Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ساگودانہ ۔ صحت کا ساتھ (ڈاکٹر عبدالقیوم)

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

عربی سابودانہ سندھی سابودانہ انگریزی Sago یہ بہت مشہور چیز ہے۔ دراصل یہ دانے ہوتے ہیں جو درخت کے تنے سے حاصل ہوتے ہیں۔ان کا رنگ سفید ہوتا ہے اور ذائقہ پھیکا ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک دو تولے تک ہوتی ہے۔ اس کا مزاج گرم تر ہے۔ اس کے درج ذیل فوائد ہیں۔ (1) ساگودانہ سے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔(2)یہ کاربوہائیڈریٹ فراہم کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔(3) ساگودانہ میں پروٹین کی کچھ مقدار ہوتی ہے۔ جب اسے دودھ میں پکایا جاتا ہے تو اس کی غذائیت میں اضافہ ہوتا ہے۔(4) ساگودانہ ایک زود ہضم اور مقوی غذا ہے۔(5) اسہال، پیچش اور بخار کے مریضوں کیلئے بہترین غذا ہے۔(6) بدن کوفربہ کرتا ہے۔(7) طبیعت کو نرم کرتا ہے۔(8) باہ زیادہ کرتا ہے اور تحریک باہ بھی اس کے استعمال سے خوب ہوتی ہے۔(9) مقوی معدہ اور مقوی امعاءبھی ہے۔ اس کیلئے ساگودانہ ایک تولہ دودھ میں پکا کر کھانا چاہیے۔ نوٹ: اس کو استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھولینا چاہیے تاکہ اس کے اندر مٹی وغیرہ دور ہو جائے۔ اس کے علا و ہ اس کو پہلے پانی میں پکا کر پھر دودھ ڈالنا زیادہ مناسب ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 677 reviews.