Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جلد کی حفاظت اور دانوں سے بچائو (ڈاکٹر نادیہ بشیر)

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

سورج کی بعض شعا عیں جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں ، ان کی وجہ سے جلد کا کینسر، وقت سے پہلے جھریا ں اور دانے نمو دار ہو سکتے ہیں ۔ عمومی طور پر یہ جلد کو کھردرا اور بے جان کر دیتی ہیں ۔ نتیجتاً جلد کے مر دہ خلیا ت مسامو ں کے ذریعے جلد کی اندرونی تہہ تک پہنچ جا تے ہیں اور بیکٹیریا کی نشو ونما میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں ۔ دھو پ میں جانے سے قبل کم ازکم سن بلا ک ضرور استعمال کریں ۔ ٭صابن کو 30 سیکنڈ لگا کر مساج کریں ۔ ٭ دودھ کا استعمال محدود رکھیں٭ کا فی کی بجائے گرین ٹی کا استعمال کریں ۔ چند احتیا طی تد ابیر اختیا ر کی جائیں تو آپ کی جلد دانو ں سے محفوظ رہ سکتی ہے ۔ سن بلا ک کے انتخا ب کے لیے خیا ل رکھیں کہ سن بلا ک Non Comedogenic اور آئل فری ہو ۔ اگر Salicylic Acid یا Benzoyl per oxide کی کریم بطور علا ج استعمال کی جا رہی ہو تو اس با ت کا خیا ل رکھنا چاہیے کہ کم سے کم سور ج کی روشنی کا سامنا ہو۔ دھوپ میں جانے سے پہلے متاثرہ حصو ں کو سن بلا ک لگا کر محفوظ کر لیا جائے ۔ کو شش کریں کہ کم سے کم ذہنی دبائو کا شکار ہوں کیو ں کہ ذہنی دبائو کی حالت میں جسم میں اسٹرائیڈ ہا رمو ن بننے کی شر ح بڑھ جا تی ہے ۔ یہ کیمیا ئی ہا رمون جلد میں دانوں کے نمودار ہونے کی اہم وجہ ہے ۔ ذہنی دبائو کی صور ت میں چہرے کو کسی اچھے صابن سے دھوئیں اور گرین ٹی کا استعمال کریں ۔ کا فی کا استعمال کم سے کم کریں ۔ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو تی ہے کہ کا فی کا استعمال اسٹرائیڈ ہارمون کے اخرا ج میں اہم کر دار ادا کر تا ہے ۔ لہٰذا کو شش کی جائے کہ کا فی پینے کی عا دت ہر صورت ترک کی جائے یا اسے گرین ٹی سے بدل دیا جائے ۔ ٭ اچھی خورا ک صحت مند جلد کے لیے بہت ضروری ہے ۔ اپنی غذامیں ہری سبزیو ں اور پھلوں کو شامل کیا جائے ، جن میں قدر تی Anti Oxidants ہو تے ہیں ، جو جسم میں ہونے والے کسی بھی نقصان دہ عمل کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ٭کم از کم 14 گلا س پانی روزانہ پیا جائے ، کیو ں کہ جتنا زیادہ پانی استعمال کریں گے ، گر دے اتنی ہی بار خون کو فلٹر کرتے ہیں اور پیشا ب کے ذریعے نقصان دہ ذرات جسم سے خارج ہو جاتے ہیں ۔٭اگر دانے بہت خراب حالت میں ہو ں تو دودھ کا استعمال محدود رکھیں ، کیو ں کہ دودھ ہارمونل لیو ل کی وجہ سے بڑھنے والے دانوں کی نشوونما میں مزید اضا فہ کر تاہے ۔ ٭سگریٹ نو شی کرنے والے افراد میں دانو ں کی نشو و نما تقریبا 62 فی صدزیا دہ ہو تی ہے۔ ٭خواتین میں ماہانہ ایام کے ہونے سے Sebum کی مقدار اور دوسرے کیمیکل میں اضا فہ ہو جا تاہے۔ Sebum ایک ما دہ ہے ، جو انسانی جلد کے ذریعے خارج ہو تا ہے اور دانو ں کی اصل وجہ یہی ہے ۔ ٭ایام کے دانو ں میں جلد کی زیا دہ سے زیادہ صفائی رکھی جا ئے۔ ٭ سر کی جلد اور بالو ں کو کسی اچھے آئل فری شیمپو سے صاف رکھا جائے ، Sebum اور تیل عموماً سر کی جلد سے ماتھے اور پیشانی تک ٹرانسفر ہو جا تے ہیں اور نتیجتاً ما تھے پر دانے نمودار ہو نے لگتے ہیں ۔ Glycolic Cleanser کا استعمال بھی سر کی جلد میں کیا جائے ۔ ٭روزانہ چہرہ کم از کم 3 بار دھویا جائے ۔ صابن معیاری ہو، مگر خو ش بو اور رنگ کے اثرات سے پاک ہو ۔ ٭اپنے ہا تھو ںکو ہمیشہ صاف رکھیں اور معیاری صابن کا استعمال کریں۔ ٭صابن کو 30 سیکنڈ لگا کر مساج کریں اور پھر صاف پانی سے دھوئیں ۔ روزانہ ایک سے دو با ر ایسی کریم یا جیل کا استعمال کریں ، جس میں Benzoyl per oxide ہو ۔ ابتدا میں یہ جلد کو خشک اور سر خ کر دیتا ہے ، مگر یہ وقتی اثرات ہو تے ہیں ، چند ہفتو ں میں اس کا وا ضح اثر ہو گا اور دانے ختم ہو جائیں گے ، بس دھو پ میں نکلتے ہوئے سن بلا ک کا استعمال لا زم ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 679 reviews.