Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

تسبیح خانہ میں مخلصین کی آمد

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

3 مارچ بروز جمعرات معروف کالم نگار جناب اوریا مقبول جان عبقری دفتر تشریف لائے‘ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم سے ملاقات کی۔ آئی ٹی کے شعبے کے وزٹ کے دوران بہت زیادہ دلچسپی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
7 مارچ بروز سوموارجناب اعجاز الحق صاحب( سابقہ وزیر موجودہ ایم این اے) تسبیح خانہ لاہور تشریف لائے۔
10 مارچ بروزجمعرات سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور جے سالک صاحب تسبیح خانہ میں تشریف لائے۔ تسبیح خانہ کا نظام دیکھ کر بہت خوش ہوئے اوردفتر ماہنامہ عبقری کاوزٹ بھی کیا اور انٹرنیٹ کانظام دیکھ کر حیران ہوئے اور کہا کہ آپ امن و رواداری کا پیغام ساری دنیا میں پھیلا رہے ہیں۔ 15مارچ بروز منگل مولانا حلیم الرحمٰن قریشی مسجد غوثیہ کراچی تسبیح خانہ لاہور میں تشریف لائے۔مولانا نے دعا فرمائی۔16 مارچ بروز بدھ بعد نمازمغرب مولانا رشید میاں صاحب مہتمم جامعہ مدنیہ قدیم لاہور تسبیح خانہ تشریف لائے۔حضرت حکیم صاحب نے ان سے درخواست کی کہ آپ تسبیح خانہ کے ذاکرین اور مقیمین کو خاص نصیحت فرمائیں۔ انہوں نےدرس قرآن ارشاد فرمایا، ذاکرین و مقیمین کو خاص نصیحتیں ارشاد فرمائیں۔ آخر میں روحانی ترقی کیلئے دعا فرمائی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 724 reviews.