Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چاند سا چہرہ صرف چند دن میں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

میرے پاس تو ایسے بے شمار کیس بھی آئے جنہوں نے بیوٹی پارلر کو نانی اماں کے گھر سے زیادہ اہمیت دی، بیوٹی پارلر نے جہاں مال، وقت اور سرمایہ ضائع کیا وہاں بیوٹی پارلرسے بےشمار لوگوں کو عزتوں کے دھوکے بھی اٹھانے پڑے لیکن پھر بھی چہرے کا حسن و جمال انہیں وہ نہ ملا جو ان کی چاہت تھی

حسن و جمال کی تلاش ازل سے رہی‘ صدیوں نہیں بلکہ ہزاروں سالوں سے رہی‘ جائز حسن، ویسے بھی پسندیدہ ہے اور انسان کو اللہ نے یہی حسن جنت میں ایک نعمت بنا کر دینا ہے جس کا تذکرہ قرآن و حدیث میں بار بار آیا ہے ۔یہی حسن اگر صورت‘ سیرت‘ نقشوں اور جلوؤں میں خوبصورتی کی شکل میں ڈھل جائے اور یہی حسن بازار کیلئے نہیں بلکہ اپنے محرم کیلئے ہو تو کیا کمال کی بات ہے۔ میرے پاس بے شمار کیس ایسے آئے اور ان کے طلاق کی وجہ صرف یہی چیز بنی کہ بیوی گھر سے باہر جاتی ہے تو بہت بن سنور کر جاتی ہے اور وہی بیوی اپنے شوہر اور گھر میں بہت زیادہ میلی اور بے ہنگم ہوتی ہے ایسا ہرگز نہیں! حسن کا تعلق تو ہے ہی اپنے محرم کیلئے یقین جانیے! کئی گھروں کی طلاقیں صرف اس وجہ سے ہوتے ہوتے رہ گئیںکہ ان کے شوہر کو یا بیوی کو حسن ظاہر کی طرف متوجہ کیا، کتنے مرد ایسے ہیں جو میلا کچیلا رہنا اپنے چہرے کو اور اپنے لباس کو حتیٰ کے جوتے کو درست نہ رکھنا اپنی سادگی سمجھتے ہیں دوسرے لفظوں میں ’’گندگی کو سادگی کا نام دیا۔‘‘ اسلام میں سادگی ضرور ہے لیکن گندگی نہیں ہے شوہر کو چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کیلئے‘ بیوی کو چاہیے کہ اپنےشوہر کیلئے اپنے آپ کو صاف ستھرا رکھے۔ لباس چاہے پرانا ہو حرج نہیں لیکن صاف ستھرا ہو۔ قارئین! آج آپ کو ایک نسخہ اور فارمولہ ایسا دے رہا ہوں جو آپ سوچ نہیں سکتے کہ نہایت سادہ لیکن جہاں انٹرنیشنل قیمتی سے قیمتی کریمیں ناکام ہوجائیں اور بیرون ممالک کے قیمتی سے قیمتی جوہر مایوس کردیں حتیٰ کہ بہترین قسم کے وٹامنز آپ کو بے کار نظر آئیں تو پھر اپنی نظر کو ان چیزوں سے ہٹا کر فطرت کی طرف لے آئیں‘ فطرت ہمیشہ آپ کوآگہی دے گی اور فطرت ہمیشہ آپ کو صحت و تندرستی دے گی۔ یاد رکھیے گا فطرت نے کبھی بھی کسی کو مایوس نہیں کیا۔ فطرت ہمیشہ انسان کی ساتھی ہے اور فطرت نے ہمیشہ انسان کا ساتھ دیا ہے۔ اس فارمولے کو آپ بہت اعتماد اطمینان سے بنائیں اس کا کمال دیکھیں آپ کی طبیعت اورصحت یعنی چہرے کی تازگی ایسے روشن اور آبدار ہوگی کہ آپ اش اش کراٹھیں گے‘ میں نے کتنے لوگوں کو یہ فارمولہ دیا یہ وہی لوگ تھے جو تمام سائنسی ٹوٹکے آزما چکے تھے اور طب و صحت کا تمام راز ان کے پاس تھا لیکن افسوس وہ بہت زیادہ مایوس رہے لیکن جب انہوں نے یہی ٹوٹکہ آزمایا اور یہی فارمولہ استعمال کیا تو ان کی طبیعت اور صحت ایسی بہترین رہی کہ خود عام آدمی گمان بھی نہ کرسکا۔ جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ کتنے لوگ ایسے تھے جن کے گھروں کو طلاق سے صرف اسی ٹوٹکے نے بچایا۔ طلاق کی بنیاد حسن و جمال اور خوبصورتی کی کمی تھی بس! یہی ٹوٹکہ کچھ عرصہ استعمال کروایا اورصحت و تندرستی ان کی ایسی بہترین کہ یقین جانیے ایسے محسوس ہوا کہ جیسے کہ آج کی نئی نویلی دلہن ہے حالانکہ ان کی شادی کو کئی سال گزر چکے تھے۔ وہ لوگ جو بیماری کے بعد چہرے کی سیاہی ‘چھائیاں‘ داغ‘ دھبے اور پیلاہٹ کا شکار ہوگئے تھے اور وہ لوگ جن کے جسم میں خون کی کمی تھی یا حادثے یا عمر کے تقاضے کی وجہ سے ان کو کمزوری ہوئی اور ان کا چہرہ مایوسی اور پژمردگی کا شکار ہوگیا ایسے تمام لوگوں کیلئے میں نے اس فارمولے کو بہت آزمایا اور نہایت مفید پایا۔ یقین جانیے! یہ فارمولہ چہرہ اور چہرے کے حسن و جمال اور چہرے کی تازگی کو بہت زیادہ بہترین بنانے کے اعلیٰ درجے کا کامل اور بہترین درجے کا ایک مکمل فارمولہ ہے۔ آئیے! ہم اس فارمولے کی طرف توجہ کرتے ہیں۔
ھوالشافی: کنوار گندل جسے ایلوویرا بھی کہتے ہیں کا گودا لے لیں اتنے ہی وزن میں اس کے اندر نیم کے پتے ڈال کر اس کو خوب گھوٹ لیں یا بلینڈر کے اندر بلینڈ کرکے اس کا بہترین پیسٹ بنالیں۔ اس کوفریج میں رکھیں۔ رات کو سوتے ہوئے چہرے پر اس آمیزہ کا ہلکا ہلکا مساج کریں اور چہرے پر جذب کریں، قدرت اور فطرت نے اس میں کچھ چیزیں رکھی ہیں :1۔ چہرے کے چھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔ 2۔ داغ، دھبے بالکل صاف ہوجاتے ہیں۔ 3۔ دانے پیپ دار ہوں یا سیاہ منہ والےخشک کیل مہاسے بھی اس سے ختم ہوجاتے ہیں۔ 4۔ ابھرے ابھرے سیاہ داغ یا چہرے پر گڑھے وہ بھی بالکل کچھ عرصہ یعنی چند ہفتے چند مہینے لگانےسے بالکل صاف ہوجاتے ہیں ایسے لوگ جو چہرے کی خوبصورتی کیلئے بڑی بڑی کریمیں آزما کر تھک چکے ہیں ان کیلئے یہ ٹوٹکہ بہت کمال کا ہے۔ آئیے! ہم فطرت کی طرف لوٹیں‘ فطرت ہمیں سدا پکارتی رہتی ہے لیکن ہم فطرت کو چھوڑ کر غیرفطری زندگی کی طرف جب آتےہیں تو غیرفطری زندگی ہمیشہ وقتی فائدہ شاید دے دے لیکن وقتی فائدے کے ساتھ ساتھ ہمیں ہمیشہ کے بڑے بڑے روگ اورتکالیف دے جاتی ہیں۔ یہ پیسٹ بنا کر آپ چند دن فریج میں رکھ سکتے ہیں چاہے تو تازہ بنائیں جتنا تازہ اور فریش بنائیں گے اتنا زیادہ آپ کو فائدہ ہوگا۔ میرے پاس تو ایسے بے شمار کیس بھی آئے جنہوں نے بیوٹی پارلر کو نانی اماں کے گھر سے زیادہ اہمیت دی، بیوٹی پارلر نے جہاں مال، وقت اور سرمایہ ضائع کیا وہاں بیوٹی پارلر سے بےشمار لوگوں کو عزتوں کے دھوکے بھی اٹھانے پڑے لیکن پھر بھی چہرے کا حسن و جمال انہیں وہ نہ ملا جو ان کی چاہت تھی اور ان کی ڈیمانڈ تھی۔ لیکن جب وہی لوگ فطرت کی طرف لوٹے اور انہوں نے یہی سادہ کریم یعنی یہی پیسٹ استعمال کیا‘ وہ حیران رہ گئے حتیٰ کہ چہرے کے غیرضروری بال بھی اسی کریم سے کچھ عرصہ کے استعمال سےایسے ہوگئےکہ محسوس نہیں ہوتا تھا کہ چہرے پر غیرضروری بال ہیں بھی سہی یا نہیں۔ چہرہ گلاب کے پھول کی طرح اور انار کی کلی کی طرف چہکتا مہکتا اور تندرست ہوجاتا ہے اور چہرے کے اندر خوشنمائی اور خوبصورتی بڑھ جاتی ہے اور چہرہ ایک بہترین خوبصورت چاند سا مکھڑا بن جاتا ہے۔ آئیے ہم اپنی زندگی کو اس فطری نعمت کی طرف مائل کریں اور فطری نعمت پر ہماری توجہ بڑھتی چلی جائے۔ بس قارئین چلتے چلتے ایک بات کہہ دوں انسان کی فطرت میں ایک چیز ہے جہاں رقم اور پیسے زیادہ لگیں وہاں انسان بہت متوجہ ہوتا ہے اور جہاں مال کم ہو یا چیز مفت میں ملےوہاں انسان متوجہ نہیں ہوتا یا پھر اسے اتنی اہمیت نہیں دیتا۔ جتنی اہمیت دینی چاہیے۔ ٹوٹکہ چھوٹا سا لیکن اس کو اہمیت دیں یہ ٹوٹکہ اصل میں مجھے ایک عبقری پڑھنے والے نے خط میں لکھا۔ ٹوٹکہ بہت لاجواب ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 928 reviews.