Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

100 نیم کی کونپلیں اور سو کالی مرچ کے انوکھےسچے کرشمے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

صبح مجھے پنشن لینے جانا تھا تو میں پارک نہ جاسکی‘ رات کو جب میں پارک گئی تو وہی دوست جو مجھے ’’نیم حکیم‘‘ کہتی تھیں ہنس ہنس کر بتارہی تھیں کہ نیم حکیم نے سب عورتوں کو نیم کی کونپلوں پر لگادیا جب دوسرے دن گئی تو تمام نیم کےپیڑوں سے نیم کی کونپلیں غائب تھیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا اور آپ کے رسالہ عبقری کا ساتھ جنوری 2013ء سے ہے۔ ہوا یہ کہ بفرزون کراچی میں میں اکثر دینی کتابیں تقریباً دس سال سے لیتی ہوں اور اکثر تقسیم کرتی ہوں تو جب میں کتاب والے کی دکان پر گئی تو ایک شخص پریشان کھڑا ہوا دکاندار کو اپنے کسی رشتہ دار کے آپریشن کا بتارہا تھا تو میں نے اسے ایک وظیفہ بتادیا، چند دن بعد گئی تو اس نے کہا کہ اس بندے کا آپریشن نہیں ہوا، اس نے مجھے مزید کہا کہ اس طرح کےوظیفے آپ میری ڈائری میں لکھوا دیا کریں میں نے دو تین وظیفے اسے اور بتادئیے۔ جب تیسری دفعہ گئی تو اس نے مجھے عبقری دیا اور کہا اب آپ یہ پڑھا کریں۔ بہرحال میں نے قیمت ادا کرکے لے لیا‘ کیونکہ مجھے ان چیزوں کی شروع سے ہی جستجو رہتی ہے۔ جب گھر آکر پڑھا تو اس میں تو بڑے قیمتی موتی تھے سو ہم عبقری کے مستقل خریدار ہوگئے اور جب عبقری میں، میں نے نیم کی گولیوں کا پڑھا تو فوراً خیال آیا کہ کیوں نہ میں ان کو بنا کر استعمال کروں سو میں نے تقریباً نیم کی سو پتیاں اور سو ہی کالی مرچ لے کر چنے برابر گولیاں بنا کر سکھائیں اور دو صبح، دو دوپہر اور دو رات کےکھانے کے بعد استعمال کرنا شروع کیں تو خاطر خواہ فائدہ ہوا۔ میرا حلقہ احباب ذرا وسیع ہے اور اکثر میں پارک میں ننگے پاؤں صبح سورج سے پہلے واک کرتی ہوں۔ قصہ مختصر کہ اپنی عادت کےمطابق کچھ نہ کچھ دوائیں بنا کر مفت تقسیم کرتی تھی اور کبھی دعائیں بتاتی ہوں اس طرح لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے اور یوں ایک سے دوسرے کو پتہ چلتاگیا اور میری ایک دوست نے تومیرا نام ’’نیم حکیم‘‘ رکھ دیا بقول اس کے کسی کو کچھ بھی مسئلہ ہوتا ہے تمہارے پاس اس کا روحانی یا جسمانی علاج ضرور ہوتا ہے۔ الحمدللہ اللہ کے حکم سے بندہ ٹھیک بھی ہوجاتا ہے۔ بس پھر کیا تھا میں نے بہت ساری نیم کی کونپلیں توڑیں اور گولیاں بنائیں اور پورے پارک میں سو گولی ہر عورت کو دی سب کو مختلف بیماریاں تھیں مگر شوگر کے مریض زیادہ تھے‘ بہرحال ہم نے انہیں کہا کہ بھئی ایک ہفتہ تو اپنی ادویات کے ساتھ کھانا‘ دوسرے ہفتہ ڈاکٹر کی دوائی آدھی کھانا‘ تیسرے ہفتے مزید کم کردینا اور چوتھے ہفتے ختم کردینا اور صرف نیم کی گولیاں کھانا۔ اللہ کے فضل سے سب کو ایسا یقین تھا کہ سب نے کھانی شروع کردیں اور فائدہ ہونے لگا اگر میں نہ بتاؤں تو کنجوسی ہوگی کہ کسی کو نیند نہیں آتی تھی‘ کوئی گیس اور کوئی قبض کی وجہ سے پریشان۔ میری ایک دوست جن کی نیشنلٹی تو امریکہ کی ہے مگر ایک گھر بفرزون میں ہے تو اکثر وہ سال چھ ماہ کے بعد بفرزون آکر رہ کر جاتی ہیں ان کے دو بیٹے امریکہ میں ڈاکٹر ہیں اور تیسرا بیٹا کراچی کے ایک ہسپتال میں نوکری کررہا ہے۔ ان کی شوگر کی دوائی امریکہ سے آتی ہے‘ میں نے ان کو یہ گولیاں دیں ان کا شکوہ تھا کہ نیند نہیں آتی ہے مگر جب سب نے گولیاں کھالیں اور جب اور مانگی تو میں نے انہیں یہ مثال سنائی کہ میرے ابو بتاتے تھے کہ جب انڈیا میں انگریزوں کی حکومت آئی تو انہوں نے چائے مفت تقسیم کی اور جب لوگ عادی ہوگئے تو چائے بیچنا شروع کردی اب میں گولیاں تو نہیں بیچوں گی میں آپ کو ترکیب بتادیتی ہوں آپ خود تیار کرلیں۔ میں خود بھی بنادیتی مگرپتہ نہیں کیا ہوا ایک دن ماسی جھاڑو دے رہی تھی تو میں سامنے بیٹھی تھی ماسی کا کوئی قصور نہیں نامعلوم کیا ہوا ’’سل‘‘ خودبخود گری اور دو ٹکڑے ہوگئی‘ ماسی گھبرا گئی کہ پتہ نہیں باجی کیا بولیں گی مگر میں یہ سوچتی رہ گئی کہ یہ سل گری کیوں ؟ دوائی کو گرائنڈر میں پیسنے کے حق میں نہیں اور سب کو یہی بتایا کہ آپ بھی سل پر پیسیں ہمارے پارک میں نیم کے بہت سے بڑے بڑے درخت ہیں اور موسم بہار تھا اور کونپلیں بھی خوب تھیں‘ بہرحال رات کو بتایا‘ دوسرے دن صبح مجھے پنشن لینے جانا تھا تو میں پارک نہ جاسکی‘ رات کو جب میں پارک گئی تو وہی دوست جو مجھے ’’نیم حکیم‘‘ کہتی تھیں ہنس ہنس کر بتارہی تھیں کہ نیم حکیم نے سب عورتوں کو نیم کی کونپلوں پر لگادیا جب دوسرے دن گئی تو تمام نیم کےپیڑوں سے نیم کی کونپلیں غائب تھیں تقریباً تیس یا پینتیس عورتیں ہیں جنہوں نے نیم کی گولیاں بنائیں اور کھائیں اور فائدہ ہوا۔ ایک دوست کو تو کوئی بیماری بھی نہیں مگر وہ کہتی کہ یہ تو بہت زبردست چیز ہے‘ ہم کوئی بھی چیز کھاتے ہیں نیم کی گولی بعد میں ضرور کھاتے ہیں جیسا کہ پہلے سینے میں جلن وغیرہ ہوتی تھی وہ نہیں ہوتی۔ اب میرے گھر کا سنیے: عید والے دن ایک بیٹی کے پیٹ میں درد اتنا شدید کہ رو رہی تھی ہسپتال جانے کو تیار نہیں‘ میں نے زبردستی نیم کی دوگولیاں کھلائیں‘ یقین کریں آدھے گھنٹے بعد وہ سکون سے سورہی تھی ۔ نواسہ جو ذرا کمزور سا ہے اس کے پیٹ میں درد ہوا اس کو نیم کی گولی کھلائی اور وہ ٹھیک ہوگیا۔ بڑی بیٹی کو موشن ہوئے تو تمام ڈاکٹرز کی موشن بند کرنے والی گولیاں کھائیں مگرموشن تو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے اور لیٹرین کے چکر کاٹ کاٹ کرنڈھال گئی تو میں نے نیم کی گولیاں کھلائیں اور صرف دو گولی کھانے پر اس کے موشن رک گئے تو اس نے نیم کی گولیوں کا نام ہی پلٹ دیا اب وہ نیم کی گولیوں کو آب حیات کہتی ہے۔ اس کی پھپھو عید والے دن آئیں تو ان کو شوگر ہے بیٹی نے ضد کرکے ان کو شیرخرما کھلایا اور کہا کہ آپ کھالیں میری امی کے پاس آب حیات گولیاں ہیں‘ آپ کی شوگر نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے کھائیں اور مانگ کر لے گئیں کچھ دنوں بعد میری اس نند نے کہا کہ باجی آپ پیسے لے لیں اور ہمیں وہ گولیاں اور دےدیں کہ میری شوگر پہلے 385 آتی تھی مگر گولیاں کھانے کے بعد 150 آتی ہے جب سے شوگر ہوئی ہے 380 سے کبھی کم نہیں ہوئی۔ خود مجھے تھائی رائیڈ کی بیماری تھی میں روزانہ ناشتہ سے پہلےدوا کی ایک گولی کھاتی تھی۔ مگر جب نیم کی گولیاں کھانے لگی تو میں رات کو شادی میں گئی‘ صبح تھائی ایکسئن کی گولی کھانا بھول گئی اور ناشتہ کرلیا یقین کریں مجھے سارا دن کچھ نہیں ہوا تو دوسرے دن میں نے جان بوجھ کر نہیں کھائی تب بھی کچھ نہیں ہوا میں نے گولیوں سے بھری بوتل کسی کو مفت دے دی جبکہ گولیاں مارکیٹ میں شارٹ تھیں اور بیٹا صرف پچاس گولیاں بڑی مشکل سے پورا کراچی چھان کر 440 روپے کی لایا تھا اس سے پہلے یہی گولیاں صرف پچاس روپے میں سو آتی تھیں اب میری بھانجی کو تھائی رائیڈ کی بیماری ہے اس کو بھی فائدہ ہے اور اب میں نے اپنے بھتیجےکو بھی گولیاں دی ہیں کہ بھائی آپ تو چار گولیاں کھاتے ہو یہ کھاؤ۔ بہن کا پتہ آپریشن سے نکال دیا گیا ہے اس کو کبھی قبض اور کبھی الرجی اور کبھی سینے میں جلن ہوتی اس کو فائدہ ہے۔ میری بیٹی کی دوست جو موٹی تھی اس نے کھائیں تو وزن کم ہونا شروع ہوگیا واقعی نیم کی گولیاں آب حیات ہیں۔ اللہ آپ کو اور عبقری سے منسلک ہر شخص کو نیم کی گولیاں بنانے والی کو سب کو لمبی عمر دے اور ہر فکرو پریشانی سےا ٓزاد کردے۔ آمین!

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 927 reviews.