محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے تین سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ اس رسالے کے مجھ پر بہت سے احسانات ہیں۔میں بہت سے پوشیدہ امراض میں مبتلا تھااپنی غلط حرکتوں کی وجہ سے بالکل ناکارہ مرد بن چکا تھا‘جس کی وجہ سے گھر میں تو شرمندہ رہتا ہی تھا باہر بھی کسی کام کو دل نہ لگتا تھا۔ پھر مجھے درج ذیل نسخہ ملا جس نے میری زندگی ہی بدل دی۔ اللہ نے مجھے صحت دی‘ میری صحت اس طرح ہوگئی کہ میرا جسم لوہے کی طرح اور طاقت بے انتہا بڑھ گئی۔ میں نے بالکل سادہ سا نسخہ استعمال کیا جس میں دال ماش کو پانی میں رات کو بھگو کر رکھا اور صبح اس میں سے پانی نکال کر اسے کوٹ کر گھی میں پکایا اور اس میں مصری ڈال دی‘ گھی اور مصری دال کے ہموزن تھی۔پھر اس کوروزانہ صبح وشام دو دو چمچ کھاتا‘ جس کی وجہ سے مجھے ایسی شفاء ملی کہ میں خود بھی حیران رہ گیا۔ (محمدقاسم‘جھنگ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں