محترم قابل احترام حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتی ہوں آپ خیریت سے ہیں ۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ آپ کے بارے میں لکھ سکوں‘ بس اتنا کہوں گی اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے عبقری کو اتنی ترقی دے کہ عبقری کا نام دنیا کے ہر کونے میں روشن رہے‘ آپ کے اہل خانہ‘ عبقری کے تمام بھائیوں کی اللہ تعالیٰ حفاظت کرے۔ آپ کو تین عمل روانہ کررہی ہوں ہر ایک عمل اتنا کامیاب اور مؤثر ہے‘ میں آپ کو بتانہیں سکتی۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور آپ کی دعا سے میرا ہر کام اتنا کامیاب ہوتا ہےجس کی کوئی حد نہیں ہے۔
مشکل ترین کام: اگر آپ کو سخت ترین مشکل ہو اور آپ کا کوئی بھی کام نہ ہو رہا ہو‘یہ عمل کریں ہر مشکل حل ہوجائے گی۔ یہ عمل میں نے خود کسی کیلئے کیا تھا‘ تین دن میں لکھا تھا آپ یقین کریں ان کا اتنا مشکل کام تھا میں آپ کو بتانہیں سکتی‘ کئی سال کا پرانا کام تھا۔ چالیس دن میں ہوتا ہے لیکن میرا ساٹھ دن میں کام ہوا۔ اتنا مضبوط کام ہوا میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ قارئین! آپ کسی بھی مشکل کام کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ سب سے بڑی بات جو بھی کام کریں مکمل یقین اورتوجہ سے کریں تو ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔ اپنے رب پر مکمل یقین ہونا چاہیے۔ عمل یہ ہے:۔یَااَللہُ 3125 بار کسی باریک کاغذ پر باوضو ہوکر لکھیں اور پھر اس کاغذ کو طے کرکے آٹے کےپیڑے میں بندکرکے نہر یا دریا میں ڈال دے اور کام کیلئے دعا کرے۔ا نشاء اللہ چالیس دن میں نتیجہ اچھا نکل آئے گا۔حیض کے درد کیلئے: جس کو درد حیض بہت زیادہ ہوتی ہو‘ یہاں تک درد برداشت سے باہر ہو‘ برداشت نہ ہوتی ہو۔سورۂ مریم ایک بار‘ اول و آخر درودشریف گیارہ گیارہ بارپڑھیں اور بڑے سے جگ میں پانی پر دم کرلیں۔ سارا دن آپ نے دم کیا ہوا پانی پینا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرا اور کوئی پانی نہیں پینا۔ چالیس دن یہ عمل کرنا ہے‘ ہوسکےتو ساتھ میں درود شفاء کی ایک تسبیح شامل کرلیں۔ پھر دیکھیں آپ کہاں اور درد کہاں جائے گا۔ انشاء اللہ عزوجل آپ کو شفاء مل جائے گی۔عمل یقین سے کریں۔ (نازیہ‘ گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں