Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جلد گوری چٹی، نکھری، خوبصورت اور شاداب !

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

کیا آپ کو اس بات کا علم ہے کہ محض یہ جان کر کہ اپنے چہرے کی صفائی کتنی مرتبہ کرنی چاہی، آپ اپنے چہرے کی جلد، نرمی اور رنگت کو قابو میں کرسکتی ہیں۔ خواہ آپ کم عمر ہوں یا زائد العمر صرف درستگی سے چہرہ صاف کرکے اپنی جلد کی مناسب طور پر حفاظت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ صحت و سلامتی کی بہترین حالت میں ہوں گے۔میری یہ تحریر خواتین کے صفحہ پر لگائیں یہ میرے لئے باعث فخر و امتیاز ہوگا۔ جسمانی نکھارکیلئے باڈی اسکرب: اب آپ کو باڈی اسکربنگ اینڈ مساج کیلئے بڑے بڑے پارلز پر جاکر بھاری رقوم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔ گھر بیٹھے گھر کی چیزوں سے ہی جسمانی نکھار لائیے اس کیلئے ایک باڈی اسکرب (Body scrub) حاضر خدمت ہے جو نہایت آسان اور بہت سستا ہے۔ کوئی بھی بیوٹی سوپ لے کر اس کو کدوکش کرلیں اس میں بیسن اور تھوڑی سی ہلدی ملاکر مکس کرکے رکھ لیں۔ لیجئے آپ کے جسمانی نکھار کیلئے ایک بہترین باڈی اسکرب تیار ہے اس کو محفوظ کرلیں نہانے سے 15،20 منٹ پہلے حسب ضرورت باڈی اسکرب لے کر اس میں پانی یا عرق گلاب ملاکر پورے جسم پر خوب اچھی طرح مل لیں اور Scrub کریں جسم کا سارا میل کچیل اورجلد کے مردہ خلیے اتر جائیں گے اور جلد گوری چٹی، نکھری، خوبصورت اور شاداب ہوجائے گی۔ مزید حسن و نکھار کیلئے گلیسرین، عرق گلاب، لیموں کا رس ہم وزن لے کر نہانے کے بعد جسم تولیے سے خشک کرکے یہ آمیزہ جذب ہونے تک لگائیں۔ ہفتہ میں ایک بار ضرور یہ غسل لیں چند ہفتوں میں ہی ایسا نکھار آئے گا کہ آپ شہزادیوں کی طرح محسوس کریں گی۔ خشکی کا خاتمہ: ناریل یا سرسوں کے تیل میں آدھے لیموں کا رس، ایک چائے کا چمچ گلیسرین ملاکر بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں۔ دو گھنٹے بعد یا پھر رات بھر لگارہنے کے بعد صبح بال دھولیں۔ تھوڑے عرصے میں ہی خشکی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ انشاء اللہ! اور بال بہت Smoth and Silky ہوجائیں گے۔ اگر خشکی زیادہ ہوتو تیل لگاکر باریک کنگھی سے خشکی کو نکال لیں۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کا انوکھا علاج: جب صبح سو کر اٹھیں تو دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو آپس میں خوب رگڑیں کہ جب یہ خوب گرم ہوجائیں، اپنی آنکھوں پر تھوڑی دیر کیلئے رکھ لیں، چند مرتبہ یہ عمل دوہرائیں انشاء اللہ تھوڑے ہی عرصے میں آنکھوں کے سیاہ حلقے دور ہوجائیں گے۔ یہ عمل شیشے کے سامنے کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ ہاتھوں کو آپس میں رگڑنے سے مخصوص حرارت اور شعاعیں نکلتی ہیں جو شفاء بخش ہوتی ہیں۔
چہرے کی صفائی کیلئے کلینزنگ کی اہمیت
یہاں خواتین کی رہنمائی کیلئے کلینزنگ کے چند کارآمد طریقہ کار یکجا کئے ہیں جو برس ہابرس سے آزمودہ کار سمجھے جاتے ہیں۔
1۔ دن میں دو مرتبہ سے زائد چہرہ صاف مت کریں یہاں تک کہ آپ کو کھلے آسمان تلے نہ نکلنا پڑے، جب چہرے پر اضافی دھول مٹی جراثیم اور آلودگی چمٹ جاتی ہے کسی بھی طرز کی جلد کیلئے دن میں دو مرتبہ کلینزنگ کافی ہے کیونکہ بہت زیادہ کلینزنگ کی جاتی رہے تو جلد قیمتی اور قدرتی چکنائیوں سے محروم ہوجاتی ہے اور سوکھ جاتی ہے۔ 2۔ ہمیشہ ایسا کلینزر استعمال کریں جوکہ آپ کی جلد کیلئے موزوں ہو، چہرے کی جلد پر صابن کا استعمال کم سے کم کریں کیونکہ یہ عمل خاصا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ خشک ہوجانے والی جلد وقت کے ساتھ ساتھ خراب ہوتی چلی جاتی ہے۔ بہت زیادہ گاڑھا یا بھاری کلینزر جلد کے مسامات کو بند کردیتا ہے جبکہ انتہائی خشک کلینزر سے جلد میں اشتعال کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔ خشک جلد کیلئے کلینزر میں قوت بخش جڑی بوٹیاں اور تیل شامل ہوں تو یہ زیادہ بہتر بات ہے خاص طور پردیسی جڑی بوٹیاں جو جلد سے پیدا ہونے والے تیل کا توازن برقرار رکھ سکیں اور صفائی کے عمل کو سپورٹ کرتی ہوں۔ حساس جلد کی مالک خواتین کیلئے ضروری ہے کہ وہ خوشبو اور اشتعال انگیز مادوں سے پاک نہایت ہلکا کلینزر استعمال کریں۔3۔ چہرہ ہمیشہ نیم گرم پانی سے دھوئیں‘ گرم پانی وقت کے ساتھ چہرے کی جلد کو خشک کرکے دیگر نقصانات پہنچاتا ہے۔ زیادہ ٹھنڈا پانی بھی استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ جلد کیلئے مفید نہیں۔ 4۔اگر آپ چہرے کی صفائی کیلئے اسفنج یا کپڑے کا سہارا لےلیتی ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ چیزیں نرم اور صاف ہوں مگر کلینزر کیلئے سب سے بہترین معاون آپ کے ہاتھ ہیں۔ 5۔ چہرے کی کلینزنگ سے قبل اپنے ہاتھوں کو خوب اچھی طرح دھوئیں ورنہ آپ چہرے کی جلد پر گندگی منتقل کررہی ہوں گی۔ 6۔ کلینزنگ سے قبل ہلکا گرم پانی لے کر چہرے اور گردن پر چھینٹیں ماریں تاکہ گردوغبار صاف ہوجائے۔ 7۔ انگلیوں کی پوروں سے کلینزر اپنے چہرے پر لگائیں اور آہستگی سے دائروں کی شکل میں یا نیچے سے اوپر کی جانب گردن اور چہرے پر اسٹروکس لگائیں۔ بہت زیادہ مت رگڑیں کیونکہ ہلکے ہاتھوں سے مساج دوران خون کی بہتری کے علاوہ میل کچیل اور جلد پر موجود پرانے خلیوں کی سختی کو ختم کرنے کیلئے کافی ہے۔ بہت زیادہ زور سے رگڑنے کی صورت میں جلد کھنچ جاتی ہے اور اس پر خراشیں پڑنے کا بھی امکان رہتا ہے۔ 8۔ اب چہرے کو بہت زیادہ نیم گرم پانی سے دھولیں اور گردن سے کلینزر صاف کرنا نہ بھولیں کہ کلینزر کی تلچھٹ مسامات کو بند کرکے گندگی کو اپنی جانب متوجہ کرسکتی ہے۔ 9۔ کسی نرم تولئے سے چہرے اور گردن پر موجود اضافی پانی کو صاف کریں ۔ 10۔ فوری طور پر کوئی ’’واٹربیسڈ‘‘ ٹونر یا جلد کی موزونیت کومدنظر رکھتے ہوئے موئسچرائزر استعمال کریں تاکہ چہرہ فضا میں موجود نمی کو قبول نہ کرسکے اور ترو تازہ دکھائی دے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 915 reviews.