Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو، جنات اور تمام جسمانی امراض کیلئے لاجواب

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

تین مرتبہ درود شریف، ایک مرتبہ الحمد شریف، ایک مرتبہ آیت الکرسی، ایک مرتبہ سورہ حشر کی آخرت تین آیات اور ایک ایک مرتبہ چاروں قل شریف اور آخر میں پھر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر دم کردیں یا دھاگے پر طاق گرہ لگاکر دم کرکے گلے میں باندھ دیں

جادو، جنات اور تمام جسمانی امراض کے دفیعہ لئے اکسیر اعظم عمل: الحمد شریف سات مرتبہ، آیت الکرسی تین مرتبہ، سورہ یٰسین شریف ایک مرتبہ، سورہ ٔنوح ایک مرتبہ، سورۂ جن گیارہ مرتبہ، سورہ ٔلہب ایک مرتبہ، آخری تینوں قل تین تین مرتبہ، اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں اور دعا کریں کم از کم پانچ ماہ یہ عمل کریں اس سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ہے۔ (اللہم از مولانا منظور احمد شامی، ص192)
ہرمقصد کے حل کیلئے تین آسان عمل :نماز فجر کی سنت اور فرض کے درمیان 41 مرتبہ الحمد شریف وصل بسم اللہ کے ساتھ پڑھیں اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف آخری مرتبہ کو 41بار تکرار کریں پھر دعا کریں۔ (اللھم، ص186) بعد نماز عشاء دو نفل پڑھ کر گیارہ سو مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اپنے مطلوبہ کام کے حل کیلئے دعا کریں۔ روزانہ کسی بھی وقت پانچ ہزار مرتبہ پڑھ کر دعا کریں۔
نظر بد، بخار، سردرد، بچوں کا رونا اور چلانا،
بدن کا درد اور ہر بیماری کیلئے مختصر دم
تین مرتبہ درود شریف، ایک مرتبہ الحمد شریف، ایک مرتبہ آیت الکرسی، ایک مرتبہ سورۂ حشر کی آخرت تین آیات اور ایک ایک مرتبہ چاروں قل شریف اور آخر میں پھر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر دم کردیں یا دھاگے پر طاق گرہ لگاکر دم کرکے گلے میں باندھ دیں یا پانی دم کرکے پلادیں یا مریض کے دونوں ہاتھوں پر کردیں اور اسے کہیں کہ اپنے بدن پر دونوں ہاتھوں کو مل کر پھیرلیں۔
ملازمت کا حصول، معقول رشتے، دیرینہ مقدمے، دشمنی کا خاتمہ اور فتوحات کیلئے
ایک جگہ مقرر کرکے روزانہ آیت کریمہ پڑھیں چاہے دن میں کئی مرتبہ بیٹھ جائیں اور اس کا ثواب نبی کریمﷺ کو بخش کر دعا کریں۔ آسان استخارہ:سورہ الزلزال کی آیت نمبر7 اور 8 الگ الگ تین تین پرچیوں پر لکھ لیں اور ان کو بند کرکے مصلے کے ایک طرف رکھ لیں اور دو نفل استخارہ کی نیت سے پڑھ کر اپنے کام کیلئے دعا کریں کہ میرے حق میں بہتر رہے گا یا نہیں؟ پھر ان پرچیوں میں سے ایک اٹھا کر الگ کرلیں اس طرح چھ نفل پڑھ کر تین پرچیاں الگ کرلیں اور دیکھیں کہ ان پر کون سی آیت لکھی ہیں اگر آیت نمبر7 ہے تو کام اچھا ہے کرلیں اور اگر آیت نمبر8 ہے تو صحیح نہیں ہے اور نہ کریں اگر آیت نمبر7 کی ایک ہی پرچی ہے اور دو پرچیاں آیت نمبر8 کی ہیں تو بھی کام مناسب نہیں ہے اور اگر دو پرچی آیت نمبر7 کی ہیں اور ایک آیت نمبر8 کی ہے تو کرلیں لیکن کچھ نقصان ہوگا استخارہ کا مطلب صرف کام کے کرنے اور نہ کرنے کا اللہ تعالیٰ سے مشورہ لینا ہے نہ کہ کسی کام کے متعلق یہ ہوگا یا نہیں۔ تشخیص امراض :کسی بھی پیمائش سے مریض کے بدن یا مستعمل کپڑے پر نشان لگالیں اور آیت کریمہ 11 مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور دوبارہ پیمائش کریں اگر بڑھ جائے تو جنات کے اثرات اگر کم ہوجائیں تو جادو یا نظربد اور اگر برابر رہے تو جسمانی مرض ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 918 reviews.