محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق و ذوق سے ہر ماہ باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔میں پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہوں اور عبقری میں موجود وظائف و نسخہ جات اکثر اپنے پاس آنے والے مریضوں کو بتاتی رہتی ہوں۔ عبقری جون 2009ء کے صفحہ نمبر 14 پر بانجھ پن کے علاج کیلئے ایک روحانی عمل لکھا تھا۔ میں نے پڑھا اور اس عمل کو ایک مریضہ جس کی شادی کو 13 سال گزر چکے تھے لیکن اس کی اولاد نہیں تھی۔ اس کو یہ عمل دیا اللہ کے فضل سے اس نے کیا اور اس کی اولاد ہوگئی۔ عمل یہ ہے: ’’ایک کاغذ پر ا ل ل ہ ر ح من ن لکھ کر گلاب اور قدرے مشک سے حل کرکے متواتر تین بار عورت کو پلائیں۔ اسم الرحمٰن مبارک لکھ کر بانجھ عورت گلے میں ڈالے اور مرد کے پاس جائے۔ جس درخت پر پھل نہ آتے ہوں اس درخت پر یہ اسم باندھیں پھل آجائیں گے۔ (ڈاکٹر فاخرہ سلطانہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں