Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خوش رکھیے ‘خوش رہیے‘غم نہ کیجئے

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

نماز سےاہل ایمان کی رنج و غم اور فکریں ختم ہوتی ہیں‘نماز اہل ایمان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور عبادت گزاروں کی تسلی۔2۔ جو گزرا سو گزرا ، گیا وقت پھر ہاتھ نہیں آتا‘ لہٰذا جو گزر گیا اس کے بارے میں مت سوچو۔3۔ خدا کی رضا پر راضی رہو‘ جو روزی قسمت میں ہے اس پر شکر کرو ہر چیز تقدیر پر مبنی ہے اس لیے ملال نہ کرو۔4۔ اللہ کے ذکر سے دلوں کو اطمینان ملتا ہے‘ گناہوں کا بوجھ کم ہوتا ہے‘ علام لغیوب خوش ہوتا اور پریشانیاں دور ہوتی ہیں۔ 5۔ کسی کے شکریہ کا انتظار نہ کرو‘ بس اللہ الصمد کا ثواب کافی ہے۔ منکروں کے انکار اور حاسدوں کے حسد سے آپ کوکوئی نقصان نہ ہوگا۔ 6۔ صبح کرلو تو شام کا انتظار نہ کرو۔ آج کی حدود میں رہو اور آج کی اصلاح کی پوری کوشش کرو۔ 7۔ مستقبل کو آنے دو کل کی فکر میں نہ پڑو آج ٹھیک ہوا تو کل بھی ٹھیک ہوگا۔ 8۔ اپنے دل کو حسد سے پاک کرلو اس سے بغض اور عداوت نکال پھینکو۔ 9۔ لوگوں سے بس خیر کیلئے چلو گھر میں زیادہ رہو‘ اپنے کام سے کام رکھو‘ لوگوں سے کم ملو جلو۔ 10۔ کتاب بہترین دوست ہے۔ اس کی ہم نشینی اختیار کرلو۔ علم و معرفت سے ہمیشہ کیلئے دوستی کرلو۔ 11 کائنات نظام پر مبنی ہے لہٰذا گھر آفس اور فرائض سب میں نظم و ترتیب ملحوظ رکھو۔ 12۔ کھلی فضا کی طرف نکلو‘ اچھے باغات کا مشاہدہ کرو‘ اللہ کی مخلوق اور خالق کی ایجاد میں غور کرو۔ 13۔ پیدل چلو‘ ورزش کرو‘ کسل مندی اور گمنامی‘ نکمے پن اور بےکاری سے دور رہو۔14۔ اپنے کپڑوں کی صفائی پر دھیان دو‘ خوشبو لگاؤ‘ مسواک کرو اوراپنے مظہر پر توجہ دو۔(عدیل سرور‘لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 468 reviews.