Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹوٹکوں کی بھرمار

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

 آپ ﷺ نے فرمایا جو خانہ کعبہ کا طواف50 مرتبہ کرے وہ گناہوں سے ایسے نکل جائیگا گویا کہ اس کی ماں نے اسے آج ہی جنا ہو۔

 کے فوائد: جس کی گندی باتوں کی عادت نہ جاتی ہو وہ 90 بارپڑھ کرکسی خالی پیالے یا گلاس میں دم کرکے حسب ضرورت پانی پیا کرے۔فاقہ سے محفوظ رہنے کیلئے: حضرت ابن مسعود ؓ نے حضور اکرمﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے جو شخص ہر رات کو سورۂ واقعہ پڑھے اس کو کبھی فاقہ نہ ہوگا۔(فضائل قرآن)۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کیلئے: آنکھوں کے گرد آہستہ آہستہ روغن زیتون یا روغن بادام کی مالش کریں۔چوری سے محفوظ:: دس بار پڑھ کر جو اپنے مال و اسباب اور رقم وغیرہ پر دم کردے انشاء اللہ عزوجل چوری سے محفوظ رہے گی۔ارشاد نبوی ﷺ : آپ ﷺ نے فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیاکہ تقریر، گفتگو میں اختصار کیا کر وں ۔ اس لیے کہ مختصر بات چیت بہتر ہوتی ہے۔جو شخص علم کی تلاش میں نکلا ۔ وہ اپنی واپسی تک گو یا اللہ تعالیٰ کی را ہ میں چلتارہا ۔اکسیر تلی: پختہ میٹھے آموں کا رس ایک چھٹانک لیکر اس میں ایک تولہ شہد شامل کرکے روزانہ پلائیں‘ کچھ عرصہ کے استعمال سے تلی کا ورم دور ہوجائیگا۔لاعلاج مریض کی صحت کیلئے: تمام شکوک دور کرنے‘ یقین کی نعمت پیدا کرنے اور لاعلاج مریض کی صحت کیلئے اَللّٰہُ  کا ہزار بار روزانہ ورد رکھیں،انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔مسکین کی نسبت:مسکین کی نسبت آپﷺ کا ار شا د ہے کہ کسی مسکین کو دروازے سے خالی نہ پھیرو ۔ گو چھوہا رے کا ایک ٹکڑا ہی کیو ں نہ دو۔نکسیر کے لیے آسان ٹوٹکہ:  سرکے میں روئی اور کپڑا بھگو کر ناک کے سوراخ میں رکھ لینے سے نکسیر بند ہو جاتی ہے۔گم شدہ چیز کیلئے:  جب گمشدہ چیز کی خبر ملے فوراً بلاتاخیرگیارہ مرتبہ پڑھ لے چیز مل جائے گی۔ خشک کھانسی:  خشک کھانسی میں کیلے اور کھجور کو مکھن میں ملا کر کھانا مفید ہے، اس طرح خشک کھانسی کیلئے بادام بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

مزید روحانی و جسمانی ٹوٹکے پانے کیلئے آج ہی دفتر ماہنامہ عبقری سے کتاب’’عبقری لایا انوکھے اور لاجواب ٹوٹکے‘‘ (جلد اول‘ دوئم) لائیے‘ آزمودہ ٹوٹکے پائیے۔


Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 514 reviews.