد کے لیے یہ نسخہ بھی از حد مفید اور تیر بہدف ثابت ہوتاہے۔ اجوائن دیسی دو سو گرام ، مرچ سیاہ پچا س گرام ، ست اجوائن دس گرا م ، ست پو دینہ پانچ گرا م ، نمک سیاہ پچا س گرام ۔ تر کیب تیا ری پہلے تینو ںادویہ پیس کر آخر پر دونو ں ست ملا کر خو ب کھرل کریں ۔ بعد میں زیرو سائز کیپسول بھرلیں۔ مقدار خوراک : ایک تا دو عدد کیپسول دن میں تین مر تبہ ہمراہ پانی یا کوئی منا سب قہوہ سے دیں ۔ شدید تکلیف کی صور ت میں دوا ہر دس منٹ کے بعد بھی دے سکتے ہیں ۔ جب کنٹرول ہو جائے تو دوا کا وقفہ بڑھا دیں ۔ ان شاءاللہ یقینی کا میا بی ہو گی ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 695 reviews.