Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری نے زندگی دوبارہ لوٹا دی

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! زندگی میں پہلی بار خط لکھنے کا اتفاق ہورہا ہے‘ آپ کیلئے دعائیں تو بے حد اور بے شمار نکلتی ہیں‘ اللہ آپ کی نسلوں تک آپ کے کارخیر کی جزا عطا فرمائے۔ یہ دل سے نکلی ہوئی دعائیں سننا تو آپ کی روٹین میں شامل ہوگا۔ اللہ آپ کو ایسی جزا عطا فرمائے جو اللہ نے اپنے غیب کے خزانوں میں چھپا کے رکھی ہو جس کے مل جانے پر آپ بھی حیرت زدہ ہوجائیں۔
 شادی ہونے کے بعد زندگی گزارنے کے بہت سے سبق عملی زندگی میں آکر میں نے اپنے میاں سے سیکھے‘ ہم ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں‘ کچھ عرصہ پہلے میرے میاں کو شوگر جیسی بیماری نے گھیرلیا اور کاروباری حالات بہت زیادہ خراب ہوگئے‘ ہم دونوں بہت پریشان ہوگئے‘ اللہ سے دعا کرتی کہ یااللہ میرے خاوند کو اس موذی مرض سے نجات دے۔ زندگی کے یہ کٹھن دن ہم نے ایک دوسرے کے سہارے گزارے جب روپے پیسے کی کمی کی وجہ سے اپنوں کے رخ بھی بدل گئے۔ اللہ تعالیٰ کے آگے گڑگڑانے کے تین چار دن بعد مجھے کتابوں کی ایک دکان سے عبقری ملا۔ ان دنوں مجھے بازار میں شوگر کے بارے میں کوئی بھی لٹریچر ملتا تو لے کر پڑھتی۔ جب مجھے عبقری اگست 2011ء کا شمارہ ملا تو سرورق پر شوگر کے بارے میں ہی کچھ لکھا تھا۔ ان دنوں عبقری کا ہدیہ تیس روپے تھا لڑجھگڑ کر رسالہ بیس روپے میں خرید لائی۔ گھر لاکر میں نے پہلے تو رسالہ چھپا دیا کہ نہ جانے اس میں کیا ہوگا؟ چند دن بعدآرام سے بیٹھ کر دیکھوں گی کہ آیا رسالہ پڑھنے کے قابل ہے بھی یا نہیں۔ چند دن بعد جب رسالہ نکالا تو جیسے سب کے ساتھ ویسے ہی میں بھی حیران ہوتی گئی۔ یقین نہیں آرہا تھا کہ کوئی رسالہ اتنا گراں قدر بھی ہوسکتا ہے۔ پھر تومیں ہر ماہ رسالہ خریدنے لگی۔ اس رسالے میں لکھے وظائف و نسخہ جات کی وجہ سے میرے شوہر کو اللہ نے صحت جیسی نعمت دوبارہ لوٹا دی۔ دیگرنسخہ جات و وظائف کے ساتھ میرے شوہر نے ٹھنڈی مراد اور سترشفائیں استعمال کیں۔ الحمدللہ! اب ہمارے گھر میں سکون آگیا ہے‘ ہماری معاشی حالت بھی دن بدن بہتر ہورہی ہے۔ہم نماز تہجد کے پابند ہوگئے ہیں۔ عبقری کی وجہ سے بہتری ہی بہتری ہے۔ ہمارے گھر میں اب ہروقت درس چلتا ہے‘ میرے شوہر کی ٹانگ میں پچھلے دس سال سےدرد تھا‘ ہرجگہ سےعلاج کروانے کےباوجود آرام نہ آتا‘ اب صرف درس سننے کی برکت سے ٹانگ کا درد بالکل ٹھیک ہوگیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 498 reviews.