محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کی نسلوں میں ولایت کاملہ عطا فرمائے۔ حضور میں ایک گھٹیا سا انسان ہوں نہیں بلکہ ایک گھٹیا سا آدمی ہوں۔ مجھے آپ کے درس سے تعلق جوڑے ہوئے دو سال کا عرصہ ہوچکا اور حضور تقریباً ایک سال ہوگیا آپ سے تعلق جڑے ہوئے۔ میں لاہور میں پڑھتا تھا تو میری اماں نے مجھے درس سننے پر لگایا اور تسبیح خانہ جانے کی نصیحت کی۔ اس طرح میں تسبیح خانہ آنا شروع ہوا اور آپ سے بیعت ہوا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! یہ میرا پہلا خط ہے اگر مجھ سے کوئی غلطی یا گستاخی ہوجائے تو معاف کردیجئے گا۔ لکھنے کامقصد آپ کا قرب اور نظر شفقت حاصل کرنا ہے کہ اللہ کے حضور آپ کے غلاموں میں میری بھی شمولیت ہوجائے‘میری اندر کی غلاظتیں دھل جائیں‘ دل کی دنیا آباد ہوجائے اور دل کی آنکھوں پر سے پردے ہٹ جائیں۔
حضرت! زندگی سے کوئی شکوہ نہیں‘ الحمدللہ آپ کے دئیے ہوئے روحانی ہتھیار (پانچ سورتیں‘ چھ بسم اللہ‘ روحانی غسل‘ لاہوتی وضو‘ یاحفیظ یاسلام‘ یاقہار‘ سورہ الم نشرح اور سورۂ فیل والا عمل) کی برکت، رحمت‘ حفاظت اور عافیت ہمیشہ ساتھ رہتی ہے۔ حضور میں دو وظائف پڑھتا ہوں ایک انمول خزانہ جو مجھے تین کے تسبیح خانہ (سٹوڈنٹ اور ٹیچرز) والے اجتماع میں شمولیت پر ملا۔ میں انمول خزانہ ہر نماز کے بعد پڑھتا ہوں۔ دوسرا وظیفہ جو میں کرتا ہوں وہ علامہ لاہوتی پراسراری کا بتایا ہوا محمدرسول اللہ والا ہے جو میں ہروقت اٹھتے بیٹھتے پڑھتا رہتا ہوں۔ اس کے تین نصاب ختم کرچکا ہوں جو میں آپ کی خدمت میں تحفۃً پیش کرتا ہوں۔ان اعمال سے میری بہت سی مشکلات‘ پریشانیاں اور مسائل حل ہوئے ہیں۔میرے بہت سے اٹکے ہوئے کام اب ایسے حل ہوتے ہیں کہ جیسے کبھی اٹکے ہی نہ تھے۔ بعض اوقات تو میں خود بھی حیران ہوتا ہوں کہ میرے سارے کام خودبخود سنور رہے ہیں یہ سب ان اعمال کی برکت ہے۔حضرت حکیم صاحب! میں تسبیح خانہ کا کھوٹا سکہ ہوں اور اللہ والوں کے در کے کھوٹے سکے بھی قیصرو قصریٰ کے خزانوں پر بھاری پڑتے ہیں۔ تسبیح خانہ کا در بڑی مشکل سے ملا ہے‘ تسبیح خانہ کا دامن پکڑے ہوئے ہوں‘ مجھے تسبیح خانہ سے پیار نہیں محبت نہیں یہ مقام تو بہت پیچھے رہ گئے۔ حضرت! مجھے تسبیح خانہ سے عقیدت ہے اور اگلی منزل عشق کا مسافر ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں