Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ماں کی محبت اور بیٹے کا انصاف (وقار احمد، مردان)

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

ایک ما ں اپنے بیٹے سے کتنی محبت کر تی ہے یہ آپ سب لو گ جا نتے ہیں۔ اسی طر ح یہ ایک ما ں بیٹے کی کہا نی ہے ۔ایک ماں اور اُس کا بیٹا ایک گھر میں رہتے تھے ۔ ماں اپنے بیٹے کو دیکھ کر خو ش ہو تی اور بیٹا ما ں کو دیکھ کر خوش ہو تا ۔ بیٹا جب جوانی کو پہنچا تو ما ں نے اُس کی شا دی کر دی ۔ شادی کے وقت ان کے خوشحالی کے دن تھے لیکن بعد میں گھر کی حالت بدلتی گئی۔ لڑائی، جھگڑے کی باتیں وغیرہ شرو ع ہو نے لگیں ۔ بیٹا جب گھر آتا تو اُس کی بیوی اس کے سامنے اپنی فریا د رکھتی اور کہتی کہ تمہاری ماں میرے ساتھ زیا دتی کر تی ہے ، مجھے طعنے دیتی ہے ۔ نوبت یہا ں تک آن پڑی کہ ایک ہی گھر میں ما ں بیٹے کی جدائی ہو گئی ۔ ما ں نے کہا کہ بیٹا اگر تمہا را فائدہ اس میں ہے تو مجھے الگ کر دو۔بیٹا ما ں سے الگ ہو گیا کچھ دنو ں کے بعد بیوی نے پھر بہا نہ بنا کر شو ہر کے سامنے فریا د کی کہ اب بھی تیری ماں مجھ سے لڑائی کر تی ہے ۔ بیو ی نے کہا کہ اپنی ما ں کو فلاں جنگل میں لے جائو اور میری جان اس سے بچائو ۔ بیٹے نے پھر اپنی ما ں کے سامنے فریا د کی ۔ ما ں نے کہا کہ بیٹا اگر تمہارا گھر اس سے آبا درہتاہے تو ٹھیک ہے مجھے جنگل میں لے جائو۔ میرا اللہ ہی میرا مالک ہے ۔ بیٹے نے اپنی ما ں کو جنگل کی طرف روانہ کیا ۔ کسی نے سچ کہا ہے کہ عورت کے کئی رو پ ہوتے ہیں۔ کچھ عرصہ بعد بیوی نے چال چلی کہ تم جب گھر میں آتے ہو تو پہلے اپنی ما ں سے ملتے ہو اور جو چیز تم لا تے ہو اُسے ما ں کے ہا ں چھوڑ آتے ہو اور خالی ہا تھ گھر آتے ہو۔شوہر نے کہا کہ اب کیا کرو ں؟ بیو ی نے کہا کہ یہ خنجر لے جائو اور اپنی ما ں کا جگر ، دل وغیرہ نکال کر میرے پا س لے آئو تب میں آپ کے ہا ں رہو نگی ورنہ میں اپنی ماں کے ہا ں چلی جا ئو ں گی ۔ اس کے بعد وہ پھر اپنی ما ں کے پا س چلا گیا۔ وہاں پہنچا تو اپنی ما ں کو ویران جنگل میںآواز دی کہ اے میری ما ں آپ کہا ں ہو ؟ تیرا بیٹا تجھ سے کچھ کہنے آیا ہے۔ بوڑھی ما ں نے آواز دی کہ اے میرے بیٹے ذرا صبر کر تا کہ میں اپنے آپ کو پتوں سے ڈھا نپ لوں۔ اس لیے کہ میرے کپڑے پھٹے ہوئے ہیں ، میں نہیں چا ہتی کہ تمہا رے دل میں میرے خلا ف کوئی شک پید اہو جائے ۔ ما ں نے جوا ب دیا کہ بیٹا اب کس غر ض سے آئے ہو ۔ بیٹے نے جوا ب دیا کہ ما ں میری بیوی نے ایک اور شرط رکھی ہے ، وہ آپ کا دل اور جگر مانگتی ہے ۔ ماں نے جوا ب دیا کہ اگر تمہا را گھر اُجڑنے سے بچتا ہے تو یہ کام بھی کر لو ۔ بیٹے نے ماں کو زمین پرلٹا لیا اور خنجر سے اپنی ما ںکا دل اور جگر نکال کر اپنی بیوی کی طر ف روانہ ہو گیا۔ جب گھر پہنچا تو گھر کی دہلیز پر ٹھوکر لگی۔ اُسی وقت اللہ تعالیٰ کی قدرت سے ، ما ں کے دل سے یک دم آواز آتی ہے کہ بیٹا آہستہ !تمہیںچوٹ تو نہیں لگی۔ بیوی کے سامنے اپنی ما ں کا دل اور جگر رکھا تو بیوی کہنے لگی کہ اے ظالم ! تم نے اپنی ماں کے ساتھ ایساسلو ک کیا جو ناقابل برداشت ہے ۔ میںتمہارے ساتھ ایک پل بھی نہ رہو ں گی۔ ایسے شخص کا کیا انجام ہو گا ، دنیا بھی تبا ہ اور آخرت بھی تبا ہ ۔ بس آخر میںتمام قارئین سے گزارش ہے کہ اپنی والدہ سے حسن و سلوک سے پیش آئیں اور اپنی والدہ کی خدمت کو اپنے اوپر فرض کر لیں ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 681 reviews.