Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عمل راہ نجات و مشکلات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزارش ہے کہ بندہ نے ایک معمولی سی کاوش بعنوان راہ نجات و مشکلات کی خصوصی عبارت ہدیہ قارئین اکرام کی خدمت میں پیش ہے۔ درج ذیل عمل آپ ہر جمعہ کو کرسکتے ہیں مگر خاص الخاص فوائد پانے کیلئے اگر اسے ہر سال جمعۃ الوداع کے دن پڑھیں تو مزید فوائد پائیں گے۔طریقہ وظیفہ:بعداز نماز جمعہ سے فارغ ہوکر یعنی سنتیں اور نوافل پڑھ کر چار رکعت نماز نفل کی نیت کریں‘ تکبیر تحریمہ کے بعد ثناء پڑھیں پھر تعوذپڑھیں‘ پھر تسمیہ پڑھیں ‘ پھر سورۂ فاتحہ پڑھیں آمین کے بعد تسمیہ پڑھ کر سات دفعہ بمعہ تسمیہ آیۃ الکرسی پڑھیں پھر بمعہ تسمیہ پندرہ دفعہ سورۂ کوثر پڑھیں‘ پھر رکوع کریں لیکن رکوع اور دونوں سجدوں میں تسبیحات گیارہ گیارہ دفعہ پڑھیں۔ اسی طرح چاروں رکعتیں ادا کریں بعد از سلام کے تسلی سے بیٹھ کر سورۂ فاتحہ دس دفعہ آیۃ الکرسی دس دفعہ‘ سورۂ کافرون دس مرتبہ‘ سورۂ اخلاص دس مرتبہ‘ سورۂ فلق دس مرتبہ‘ سورۂ ناس دس مرتبہ پڑھیں۔ سورۂ معوذتین یعنی فلق اور ناس درمیان میں بغیر بسم اللہ کے پڑھیں۔ بعداز فراغت وظیفہ کے سجدہ میں سر رکھ کر سو مرتبہ پڑھیں پھر بیٹھ کر سو مرتبہ   پڑھیں پھر سجدہ میں سو مرتبہ آیت کریمہ پڑھیں پھربیٹھ کر سو مرتبہ درود شریف کوئی سا بھی پڑھیں اس کے بعد آپ دعا یوں کیجئے گا کہ پہلے آپ دعا کیلئے ہاتھ اٹھا کر ثناء پڑھیں پھر کلمہ سوئم کا پہلا حصہ پڑھیں پھر چوتھا کلمہ پڑھیں پھر درود شریف اور اپنی دلی مراد کیلئے دعا کریں‘ انشاء اللہ پڑھنے والے پر دوزخ حرام اور جنت واجب ہوجائے گی۔ رزق میں سارا سال فراوانی ہوگی۔ نیز یہ عمل کرنے سے آپ کسی کو درد سر کیلئے دم کرسکتے ہیں۔ کوئی بھی درد سر کا مریض آئے تو آپ اس کی پیشانی کی کھال کو انگوٹھے اور دوسری انگلیوں سے خوب دبائیں یعنی چٹکی جیسی بھریں اور ساتھ میں سورۂ فاتحہ بھی پڑھیں اور دم کریں اسی طرح تین دفعہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کریں آخر میں آپ اپنا لعاب دہن مریض کی پیشانی پر لگائیں‘ انشاء اللہ درد سر فوری جاتا رہے گا۔(حاجی مہتاب حسین دہلوی‘ نوشہرہ کینٹ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 402 reviews.