Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شیطان اس گھر کے قریب نہیں آتا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے آسمان زمین کی پیدائش سے دو ہزار برس پہلے ایک کتاب لکھی اس میں سے دو آیتیں اتاریں جن پر سورۂ بقرہ کا اختتام کیا‘ یہ دو آیتیں جس گھر میں تیس دن تک پڑھی جائیں شیطان اس گھر کے قریب نہیں آسکتا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام حضور نبی اکرم ﷺکی خدمت اقدس میں حاضر تھے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے آسمان کا دروازہ کھلنے کی آواز سنی‘ آپ ﷺ نے سر مبارک اٹھایا اور فرمایا: آسمان کا یہ دروازہ آج تک پہلے کبھی نہیں کھلا‘ اس سے ایک فرشتہ نازل ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا یہ فرشتہ بھی آج سے پہلے کبھی نازل نہیں ہوا‘ اس فرشتے نے سلام عرض کرنے کے بعد کہا۔ آپ ﷺ کو ان دونوں کی بشارت ہو جو آپﷺ سے پہلے کسی نبی (علیہ السلام) کو نہیں دئیے گئے۔ ایک سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ کی آخری آیات اس میں سے جو کچھ پڑھا جائے گا اس سے آپ ﷺ کو نوازا جائے گا۔ اچھی باتیں: ٭جو شخص حلال کھائے گا انشاء اللہ مستجاب الدعوات بن جائے گا٭ جو شخص اللہ پر بھروسہ رکھنا ہے‘ اللہ اسے مایوس نہیں کرےگا٭ کسی کے دل میں اترنے کیلئے سیڑھیوں کی نہیں اچھے اخلاق کی ضرورت ہوتی ہے۔٭ اللہ تعالیٰ کو ایک مانو اور اسی سے مدد طلب کرو۔ ٭جب ہم کسی کو اچھے راستے پر نہیں چلاسکتے تو برے پر بھی نہیں چلانا چاہیے۔ اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو۔٭ اپنے اعمال ایسے بناؤ کہ قیامت کے دن جنت تمہاری منتظر ہو۔٭ انسان میں کوئی خوبی انصاف سے زیادہ عظیم نہیں۔٭ کبھی بھی اپنے منہ سے مذاق میں بھی ایسی بات نہ نکالو جس سے سامنے والی کی دل آزاری ہو۔ (عظمیٰ عبدالستار میمن‘ سکھر)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 936 reviews.