Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چند اصول اپنائیں ! طبیبوں سے ہمیشہ کیلئے نجات پائیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

جو مردوزن دفتر میں کام کرتے ہوئے وقفے وقفے سے کھڑے ہوں، وہ سمارٹ، دُبلے پتلے اور چست رہتے ہیں۔ حتیٰ کہ ساٹھ سیکنڈ کا کھڑا ہونا بھی بدن پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ مثلاًجسم میں کولیسٹرول کم کر دیتا اور انسولین کا نظام بہتر بناتا ہے

پچھلے چند برس میں جید طبی تحقیق کے ذریعے بعض ایسے طریقے سامنے آئے ہیں جنہیں اپنا کر انسان اپنی صحت بہتر بناسکتا ہے۔ یہ طریقے روزانہ اپنائے جائیں تو مردوزن بیماریوں سے دور اور خوش باش رہتے ہیں۔ ان کا تعارف درج ذیل ہے۔ زندگی کو توانا بنائیں سبزچائے سے فائدہ اٹھائیے:اگر آپ ناشتے میں سبزچائے یا قہوہ پیتے ہیں تو خوش ہو جائیے۔ جدید تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ قہوہ ایک کرشماتی مشروب ہے۔ گو ابھی اس مشروب پر تحقیق جاری ہے، تاہم طبی تجربات سے قہوہ اور سبزچائے کے درج ذیل فوائد نمایاں ہوئے ہیں:٭ اگر خاتون روزانہ ۳ پیالی جڑی بوٹیوں کا قہوہ پیئے، تو وہ جِلد کے سرطان سے محفوظ رہتی ہے۔٭ مردوزن کم از کم ایک پیالی کافی روزانہ نوش کریں، تو انھیں فالج چمٹنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔٭ اسی طرح دو پیالی پینے سے انسان ڈیپریشن کا شکار کم ہی ہوتا ہے۔٭اگر مرد روزانہ چار پیالی قہوہ کی نوش کرے، تو پروسٹیٹ سرطان کے خطرے سے ۶۰ فیصد تک بچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دُنیا میں کئی مرد اِسی مرض کے ہاتھوں چل بستے ہیں۔ ناشتے میں پروٹین لیجیے:پروٹین کی خوبی یہ ہے کہ یہ ہمارے دماغ اور شکم کو بتاتے ہیں کہ انسان کھا پی کر سیر ہو چکا اور اُسے مزید کھانے کی ضرورت نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جس کی غذا سے پروٹین عنقا ہو، اُسے مسلسل بھوک لگتی رہتی ہے۔ وہ پھر صحت کو نقصان پہنچانے والی غذائیں کھانے سے بھی نہیں چُوکتا۔ ایک بالغ انسان کو روزانہ اتنی غذا کھانی چاہیے کہ اُسے مطلوبہ مقدار میں پروٹین مل جائیں۔ ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ ہر انسان روزانہ مطلوبہ ضرورت کے ۲۰ فیصد پروٹین ضرور کھائے۔یوں اس میں شکم سیری کااحساس جنم لیتا ہے۔ دوسری صورت میں وہ اتنا زیادہ کھانا کھاتا ہے کہ ہر ماہ اس کا وزن ایک کلو تک بڑھ جاتا ہے۔ یہ سال کا ۱۲ کلو بنتا ہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ انسان غذا سے مطلوبہ پروٹین نہ لے، تو موٹاپے کا شکار ہو سکتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ لوگ عموماً رات یا دوپہر کو پروٹین والی غذائیں مثلاً گوشت کھاتے ہیں۔ اب جدید تحقیق کہتی ہے کہ ناشتے میں پروٹین لیجیے تاکہ دن کے آغاز ہی میں سیری کا احساس پیدا ہو جائے۔ لہٰذا ناشتے میں گوشت کھانا ممکن نہیں، تو اُبلا انڈا اور دہی لیجیے۔نیلی روشنی سے بچیں:آج کل رات گئے تک کمپیوٹر، ٹی وی، سمارٹ فون وغیرہ پر کام کرنا معمول بن گیا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان آلات سے نکلنے والی نیلی روشنی دماغ کو مسلسل متحرک رکھتی ہے۔ نتیجتاً انسان کو نیند نہیں آتی اور وہ نیند کی کمی کا شکار رہتا ہے۔تاہم نیند کی کمی بھی ہزارہا مردوزن کو کمپیوٹر یا ٹی وی سے دور نہیں رکھتی کیونکہ وہ ان کی لت یا نشے میں گرفتار ہوتے ہیں۔ ماہرین اب ایسے ہی نشئیوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ سکرین کے آگے فلٹرنگ گلاس لگالیں تاکہ نیلی روشنی کے اثرات کم سے کم ہوجائیں۔ یوں وہ زیادہ دیر تک اور بہتر نیند لے سکیں گے۔کھڑے ہو کر 60 تک گنیں:ہمارے ہاں عام خیال یہ ہے کہ دن کے کسی حصے میں ورزش کرلی جائے، تو یہ انسان کو چاق و چوبند رکھنے کے لیے کافی ہے۔ لیکن جدید طبی تحقیق نے یہ نظریہ باطل قرار دے دیا۔ اب ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ صبح یا شام جتنی مرضی سخت ورزش کریں، دن کا بیشتر عرصہ دفتر میں بیٹھے گزارتے ہیں، تو وہ کسی کام کی نہیں۔
جدید تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ جو مردوزن دفتر میں کام کرتے ہوئے وقفے وقفے سے کھڑے ہوں، وہ سمارٹ، دُبلے پتلے اور چست رہتے ہیں۔ حتیٰ کہ ساٹھ سیکنڈ کا کھڑا ہونا بھی بدن پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ مثلاًجسم میں کولیسٹرول کم کر دیتا اور انسولین کا نظام بہتر بناتا ہے جبکہ جو لوگ طویل عرصہ بیٹھے رہیں، وہ مثبت فوائد حاصل نہیں کر پاتے۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے پیروں پر کھڑے ہونا انسان کو سرطان سے بھی بچاتا ہے۔ تجربات سے معلوم ہوا کہ جو مردوزن ۱۰ برس تک طویل عرصہ دفتر میں بیٹھے بیٹھے گزاریں، وہ عموماً آنتوں کے سرطان کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ ’’فطرت نے انسانی جسم کی ساخت یوں رکھی ہے کہ وہ دن کا بیشتر حصہ ہلنے جلنے میں گزارے۔ چنانچہ جو انسان فطرت سے بغاوت کرے، مختلف بیماریوںمیں مبتلا ہو جاتا ہے۔ کئی لوگوں نے چہل قدمی کو اپنی زندگیوں سے نکال دیا ہے۔ ضروری ہے کہ یہ عمل واپس لایا جائے۔‘‘ ماہرین کا کہنا ہے، ضروری نہیں کہ آپ ورزش کے لیے خاص وقت نکالیں۔ دورانِ کام بھی یہ عمل کرنا ممکن ہے مثلاً کھڑے ہو کر ٹیلی فون سنیں، کسی ساتھی کو پیغام دینا ہو تو فون کرنے کے بجائے اس کے پاس چلے جائیں، چلتے پھرتے میٹنگ کیجیے، وغیرہ۔خوش رہنا ہوتو آفتوں کی توقع رکھیں:انسان غریب ہو یا امیر فطرت کئی نعمتیں بلا امتیاز اسے عطاکرتی ہے اس کے باوجود بہت سے لوگ خوش نظر آتے، وہ دولت مند ہوں یا قلاش۔ اب ماہرین نفسیات نے اندرونی خوشیاں بڑھانے کیلئے ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے وہ یہ کہ دن میں چند منٹ اس بابت ضرور سوچئے کہ آپ کو نعمتیں حاصل ہیں اگر آپ ان سے محروم ہوجائیں تو کیا ہوگا؟ اس ضمن میں ایک برطانوی نفسیات دان کہتا ہے اس سوچ کے ذریعے آپ میں شکرگزاری، ممنونیت اور خوشی کے جذبات جنم لیں گے۔ ظاہر ہے اگر آپ اپنے پیارے احباب اور ضرورت کی تمام اشیاء کھو بیٹھیں تو زندگی گزارنا کٹھن مرحلہ بن جائے گا۔ تب آپ کو دستیاب نعمتوں کی قدر و قیمت کا احساس ہوگا اور وہ دوبارہ آپ کیلئے خصوصی بن جائیں گی۔  20 سیکنڈ میں نتیجہ پائیے:آپ کو علم ہے کہ منزل پانے کی کوشش اور حقیقتاً اسے پانے کے مابین کیا فرق ہے؟ ماہرین نفسیات کی جدید تحقیق کے مطابق یہ فرق صرف 20 سیکنڈ کا ہے۔ مطلب یہ کہ اگر آپ کوئی بھی کام 20 سیکنڈ پہلے شروع کردیں تو توقع یہ ہے کہ وہ مقررہ وقت سے قبل ہی انجام پائے گا۔ مثال کے طور پر صبح سویرے آپ نے ہوائی اڈے پہنچنا ہے تو بہتر یہ ہے کہ رات کو ساری تیاری مکمل کرکے سوئیے حتیٰ کہ کپڑے اورجوتے بھی تیار کرلیجئے۔ اسی طرح اگر آپ اپنے کارکنوں کی تعریف کرنا چاہتے ہیں تو میز پر تھینک یو نوٹ لکھئے۔ نیز قلم ہمیشہ پاس رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر فوراً شکریے کا نوٹ لکھ سکیں۔ صبح کام کیجئے اور سہ پہر کو آرام:یوں تو دھوپ کے کئی فوائد ہیں لیکن وہ بعض نقصان بھی رکھتی ہے مثلاً ہماری جلد پر منفی اثرات مرتب کرنا۔ اب جدید تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ صبح کے وقت دھوپ ہماری جلد کے خلیوں پر سب سے کم اثر انداز ہوتی ہے جبکہ سہ پہر کو دھوپ میں رہا جائے تو جلد کا سرطان ہونے کا خطرہ 5 گنا بڑھ جاتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ہمارے ڈی این اے میں پایا جانے والا ایک خاص پروٹین جلد کی حفاظت کرتا ہے۔ یہ پروٹین صبح کے وقت سب سے زیادہ جبکہ سہ پہر کو کم ہوتا ہے۔ چنانچہ اب ماہرین طب لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ صبح کے وقت زیادہ کام انجام دیں، مثلاً باغبانی، پیدل چلنا اوراسی قسم کی دیگر سرگرمیاں۔
جلد کھانا کھائیے جلد سوئیے:مشرق میں بزرگوں کا یہ قول ہے کہ سرشام کھانا کھائو اورجلد سوجائو۔ اب جدید تحقیق نے بھی اس سے اتفاق کرلیا۔ ماہرین کی رو سے تادیر جاگنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ انسان اچھا خاصا فربہ بن جاتا ہے۔عاصم محمود



Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 512 reviews.