Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین کے لیے بیش بہا نیکیاں (اسد اللہ)

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

مسلما ن مر د ہو یا عورت اس کے ہر قول و فعل پر خدا وند تعالیٰ کی طر ف سے اجر ملتا ہے ۔ اسلام نیکیو ں اور بھلائی کا مجموعہ ہے ۔ روزمرہ زندگی کے عام معمولات سر انجام دینے پر ڈھیروں ثواب ملتا ہے ۔ انسانی زندگی جو اس نے اسلام کے تحت گزاری ، اس کا کوئی لمحہ ضائع نہیں ہو تا ۔ ہر لمحہ اسے معمولات زندگی شریعت کے مطابق گزارنے پر نیکیو ں کا خزانہ ملتا رہتا ہے ۔ ذرا سی توجہ کی ضرورت ہے اور احساس کی بات ہے ۔ اعمال دنیا میں جنت کا نمو نہ بن جا تے ہیں ۔ ٭ جنت میں لو گ اللہ تبا رک و تعالیٰ کا دیدار کرنے جائیں گے مگر دنیا میں پر دے کی حالت میں رہنے والی عورتوں کا دیدار اللہ پا ک خود کریں گے ۔ ٭خاوند اپنی بیوی کو اور بیوی اپنے خاوند کو محبت کی نگاہ سے دیکھے تواللہ تبا رک و تعالیٰ ان دونو ں میاں بیوی کو محبت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ ٭عورت پا ک دامن ہو ، نما ز ، روزے کی پا بند ہو اور اپنے شوہر کی خدمت گزار ہو ، اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھو ل دیے جا تے ہیں ۔ ٭ جو خاتون آٹا گوندھتے وقت ” بسم اللہ “ مکمل کا ورد کرے تو اس کے گھر میں مال و دولت کی فراوانی ہو جا تی ہے ۔ ٭گھر میں جھا ڑو دیتے وقت جو خاتون اللہ کا ذکر کر تی رہے تواسے خانہ کعبہ میں جھا ڑو دینے کا ثوا ب ملتا ہے ۔ ٭ایک نیک اور با عمل عورت 70 ولیو ں سے بہتر ہے ۔ ٭ایک بدکردار ، بد گفتار عورت، ایک ہزار برے مر د وں سے بد تر ہے۔ ٭باریک اور ایسے کپڑے جن سے جسم کے اعضاءظاہر ہو ں ، ایسالبا س پہننے والی عورت کبھی جنت میں داخل نہیں ہو گی بلکہ اسے جنت کی خوشبوبھی سونگھنے کو نہیں ملے گی ۔ ٭حاملہ عورت کا دن روزے اور رات عبا دت میں شما ر ہو تی ہے ٭ حاملہ عورت کو بچے کی پیدا ئش پر ستر سال کی نما زیں پڑھنے اور ستر سال کے روزے رکھنے کا ثواب ملتا ہے۔ ٭بچے کی پیدا ئش کے وقت ما ں کی ہر رگ میں تکلیف ہو تی ہے ۔ ہر رگ میں دردپر ایک ایک حج کا ثواب ملتا ہے ۔ دودھ پلانے والی عورت کو دودھ کی ایک ایک بو ند کے بدلے نیکی ملتی ہے ۔ ٭جو عورت اپنے بچے کے رونے کی وجہ سے سو نہ سکے اس کو 60 غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے ۔ ٭ اگر عورت بچے کی پیدا ئش کے بعد 40 دنوں کے اندر زچگی کی حالت میں انتقال کر جا ئے تو اللہ پاک اسے شہادت کا درجہ دیتے ہیں۔ ٭جب عورت اپنے بچے کی بیما ری کی وجہ سے بے آرام رہے اور بچے کو آرام پہنچانے کی کو شش کرے تو اللہ تبارک تعالیٰ 12 سال کی مقبول عبا دت کا ثواب دیتے ہیں ۔ ٭جب بچہ دودھ پینے کی عمر پور ی کر تا ہے تو ایک فر شتہ عورت کو خوشخبری دیتا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے تجھ پر جنت واجب کر دی ہے ۔ ٭جس خاتون کا خاوند اللہ کی راہ میں جہا د یا تبلیغ کے لیے گیا ہو تو اس کی غیر حاضری کے دوران اپنی عصمت کی حفاظت کر تے ہوئے گھر میں رہے تو وہ عورت 500 سال پہلے جنت میں جائے گی اور 70 ہزار جنتی عورتوں کی سردار ہو گی ، جنت میں اعلیٰ مقام ملے گا ۔ ٭ایک دوزخی عورت اپنے ساتھ چارمر دو ں کو بھی دوزخ میں لے کر جا ئے گی کہ انہوں نے مجھے گنا ہو ں سے نہیں روکا اور نیکیو ں کی تلقین نہیں کی، عورت جن مر دو ں کو دوزخ میں لے جائے گی ان میں اس کا باپ، بھائی ، شو ہر اور بیٹا شامل ہو گا۔ ٭مر دہو یا عورت جو بھی اپنے والدین کو ایک بار پیا ر بھری نگاہ سے دیکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے حج وعمرہ کا ثواب عطا کر تاہے ۔ ٭جب رات کو سو تے وقت بچہ روئے اور ما ں بغیر کسی تردد کے خوشی خوشی دودھ پلا دے تو اس کو ایک سال کی نماز ، ایک سال کے روزے کا ثواب ملتا ہے ۔٭جنت ما ں کے قدمو ں تلے ہے۔ ما ں کے قدموں کو بو سہ دینا جنت کی چوکھٹ چومنا ہے ۔ ٭جو سلو ک تم اپنے ماں با پ سے کر وگے وہی سلو ک تمہا ری اولا د تم سے کرے گی۔ ٭فرائض کی پابندی کریں ۔ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کریں۔ حرام سے بچیں ، جھو ٹ بولنے سے اجتناب کریں، حلا ل کی طلب رکھیں ، زبان کی حفاظت کریں، پیٹ کو حرام سے ضرور بچائیں ۔ ٭ دنیا میں کوئی بلا ، وبا ، آفت نہیں جو کچھ ہے بند وں کے گناہو ں کی سزا ہے ، جو بند وں کو دنیا میں دی جا تی ہے جن کی بدولت اللہ اپنے بند و ں کے گنا ہو ں کو معا ف کر دیتا ہے۔ درجا ت بلند فرما تاہے ۔ ٭ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسمائے الحسنٰی کے ذریعہ سے دعامانگیں تو اللہ تعالیٰ دعا کو رد نہیں کرتے۔کا رو با ر، زندگی، معمولا ت زندگی میں اللہ کے ذکر اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کو روزانہ کا معمول بنائیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 687 reviews.