بندہ کچھ عرصہ سے سوچ رہا تھا کہ جس طرح حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے دل کھول عبقری کے اندر لکھ رہے ہیں اور دل کھول کر اپنے سینے کے راز تمام لوگوں کو بتارہے ہیں جو کسی نے نہ بتائے نہ بانے کے ہیں۔ ایسا سخی اور ایسا ہمدرد انسان زمانے میں کم ہی ملتا ہے۔ اگر لوگوں کو قدر ہو تو بندہ نے بھی چاہا کہ اپنے وظائف و عملیات جو مجرب ہیں عبقری کے اندر لکھوں تاکہ ہر مسلمان فائدہ اٹھائے اور زندگی کے اندر عیش و عشرت سے رہے۔ بندہ نے جو مجرب اعمال کھے ہیں وہ مسنون ہیں۔
شادی بھی ہوگئی اور قرض بھی اترگیا: بندہ جب ایک تعلیمی ادارہ میں پڑھتا تھا تو ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا ایک ہفتے بعد گھر آتا تو جامع مسجد کے اندر آکر نماز پڑھتا۔ ایک دن بندہ جمعرات کو گھر آیا اور مسجد میں نماز پڑھنے کیا گیا تو دیکھا کہ ایک بزرگ بہت رو رہے ہیں۔ بندہ نے سکون کے ساتھ نماز پڑھی اور بزرگ کی طرف متوجہ ہوا کہ بابا کیوں رو رہے ہو؟ تو بزرگ نے فرمایا کہ بیٹا بیٹی کا رشتہ کرنا ہے اور دو تین لاکھ روپے قرضہ دینا ہے اولاد ساتھ چھوڑ گئی ہے اور بے بس ہوچکا ہو تو بندہ نے عرض کیا کہ بابا قرضہ اتر جائے گا اور بچی کا رشتہ بھی ہوجائے گا میں آپ کو ایک عمل بتاتا ہوں کرنا ضرور ہے۔ دکھی آدمی تھا تو اس نے کہا کہ بتاؤ تو بندہ نے جو اس کو عمل بتایا وہ یہ ہے کہ روزانہ پانچ سو مرتبہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھنا ہے تو جب میں دوبارہ آؤں گا تو بتانا تو جب بندہ دو ہفتوں کے بعد دوبارہ آیا تو وہ بزرگ بہت خوش تھے اور بندہ کو بتانے لگے کہ بیٹا جن لوگوں کے میں نے پیسے دینے تھے انہوں نے معاف کردئیے ہیں اور بیٹی کی منگنی بھی ہوگئی ہے۔ آج بندہ جس وقت یہ دعا لکھ رہا ہے اس وقت وہ بچی اپنے گھر سکون کے ساتھ رہ رہی ہے۔ عمل کا طریقہ یہ ہے: پہلے سو مرتبہ درود شریف اَللّھم صل علی محمد ٍ نبی الرحمۃ پھر پانچ سو مرتبہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔ پھر درود شریف سو مرتبہ پڑھے۔ رزق کی تنگی‘ دشمن کا خوف‘ غم مصیبت سے چھٹکارا حتیٰ کہ جادو کا توڑ ہے۔ عمل کرو اور دعا دو‘ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو اور عبقری والوں کو دعائیں دیں۔رزق کی بارش:جو شخص اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت پہلے سلام کرے پھر درود شریف پڑھے اور سورۂ اخلاص کی تلاوت کرے اس کے اوپر اللہ تعالیٰ رزق کے دروازے بارش کی طرح کھول دے گا۔
ہر آفت سے حفاظت: جب سونے لگو تو سورۂ فاتحہ اور سورۂ اخلاص پڑھو موت کے سوا ہر چیز سے حفاظت ہوگی۔ (تحفہ حفاظ) جان مال اولاد کی حفاظت: جو شخص آیۃ الکرسی پڑھے وہ اس کی حفاظت کرے گی اور اس کی اولاد کی اس کے گھر والوں کی اور اس کے اردگرد کے گھروں کی۔ (تحفہ حفاظ) نظربد سے حفاظت: جو چیز اچھے لگے یہ دعا پڑھے اس کو نظر نہیں لگے گی۔ ۔ زمینوں اور آسمانوں کے اندر جو کچھ بھی ہے ان سب حفاظت: جو بندہ صبح و شام تین تین مرتبہ آخری تین سورتیں پڑھے گا اللہ تعالیٰ زمینوں آسمانوں‘ انسانوں اور جنات کے شر سے نجات عطا فرمائیں گے۔جو بندہ ایک مرتبہپڑھے تو ستر فرشتے ایک ہزار دن تک اس کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھتے رہتے ہیں جو بندہ روزانہ دس مرتبہ نماز فجر کے بعد درود شریف پڑھے گا بندے کی روح نبیوں اور صدیقین کی طرح نکالی جائے گی۔ پل صراط سے گزرنے میں آسانی ہوگی۔ فرشتہ سجدے میں سر رکھ کر اس کو جنت میں داخل کروائے گا۔ حوض کوثر پر پانی پینے پر مدد کی جائے گی۔ (از عملیات کے فضائل و برکات۔لاکھ وظیفے ایک طرف درود وظیفہ ایک طرف:ہروقت باوضو رہنے کی کوشش کریں روزانہ ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے کی کوشش کریں۔دن کا آغاز درود شریف سے کریں اور اختتام بھی درود شریف سے کریں۔ ہر کام میں آسانی اور برکت ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں